Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 155

سورة الأعراف

وَ اخۡتَارَ مُوۡسٰی قَوۡمَہٗ سَبۡعِیۡنَ رَجُلًا لِّمِیۡقَاتِنَا ۚ فَلَمَّاۤ اَخَذَتۡہُمُ الرَّجۡفَۃُ قَالَ رَبِّ لَوۡ شِئۡتَ اَہۡلَکۡتَہُمۡ مِّنۡ قَبۡلُ وَ اِیَّایَ ؕ اَتُہۡلِکُنَا بِمَا فَعَلَ السُّفَہَآءُ مِنَّا ۚ اِنۡ ہِیَ اِلَّا فِتۡنَتُکَ ؕ تُضِلُّ بِہَا مَنۡ تَشَآءُ وَ تَہۡدِیۡ مَنۡ تَشَآءُ ؕ اَنۡتَ وَلِیُّنَا فَاغۡفِرۡ لَنَا وَ ارۡحَمۡنَا وَ اَنۡتَ خَیۡرُ الۡغٰفِرِیۡنَ ﴿۱۵۵﴾

And Moses chose from his people seventy men for Our appointment. And when the earthquake seized them, he said, "My Lord, if You had willed, You could have destroyed them before and me [as well]. Would You destroy us for what the foolish among us have done? This is not but Your trial by which You send astray whom You will and guide whom You will. You are our Protector, so forgive us and have mercy upon us; and You are the best of forgivers.

اور موسیٰ ( علیہ السلام ) نے ستر آدمی اپنی قوم میں سے ہمارے وقت معین کے لئے منتخب کئے سو جب ان کو زلزلہ نے آپکڑا تو موسیٰ ( علیہ السلام ) عرض کرنے لگے کہ اے میرے پروردگار اگر تجھ کو یہ منظور ہوتا تو اس سے قبل ہی ان کو اور مجھ کو ہلاک کر دیتا ، کیا تو ہم میں سے چند بیوقوفوں کی حرکت پر سب کو ہلاک کردے گا؟ یہ واقعہ محض تیری طرف سے امتحان ہے ، ایسے امتحانات سے جس کو تو چاہے گمراہی میں ڈال دے اور جس کو چاہے ہدایت پر قائم رکھے ۔ تو ہی تو ہمارا کارساز ہے پس ہم پر مغفرت اور رحمت فرما اور تو سب معافی دینے والوں سے زیادہ اچھا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاخۡتَارَ
اور منتخب کرلیں
مُوۡسٰی
موسیٰ نے
قَوۡمَہٗ
اپنی قوم سے
سَبۡعِیۡنَ
ستر
رَجُلًا
آدمی
لِّمِیۡقَاتِنَا
ہمارے مقرر وقت کے لیے
فَلَمَّاۤ
پھر جب
اَخَذَتۡہُمُ
پکڑ لیا انہیں
الرَّجۡفَۃُ
زلزلے نے
قَالَ
اس نے کہا
رَبِّ
اے میرے رب
لَوۡ
اگر
شِئۡتَ
چاہتا تو
اَہۡلَکۡتَہُمۡ
ہلاک کردیتا تو انہیں
مِّنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
وَاِیَّایَ
اور مجھے بھی
اَتُہۡلِکُنَا
کیا تو ہلاک کرتا ہے ہمیں
بِمَا
بوجہ اس کے جو
فَعَلَ
کیا
السُّفَہَآءُ
کچھ نا دانوں نے
مِنَّا
ہم میں سے
اِنۡ
نہیں ہے
ہِیَ
یہ
اِلَّا
مگر
فِتۡنَتُکَ
آزمائش تیری
تُضِلُّ
تو گمراہ کرتا ہے
بِہَا
ساتھ اس کے
مَنۡ
جسے
تَشَآءُ
تو چاہتا ہے
وَتَہۡدِیۡ
اور تو ہدایت دیتا ہے
مَنۡ
جسے
تَشَآءُ
تو چاہتا ہے
اَنۡتَ
تو ہی
وَلِیُّنَا
دوست ہے ہمارا
فَاغۡفِرۡ
پس بخش دے
لَنَا
ہمیں
وَارۡحَمۡنَا
اور رحم فرما ہم پر
وَاَنۡتَ
اور تو
خَیۡرُ
بہتر ہے
الۡغٰفِرِیۡنَ
سب بخشنے والوں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاخۡتَارَ
اور چُنے
مُوۡسٰی
موسیٰ نے
قَوۡمَہٗ
اپنی قوم کے
سَبۡعِیۡنَ
ستر
رَجُلًا
آدمی
لِّمِیۡقَاتِنَا
ہمارے مقررہ وقت کے لئے
فَلَمَّاۤ
پھر جب
اَخَذَتۡہُمُ
پکڑ لیا اُن کو
الرَّجۡفَۃُ
زلزلے نے
قَالَ
اس نے کہا
رَبِّ
اے میرے رب
لَوۡ
اگر
شِئۡتَ
تُو چاہتا
اَہۡلَکۡتَہُمۡ
ہلاک کر دیتا تو انہیں
مِّنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
وَاِیَّایَ
اور مجھے بھی
اَتُہۡلِکُنَا
کیا تو ہمیں ہلاک کرتا ہے
بِمَا
بوجہ اس کے جو
فَعَلَ
کیا
السُّفَہَآءُ
چند بے وقوفوں نے
مِنَّا
ہم میں سے
اِنۡ
نہیں ہے
ہِیَ
یہ
اِلَّا
مگر
فِتۡنَتُکَ
آزمائش تیری
تُضِلُّ
تُو گمراہ کر دیتا ہے
بِہَا
ساتھ اس کے
مَنۡ تَشَآءُ
جس کو تُو چا ہتا ہے
وَتَہۡدِیۡ
اور تُو ہدایت دیتا ہے
مَنۡ
جس کو
تَشَآءُ
تُو چا ہتا ہے
اَنۡتَ
تو ہی
وَلِیُّنَا
مددگار ہے ہمارا
فَاغۡفِرۡ لَنَا
سو بخش دے ہمیں
وَارۡحَمۡنَا
اور رحم فرما ہم پر
وَاَنۡتَ
اور تُو
خَیۡرُ
سب سے بہترین ہے
الۡغٰفِرِیۡنَ
بخشنے والوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

And Moses chose from his people seventy men for Our appointment. And when the earthquake seized them, he said, "My Lord, if You had willed, You could have destroyed them before and me [as well]. Would You destroy us for what the foolish among us have done? This is not but Your trial by which You send astray whom You will and guide whom You will. You are our Protector, so forgive us and have mercy upon us; and You are the best of forgivers.

اور موسیٰ ( علیہ السلام ) نے ستر آدمی اپنی قوم میں سے ہمارے وقت معین کے لئے منتخب کئے سو جب ان کو زلزلہ نے آپکڑا تو موسیٰ ( علیہ السلام ) عرض کرنے لگے کہ اے میرے پروردگار اگر تجھ کو یہ منظور ہوتا تو اس سے قبل ہی ان کو اور مجھ کو ہلاک کر دیتا ، کیا تو ہم میں سے چند بیوقوفوں کی حرکت پر سب کو ہلاک کردے گا؟ یہ واقعہ محض تیری طرف سے امتحان ہے ، ایسے امتحانات سے جس کو تو چاہے گمراہی میں ڈال دے اور جس کو چاہے ہدایت پر قائم رکھے ۔ تو ہی تو ہمارا کارساز ہے پس ہم پر مغفرت اور رحمت فرما اور تو سب معافی دینے والوں سے زیادہ اچھا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہماری طے شدہ میعاد کے لئے موسیٰ نے اپنی قوم سے ستر آدمی چن لئے۔ پھر جب انہیں زلزلے نے آلیا تو موسیٰ نے عرض کیا : پروردگار ! اگر تو چاہتا تو اس سے پہلے بھی انہیں اور مجھے بھی ہلاک کرسکتا تھا، کیا تو ہم سب کو اس جرم میں ہلاک کرتا ہے جو ہم میں سے کچھ نادانوں نے کیا تھا ؟ یہ تو تیری ایک آزمائش تھی جس سے تو جسے چاہے گمراہ کرتا ہے اور جسے چاہے سیدھی راہ دکھا دیتا ہے تو ہی ہمارا سرپرست ہے۔ لہذا ہمیں معاف فرما اور ہم پر رحم فرما اور تو ہی سب سے بڑھ کر معاف کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور موسیٰ نے اپنی قوم کے سترآدمی ہمارے مقرر کردہ وقت کے لیے چنے،پھرجب اُن کو زلزلے نے پکڑلیاتوموسیٰ نے کہا: ’’اے میرے رب! اگر تو چاہتاتواُنہیں بھی اورمجھے بھی اس سے پہلے ہی ہلاک کردیتا،کیا تو ہمیں ایسے کام پرہلاک کرتاہے جوہم میں سے چند بے وقوفوں نے کیا ہے؟یہ نہیں ہے مگرتیری ایک آزمائش، تواس سے جس کوچاہتا ہے گمراہ کردیتاہے اورجس کو چاہتا ہے ہدایت دیتاہے،تو ہی ہمارا مددگارہے، سوہمیں بخش دے اورہم پررحم فرما اور تو بخشنے والوں میں سب سے بہترین ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And Musa selected seventy men from his people for Our appointment. Later when the earth-quake seized them, he said, |"My Lord, had it been Your will, You could have destroyed them earlier, and me too. Would You destroy us for what the foolish among them have done? It is nothing but a trial from You, wherewith you let go astray whom You will, and give guidance to whom You will. You are our protector, so forgive us, and have mercy on us and You are the best among those who forgive.

اور چن لئے موسیٰ نے اپنی قوم میں سے ستر مرد ہمارے وعدہ کے وقت پر لانے کو، پھر جب ان کو زلزلہ نے پکڑا تو بولا اے رب میرے اگر تو چاہتا تو پہلے ہی ہلاک کردیتا ان کو اور مجھ کو کیا ہم کو ہلاک کرتا ہے اس کام پر جو کیا ہماری قوم کے احمقوں نے یہ سب تیری آزمائش ہے بچلاوے اس میں جس کو تو چاہے اور سیدھا رکھے جس کو چاہے تو ہی ہے ہمارا تھامنے والا سو بخش دو ہم کو اور رحمت کر ہم پر اور تو سب سے بہتر بخشنے والا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور انتخاب کیا موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے ستر افراد کا ہمارے وقت مقررہ کے لیے پھر جب انہیں آپکڑازلزلے نے (موسیٰ ( علیہ السلام) نے) نے عرض کیا کہ اے پروردگار ! اگر تو چاہتا تو ہلاک کردیتا پہلے ہی ان سب کو بھی اور مجھے بھی تو کیا تو ہمیں ہلاک کر دے گا ہم میں سے کچھ بیوقوف لوگوں کی حرکت کی وجہ سے ؟ تو ہمارا پشت پناہ ہے پس ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما اور یقیناً تمام بخشنے والوں میں تو سب سے بہتر بخشنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And out of his people Moses singled out seventy men for Our appointment. Then, when violent shaking seized them, he addressed his Lord: 'Had You willed, O my Lord, You could have destroyed them and me long ago. Will You destroy us for what the fools amongst us did? That was nothing but a trial from You whereby You mislead whom You will and guide whom You will. You alone are our guardian. Forgive us, then, and have mercy upon us. You are the best of those who forgive.

اور اس نے اپنی قوم کے ستّر آدمیوں کو منتخب کیا تاکہ وہ ﴿اس کے ساتھ﴾ ہمارے مقرر کیے ہوئے وقت پر حاضر ہوں 109 ۔ جب ان لوگوں کو ایک سخت زلزلے نے آپکڑا تو موسٰی نے عرض کیا اے میرے سرکار ، آپ چاہتے تو پہلے ہی ان کو اور مجھے ہلاک کر سکتے تھے ۔ کیا آپ اس قصور میں جو ہم میں سے چند نادانوں نے کیا تھا ہم سب کو ہلاک کر دیں گے؟ یہ تو آپ کی ڈالی ہوئی ایک آزمائش تھی جس کے ذریعہ سے آپ جسے چاہتے ہیں گمراہی میں مبتلا کر دیتے ہیں اور جسے چاہتے ہیں ہدایت بخش دیتے ہیں ۔ 110 ہمارے سرپرست تو آپ ہی ہیں ۔ پس ہمیں معاف کر دیجیے اور ہم پر رحم فرمائیے ، آپ سب سے بڑھ کر معاف فرمانے والے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور موسیٰ نے اپنی قوم کے ستر آدمی منتخب کیے ، تاکہ انہیں ہمارے طے کیے ہوئے وقت پر ( کوہ طور ) لائیں ۔ ( ٧١ ) پھر جب انہیں زلزلے نے آپکڑا تو موسیٰ نے کہا : میرے پروردگار ! اگر آپ چاہتے تو ان کو اور خود مجھ کو بھی پہلے ہی ہلاک کردیتے ، کیا ہم میں سے کچھ بے وقوفوں کی حرکت کی وجہ سے آپ ہم سب کو ہلاک کردیں گے ؟ ( ٧٢ ) ( ظاہر ہے کہ نہیں ۔ لہذا پتہ چلا کہ ) یہ واقعہ آپ کی طرف سے صرف ایک امتحان ہے جس کے ذریعے آپ جس کو چاہیں گمراہ کردیں ، اور جس کو چاہیں ہدایت دے دیں ۔ آپ ہی ہمارے رکھوالے ہیں ۔ اس لیے ہمیں معاف کردیجیے ، اور ہم پر رحم فرمایے ۔ بیشک آپ سارے معاف کرنے والوں سے بہتر معاف کرنے والے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور موسیٰ نے ہمارے وعدے پر لانے کیلئے اپنی قوم میں سے ستر مردوں کو چنا 1 جب زلزلے (یا بجلی) نے ان کو آ دبایا 2 تو موسیٰ نے عرض کی مالک میرے اگر تو چاہتا تو ان سب کو مجھ سمیت پہلے ہی ہلاک کردیتا 3 کیا ہم میں سے چند بیوقوفوں نے جو ایک حرکت کی تو اس کی سزا میں ہم کو ہلاک کرتا ہے 4 یہ سب کچھ نہیں تیری آزمائش ہے 5 تو جس کو چاہتا ہے اس آزمائش سے گمراہ کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے راہ پر لگاتا ہے ( بہرحال) تو ہی ہمارا سنبھالنے والا (کام بنانے والا والی وارث) ہے تو ہمارے قصور معاف کر اور ہم پر رحم کر اور سب بخشنے والوں میں ت بہتر بخشنے والا ہے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے ستر (70) آدمی ہمارے وقت مقررہ پر لانے کے لئے چنے سو جب ان کو زلزلہ نے آپکڑا تو (موسیٰ علیہ السلام) عرض کرنے لگے اے میرے پروردگار ! اگر آپ کو یہ منظور ہوتا تو آپ اس سے پہلے ہی ان کو اور مجھ کو ہلاک کردیتے کیا آپ ہم میں سے چند بیوقوفوں کی حرکت پر ہم کو ہلاک کردیں گے یہ صرف آپ کی (طرف سے) آزمائش ہے اس سے آپ جسے چاہیں گمراہی میں ڈال دیں اور جسے چاہیں ہدایت پر قائم رکھیں آپ ہی ہمارے خبر رکھنے والے (دوست) ہیں سو آپ ہم کو بخش دیجئے اور ہم پر رحم فرمائیے اور آپ سب سے بہتر بخشنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم میں سے ستر لوگوں کو منتخب کیا تاکہ وہ ہماری مقررہ مدت پر پہنچیں پھر جب ان کو ایک سخت زلزلے نے آپکڑا تو موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا اے میرے رب اگر آپ چاہتے ہو تو اس سے پہلے بھی ان کو اور مجھے ہلاک کرسکتے تھے۔ کیا ہمیں اس وجہ سے ہلاک کرتے ہیں ہماری قوم میں سے کچھ لوگوں نے بےوقوفی کے کام کئے ہیں ۔ یہ سب آپ کی طرف ہماری آزمائش ہے۔ آپ جسے چاہیں بھٹکادیں اور جس کو چاہیں ہدایت دیدیں آپ ہی ہمارے تھامنے والے ہیں ۔ ہمیں معاف کردیجئے ہم پر رحم کیجئے اور آپ سب سے بڑھ کر معاف کرنے والے ہیں ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور موسیٰ نے اس میعاد پر جو ہم نے مقرر کی تھی اپنی قوم کے ستر آدمی منتخب (کرکے کوہ طور پر حاضر) ٹل کیے۔ جب ان کو زلزلے نے پکڑا تو موسیٰ نے کہا کہ اے پروردگار تو چاہتا تو ان کو اور مجھ کو پہلے ہی سے ہلاک کر دیتا۔ کیا تو اس فعل کی سزا میں جو ہم میں سے بےعقل لوگوں نے کیا ہے ہمیں ہلاک کردے گا۔ یہ تو تیری آزمائش ہے۔ اس سے تو جس کو چاہے گمراہ کرے اور جس کو چاہے ہدایت بخشے۔ تو ہی ہمارا کارساز ہے تو ہمیں (ہمارے گناہ) بخش دے اور ہم پر رحم فرما اور تو سب سے بہتر بخشنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Musa singled out of his people seventy men for Our appointment, then when the earthquake laid hold of them he said. O my Lord! hadst Thou willed, Thou wouldst have destroyed them afore and me also. wilt Thou destroy Us for that which the foolish ones amongst us have done! lt is only thy trial, whereby thou sendest astray whomsoever Thou wilt and keepest guided whomsoever Thou wilt. Thou art our patron. So forgive us Thou and have mercy on us; and thou art the Best of the forgivers.

اور موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے ستر مرد انتخاب کیے ہمارے وقت موعود کے لیے ۔ پھر جب انہیں زلزلہ نے آپکڑا ۔ تو (موسی (علیہ السلام) نے) کہا کے اے میرے پروردگار اگر تجھے (یہی) منظور تھا تو تو نے اس کے قبل ہی ان کو اور مجھ کو ہلاک کردیا ہوتا تو کیا تو ہمیں اس (حرکت) پر ہلاک کردے گا جو ہم میں سے (چند) بیوقوفوں نے کی ۔ یہ تو بس تیری طرف سے آزمائش ہے ان (آزمائشوں) سے تو جس کو چاہے گمراہی میں ڈال دے اور جس کو چاہے ہدایت پر قائم کردے۔ ۔ تو ہی ہمارا کارساز ہے ہماری مغفرت کر ہم پر رحم کر اور تو ہی بہترین مغفرت کرنے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور موسیٰ نے اپنی قوم کے ستر آدمی چنے ، ہمارے وقت مقرر کیلئے ۔ تو جب ان کو زلزلہ نے آپکڑا تو موسیٰ نے کہا: اے رب! اگر تو چاہتا ان کو ہلاک کر چھوڑتا پہلے ہی اور مجھ کو بھی ۔ کیا تو ہمیں ایک ایسے جرم کی پاداش میں ہلاک کرے گا ، جس کا ارتکاب ہمارے اندر کے بے وقوفوں نے کیا؟ یہ تو بس تیری ایک آزمائش تھی ۔ تو اس سے جس کو چاہے گمراہی میں ڈال دے اور جس کو چاہے ہدایت دے ۔ تو ہی ہمارا کارساز ہے ۔ تو ہمیں بخش اور ہم پر رحم فرما اور تو بہترین بخشنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہمارے وقت متعین کیلئے موسیٰ ( علیہ السلام ) نے اپنی قوم کے ستر افراد چن لیے ۔ پھر جب ان کو زلزے نے پکڑ لیا تو موسیٰ ( علیہ السلام ) نے عرض کیا اے میرے رب! اگر آپ کو یہی منظور تھا تو آپ پہلے ہی انہیں اور مجھے ہلاک فرما دیتے کیا ہم میں سے بے وقوفوں کی حرکت پر آپ ہمیں ہلاک فرما دیں گے؟ بیشک یہ آپ کی طرف سے ( سخت ) امتحان ہے آپ جس کو چاہیں اس کے ذریعے گمراہ فرمادیں اور جسے چاہیں ہدایت عنایت فرما دیں ۔ آپ ( ہی ) ہمارے کارساز ہیں پس ہماری مغفرت فرمائیں اور ہم پر حم فرمائیں اور آپ بخش دینے والوں میں سب سے بہتر ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور موسیٰ نے اس میعاد پر جو ہم نے مقرر کی تھی اپنی قوم کے ستر آدمی منتخب کرکے کوہ طور پر حاضر کیے۔ جب ان کو زلزلے نے پکڑا تو موسیٰ نے کہا کہ اے رب العزت ! اگر تو چاہتا تو ان کو اور مجھے پہلے ہی ہلاک کردیتا۔ کیا تو اس کام کی سزا میں جو ہم میں سے بےعقل لوگوں نے کیا ہے ہمیں ہلاک کر دے گا یہ تو تیری آزمائش ہے اس سے تو جسے چاہے گمراہ کر دے اور جسے چاہے ہدایت بخش دے تو ہی ہمارا کار ساز ہے، تو ہمارے گناہ بخش دے اور ہم پر رحم کر اور تو سب سے بہتر بخشنے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور چن لیا موسیٰ نے اپنی قوم کے ستر آدمیوں کو ہمارے وعدہ کے وقت پر (ہمارے حضور) لانے کو، پھر جب ان کو آپکڑا ایک سخت زلزلے نے (ان کے ایک ایک بےہودہ مطالبہ پر) تو موسیٰ نے عرض کیا کہ اے میرے رب ! اگر آپ چاہتے تو پہلے ہی ہلاک کردیتے ان کو بھی اور مجھے بھی، کیا آپ اس قصور پر ہم سب کو ہلاک کردیں گے جو کہ ہم میں سے کچھ بیوقوفوں نے کیا ؟ یہ تو محض آپ کی ایک آزمائش ہے جس کے ذریعے آپ جسے چاہیں گمراہ کردیں اور جسے چاہیں ہدایت بخش دیں، آپ ہی ہیں ہمارے لئے کارساز، پس بخشش فرما دے ہماری، اور رحم فرما دے ہم پر، اور آپ ہی (اے ہمارے رب ! ) سب سے بڑھ کر بخشش فرمانے والے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اور ہماری طے شدہ میعاد کے لئے موسیٰ نے اپنی قوم سے سترآدمی چن لئے ، پھرجب انہیں زلزلے نے آلیاتوموسیٰ نے عرض کی:اے رب! اگر توچاہتاتواس سے پہلے انہیں اور مجھے بھی ہلاک کرسکتا تھا: کیا توہم سب کو ( اسلئے ) ہلاک کرتا ہےجو ہم میں سے کچھ احمقوں نے کیا ؟یہ تیری ایک آزما ئش تھی جس سے توجسے چاہےگمراہ کرتا ہے اور جسے چاہےہدایت دکھادیتا ہے توہمارا سرپرست ہے لہٰذاہمیں معاف فرما اور ہم پر رحم فرمااور تو بہترین معاف کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور موسیٰ نے اپنی قوم سے سترّ ۷۰ ، مرد ہمارے وعدہ کے لیے چنے ( ف۲۸۸ ) پھر جب انہیں زلزلہ نے لیا ( ف۲۸۹ ) موسیٰ نے عرض کی اے رب میرے! تو چاہتا تو پہلے ہی انہیں اور مجھے ہلاک کردیتا ( ف۲۹۰ ) کیا تو ہمیں اس کام پر ہلاک فرمائے گا جو ہمارے بےعقلوں نے کیا ( ف۲۹۱ ) وہ نہیں مگر تیرا آزمانا ، تو اس سے بہکائے جسے چاہے اور راہ دکھائے جسے چاہے تو ہمارا مولیٰ ہے تو ہمیں بخش دے اور ہم پر مہر کر اور تو سب سے بہتر بخشنے والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور موسٰی ( علیہ السلام ) نے اپنی قوم کے ستر مَردوں کو ہمارے مقرر کردہ وقت ( پر ہمارے حضور معذرت کی پیشی ) کے لئے چن لیا ، پھر جب انہیں ( قوم کو برائی سے منع نہ کرنے پر تادیباً ) شدید زلزلہ نے آپکڑا تو ( موسٰی علیہ السلام نے ) عرض کیا: اے رب! اگر تو چاہتا تو اس سے پہلے ہی ان لوگوں کو اور مجھے ہلاک فرما دیتا ، کیا تو ہمیں اس ( خطا ) کے سبب ہلاک فرمائے گا جو ہم میں سے بیوقوف لوگوں نے انجام دی ہے ، یہ تو محض تیری آزمائش ہے ، اس کے ذریعے تو جسے چاہتا ہے گمراہ فرماتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت فرماتا ہے ۔ تو ہی ہمارا کارساز ہے ، سو ُتو ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما اور تو سب سے بہتر بخشنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

ہمارے مقرر کردہ وقت پر حاضر ہونے کے لیے موسیٰ نے اپنی قوم کے ستر آدمیوں کو منتخب کیا پھر جب ایک سخت زلزلہ نے انہیں آپکڑا ( اور وہ ہلاک ہوگئے ) تو موسیٰ نے کہا اے میرے پروردگار اگر تو چاہتا تو ان سب کو پہلے ہی ہلاک کر دیتا اور مجھے بھی ۔ کیا تو ایسی بات کی وجہ سے جو ہمارے چند احمقوں نے کی ہے ہم سب کو ہلاک کرتا ہے؟ یہ نہیں ہے مگر تیری طرف سے ایک آزمائش! اس کی وجہ سے تو جسے چاہتا ہے ( توفیق سلب کرکے ) گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت کرتا ہے تو ہی ہمارا ولی و سرپرست ہے ۔ ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما اور تو بہترین مغفرت کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And Moses chose seventy of his people for Our place of meeting: when they were seized with violent quaking, he prayed: "O my Lord! if it had been Thy will Thou couldst have destroyed, long before, both them and me: wouldst Thou destroy us for the deeds of the foolish ones among us? this is no more than Thy trial: by it Thou causest whom Thou wilt to stray, and Thou leadest whom Thou wilt into the right path. Thou art our Protector: so forgive us and give us Thy mercy; for Thou art the best of those who forgive.

Translated by

Muhammad Sarwar

Moses selected seventy men from his people to attend Our appointment. (In Our presence). When an earthquake jolted them to death, Moses said, "Lord, had You wanted to destroy them, why did You not destroy them and me before. Are You destroying us for what the fools among us have done? This (destruction) is only a trial through which You cause some to go astray and guide others. You are our Guardian. Forgive us and have mercy on us; You are the best of those who forgive.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And Musa chose out of his people seventy (of the best) men for Our appointed time and place of meeting, and when they were seized with a violent earthquake, he said: "O my Lord, if it had been Your Will, You could have destroyed them and me before; would You destroy us for the deeds of the foolish among us It is only Your trial by which You lead astray whom You will, and keep guided whom You will. You are our protector, so forgive us and have mercy on us: for You are the best of those who forgive.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Musa chose out of his people seventy men for Our appointment; so when the earthquake overtook them, he said: My Lord! if Thou hadst pleased, Thou hadst destroyed them before and myself (too); wilt Thou destroy us for what the fools among us have done? It is naught but Thy trial, Thou makest err with it whom Thou pleasest and guidest whom Thou pleasest: Thou art our Guardian, therefore forgive us and have mercy on us, and Thou art the best of the forgivers.

Translated by

William Pickthall

And Moses chose of his people seventy men for Our appointed tryst and, when the trembling came on them, he said: My Lord! If Thou hadst willed Thou hadst destroyed them long before, and me with them. Wilt thou destroy us for that which the ignorant among us did? It is but Thy trial (of us). Thou sendest whom Thou wilt astray and guidest whom Thou wilt: Thou art our Protecting Friend, therefore forgive us and have mercy on us, Thou, the Best of all who show forgiveness.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और मूसा (अलै॰) ने अपनी क़ौम में से सत्तर आदमी चुने हमारे मुक़र्रर किए हुए वक़्त के लिए, फिर जब उनको ज़लज़ले ने पकड़ा तो मूसा (अलै॰) ने कहाः ऐ मेरे रब! अगर आप चाहते तो पहले ही इनको हलाक कर देते और मुझको भी, क्या आप हमको ऐसे काम की वजह से हलाक करेंगे जो हम में से बेवक़ूफ़ों ने किया, यह सब आपकी जानिब से आज़माइश है आप इससे जिसको चाहें गुमराह कर दें और जिसको चाहें हिदायत दें, आप ही हमारे थामने वाले हैं पस हमको बख़्श दीजिए और हम पर रहम फ़रमाइए, आप सबसे बेहतर बख़्शने वाले हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور موسیٰ (علیہ السلام) نے ستر آدمی اپنی قوم میں سے ہمارے وقت معین پر لانے کے لیے منتخب کیے تھے۔ (3) سو جب ان کو زلزلہ (وغیرہ) نے آپکڑا تو موسیٰ (علیہ السلام) عرض کرنے لگے کہ اے میرے پروردگار اگر آپ کو یہ منظور ہوتا تو آپ اس کے قبل ہی ان کو اور مجھ کو ہلاک کردیتے۔ کہیں آپ ہم میں کے چند بیوقوفوں کی حرکت پر ہم سب کو ہلاک کردینگے یہ واقعہ آپ کی طرف سے محض ایک امتحان ہے ایسے (امتحانات) سے جس کو آپ چاہیں گمراہی میں ڈال دیں اور جس کو آپ چاہیں ہدایت پر قائم رکھیں۔ آپ ہی تو ہمارے خبر گیراں ہے ہم پر مغفرت اور رحمت فرمائیے اور آپ سب معافی دینے والوں سے زیادہ ہیں۔ (155)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور موسیٰ نے اپنی قوم میں سے ستر آدمی ہمارے مقررہ وقت کے لیے منتخب کیے، پھر انہیں زلزلے نے آلیا تو اس نے کہا اے میرے رب ! اگر تو چاہتا تو انہیں اور مجھے اس سے پہلے ہلاک کردیتا۔ کیا تو ہمیں اس وجہ سے ہلاک کرتا ہے جو ہم میں سے بیوقوفوں نے کیا ہے ؟ یہ تو تیری طرف سے آزمائش ہے اس کے ساتھ جسے چاہتا ہے تو گمراہ کردیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت عطا کرتا ہے تو ہی ہمارا مددگار ہے پس ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما اور تو سب سے بہتر بخشنے والا ہے۔ “ (١٥٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اس نے اپنی قوم کے ستر آدمیوں کو منتخب کیا تاکہ وہ (اس کے ساتھ) ہمارے مقرر کیے ہوئے وقت پر حاضر ہوں۔ جب ان لوگوں کو ایک سخت زلزلے نے آپکڑا تو موسیٰ نے عرض کیا اے میرے سرکار ، آپ چاہتے تو پہلے ہی ان کو اور مجھے ہلاک کرسکتے تھے۔ کیا آپ اس قصور میں جو ہم میں سے چند نادانوں نے کیا تھا ہم سب کو ہلاک کردیں گے ؟ یہ تو آپ کی ڈالی ہوئی ایک آزمائش تھی جس کے ذریعہ سے آپ جسے چاہتے ہیں گمراہی میں مبتلا کردیتے ہیں اور جسے چاہتے ہیں ہدایت بخش دیتے ہیں۔ ہمارے سرپرست تو آپ ہی ہیں۔ پس ہمیں معاف کردیجئے اور ہم پر رحم فرمائیے ، آپ سب سے بڑھ کر معاف فرمانتے والے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور موسیٰ نے اپنی قوم میں سے ستر مرد ہمارے وقت معین کے لیے چن لیے پھر جب ان کو زلزلہ نے پکڑ لیا تو موسیٰ نے کہا کہ اے میرے رب اگر آپ چاہتے تو اس سے پہلے ہی ان کو اور مجھے ہلاک فرما دیتے۔ کیا آپ ہمارے چند بیوقوفوں کی حرکت کے سبب ہمیں ہلاک فرماتے ہیں۔ یہ محض آپ کی طرف سے آزمائش ہے، آپ اس کے ذریعہ جس کو چاہیں گمراہی میں ڈالیں اور جس کو چاہیں ہدایت پر رکھیں۔ تو ہی ہمارا ولی ہے۔ لہٰذا ہماری مغفرت فرما اور ہم پر رحم فرما اور بخش دینے والوں میں تو سب سے بہتر ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور چن لیے موسیٰ نے اپنی قوم میں سے ستر مرد ہمارے وعدہ کے وقت پر لانے کو پھر جب ان کو زلزلہ نے پکڑا تو بولا اے رب میرے اگر تو چاہتا تو پہلے ہی ہلاک کردیتا ان کو اور مجھ کو کیا ہم کو ہلاک کرتا ہے اس کام پر جو کیا ہماری قوم کے احمقوں نے یہ سب تیری آزمایش ہے بچلا دے اس میں جس کو تو چاہے اور سیدھا رکھے جس کو چاہے تو ہی ہے ہمارا تھامنے والا سو بخش دے ہم کو اور رحمت کر ہم پر اور تو سب سے بہتر بخشنے والا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے ستر آدمیوں کو اس وقت کے لئے منتخب کیا جو ہم نے مقرر کیا تھا پھر جب زلزلہ نے ان ستر کے ستر کو آلیا تو موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا اے میرے رب اگر تو چاہتا تو ان کو اور مجھ کو یہاں آنے سے قبل ہی ہلاک کردیتا کیا تو ہم کو محض بعض ہمارے بیوقوفوں کی حرکت کے باعث ہلاک کردیگا یہ واقعہ صرف آپ کی طرف سے ایک امتحان ہے اس قسم کے امتحانات سے تو جس کو چاہے گم کردہ راہ بنادے اور جس کو چاہے صحیح راہ پر قائم رکھے تو ہی ہمارا دست گیر ہے سو ہم کو بخش دے اور ہم پر رحم کر اور تو ہی سب بخشنے والوں سے بہتر بخشنے والا ہے۔