Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 16

سورة الأعراف

قَالَ فَبِمَاۤ اَغۡوَیۡتَنِیۡ لَاَقۡعُدَنَّ لَہُمۡ صِرَاطَکَ الۡمُسۡتَقِیۡمَ ﴿ۙ۱۶﴾

[Satan] said, "Because You have put me in error, I will surely sit in wait for them on Your straight path.

اس نے کہا بسبب اس کے کہ آپ نے مجھ کو گمراہ کیا ہے میں قسم کھاتا ہوں کہ میں ان کے لئے آپ کی سیدھی راہ پر بیٹھوں گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
فَبِمَاۤ
پس بوجہ اس کے جو
اَغۡوَیۡتَنِیۡ
گمراہ کیا تو نے مجھے
لَاَقۡعُدَنَّ
البتہ میں ضرور بیٹھوں گا
لَہُمۡ
ان کے لئے
صِرَاطَکَ
تیرے راستے پر
الۡمُسۡتَقِیۡمَ
سیدھے ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
فَبِمَاۤ
پھر اس وجہ سے کہ
اَغۡوَیۡتَنِیۡ
گمراہ کیا آپ نے مجھے
لَاَقۡعُدَنَّ
یقیناً میں ضرور بیٹھوں گا
لَہُمۡ
ان کے لئے
صِرَاطَکَ
آپ کے راستے میں
الۡمُسۡتَقِیۡمَ
سیدھے
Translated by

Juna Garhi

[Satan] said, "Because You have put me in error, I will surely sit in wait for them on Your straight path.

اس نے کہا بسبب اس کے کہ آپ نے مجھ کو گمراہ کیا ہے میں قسم کھاتا ہوں کہ میں ان کے لئے آپ کی سیدھی راہ پر بیٹھوں گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ابلیس نے کہا : تو نے مجھے گمراہی میں مبتلا کیا ہے تو اب میں بھی تیری سیدھی راہ پر (گھات لگا کر) بیٹھوں گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ابلیس نے کہا: ’’پھر اس وجہ سے کہ آپ نے مجھے گمراہ کیاہے یقینامیں اُن کے لیے آپ کے سیدھے راستے میں ضرور بیٹھوں گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"Then as You have made me go astray, I swear that I will sit for them (in ambush) on Your straight path.

بولا تو جیسا تو نے مجھے گمراہ کیا ہے میں بھی ضرور بیٹھوں گا ان کی تاک میں تیری سیدھی راہ پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس نے کہا (پروردگار ! ) تو نے جو مجھے (آدم کی وجہ سے) گمراہ کیا ہے تو اب میں لازماً ان کے لیے گھات میں بیٹھوں گا تیری سیدھی راہ پر۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Satan said: 'Since You have led me astray, I shall surely sit in ambush for them on Your Straight Path.

“ بولا ” اچھا تو جس طرح تو نے مجھے گمراہی میں مبتلا کیا ہے میں بھی اب تیری سیدھی راہ پر ان انسانوں کی گھات میں لگا رہوں گا ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہنے لگا : اب چونکہ تو نے مجھے گمراہ کیا ہے ( ٥ ) اس لیے میں ( بھی ) قسم کھاتا ہوں کہ ان ( انسانوں ) کی گھات لگا کر تیرے سیدھے راستے پر بیٹھ رہوں گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ابلیس نے کہا جب جب تو نے مجھ کو بےراہ کردیا میں بھی تیری سیدھی راہ پر ان کی تاک میں بیٹھوں گا 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کہنے لگا کہ مجھے آپ نے گمراہ کیا اس کے سبب (قسم کھاتا ہوں کہ) میں ان کی تاک میں آپ کی سدھی راہ پر ضرور بیٹھوں گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

شیطان نے کہا جس طرح تو نے مجھے گر اہ کیا ہے (میں قسم کھاتا ہوں کہ) میں ان کو بہکانے کے لئے ہر سیدھے راستے پر بیٹھوں گا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(پھر) شیطان نے کہا مجھے تو تُو نے ملعون کیا ہی ہے میں بھی تیرے سیدھے رستے پر ان (کو گمراہ کرنے) کے لیے بیٹھوں گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: because Thou hast seduced me, I will beset for them Thy straight path.

بولا کہ چونکہ آپ نے مجھے گمراہ کردیا ہے میں بھی لوگوں کے لئے آپ کی سیدھی راہ پر بیٹھ کر رہوں گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بولا: چونکہ تو نے مجھے گمراہی میں ڈالا ہے ، اس وجہ سے میں تیری سیدھی راہ پر ان کیلئے گھات میں بیٹھوں گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

کہنے لگا کہ جیسے کہ آپ نے مجھے گمراہ کیا میں بھی ان کیلئے ضرور بالضرور آپ کے سیدھے راستے پر بیٹھوں گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر شیطان نے کہا کہ مجھے تو تو نے دھتکارہی دیا ہے۔ میں بھی تیرے سیدھے رستے پر ان کو گمراہ کرنے کے لیے بیٹھوں گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہا اچھا تو جس طرح تو نے مجھے گمراہی میں مبتلا کیا ہے، میں بھی ضرور ان کے لئے گھات میں بیٹھ جاؤں گا تیری سیدھی راہ پر،

Translated by

Noor ul Amin

کہنے لگا:’’تونے مجھے گمراہی میں مبتلا کیا ہے لہٰذااب میں بھی تیری صراط مستقیم پر ان ( کوگمراہ کرنے ) کے لئے بیٹھوں گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولا تو قسم اس کی کہ تو نے مجھے گمراہ کیا میں ضرور تیرے سیدھے راستہ پر ان کی تاک میں بیٹھوں گا ( ف۲۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اس ( ابلیس ) نے کہا: پس اس وجہ سے کہ تو نے مجھے گمراہ کیا ہے ( مجھے قَسم ہے کہ ) میں ( بھی ) ان ( افرادِ بنی آدم کو گمراہ کرنے ) کے لئے تیری سیدھی راہ پر ضرور بیٹھوں گا ( تآنکہ انہیں راہِ حق سے ہٹا دوں )

Translated by

Hussain Najfi

کہا چونکہ تو نے مجھے گمراہ کیا ہے تو اب میں تیرے سیدھے راستہ پر بیٹھوں گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He said: "Because thou hast thrown me out of the way, lo! I will lie in wait for them on thy straight way:

Translated by

Muhammad Sarwar

Then Satan said, "Because you have made me go astray, I shall certainly try to seduce people into straying from the right path.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(Iblis) said: "Because You have `Aghwaytni', surely, I will sit in wait against them (human beings) on Your straight path.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: As Thou hast caused me to remain disappointed I will certainly lie in wait for them in Thy straight path.

Translated by

William Pickthall

He said: Now, because Thou hast sent me astray, verily I shall lurk in ambush for them on Thy Right Path.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

इबलीस ने कहा कि चूँकि मुझे तूने गुमराह किया है मैं भी लोगों के लिए तेरी सीधी राह पर बैठूँगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ کہنے لگا بسبب اس کے کہ آپ نے مجھ کو گمراہ کیا ہے ( میں قسم کھاتا ہوں کہ) میں ان کے لیے آپ کی سیدھی راہ پر ضرور بیٹھوں گا۔ (16)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اس نے کہا پھر اس وجہ سے کہ تو نے مجھے گمراہ کیا میں ضرور ان کے لیے تیرے سیدھے راستے پر بیٹھوں گا۔ (١٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بولا : اچھا تو جس طرح تو نے مجھے گمراہی میں مبتلا کیا ہے میں بھی اب تیری سیدھی راہ پر ان انسانوں کی گھات میں لگا رہوں گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ کہنے لگا سو اس وجہ سے کہ آپ نے مجھے گمراہ کیا میں ضرور ضرور ان لوگوں کے لیے آپ کے سیدھے راستہ پر بیٹھوں گا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولا تو جیسا تو نے مجھے گمراہ کیا ہے میں بھی ضرور بیٹھوں گا ان کی تاک میں تیری سیدھی راہ پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ابلیس نے کہا جیسا تو نے مجھ کو راہ سے کھویا ہے میں بھی قسم کھاتا ہوں کہ میں ان کی تاک میں تیری سیدھی راہ پر بیٹھ جائوں گا