Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 160

سورة الأعراف

وَ قَطَّعۡنٰہُمُ اثۡنَتَیۡ عَشۡرَۃَ اَسۡبَاطًا اُمَمًا ؕ وَ اَوۡحَیۡنَاۤ اِلٰی مُوۡسٰۤی اِذِ اسۡتَسۡقٰىہُ قَوۡمُہٗۤ اَنِ اضۡرِبۡ بِّعَصَاکَ الۡحَجَرَ ۚ فَانۡۢبَجَسَتۡ مِنۡہُ اثۡنَتَا عَشۡرَۃَ عَیۡنًا ؕ قَدۡ عَلِمَ کُلُّ اُنَاسٍ مَّشۡرَبَہُمۡ ؕ وَ ظَلَّلۡنَا عَلَیۡہِمُ الۡغَمَامَ وَ اَنۡزَلۡنَا عَلَیۡہِمُ الۡمَنَّ وَ السَّلۡوٰی ؕ کُلُوۡا مِنۡ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقۡنٰکُمۡ ؕ وَ مَا ظَلَمُوۡنَا وَ لٰکِنۡ کَانُوۡۤا اَنۡفُسَہُمۡ یَظۡلِمُوۡنَ ﴿۱۶۰﴾

And We divided them into twelve descendant tribes [as distinct] nations. And We inspired to Moses when his people implored him for water, "Strike with your staff the stone," and there gushed forth from it twelve springs. Every people knew its watering place. And We shaded them with clouds and sent down upon them manna and quails, [saying], "Eat from the good things with which We have provided you." And they wronged Us not, but they were [only] wronging themselves.

اور ہم نے ان کو بارہ خاندانوں میں تقسیم کرکے سب کی الگ الگ جماعت مقرر کردی اور ہم نے موسیٰ ( علیہ السلام ) کو حکم دیا جب کہ ان کی قوم نے ان سے پانی مانگا کہ اپنے عصا کو فلاں پتھر پر مارو پس فوراً اس سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے ۔ ہر ہر شخص نے اپنے پانی پینے کا موقع معلوم کر لیا ۔ اور ہم نے ان پر ابر کو سایہ فگن کیا اور ان کو من و سلوٰی ( ترنجبین اور بٹیر یں ) پہنچائیں ، کھاؤ نفیس چیزوں سے جو کہ ہم نے تم کو دی ہیں اور انہوں نے ہمارا کوئی نقصان نہیں کیا لیکن اپنا ہی نقصان کرتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَطَّعۡنٰہُمُ
اور الگ الگ کردیا ہم نے انہیں
اثۡنَتَیۡ عَشۡرَۃَ
بارہ
اَسۡبَاطًا
قبیلوں میں
اُمَمًا
جماعتیں بنا کر
وَاَوۡحَیۡنَاۤ
اور وحی کی ہم نے
اِلٰی مُوۡسٰۤی
طرف موسیٰ کے
اِذِ
جب
اسۡتَسۡقٰىہُ
پانی مانگا اس سے
قَوۡمُہٗۤ
اس کی قوم نے
اَنِ
کہ
اضۡرِبۡ
مار
بِّعَصَاکَ
عصا اپنا
الۡحَجَرَ
پتھر پر
فَانۡۢبَجَسَتۡ
پس پھوٹ نکلے
مِنۡہُ
اس سے
اثۡنَتَا عَشۡرَۃَ
بارہ
عَیۡنًا
چشمے
قَدۡ
تحقیق
عَلِمَ
جان لیا
کُلُّ
ہر
اُنَاسٍ
گروہ نے
مَّشۡرَبَہُمۡ
گھاٹ اپنا
وَظَلَّلۡنَا
اور سایہ کیا ہم نے
عَلَیۡہِمُ
ان پر
الۡغَمَامَ
بادلوں کا
وَاَنۡزَلۡنَا
اور نازل کیا ہم نے
عَلَیۡہِمُ
ان پر
الۡمَنَّ
من
وَالسَّلۡوٰی
اور سلوی
کُلُوۡا
کھاؤ
مِنۡ طَیِّبٰتِ
پاکیزہ چیزوں میں سے
مَا
جو
رَزَقۡنٰکُمۡ
عطا کیں ہم نے تمہیں
وَمَا
اور نہیں
ظَلَمُوۡنَا
انہوں نے ظلم کیا ہم پر
وَلٰکِنۡ
اور لیکن
کَانُوۡۤا
تھے وہ
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنی ہی جانوں پر
یَظۡلِمُوۡنَ
ظلم کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَطَّعۡنٰہُمُ
اور تقسیم کردیا ہم نے انہیں
اثۡنَتَیۡ عَشۡرَۃَ
بارہ
اَسۡبَاطًا
قبیلے
اُمَمًا
کئی گروہ تھے
وَاَوۡحَیۡنَاۤ
اور وحی کی ہم نے
اِلٰی مُوۡسٰۤی
طرف موسیٰ کی
اِذِ
جب
اسۡتَسۡقٰىہُ
پانی مانگا اس سے
قَوۡمُہٗۤ
اس کی قو م نے
اَنِ
یہ کہ
اضۡرِبۡ
تم مارو
بِّعَصَاکَ
عصا اپنا
الۡحَجَرَ
پتھر پر
فَانۡۢبَجَسَتۡ
تو پھوٹ نکلے
مِنۡہُ
اس سے
اثۡنَتَا عَشۡرَۃَ
بارہ
عَیۡنًا
چشمے
قَدۡ
بلاشبہ
عَلِمَ
معلوم کر لی
کُلُّ
سب
اُنَاسٍ
لوگوں نے
مَّشۡرَبَہُمۡ
اپنی پانی پینے کی جگہ
وَظَلَّلۡنَا
اور سایہ کیا ہم نے
عَلَیۡہِمُ
اُن پر
الۡغَمَامَ
با دلوں کا
وَاَنۡزَلۡنَا
اور اتارا ہم نے
عَلَیۡہِمُ
اُن پر
الۡمَنَّ
من
وَالسَّلۡوٰی
او ر سلویٰ
کُلُوۡا
کھاؤ
مِنۡ طَیِّبٰتِ
پاک چیزوں میں سے
مَا
جو
رَزَقۡنٰکُمۡ
رزق دیا ہم نے تمہیں
وَمَا
اور نہیں
ظَلَمُوۡنَا
انہوں نے ظلم کیا ہم پر
وَلٰکِنۡ
اور لیکن
کَانُوۡۤا
تھے وہ
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنی جانوں پر
یَظۡلِمُوۡنَ
ظلم کرتے
Translated by

Juna Garhi

And We divided them into twelve descendant tribes [as distinct] nations. And We inspired to Moses when his people implored him for water, "Strike with your staff the stone," and there gushed forth from it twelve springs. Every people knew its watering place. And We shaded them with clouds and sent down upon them manna and quails, [saying], "Eat from the good things with which We have provided you." And they wronged Us not, but they were [only] wronging themselves.

اور ہم نے ان کو بارہ خاندانوں میں تقسیم کرکے سب کی الگ الگ جماعت مقرر کردی اور ہم نے موسیٰ ( علیہ السلام ) کو حکم دیا جب کہ ان کی قوم نے ان سے پانی مانگا کہ اپنے عصا کو فلاں پتھر پر مارو پس فوراً اس سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے ۔ ہر ہر شخص نے اپنے پانی پینے کا موقع معلوم کر لیا ۔ اور ہم نے ان پر ابر کو سایہ فگن کیا اور ان کو من و سلوٰی ( ترنجبین اور بٹیر یں ) پہنچائیں ، کھاؤ نفیس چیزوں سے جو کہ ہم نے تم کو دی ہیں اور انہوں نے ہمارا کوئی نقصان نہیں کیا لیکن اپنا ہی نقصان کرتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم نے بنی اسرائیل کے بارہ قبیلوں کو بارہ جماعتیں ہی بنادیا تھا۔ اور جب موسیٰ سے اس کی قوم نے پانی مانگا تو ہم نے اسے وحی کی کہ اس چٹان پر اپنا عصا مارو۔ تو اس چٹان سے بارہ چشمے پھوٹ پڑے۔ (اور) ہر قبیلہ نے اپنا اپنا گھاٹ جان لیا۔ نیز ہم نے ان پر بادل کا سایہ کیا اور ان پر من وسلویٰ نازل کیا (اور فرمایا) یہ پاکیزہ چیزیں کھاؤ جو ہم نے تمہیں عطا کی ہیں اور ان لوگوں نے ہمارا تو کچھ بھی نہ بگاڑا بلکہ خود اپنے آپ پر ہی ظلم کر رہے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے اُن کوبارہ قبیلوں میں تقسیم کردیاجوکئی گروہ تھے اور جب موسیٰ کی قوم نے اُس سے پانی مانگاتوہم نے اس کو وحی کی کہ پتھر پر اپنا عصا ماروتواس سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے،بلاشبہ سب لوگوں نے اپنی پانی پینے کی جگہ معلوم کرلی اور ہم نے اُن پربادلوں کاسایہ کیااوراُن پرمن وسلویٰ اُتارا،پاک چیزوں میں سے کھاؤجوہم نے تمہیں دی ہیں اورانہوں نے ہم پرظلم نہیں کیابلکہ اپنی جانوں پرہی وہ ظلم کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We divided them into twelve tribes, as separate communities. And we revealed to Musa when his people asked him for water, |"Strike the rock with your staff.|" Then twelve springs gushed forth from it. Each tribe came to know their drinking place. And We shaded them with the shadow of the clouds. And we sent down to them the &Mann& and the &Salwa& (1) (saying), |"Eat of the good things we have provided you.|" And they did us no harm, rather they have been harming their own selves.-r-n(1) Manna which is |"Man-hu& in Hebrew has been described in Exodus (14:14) in these words, |"a small round thing, as small as a hoar frost on the ground|". According to ` Abdullah Yusuf All, it usually rotted if left over till next day; it melted in the hot sun. The amount necessary for each man was about an omer, a Hebrew measure of capacity equal to 2-1/2 quarts. This is the Hebrew account probably distorted by traditional exaggeration. The actual Manna found to this day in the region of Sinai is gummy saccharine found on a species of Tamarisk. As to &Salwa& it is a quail, large flights of them are driven by winds in the Eastern Mediterranean in certain seasons of the year, as was witnessed during the Great War 1914-1918 by many Indian officers who campaigned between Egypt and Palestine. (The Holy Qur&an by Yusuf All vol. 1 ) -- Translator.

اور جدا جدا کردئیے ہم نے ان کے بارہ دادوں کی اولاد بڑی بڑی جماعتیں اور حکم بھیجا ہم نے موسیٰ کو جب پانی مانگا اس سے اس کی قوم نے کہ مار اپنی لاٹھی اس پتھر پر تو پھوٹ نکلے اس سے بارہ چشمے، پہچان لیا ہر قبیلہ نے اپنا گھاٹ، اور سایہ کیا ہم نے ان پر ابر کا اور اتارا ہم نے ان پر من اور سلوٰی، کھاؤ ستھری چیزیں جو ہم نے روزی دی تم کو، اور انہوں نے ہمارا کچھ نہ بگاڑا لیکن اپنا ہی نقصان کرتے رہے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

) اور ہم نے ان کو علیحدہ علیحدہ کردیا بارہ قبیلوں کی جماعتوں میں اور ہم نے وحی کی موسیٰ (علیہ السلام) کی طرف جب پانی طلب کیا آپ ( علیہ السلام) سے آپ ( علیہ السلام) کی قوم نے کہ اپنی لاٹھی سے چٹان پر ضرب لگائیے پس اس میں سے بارہ چشمے پھوٹ پڑے تو ہر قبیلے نے جان لیا اپنے اپنے گھاٹ کو اور ہم نے ان کے اوپر بادل کا سائبان بنائے رکھا اور اتارا ہم نے ان پر من اور سلویٰ (اور ان سے کہا کہ) کھاؤ ان پاکیزہ چیزوں میں سے جو ہم نے تمہیں رزق میں دی ہیں اور انہوں نے ہمارا کچھ نہیں بگاڑا بلکہ وہ خود اپنی ہی جانوں پر ظلم کرتے رہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And We divided them into twelve tribes, forming them into communities. When his people asked Moses for water We directed him: 'Smite the rock with your rod.' Then twelve springs gushed forth from the rock and every people knew their drinking-places. And We caused thick clouds to provide them shade, and We sent down upon them manna and quails, saying: 'Eat of the clean things that We have provided you.' They wronged not Us, but it was themselves that they wronged.

اور ہم نے اس قوم کو بارہ گھرانوں میں تقسیم کر کے انہیں مستقل گروہوں کی شکل دے دی تھی ۔ 118 اور جب موسٰی سے اس کی قوم نے پانی مانگا تو ہم نے اس کو اشارہ کیا کہ فلاں چٹان پر اپنی لاٹھی مارو ۔ چناچہ اس چٹان سے یکایک بارہ چشمے پھوٹ نِکلے اور ہرگروہ نے اپنےپانی لینے کی جگہ متعیّن کرلی ، ہم نے ان پر بادل کا سایہ کیا اور ان پر من و سلوٰی اتارا ۔ 119 کھاؤ وہ پاک چیزیں جو ہم نے تم کو بخشی ہیں ۔ مگر اس کے بعد انہوں نے جو کچھ کیا تو ہم پر ظلم نہیں کیا بلکہ آپ اپنے ہی اوپر ظلم کرتے رہے ۔ 120

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے ان کو ( یعنی بنی اسرائیل کو ) بارہ خاندانوں میں اس طرح تقسیم کردیا تھا کہ وہ الگ الگ ( انتظامی ) جماعتوں کی صورت اختیار کر گئے تھے ۔ اور جب موسیٰ کی قوم نے ان سے پانی مانگا تو ہم نے ان کو وحی کے ذریعے حکم دیا کہ اپنی لاٹھی فلاں پتھر پر مارو ۔ ( ٧٩ ) چنانچہ اس پتھر سے بارہ چشمے پھوٹ پڑے ۔ ہر خاندان کو اپنی پانی پینے کی جگہ معلوم ہوگئی ۔ اور ہم نے ان کو بادل کا سایہ دیا ، اور ہم نے ان پر من و سلوی ( یہ کہہ کر ) اتارا کہ : کھاؤ وہ پاکیزہ رزق جو ہم نے تمہیں دیا ہے ۔ اور ( اس کے باوجود انہوں نے ناشکری کی تو ) انہوں نے ہمارا کوئی نقصان نہیں کیا ، بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے رہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے بنی اسرائیل کے ٹکڑے کیے بارہ قبیلے (یعنی بارہ دادوں کے پوتے) بارہ گروہ اور جب موسیٰ کی قوم نے ان سے پانی مانگا تو ہم نے موسیٰ کو حکم دیا اپنی لکڑی پتھر پر مار مارتے ہی بارہ چشمے اس میں سے پھوٹ نکلے ہر قبیلے نے اپنا گھاٹ (پانی لینے کا مقام) معلوم کرلیا اور ہم نے ان پر ابر کا سایہ کیا 6 اور ان پر من اور سلوی اتارا (اور ہم نے ان سے کہا) جو مزے مزے کے کھانے ہم نے تم کو دئیے ہیں وہ کھاؤ اور انہوں نے (نافرمانی کرکے) ہمارا کچھ نہ بگاڑا بلکہ اپنا نقصان آپ کرتے رہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے ان کو بارہ قبیلے ، بڑی بڑی جماعتیں بنادیا اور جب موسیٰ (علیہ السلام) سے ان کی قوم نے پانی طلب کیا تو ہم نے ان کو وحی بھیجی کہ اپنی لاٹھی پتھر پر مار دیں تو اس میں سے بارے چشمے پھوٹ نکلے ، تو ہر شخص نے اپنے پینے کی جگہ معلوم کرلی اور ہم نے ان پر بادل سے سایہ کیا اور ان پر من اور سلوٰی (ترنجبین اور بٹیریں) اتارا جو پاکیزہ چیزیں ہم نے تم کو بخشی ہیں اس میں سیکھاؤ اور انہوں نے ہمارے ساتھ زیادتی نہیں کی و لیکن وہ اپنے آپ کے ساتھ زیادتی کرتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے ان (بنی اسرائیل ) کو بارہ خاندانوں اور بڑی جماعتوں میں تقسیم کردیا تھا اور جب موسیٰ (علیہ السلام) نے (صحرائے سینا میں ) اپنی قوم کے لئے پانی مانگا تو ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کی طرف وحی کی کہ اے موسیٰ (علیہ السلام) اپن لاٹھی کو پتھر مارو۔ پھر اس سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے تمام لوگوں نے اپنے اپنے پینے کی جگہ کو پہچان لیا۔ اور ہم نے ان پر بادل کا سایہ کردیا۔ اور ہم نے ان پر ” من وسلویٰ “ اتارا (اور کہا کہ وہ تمام چیزیں جو حلال اور پاکیزہ ہیں ان کو کھائو۔ ۔۔ اور ہم نے ان پر ظلم نہیں بلکہ انہوں نے خود اپنے نفسوں پر ظلم کیا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے ان کو (یعنی بنی اسرائیل کو) الگ الگ کرکے بارہ قبیلے (اور) بڑی بڑی جماعتیں بنا دیا۔ اور جب موسیٰ سے ان کی قوم نے پانی طلب کیا تو ہم نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ اپنی لاٹھی پتھر پر مار دو۔ تو اس میں سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے۔ اور سب لوگوں نے اپنا اپنا گھاٹ معلوم کرلیا۔ اور ہم نے ان (کے سروں) پر بادل کو سائبان بنائے رکھا اور ان پر من وسلویٰ اتارتے رہے۔ اور (ان سے کہا کہ) جو پاکیزہ چیزیں ہم تمہیں دیتے ہیں انہیں کھاؤ۔ اور ان لوگوں نے ہمارا کچھ نقصان نہیں کیا بلکہ (جو) نقصان کیا اپنا ہی کیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We cut them up into twelve tribes as communities. And We revealed unto Musa, when his people asked him for drink: Smite the rock with thy rod. Then gushed forth therefrcm twelve springs: every people already knew their drinking-places. And We shaded them with thick clouds, and We sent down upon them the manna and the quails, saying: eat of the clean things wherewith We have provided you. And they wronged not Us, but themselves they were wont to wrong.

اور ہم نے انہیں بارہ خاندانوں جماعتوں میں تقسیم کردیا ۔ اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو جب کہ ان کی قوم نے ان سے پانی طلب کیا وحی کی کہ اپنے (اس) عصا کو (فلاں) پتھر پر مارو تو اس سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے (اور) ہر شخص نے اپنے پانی پینے کا مقام معلوم کرلیا ۔ اور ہم نے ان پر ابر کا سایہ کردیا جو ہم نے تم کو دے رکھی ہیں ۔ اور انہوں نے (کوئی) ظلم ہم پر نہیں کیا بلکہ اپنے ہی اوپر ظلم کرتے رہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے ان کو بارہ خاندانوں میں الگ الگ امتیں بنادیا اور ہم نے موسیٰ کی طرف ، جب اس کی قوم نے پانی طلب کیا ، وحی کی کہ اپنی لٹھیا پتھر پر مارو ۔ تو اس سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے ۔ ہر گروہ نے اپنا اپنا گھاٹ متعین کرلیا اور ہم نے ان پر بدلیوں کا سایہ کیا اور ان پر من اور سلویٰ اتارا ۔ کھاؤ ہماری بخشی ہوئی پاکیزہ چیزوں میں سے اور انہوں نے ہمارا کچھ نہیں بگاڑا بلکہ خود اپنی ہی جانوں پر ظلم ڈھاتے رہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے ان کو بارہ خاندانوں میں تقسیم فرما کر الگ الگ جماعتیں بنا دیں اور جب موسیٰ ( علیہ السلام ) کی قوم نے ان سے پانی مانگا تو ہم نے موسیٰ ( علیہ السلام ) کو وحی بھیجی کہ اپنا عصا پتھر پر ماریں ۔ پس اس میں سے بارہ چشمے پھوٹ پڑے ہر جماعت نے اپنے پانی پینے کی جگہ معلوم کرلی اور ہم نے سایہ کیا ان پر بادلوں کا ۔ اور ہم نے ان پر من وسلوی اتارا ۔ اس رزق میں سے جو ہم نے تمہیں دیا ہے پاکیزہ چیزیں کھائو اور انہوں نے ہم پر ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے رہے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے ان کو (بنی اسرائیل کے) بارہ قبیلوں کو اور بارہ ہی جماعتیں بنا دیا اور جب موسیٰ سے ان کی قوم نے پانی طلب کیا تو ہم نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ اپنی لاٹھی پتھر پر مارو تو اس میں سے بارہ چشمے پھوٹ پڑے اور سب لوگوں نے اپنا اپنا گھاٹ معلوم کرلیا۔ اور ہم نے ان کے سروں پر بادل کا سائبان بنائے رکھا اور ان پر من وسلویٰ اتارتے رہے۔ اور ان سے کہا کہ جو پاکیزہ چیزیں ہم تمہیں دیتے ہیں انہیں کھائو۔ اور ان لوگوں نے ہمارا کچھ نقصان نہیں کیا بلکہ جو نقصان کیا اپنا ہی کیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے ان کو بارہ خاندانوں میں بانٹ کر مستقل گروہوں کی شکل دے دی تھی، اور حکم بھیجا ہم نے موسیٰ کی طرف جب کہ پانی مانگا ان سے ان کی قوم نے کہ اپنی لاٹھی مارو فلاں پتھر پر، پس (لاٹھی کا مارنا تھا کہ) پھوٹ نکلے اس سے بارہ چشمے، (اور اس طور پر) کہ اچھی طرح پہچان لیا ان میں کے ہر گروہ نے اپنے گھاٹ کو، اور ہم نے ان پر سایہ کردیا بادل کا، اور اتار دیا ان پر ہم نے (اپنے خزانہ غیب سے) من وسلوی، (اور ان سے کہا) کہ تم لوگ کھاؤ ان پاکیزہ چیزوں میں سے جو ہم نے بخشی ہیں تم کو، اور انہوں نے (اپنے کرتوتوں سے) ہمارا کچھ نہیں بگاڑا، بلکہ وہ اپنی ہی جانوں پر ظلم کرتے رہے تھے

Translated by

Noor ul Amin

ا ور ہم نے بنی اسرائیل کے بارہ قبیلوں کو بارہ جماعتیں بنا ہی دیاتھا اور جب موسیٰ سے اس کی قوم نے پانی مانگا تو ہم نے اسے وحی کی کہ اس چٹان پر اپنی لاٹھی ماروتواس چٹان سے بارہ چشمے پھوٹ پڑے ( اور ) ہرقبیلہ نے اپنااپناگھاٹ جان لیانیز ہم نے ان پر بادلوں کاسایہ کیا اوران پر من وسلوٰی نازل کیا ( اور فرمایا ) یہ پاکیزہ چیزیں کھائوجوہم نے تمہیں عطاکی ہیں اور ان لوگوں نے توہماراکچھ بھی نہ بگاڑابلکہ وہ خوداپنے آپ پر ہی ظلم کررہے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے انہیں بانٹ دیا بارہ قبیلے گروہ گروہ ، اور ہم نے وحی بھیجی موسیٰ کو جب اس سے اس کی قوم نے ( ف۳۰۵ ) پانی ما نگا کہ اس پتھر پر اپنا عصا مارو تو اس میں سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے ( ف۳۰٦ ) ہر گروہ نے اپنا گھاٹ پہچان لیا ، اور ہم نے ان پر ابر کا سائبان کیا ( ف۳۰۷ ) اور ان پر من و سلویٰ اتارا ، کھاؤ ہماری دی ہوئی پاک چیزیں اور انہوں نے ( ف۳۰۸ ) ہمارا کچھ نقصان نہ کیا لیکن اپنی ہی جانوں کا برا کرتے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے انہیں گروہ در گروہ بارہ قبیلوں میں تقسیم کر دیا ، اور ہم نے موسٰی ( علیہ السلام ) کے پاس ( یہ ) وحی بھیجی جب اس سے اس کی قوم نے پانی مانگا کہ اپنا عصا پتھر پر مارو ، سو اس میں سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے ، پس ہر قبیلہ نے اپنا گھاٹ معلوم کرلیا ، اور ہم نے ان پر اَبر کا سائبان تان دیا ، اور ہم نے ان پر منّ و سلوٰی اتارا ، ( اور ان سے فرمایا: ) جن پاکیزہ چیزوں کا رزق ہم نے تمہیں عطا کیا ہے اس میں سے کھاؤ ، ( مگر نافرمانی اور کفرانِ نعمت کر کے ) انہوں نے ہم پر ظلم نہیں کیا بلکہ وہ اپنی ہی جانوں پر ظلم کر رہے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے ان ( بنی اسرائیل ) کو بارہ خاندانوں کے بارہ گروہوں میں تقسیم کر دیا اور ہم نے موسیٰ کو وحی کی جب ان کی قوم نے ان سے پینے کے لیے پانی مانگا کہ ایک ( خاص ) چٹان پر اپنی لاٹھی مارو ۔ چنانچہ اس سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے ۔ اور ہر گروہ نے اپنا اپنا گھاٹ معلوم کر لیا اور ہم نے ان پر ابر کا سایہ کیا اور ( غذا کے لیے ) ان پر من و سلویٰ نازل کیا ( اور ان سے کہا ) کھاؤ ان پاک اور پسندیدہ چیزوں میں سے جو ہم نے تمہیں عطا کی ہیں ۔ انہوں نے ( نافرمانی و ناشکری کرکے ) ہم پر ظلم نہیں کیا بلکہ اپنے ہی اوپر ظلم و زیادتی کرتے رہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We divided them into twelve tribes or nations. We directed Moses by inspiration, when his (thirsty) people asked him for water: "Strike the rock with thy staff": out of it there gushed forth twelve springs: Each group knew its own place for water. We gave them the shade of clouds, and sent down to them manna and quails, (saying): "Eat of the good things We have provided for you": (but they rebelled); to Us they did no harm, but they harmed their own souls.

Translated by

Muhammad Sarwar

We divided the descendants of Israel into twelve tribes and told Moses to strike the rock with his staff to let twelve fountains gush out therefrom; his people had asked him to supply them with water. The twelve flowing springs were divided among them (a spring for each tribe) and each tribe knew its drinking place well. We provided them with shade from the clouds, sent down manna and quails to them for food, and told them to eat the pure things which We had given them. They did not do injustice to Us but they wronged themselves.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We divided them into twelve tribes (as distinct) nations. We revealed to Musa when his people asked him for water (saying): "Strike the stone with your stick," and there gushed forth out of it twelve springs, each group knew its own place for water. We shaded them with the clouds and sent down upon them the manna and the quail (saying): "Eat of the good things with which We have provided you." They harmed Us not but they used to harm themselves.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We divided them into twelve tribes, as nations; and We revealed to Musa when his people asked him for water: Strike the rock with your staff, so outnowed from it twelve springs; each tribe knew its drinking place; and We made the clouds to give shade over them and We sent to them manna and quails: Eat of the good things We have given you. And they did not do Us any harm, but they did injustice to their own souls.

Translated by

William Pickthall

We divided them into twelve tribes, nations; and We inspired Moses, when his people asked him for water, saying: Smite with thy staff the rock! And there gushed forth therefrom twelve springs, so that each tribe knew their drinking-place. And we caused the white cloud to overshadow them and sent down for them the manna and the quails (saying): Eat of the good things wherewith we have provided you. They wronged Us not, but they were wont to wrong themselves.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हमने उनको बारह घरानों में तक़सीम करके उन्हें अलग-अलग गिरोह बना दिया, और हमने मूसा को हुक्म भेजा उस वक़्त जब उसकी क़ौम ने पानी माँगा कि फ़लाँ पत्थर पर अपनी लाठी मारो तो उससे बारह चश्मे फूट पड़े, हर गिरोह ने अपना पानी पीने का ठिकाना मालूम कर लिया, और हमने उन पर बदलियों का साया किया और हमने उन पर मन्न व सलवा उतारा, खाओ पाकीज़ा चीज़ों में से जो हमने तुमको दी हैं, और उन्होंने हमारा कुछ नहीं बिगाड़ा बल्कि वे ख़ुद अपना ही नुक़सान करते रहे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہم نے ان کو بارہ خاندانوں میں تقسیم کرکے سب کی الگ الگ جماعت مقرر کردی۔ (5) اور (ایک انعام یہ کیا کہ) ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو حکم دیا جب کہ ان کی قوم نے ان سے پانی مانگا کہ اپنے اس عصاکوفلاں پتھر پر مارو پس (مارنے کی دیر تھی) فورا اس سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے (چناچہ) ہر ہر شخص نے اپنے پانی پینے کا موقع معلوم کرلیا۔ اور (ایک انعام یہ کیا کہ) ہم نے ان پر ابر کو سایہ افگن کیا اور (ایک انعام یہ کیا کہ) ان کو ترنجبین اور بٹیریں پہنچانیں ( اور اجازت دی کہ) کھاؤ نفیس چیزوں سے جو کہ ہم نے تم کو دی ہیں اور انہوں نے ہمارا کوئی نقصان نہیں کیا لیکن اپنا ہی نقصان کرتے تھے۔ (6) (160)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ہم نے انہیں بارہ قبیلوں میں تقسیم کردیا جو کئی گروہ تھے اور جب اس کی قوم نے اس سے پانی مانگا ہم نے موسیٰ کی طرف وحی کی کہ اپنی لاٹھی اس پتھر پر مارو تو اس میں سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے، سب لوگوں نے یقیناً اپنے اپنے پانی پینے کی جگہ معلوم کرلی اور ہم نے ان پر بادل کا سایہ کیا اور ان پر من اور سلوٰی اتارا، کھاؤ ان پاک چیزوں میں سے جو ہم نے تمہیں عطا کی ہیں اور انہوں نے ہم پر ظلم نہیں کیا لیکن وہ اپنے آپ پر ہی ظلم کرنے والے تھے۔ “ (١٦٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ہم نے اس قوم کو بارہ گھرانوں میں تقسیم کرکے انہیں مستقل گروہوں کی شکل دے دی تھی۔ اور جب موسیٰ سے اس کی قوم نے پانی مانگا تو ہم نے اس کو اشارہ کیا کہ فلاں چٹان پر اپنی لاٹھی مارو۔ چناچہ اس چٹان سے یکایک بارہ چشمے پھوٹ نکلے اور ہر گروہ نے اپنے پانی لینے کی جگہ متعین کرلی۔ ہم نے ان پر بادل کا سایہ کیا اور ان پر من وسلوی اتارا۔ کھاؤ وہ پاک چیزیں جو ہم نے تم کو بخشی ہیں مگر اس کے بعد انہوں نے جو کچھ کیا تو ہم پر ظلم نہیں کیا بلکہ آپ اپنے اوپر ظلم کرتے رہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے ان کو بارہ خاندانوں میں تقسیم کر کے الگ الگ جماعتیں بنا دیں، اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کی طرف وحی بھیجی جب ان کی قوم نے پانی مانگا کہ اپنی لاٹھی پتھر میں مارو سو اس میں سے بارہ چشمے پھوٹ پڑے۔ ہر قبیلہ نے اپنے پانی پینے کی جگہ جان لی۔ اور ہم نے ان پر بادلوں کا سایہ کیا اور ان پر من اور سلویٰ اتارا کھاؤ پاکیزہ چیزیں اس رزق میں سے جو ہم نے تمہیں دیا، اور انہوں نے ہم پر ظلم نہیں کیا لیکن وہ اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جدا جدا کردیے ہم نے ان کو بارہ دادوں کی اولاد بڑی بڑی جماعتیں اور حکم بھیجا ہم نے موسیٰ کو جب پانی مانگا اس سے اس کی قوم نے کہ مار اپنی لاٹھی اس پتھر پر تو پھوٹ نکلے اس سے بارہ چشمے پہچان لیا ہر قبیلہ نے اپنا گھاٹ اور سایہ کیا ہم نے ان پر ابر کا اور اتارا ہم نے ان پر من اور سلویٰ کھاؤ ستھری چیزیں جو ہم نے روزی دی تم کو اور انہوں نے ہمارا کچھ نہ بگاڑا لیکن اپنا ہی نقصان کرتے رہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے بنی اسرائیل کو بارہ قبیلوں میں تقسیم کرکے ان کی الگ الگ جماعتیں بنادیں اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کی جانب اس وقت جبکہ اس کی قوم نے اس سے پانی طلب کیا یہ وحی کی کہ اے موسیٰ (علیہ السلام) تو اپنا عصا فلاں پتھر پر مار سو عصا کے مارتے ہی اس پتھر میں سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے بنی اسرائیل کے ہرا یک قبیلے نے اپنا اپنا گھاٹ معلوم کرلیا اور ہم نے ان پر بادل کو سائبان کیا اور ان پر ہم نے من اور سلویٰ اتاراکھائو ان عمدہ چیزوں کو جو ہم نے تم کو عطا کی ہیں اور ان نافرمانوں نے ہمارا کچھ نقصان نہیں کیا بلکہ وہ اپنا آپ ہی نقصان کرتے تھے۔