Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 167

سورة الأعراف

وَ اِذۡ تَاَذَّنَ رَبُّکَ لَیَبۡعَثَنَّ عَلَیۡہِمۡ اِلٰی یَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ مَنۡ یَّسُوۡمُہُمۡ سُوۡٓءَ الۡعَذَابِ ؕ اِنَّ رَبَّکَ لَسَرِیۡعُ الۡعِقَابِ ۚ ۖ وَ اِنَّہٗ لَغَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۱۶۷﴾

And [mention] when your Lord declared that He would surely [continue to] send upon them until the Day of Resurrection those who would afflict them with the worst torment. Indeed, your Lord is swift in penalty; but indeed, He is Forgiving and Merciful.

اور وہ وقت یاد کرنا چاہیے کہ آپ کے رب نے یہ بات بتلادی کہ وہ ان یہود پر قیامت تک ایسے شخص کو ضرور مسلط کرتا رہے گا جو ان کو سزائے شدید کی تکلیف پہنچاتا رہے گا بلاشبہ آپ کا رب جلدی ہی سزا دے دیتا ہے اور بلاشبہ وہ واقعی بڑی مغفرت اور بڑی رحمت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
تَاَذَّنَ
خبر دی
رَبُّکَ
آپ کے رب نے
لَیَبۡعَثَنَّ
البتہ وہ ضرور بھیجے گا
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
اِلٰی یَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے دن تک
مَنۡ
اسے جو
یَّسُوۡمُہُمۡ
چکھائے گا انہیں
سُوۡٓءَ
برا
الۡعَذَابِ
عذاب
اِنَّ
بیشک
رَبَّکَ
رب آپ کا
لَسَرِیۡعُ
البتہ جلددینے والا ہے
الۡعِقَابِ
سزا
وَاِنَّہٗ
اور بیشک وہ ہے
لَغَفُوۡرٌ
البتہ بہت بخشنے والا
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم کرنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
تَاَذَّنَ
صاف اعلان کر دیا
رَبُّکَ
آپ کے رب نے
لَیَبۡعَثَنَّ
یقیناً وہ ضرور بھیجتا رہے گا
عَلَیۡہِمۡ
اُن پر
اِلٰی یَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے دن تک
مَنۡ
جو
یَّسُوۡمُہُمۡ
چکھاتے رہیں گے اُن کو
سُوۡٓءَ
بد ترین
الۡعَذَابِ
عذاب
اِنَّ
بلاشبہ
رَبَّکَ
رب آپ کا
لَسَرِیۡعُ
یقیناً جلد دینے والا ہے
الۡعِقَابِ
سزا
وَاِنَّہٗ
اور یقیناً وہ
لَغَفُوۡرٌ
بلاشبہ بے حد بخشنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And [mention] when your Lord declared that He would surely [continue to] send upon them until the Day of Resurrection those who would afflict them with the worst torment. Indeed, your Lord is swift in penalty; but indeed, He is Forgiving and Merciful.

اور وہ وقت یاد کرنا چاہیے کہ آپ کے رب نے یہ بات بتلادی کہ وہ ان یہود پر قیامت تک ایسے شخص کو ضرور مسلط کرتا رہے گا جو ان کو سزائے شدید کی تکلیف پہنچاتا رہے گا بلاشبہ آپ کا رب جلدی ہی سزا دے دیتا ہے اور بلاشبہ وہ واقعی بڑی مغفرت اور بڑی رحمت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (یاد کرو) جب تمہارے پروردگار نے یہ اعلان کیا کہ وہ قیامت کے دن تک بنی اسرائیل پر ایسے لوگ مسلط کرتا رہے گا جو انہیں بدترین عذاب دیتے رہیں بلاشبہ آپ کا پروردگار (مقررہ وقت آجانے کے بعد) عذاب دینے میں دیر نہیں کرتا اور بلاشبہ وہ بخشنے والا اور مہربان بھی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب آپ کے رب نے صاف اعلان کردیا کہ وہ اُن پرقیامت کے دن تک ضرور ایسے لوگ بھیجتا رہے گاجواُن کوبدترین عذاب چکھاتے رہیں گے،بلاشبہ آپ کا رب یقیناجلدسزادینے والاہے اوریقیناوہ بے حدبخشنے والا، نہایت رحم والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And When your Lord declared that He would surely keep sending, till the Day of Doom, those who inflict on them evil punishment. Certainly, your Lord is swift in punishing, and certainly He is the Most-forgiving, Very Merciful.

اور اس وقت کو یاد کرو جب خبر دی تھی تیرے رب نے کہ ضرور بھیجتا رہے گا یہود پر قیامت کے دن تک ایسے شخص کو کہ دیا کرے ان کو برا عذاب، بیشک تیرا رب جلد عذاب کرنے والا ہے، اور وہ بخشنے والا مہربان ہے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (یاد کرو) جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رب نے یہ اعلان کردیا کہ وہ لازماً مسلط کرتا رہے گا ان پر قیامت کے دن تک ایسے لوگوں کو جو انہیں بدترین عذاب میں مبتلا کرتے رہیں گے یقیناً آپ کا رب سزا دینے میں بہت جلدی کرتا ہے اور یقیناً وہ غفور بھی ہے اور رحیم بھی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And recall when Your Lord proclaimed that 'He would continually set in authority over them, till the Day of Judgement, those who would ruthless oppress thern.' Surely, your Lord is swift in chastising; and yet He is All-Forgiving, All-Merciful.

اور یاد کرو جبکہ تمہارے رب نے اعلان کر دیا 127 کہ وہ قیامت تک برابر ایسے لوگ بنی اسرائیل پر مسلّط کرتا رہے گا جو ان کو بدترین عذاب دیں گے ، 128 یقیناً تمہارا رب سزا دینے میں تیز دست ہے اور یقیناً وہ درگزر اور رحم سے بھی کام لینے والا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( یاد کرو وہ وقت ) جب تمہارے رب نے اعلان کیا کہ وہ ان پر قیامت کے دن تک کوئی نہ کوئی ایسا شخص مسلط کرتا رہے گا جو ان کو بری بری تکلیفیں پہنچائے گا ۔ ( ٨٥ ) بیشک تمہارا رب جلد ہی سزا دینے والا بھی ہے ، اور یقینا وہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان بھی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیمبر وہ وقت یاد کر) جب تیرے مالک نے (بنی اسرائیل کو جتلا دیا ( یا فیصلہ کرلیا اور حکم دے دیا) کہ وہ ضرور قیامت تک ان پر ایسے لوگوں کو حاکم کرے گا جو ان کو بڑی تکلیفیں دیتے رہیں گے 1 بیشک تیرا مالک جلد سزا دینے والا ہے اور (اس کے ساتھ ہی) وہ بیشک بخشنے والا مہربان (بھی) ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب آپ کے پروردگار نے (یہود کو) آگاہ فرمادیا کہ وہ ان پر قیامت کے دن تک ضرور ایسے لوگ مسلط کرتا رہے گا جو ان کو شدید تکلیف پہنچاتے رہیں گے بیشک آپ کا پروردگار بہت جلد عذاب کرنے والا ہے اور یقینا وہ بخشنے والا مہربان ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یا کرو جب آپ کے رب نے یہ بات بتا دی تھی کہ وہ (ان یہود پر ) قیامت تک ایسے لوگوں کو مسلط کرتا رہے گا جو ان کو بد ترین سزائیں دیتے رہیں گے ۔ بیشک آپ کا رب بہت جلد سزاد ینے والا ہے ۔ اور بیشک وہ بہت مغفرت اور رحم و کرم کرنے والا بھی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اور اس وقت کو یاد کرو) جب تمہارے پروردگار نے (یہود کو) آگاہ کردیا تھا کہ وہ ان پر قیامت تک ایسے شخص کو مسلط رکھے گا جو انہیں بری بری تکلیفیں دیتا رہے۔ بےشک تمہارا پروردگار جلد عذاب کرنے والا ہے اور وہ بخشنے والا مہربان بھی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time thy Lord proclaimed that he would surely raise upon them, till the Day of Resurrection, someone perpetrating upon them worst oppression. Verily thy Lord is swift in chastising, and verily He is Forgiving, Merciful.

اور (وہ وقت یاد کرو) جب آپ کے پروردگار نے یہ جتلا دیا کہ وہ ان (یہود) پر قیامت کے دن تک کسی ایسے کو مسلط رکھے گا جو انہیں سزائے شدید میں مبتلا رکھے گا ۔ بیشک آپ کا پروردگار بہت جلد سزا دینے والا ہے اور بیشک وہ بڑا مغفرت والا ہے بڑا رحمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جب تیرے رب نے فیصلہ کیا کہ وہ روزِ قیامت تک ان پر ایسے لوگوں کو مسلط کرتا رہے گا ، جو ان کو نہایت برے عذاب چکھاتے رہیں گے ۔ بیشک تیرا رب جلد پاداش دینے والا اور بیشک وہ بخشنے والا ، مہربان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور آپ کے رب نے یہ بات بتلادی ہے کہ وہ ان پر قیامت تک ایسے لوگوں کوضرور بھیجتا رہے گا جو انہیں براعذاب چکھائیں گے بیشک آپ کا رب ضرور جلد سزا دینے والا اور بیشک وہ ضرور بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ( اس وقت کو یاد کرو) جب آپ کے رب نے یہود کو آگاہ کردیا تھا کہ وہ ان پر قیامت تک ایسے لوگوں کو مسلط رکھے گا جو ان کو بڑی سخت تکلیفیں دیتے رہے گے۔ بیشک آپ کا رب جلد عذاب کرنے والا ہے۔ اور وہ بخشنے والا مہربان بھی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ بھی یاد کرنے کے لائق ہے کہ) جب اعلان فرما دیا تمہارے رب نے کہ وہ ضرور بالضرور مسلط رکھے گا، ان پر قیامت تک کسی نہ کسی ایسے شخص کو جو چکھاتا رہے گا ان کو برا عذاب، بیشک تمہارا رب عذاب دینے میں بھی بڑا ہی تیز دست ہے، اور بلاشبہ وہ بڑا ہی بخشنے والا نہایت مہربان بھی ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اور ( یادکرو ) جب تمہارے رب نے یہ اعلان کیا کہ وہ قیامت کے دن تک ان پر ایسے لوگ مسلط کرتا رہیگاجو انہیں بدترین عذاب دیتے رہیں ‘‘بلاشبہ آپ کارب عذاب میں تاخیر نہیں کرتا اور بلاشبہ وہ بخشنے والا مہربان ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب تمہارے رب نے حکم سنادیا کہ ضرور قیامت کے دن تک ان ( ف۳۱۸ ) پر ایسے کو بھیجتا رہوں گا جو انہیں بری مار چکھائے ( ف۳۱۹ ) بیشک تمہارا رب ضرور جلد عذاب والا ہے ( ف۳۲۰ ) اور بیشک وہ بخشنے والا مہربان ہے ( ف۳۲۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( وہ وقت بھی یاد کریں ) جب آپ کے رب نے ( یہود کو یہ ) حکم سنایا کہ ( اللہ ) ان پر روزِ قیامت تک ( کسی نہ کسی ) ایسے شخص کو ضرور مسلّط کرتا رہے گا جو انہیں بری تکلیفیں پہنچاتا رہے ۔ بیشک آپ کا رب جلد سزا دینے والا ہے ، اور بیشک وہ بڑا بخشنے والا مہربان ( بھی ) ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( اے پیغمبر ( ص ) ) یاد کرو جب تمہارے پروردگار نے اعلان کر دیا تھا ( کہ اگر یہ لوگ اپنی سیاہ کاریوں سے باز نہ آئے ) تو خدا ان پر قیامت تک ایسے لوگ مسلط کرے گا جو انہیں بدترین عذاب میں گرفتار کریں گے یقینا تمہارا پروردگار بہت جلد سزا دینے والا ہے اور بڑا بخشنے والا اور بڑا رحم کرنے والا بھی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Behold! thy Lord did declare that He would send against them, to the Day of Judgment, those who would afflict them with grievous penalty. Thy Lord is quick in retribution, but He is also Oft-forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), consider, when your Lord declared to the (Israelites) His decision to raise a people above them who would make them suffer the worst kinds of torments until the Day of Judgment. Certainly your Lord's retribution is swift. He is All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when your Lord declared that He would certainly keep on sending against them, till the Day of Resurrection, those who would afflict them with a humiliating torment. Verily, your Lord is quick in retribution and certainly He is Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when your Lord announced that He would certainly send against them to the day of resurrection those who would subject them to severe torment; most surely your Lord is quick to requite (evil) and most surely He is Forgiving, Merciful.

Translated by

William Pickthall

And (remember) when thy Lord proclaimed that He would raise against them till the Day of Resurrection those who would lay on them a cruel torment. Lo! verily thy Lord is swift in prosecution and lo! verily He is Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब आपके रब ने ऐलान कर दिया कि वे उन (यहूद) पर क़यामत के दिन तक ज़रूर ऐसे लोग भेजता रहेगा जो उनको निहायत बुरा अज़ाब देंगे, बेशक आप का रब जल्द सज़ा देने वाला है और बेशक वह बख़्शने वाला, मेहरबान है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (وہ وقت یاد کرنا چاہیے کہ) جب آپ کے رب نے یہ بات بتلادی کہ وہ ان (یہود) پر قیامت (کے قریب) تک ایسے (کسی نہ کسی) شخص کو ضرور مسلط کرتا رہے گا جو ان کو سزائے شدید کی تکلیف پہنچاتا رہے گا (3) بلاشبہ آپ کا رب واقعی (جب چاہے) جلدی ہی سزا دیتا ہے اور بلاشبہ وہ واقعی (اگر کوئی باز آجائے تو) بڑی مغفرت اور بڑی رحمت والا (بھی) ہے۔ (167)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب آپ کے رب نے صاف اعلان کردیا کہ وہ قیامت کے دن تک ان پر ایسا شخص ضرور بھیجتا رہے گا جو انہیں برا عذاب دے، بیشک تیرا رب یقیناً بہت جلدی سزا دینے والا ہے اور بیشک وہ یقیناً بےحد بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔ “ (١٦٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور یاد کرو جب کہ تمہارے رب نے اعلان کردیا کہ وہ قیامت تک برابر ایسے لوگ بنی اسرائیل پر مسلط کرتا رہے گا جو ان کو بدترین عذاب دیں گے یقینا تمہارا رب سزا دینے میں تیز دست ہے اور یقینا وہ درگزر اور رحم سے بھی کام لینے والا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ کے رب نے یہ بات بتادی کہ وہ قیامت کے دن تک ضرور ان پر ایسے اشخاص کو بھیجتا رہے گا جو انہیں برا عذاب چکھائیں گے، بیشک تیرا رب جلد سزا دینے والا ہے اور بیشک وہ بخشنے والا مہربان ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اس وقت کو یاد کرو جب خبر کر دی تھی تیرے رب نے کہ ضرور بھیجتا رہے گا یہود پر قیامت کے دن تک ایسے شخص کو کہ دیا کرے ان کو برا عذاب بیشک تیرا رب جلد عذاب کرنے والا ہے اور وہ بخشنے والا مہربان ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ وقت ان کو یاد دلائو جب آپ کے رب نے ان یہود کو آگاہ کردیا تھا کہ وہ قیامت تک ان پر ایسے شخص کو ضرور مسلط کرتا رہے گا جو ان کو بدترین قسم کی تکلیف پہنچایا کرے گا بیشک آپ کا رب بہت جلد سزا دیتا ہے اور بیشک وہ غفور الرحیم بھی ہے۔