Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 168

سورة الأعراف

وَ قَطَّعۡنٰہُمۡ فِی الۡاَرۡضِ اُمَمًا ۚ مِنۡہُمُ الصّٰلِحُوۡنَ وَ مِنۡہُمۡ دُوۡنَ ذٰلِکَ ۫ وَ بَلَوۡنٰہُمۡ بِالۡحَسَنٰتِ وَ السَّیِّاٰتِ لَعَلَّہُمۡ یَرۡجِعُوۡنَ ﴿۱۶۸﴾

And We divided them throughout the earth into nations. Of them some were righteous, and of them some were otherwise. And We tested them with good [times] and bad that perhaps they would return [to obedience].

اور ہم نے دنیا میں ان کی مختلف جماعتیں کردیں ۔ بعض ان میں نیک تھے اور بعض ان میں اور طرح کے تھے اور ہم ان کو خوش حالیوں اور بد حالیوں سے آزماتے رہے کہ شاید باز آجائیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَطَّعۡنٰہُمۡ
اور ٹکڑے ٹکڑے کردیا ہم نے انہیں
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
اُمَمًا
گروہ گروہ بنا کر
مِنۡہُمُ
ان میں سے کچھ
الصّٰلِحُوۡنَ
نیک ہیں
وَمِنۡہُمۡ
اور ان میں سے کچھ
دُوۡنَ ذٰلِکَ
اس کے علاوہ ہیں
وَبَلَوۡنٰہُمۡ
اور آزمایا ہم نے انہیں
بِالۡحَسَنٰتِ
ساتھ اچھائیوں کے
وَالسَّیِّاٰتِ
اور برائیوں کے
لَعَلَّہُمۡ
شاید کہ وہ
یَرۡجِعُوۡنَ
وہ رجوع کریں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَطَّعۡنٰہُمۡ
اور ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ہم نے اُن کو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
اُمَمًا
گر وہوں میں
مِنۡہُمُ
اُن میں سے
الصّٰلِحُوۡنَ
نیک ہیں
وَمِنۡہُمۡ
اور اُن میں سے
دُوۡنَ
علاوہ ہیں
ذٰلِکَ
اس کے
وَبَلَوۡنٰہُمۡ
اور آزمایا ہم نے انہیں
بِالۡحَسَنٰتِ
ساتھ اچھے حالات کے
وَالسَّیِّاٰتِ
ساتھ بُرے حالات کے
لَعَلَّہُمۡ
تاکہ وہ سب
یَرۡجِعُوۡنَ
وہ پلٹ آئیں
Translated by

Juna Garhi

And We divided them throughout the earth into nations. Of them some were righteous, and of them some were otherwise. And We tested them with good [times] and bad that perhaps they would return [to obedience].

اور ہم نے دنیا میں ان کی مختلف جماعتیں کردیں ۔ بعض ان میں نیک تھے اور بعض ان میں اور طرح کے تھے اور ہم ان کو خوش حالیوں اور بد حالیوں سے آزماتے رہے کہ شاید باز آجائیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم نے انہیں ٹکڑے ٹکڑے کرکے زمین میں کئی گروہوں میں تقسیم کردیا۔ ان میں سے کچھ تو نیک لوگ ہیں اور دوسرے ان سے مختلف ہیں۔ اور ہم انہیں اچھے اور برے حالات سے آزماتے رہے کہ شائد وہ (اللہ کی طرف) پلٹ آئیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور ہم نے اُن کوزمین میں گروہوں میں ٹکڑے ٹکڑے کردیا،ان میں سے کچھ نیک اور کچھ ان کے علاوہ تھے اور ہم نے اُنہیں اچھے اوربُرے حالات سے آزمایاتاکہ وہ پلٹ آئیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And we divided them on the earth as separate commu¬nities. Some of them are righteous, while some others are otherwise. And we tested them with good (happenings) and with bad happenings, so that they might return.

اور متفرق کردیا ہم نے ان کو ملک میں فرقے فرقے، بعض ان میں نیک اور بعض اور طرح کے اور ہم نے ان کی آزمائش کی خوبیوں میں اور برائیوں میں تاکہ وہ پھر آئیں ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے انہیں زمین کے اندر منتشر کردیا فرقوں کی صورت میں ان میں سے کچھ لوگ صالح ہیں اور کچھ وہ بھی ہیں جو دوسری طرح کے ہیں ہم انہیں بھلائی اور برائی سے آزماتے رہے ہیں کہ شاید یہ لوگ لوٹ آئیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And We dispersed them through the earth in communities - some were righteous, others were not -and We tested them with prosperity and adversity that they may turn back (to righteousness).

ہم نے ان کو زمین میں ٹکڑے ٹکڑے کر کے بہت سی قوموں میں تقسیم کر دیا ۔ کچھ لوگ ان میں نیک تھے اور کچھ اس سے مختلف ۔ اور ہم ان کو اچھے اور برے حالات سے آزمائش میں مبتلا کرتے رہے کہ شاید یہ پلٹ آئیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے دنیا میں ان کو مختلف جماعتوں میں بانٹ دیا ۔ چنانچہ ان میں نیک لوگ بھی تھے اور کچھ دوسری طرح کے لوگ بھی ۔ اور ہم نے انہیں اچھے اور برے حالات سے آزمایا ، تاکہ وہ ( راہ راست کی طرف ) لوٹ آئیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے بنی اسرائیل کے ٹکڑے کرکے ساری زمین میں ان کے گروہ گروہ کردئیے 2 کچھ تو ان میں سے نیک ہیں 3 (وہ جو حضرت محمد پر ایمان لائے) اور کچھ اور طرح کے 4 اور ہم نے ان کو اچھے اور برے (دونوں طرح سے آزمایا 5 اس لیے کہ وہ ہماری طرف رجوع ہوں 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے ان کو زمین پر جماعتیں بنادیا کچھ ان میں نیک اور کچھ اور طرح کے (بد) اور ہم ان کو آسائشوں اور تکلیفوں (دونوں طرح) سے آزمائش کرتے رہے تاکہ وہ (ہماری طرف) رجوع کریں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے ان کو (بنی اسرائیل) کو مختلف جماعتوں میں تقسیم کردیا تھا۔ ان میں بہت سے لوگ نیک بی ہیں اور دوسرے قسم کے لوگ بھی ہیں ہم ان کو آزماتے رہے کبھی عیش و عشرت اور کبھی تکلیفوں اور آفتوں سے کہ شاید وہ اللہ کی طرف پلٹ آئیں ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے ان کو جماعت جماعت کرکے ملک میں منتشر کر دیا۔ بعض ان میں سے نیکوکار ہیں اور بعض اور طرح کے (یعنی بدکار) اور ہم آسائشوں، تکلیفوں (دونوں) سے ان کی آزمائش کرتے رہے تاکہ (ہماری طرف) رجوع کریں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We cut them up into communities on the earth; some of them righteous, and some of them otherwise; and We proved them wifh good and evil that haply they may return.

اور زمین پر ہم نے انہیں مختلف جماعتوں میں تقسیم کردیا ان میں سے (بعض) نیک بھی تھے اور ان میں سے (بعض) اس کے علاوہ بھی اور ہم انہیں خوشحالیوں اور بدحالیوں سے آزماتے رہے کہ شاید وہ باز آجائیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب ہم نے ان کو زمین میں منتشر کردیا گروہ گروہ کرکے ۔ ا میں کچھ نیک بھی ہیں اور کچھ اس سے مختلف بھی اور ہم نے ان کو خوشحالیوں اور بدحالیوں سے آزمایا تاکہ وہ رجوع کریں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اورہم نے زمین میں انہیں کئی جماعتوں میں تقسیم کردیا ان میں نیک لوگ بھی تھے اور ان میں ان کے علاوہ بھی تھے اور ہم نے انہیں خوشحالیوں اور بدحالیوں کے ذریعے آزمایا تاکہ وہ باز آجائیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے ان کو گروہ گروہ بنا کر ( ملک میں) پھیلا دیا۔ بعض ان میں سے نیک ہیں اور بعض دوسری طرح کے (بدکار) اور ہم آسائشوں اور تکلیفوں سے ان کی آزمائش کرتے رہے تاکہ ہماری طرف رجوع کریں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے ان کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے زمین میں پھیلا دیا مختلف گروہوں کی شکل میں، ان میں سے کچھ نیک تھے اور کچھ اور طرح کے، اور ہم نے ان کو آزمایا اچھے حالات سے بھی، اور برے حالات سے بھی، تاکہ یہ باز آجائیں،

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم نے انہیں کئی گروہوں میں تقسیم کردیا ان میں سے کچھ تو نیک ہیں اور دوسرے ان سے مختلف ہیں اور ہم انہیں اچھے اور برے حالات میں آزماتے رہے کہ وہ شایدپلٹ آئیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور انہیں ہم نے زمین میں متفرق کردیا گروہ گروہ ، ان میں کچھ نیک ہیں ( ف۳۲۲ ) اور کچھ اور طرح کے ( ف۳۲۳ ) اور ہم نے انہیں بھلائیوں اور برائیوں سے آزمایا کہ کہیں وہ رجوع لائیں ( ف۳۲٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے انہیں زمین میں گروہ در گروہ تقسیم ( اور منتشر ) کر دیا ، ان میں سے بعض نیکوکار بھی ہیں اور ان ( ہی ) میں سے بعض اس کے سوا ( بدکار ) بھی اور ہم نے ان کی آزمائش انعامات اور مشکلات ( دونوں طریقوں ) سے کی تاکہ وہ ( اللہ کی طرف ) رجوع کریں

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے ان کو زمین میں مختلف فرقوں کی صورت میں ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ۔ ان میں سے ناپائیدار ہوگا کچھ لوگ تو نیک ہیں اور کچھ اس کے خلاف اور طرح کے ( بدکار ) ہیں ۔ اور ہم ان کو اچھے اور برے حالات میں مبتلا کرکے آزماتے ہیں تاکہ وہ باز آجائیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We broke them up into sections on this earth. There are among them some that are the righteous, and some that are the opposite. We have tried them with both prosperity and adversity: In order that they might turn (to us).

Translated by

Muhammad Sarwar

We divided them into nations on the earth; some are righteous and others are not. We tested them with well-being and hardship so that they might return (to the right path).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We have broken them (the Jews) up into various separate groups on the earth: some of them are righteous and some are away from that. And We tried them with good (blessings) and evil (calamities) in order that they might turn (to Allah).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We cut them up on the earth into parties, (some) of them being righteous and (others) of them falling short of that, and We tried them with blessings and misfortunes that they might turn.

Translated by

William Pickthall

And We have sundered them in the earth as (separate) nations. Some of them are righteous, and some far from that. And We have tried them with good things and evil things that haply they might return.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हमने उनको गिरोह-गिरोह करके ज़मीन में फैला दिया, उनमें से कुछ नेक हैं और उनमें से कुछ उससे मुख़्तलिफ़, और हमने उनको आज़माया अच्छे हालात से और बुरे हालात से ताकि वे बाज़ आएं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے دنیا میں ان کی متفرق جماعتیں کردیں بعضے ان میں نیک تھے اور بعضے ان میں اور طرح کے بھی تھے (یعنی بد) اور ہم ان کو خوش حالیوں (صحت و غنا) اور بدحالیوں (بیماری و فقر) سے آزماتے رہے کہ شاید اسی سے باز آجاویں۔ (4) (168)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ہم نے انہیں زمین میں مختلف گروہوں میں ٹکڑے ٹکڑے کردیا ان میں سے کچھ نیک تھے اور کچھ اس کے علاوہ تھے اور ہم نے اچھے حالات اور برے حالات کے ساتھ ان کی آزمائش کی کہ شاید وہ باز آجائیں۔ “ (١٦٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے ان کو زمین میں ٹکڑے ٹکڑے کرکے بہت سی قوموں میں تقسیم کردیا۔ کچھ لوگ ان میں نیک تھے اور کچھ اس سے مختلف۔ اور ہم ان کو اچھے اور برے حالات سے آزمائش میں مبتلا کرتے رہے کہ شاید یہ پلٹ آئیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے زمین میں ان کی متفرق جماعتیں کردیں۔ ان میں نیک لوگ تھے اور ان میں دوسری طرح کے بھی تھے۔ اور ہم نے ان کو خوشحالیوں اور بد حالیوں کے ذریعہ آزمایا تاکہ باز آجائیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور متفرق کردیا ہم نے ان کو ملک میں فرقے فرقے بعضے ان میں نیک اور بعضے اور طرح کے اور ہم نے ان کی آزمایش کی خوبیوں اور برائیوں میں تاکہ پھر آئیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے بنی اسرائیل کو گروہ گروہ کرکے زمین میں تقسیم کردیا بعضے ان میں سے نیک تھے اور کچھ ان می سے اس کے برعکس تھے اور ہم نے ان کو آرام و آسائش سے بھی آزمایا اور رنج و مصائب سے بھی کہ شاید وہ باز آجائیں۔