Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 169

سورة الأعراف

فَخَلَفَ مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ خَلۡفٌ وَّرِثُوا الۡکِتٰبَ یَاۡخُذُوۡنَ عَرَضَ ہٰذَا الۡاَدۡنٰی وَ یَقُوۡلُوۡنَ سَیُغۡفَرُ لَنَا ۚ وَ اِنۡ یَّاۡتِہِمۡ عَرَضٌ مِّثۡلُہٗ یَاۡخُذُوۡہُ ؕ اَلَمۡ یُؤۡخَذۡ عَلَیۡہِمۡ مِّیۡثَاقُ الۡکِتٰبِ اَنۡ لَّا یَقُوۡلُوۡا عَلَی اللّٰہِ اِلَّا الۡحَقَّ وَ دَرَسُوۡا مَا فِیۡہِ ؕ وَ الدَّارُ الۡاٰخِرَۃُ خَیۡرٌ لِّلَّذِیۡنَ یَتَّقُوۡنَ ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ ﴿۱۶۹﴾

And there followed them successors who inherited the Scripture [while] taking the commodities of this lower life and saying, "It will be forgiven for us." And if an offer like it comes to them, they will [again] take it. Was not the covenant of the Scripture taken from them that they would not say about Allah except the truth, and they studied what was in it? And the home of the Hereafter is better for those who fear Allah , so will you not use reason?

پھر ان کے بعد ایسے لوگ ان کے جانشین ہوئے کہ کتاب کو ان سے حاصل کیا وہ اس دنیائے فانی کا مال متاع لے لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہماری ضرور مغفرت ہو جائے گی حالانکہ اگر ان کے پاس ویسا ہی مال متاع آنے لگے تو اس کو بھی لے لیں گے کیا ان سے اس کتاب کے اس مضمون کا عہد نہیں لیا گیا کہ اللہ کی طرف سے بجز حق بات کے اور کسی بات کی نسبت نہ کریں اور انہوں نے اس کتاب میں جو کچھ تھا اس کو پڑھ لیا اور آخرت والا گھر ان لوگوں کے لئے بہتر ہے جو تقوٰی رکھتے ہیں ، پھر کیا تم نہیں سمجھتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَخَلَفَ
تو پیچھے آئے
مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ
بعد ان کے
خَلۡفٌ
نا خلف
وَّرِثُوا
جو وارث ہوئے
الۡکِتٰبَ
کتاب کے
یَاۡخُذُوۡنَ
وہ لے لیتے ہیں
عَرَضَ
مال و متاع
ہٰذَا
اس
الۡاَدۡنٰی
حقیر دنیا کے
وَیَقُوۡلُوۡنَ
اور وہ کہتے ہیں
سَیُغۡفَرُ
ضرور بخش دیا جائے گا
لَنَا
ہمیں
وَاِنۡ
اور اگر
یَّاۡتِہِمۡ
آتا ہے ان کے پاس
عَرَضٌ
مال و متاع
مِّثۡلُہٗ
مانند اسی کے
یَاۡخُذُوۡہُ
وہ لے لیتے ہیں اسے
اَلَمۡ
کیا نہیں
یُؤۡخَذۡ
لیا گیا
عَلَیۡہِمۡ
ان سے
مِّیۡثَاقُ
پختہ عہد
الۡکِتٰبِ
کتاب میں
اَنۡ
کہ
لَّایَقُوۡلُوۡا
نہ وہ کہیں
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
اِلَّا
سوائے
الۡحَقَّ
حق کے
وَ دَرَسُوۡا
اور انہوں نے پڑھ لیا تھا
مَا
جو
فِیۡہِ
اس میں ہے
وَالدَّارُ
اور گھر
الۡاٰخِرَۃُ
آخرت کا
خَیۡرٌ
بہتر ہے
لِّلَّذِیۡنَ
ان کے لیے جو
یَتَّقُوۡنَ
ڈرتے ہیں
اَفَلَا
کیا بھلا نہیں
تَعۡقِلُوۡنَ
تم عقل رکھتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَخَلَفَ
سو جا نشین ہوئے
مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ
بعد ان کے
خَلۡفٌ
نا خلف لوگ
وَّرِثُوا
وہ وارث بنے
الۡکِتٰبَ
کتاب کے
یَاۡخُذُوۡنَ
وہ لیتے ہیں
عَرَضَ
مال و متاع
ہٰذَا
اس
الۡاَدۡنٰی
حقیر دنیا کا
وَیَقُوۡلُوۡنَ
اور وہ کہتے ہیں
سَیُغۡفَرُ لَنَا
عنقریب بخش دیا جائے گا ہمارے لیے
وَاِنۡ
اور اگر
یَّاۡتِہِمۡ
آئے ان کے سامنے
عَرَضٌ
مال و متاع
مِّثۡلُہٗ
ایسا ہی
یَاۡخُذُوۡہُ
وہ لے لیں گے اس کو
اَلَمۡ
کیا نہیں
یُؤۡخَذۡ
لیا گیا تھا
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
مِّیۡثَاقُ
پختہ عہد
الۡکِتٰبِ
کتاب کا
اَنۡ
یہ کہ
لَّایَقُوۡلُوۡا
نہ وہ کہیں گے
عَلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
اِلَّا
سوائے
الۡحَقَّ
حق کے
وَ دَرَسُوۡا
اور پڑ ھ رکھا ہے انہوں نے
مَا
جو
فِیۡہِ
اس میں ہے
وَالدَّارُ
اور گھر
الۡاٰخِرَۃُ
آخرت کا
خَیۡرٌ
بہترین ہے
لِّلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے جو
یَتَّقُوۡنَ
اللہ تعالیٰ سے ڈر کر رہتے ہیں
اَفَلَا
کیا پھر نہیں
تَعۡقِلُوۡنَ
تم سمجھتے
Translated by

Juna Garhi

And there followed them successors who inherited the Scripture [while] taking the commodities of this lower life and saying, "It will be forgiven for us." And if an offer like it comes to them, they will [again] take it. Was not the covenant of the Scripture taken from them that they would not say about Allah except the truth, and they studied what was in it? And the home of the Hereafter is better for those who fear Allah , so will you not use reason?

پھر ان کے بعد ایسے لوگ ان کے جانشین ہوئے کہ کتاب کو ان سے حاصل کیا وہ اس دنیائے فانی کا مال متاع لے لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہماری ضرور مغفرت ہو جائے گی حالانکہ اگر ان کے پاس ویسا ہی مال متاع آنے لگے تو اس کو بھی لے لیں گے کیا ان سے اس کتاب کے اس مضمون کا عہد نہیں لیا گیا کہ اللہ کی طرف سے بجز حق بات کے اور کسی بات کی نسبت نہ کریں اور انہوں نے اس کتاب میں جو کچھ تھا اس کو پڑھ لیا اور آخرت والا گھر ان لوگوں کے لئے بہتر ہے جو تقوٰی رکھتے ہیں ، پھر کیا تم نہیں سمجھتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر ان کے بعد ناخلف لوگ ان کے جانشین ہوئے جو کتاب کے وارث بن کر اسی دنیا کی زندگی کا مال سمیٹنے لگے اور کہتے یہ تھے کہ ہمیں معاف کردیا جائے گا اور اگر ویسا ہی دنیا کا مال پھر ان کے سامنے آئے تو پھر اسے لے لیتے ہیں۔ کیا ان سے کتاب میں یہ عہد نہیں لیا گیا تھا کہ وہ حق بات کے سوا اللہ سے کوئی بات منسوب نہ کریں گے ؟ اور یہ بات وہ پڑھتے بھی رہے جو کتاب میں مذکور تھی اور آخرت کا گھر تو اللہ سے ڈرنے والوں ہی کے لئے بہتر ہے۔ کیا تمہیں اتنی بھی سمجھ نہیں ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

سواُن کے بعد ناخلف لوگ جانشین ہوئے جو کتاب کے وارث بنے،وہ اس حقیردنیاکامال ومتاع سمیٹتے ہیں اور کہتے ہیں کہ عنقریب ہمیں تو بخش ہی دیا جائے گااوراگرایسا ہی مال ومتاع ان کے سامنے پھرآئے تواس کوبھی لے لیں گے،کیااُن پر کتاب کاپختہ عہد نہیں لیاگیاتھا؟کہ وہ اﷲ تعالیٰ پرحق کے سواکوئی اور بات نہ کہیں گے،اورانہوں نے پڑھ رکھاہے جو بھی اس میں ہے اور آخرت کاگھرہی ان کے لیے بہترین ہے جواﷲ تعالیٰ سے ڈرکررہتے ہیں،کیا پھر بھی تم سمجھتے نہیں ہو؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then after them, came a generation who inherited the Book, taking to the mundane stuff of this world and saying, |"We shall be forgiven.|" And if there comes to them similar stuff they would take to it (again). Were they not made to enter the covenant contained in the Book that they should not say, about Allah, anything but the truth? And they learnt what it contained. And the abode is better for those who fear Allah. Have you then, no sense?

پھر ان کے پیچھے آئے ناخلف جو وارث بنے کتاب کے لے لیتے ہیں اسباب اس ادنیٰ زندگانی کا اور کہتے ہیں کہ ہم کو معاف ہوجائے گا اور اگر ایسا ہی اسباب ان کے سامنے پھر آئے تو اس کو لے لیویں کیا ان سے کتاب میں عہد نہیں لیا گیا کہ نہ بولیں اللہ پر سوا سچ کے اور انہوں نے پڑھا ہے جو کچھ اس میں لکھا ہے، اور آخرت کا گھر بہتر ہے ڈرنے والوں کے لئے کیا تم نہیں سمجھتے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

لیکن ان کے بعد ایسے (نا خلف) جانشین کتاب (تورات) کے وارث ہوگئے جو اس حقیر دنیا کے سازو سامان ہی کو حاصل کرتے ہیں اور کہتے یہ ہیں کہ ہمیں تو بخش ہی دیا جائے گا اگر ایسا ہی اور سامان بھی ان کو دے دیا جائے تو (وہ بھی) لے لیں گے کیا ان سے عہد نہیں لیا گیا تھا کتاب (تورات ) کی نسبت کہ نہیں منسوب کریں گے اللہ سے کوئی بات مگر حق اور انہوں نے پڑھ بھی لیا جو کچھ اس میں تھا اور یقیناً آخرت کا گھر تو بہتر ہے ان لوگوں کے لیے جنہوں نے تقویٰ کی روش اختیار کی تو کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then others succeeded them who inherited the scriptures, and yet kept themselves occupied in acquiring the goods of this world and kept saying: 'We shall be forgiven.' And when there comes to them an opportunity for acquiring more of those goods, they seize it. Was not the covenant of the Book taken from them that they would not ascribe to Allah anything but the truth? And they have read what is in the Book and know that the abode of the Hereafter is better for the God-fearing. Do you not understand?

پھر اگلی نسلوں کے بعد ایسے ناخلف لوگ ان کے جانشین ہوئے جو کتاب الٰہی کے وارث ہوکر اسی دنیائے دَنی کے فائدے سمیٹتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ توقع ہے ہمیں معاف کر دیا جائے گا ، اور اگر وہی متاع دنیا پھر سامنے آتی ہے تو پھر لپک کر اسے لے لیتے ہیں ۔ 129 کیا ان سے کتاب کا عہد نہیں لیا جا چکا ہے کہ اللہ کے نام پر وہی بات کہیں جو حق ہو؟ اور یہ خود پڑھ چکے ہیں جو کتاب میں لکھا ہے ۔ 130 آخرت کی قیام گاہ تو خدا ترس لوگوں کے لیے ہی بہتر ہے 131 ، کیا تم اتنی سی بات نہیں سمجھتے؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر ان کے بعد ان کی جگہ ایسے جانشین آئے جو کتاب ( یعنی تورات ) کے وارث بنے ، مگر ان کا حال یہ تھا کہ اس ذلیل دنیا کا سازو سامان ( رشوت میں ) لیتے ، اور یہ کہتے کہ : ہماری بخشش ہوجائے گی ۔ حالانکہ اگر اسی جیسا سازوسامان دوبارہ ان کے پاس آتا تو وہ اسے بھی ( رشوت میں ) لے لیتے ۔ ( ٨٦ ) کیا ان سے کتاب میں مذکور یہ عہد نہیں لیا گیا تھا کہ وہ اللہ کی طرف حق کے سوا کوئی بات منسوب نہ کریں؟ اور اس ( کتاب ) میں جو کچھ لکھا تھا وہ انہوں نے باقاعدہ پڑھا بھی تھا ۔ اور آخرت والا گھر ان لوگوں کے لیے کہیں بہتر ہے جو تقوی اختیار کرتے ہیں ۔ ( اے یہود ) کیا پھر بھی تم عقل سے کام نہیں لیتے؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر ان کے بعد نالائق اولاد ان کی جائے پر تورات کے وارث بنے یہ تو دنیائے دوں (ذلیل دنیا) کا سامان لینے لگے (رشوت کھا کر خدا کے احکام بدلنے لگے) اور کہتے ہیں کہ ہماری مغفرت ہوجائے گی 7 اور اگر ویسا ہی سامان پھر آئے تو پھر لے لیں 8 کیا ان لوگوں سے تورات کا اقرار نہیں لیا گیا (یعنی جو اقرار تورات میں لکھا ہے) کہ اللہ پر کوئی بات نہ لگائیں گے مگر وہی جو سچ ہے (جو اللہ نے سچ فرمائی ہے) حالانکہ ان لوگوں نے جو اس میں لکھا ہے وہ پڑھ لیا ہے 9 اور پرہیز گاروں کے لیے آخرت کا گھر (کہیں) بہتر ہے کیا تم کو عقل نہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر ان کے بعد ایسے لوگ (ان کے) جانشین ہوئے جو کتاب کے وارث بنے یہ دنیائے دنی کا مال (حرام) لے لیتے ہیں اور کہتے ہیں عنقریب ہماری بخشش ہوجائے گی اور اگر ان کے پاس پھر ایسا ہی مال (دین فروشی کے بدلے) آنے لگے تو اس کو لے لیتے ہیں کیا (اس) کتاب میں ان سے (یہ) عہد نہیں لیا گیا تھا کہ اللہ کے بارے سوائے سچ کے کچھ نہ کہیں گے ؟ اور اس (کتاب) میں جو تھا انہوں نے پڑھ بھی لیا اور آخرت کا گھر پرہیزگاروں کے لئے بہترین ہے۔ تو کیا تم سمجھتے نہیں ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر ان کے بعد ایسے نالائق ان کے جانشین ہوئے جو اس کتاب کے وارثو ذمہ دار بنائے گئے تھے وہ گھٹیا زندگی کے فائدوں کو لوٹنے میں لگے گئے اور یہ کہنے لگے کہ ہمیں معاف کردیا جائے گا۔ اور اگر ان کے پاس اس جیسا مال اور آتا تو وہ اس کے لینے کے لئے بےتاب ہوجاتے۔ کیا ان سے کتاب میں یہ عہد نہیں لیا گیا تھا کہ وہ اللہ پر سوائے حق بات کے اور کچھ نہ کہیں گے حالانکہ وہ اس کو پڑھ چکے تھے جو اس میں حکم دیا گیا تھا۔ اور آخرت کا گھر تو اس سے ڈرنے والوں کے لئے زیادہ بہتر ہے کیا پھر تم اتنی بات نہیں سمجھتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر ان کے بعد ناخلف ان کے قائم مقام ہوئے جو کتاب کے وارث بنے۔ یہ (بےتامل) اس دنیائے دنی کا مال ومتاع لے لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم بخش دیئے جائیں گے۔ اور (لوگ ایسوں پر طعن کرتے ہیں) اگر ان کے سامنے بھی ویسا ہی مال آجاتا ہے تو وہ بھی اسے لے لیتے ہیں۔ کیا ان سے کتاب کی نسبت عہد نہیں لیا گیا کہ خدا پر سچ کے سوا اور کچھ نہیں کہیں گے۔ اور جو کچھ اس (کتاب) میں ہے اس کو انہوں نے پڑھ بھی لیا ہے۔ اور آخرت کا گھر پرہیزگاروں کے لیے بہتر ہے کیا تم سمجھتے نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then there succeeded them a posterity; they inherited the Book taking this near world's gear and saying surety it will be forgiven, And if there cometh unto them anot her gear like thereunto they shall take it. Hath there not lain upon them the bond of the Book that they shall not say of God aught but the truth? And they have read that which is therein. And the abode of the Hereafter is better for those who fear. Understand then ye not?

پھر ان کے بعد ان کے جانشین ہوئے ایسے نالائق (لوگ) کہ کتاب کو تو ان سے حاصل کیا (لیکن) اس دنیا کا مال لے لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہماری تو ضرور مغفرت ہوجائے گی اور اگر ان کے پاس ویسا ہی مال (پھر) آجائے تو اسے (بھی) پالیں ۔ کیا ان سے کتاب میں اس کا عہد نہیں لیا جاچکا ہے کہ اللہ پر کوئی بات نہ گڑھیں ہاں صرف حق کہیں ۔ اور انہوں نے پڑھ بھی لیا جو کچھ اس میں ہے اور آخرت ہی کا گھر ان لوگوں کے حق میں بہتر ہے جو ڈرتے رہتے ہیں سو کیا وہ عقل سے کام ہی نہیں لیتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو ان کے بعد ان کے ایسے جانشین ، وارثِ کتاب ہوئے جو اس دنیا کی متاع اختیار کرتے ہیں اور کہتے ہیں: ہمارے لئے سب معاف کردیا جائے گا اور اگر اسی طرح کی کوئی متاع ان کو مل جائے تو اُسے بھی ہتھیالیں گے ۔ کیا ان سے دربابِ کتاب یہ میثاق نہیں لیا گیا کہ وہ اللہ پر حق کے سوا کوئی اور بات نہ جوڑیں اور انہوں نے جو کچھ اس میں ہے ، اس کو اچھی طرح پٹھا بھی؟ اور وہ دارِ آخرت بہتر ہے ان لوگوں کیلئے ، جو تقویٰ اختیار کریں تو کیا تم سمجھتے نہیں؟

Translated by

Mufti Naeem

پھر ان کے بعد ایسے نالائق لوگ جانشین بنے کہ کتاب کے وارث ہو کر ( بھی ) اس دنیا کا سامان لے لیتے ہیں اور ( یہ بھی ) کہتے ہیں کہ عنقریب ہماری مغفرت کر دی جائے گی اور اگر ان کے پاس اس جیسا اور سامان آجائے تو اسے ( بھی ) لے لیتے ہیں ۔ کیا ان سے کتاب کا یہ عہد نہیں لیا گیا تھا کہ اﷲ ( تعالیٰ ) کی طرف حق کے علاوہ کوئی بات منسوب نہ کریں اور جو کتاب میں ہے اسے انہوں نے پڑھ ( بھی ) لیا اور جو لوگ پرہیزگاری اختیار کرتے ہیں ان کیلئے آخرت کا گھر بہترہے کیا تم سمجھ نہیں رکھتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر ان کے بعد برے لوگ ان کے قائم مقام ہوئے جو کتاب کے وارث بنے یہ لوگ اس ادنیٰ زندگی کا سامان لے لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں معاف کردیا جائے گا۔ اور اگر ان کے پاس ایسا ہی سامان پھر آئے تو وہ اسے لے لیتے ہیں۔ کیا ان سے کتاب میں عہد نہیں لیا گیا تھا کہ اللہ پر سچ کے سوا اور کچھ نہیں کہیں گے اور جو کچھ اس کتاب میں ہے اس کو انہوں نے پڑھ بھی لیا ہے۔ اور آخرت کا گھر پرہیزگاروں کے لیے بہتر ہے۔ کیا تم سمجھتے نہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر ان کی اگلی نسلوں کے بعد ایسے ناخلف ان کے جانشین ہوئے جو وارث بن گئے کتاب الہی کے، وہ (احکام کتاب کے عوض) اسی دنیاء دوں کا مال سمیٹنے لگے، اور کہتے کہ ہماری تو ضرور بخشش کردی جائے گی، اور اگر ان کے پاس اس طرح کا کوئی مال (ایسی دین فروشی کے عوض پھر) آجاتا تو اس کو بھی یہ لوگ (پوری ڈھٹائی اور بےباکی سے لے کر) لے لیتے، کیا ان لوگوں سے کتاب کے اس مضمون کا پختہ عہد نہیں لیا گیا کہ یہ لوگ اللہ کے نام پر کوئی بات نہیں کہیں گے مگر وہی جو کہ حق ہو، اور انہوں نے اس سب کو پڑھ بھی لیا، جو کہ اس میں لکھا ہے، اور آخرت کا گھر تو یقیناً کہیں بہتر ہے ان لوگوں کے لئے جو ڈرتے رہتے ہیں، کیا تم لوگ پھر بھی عقل سے کام نہیں لیتے ؟

Translated by

Noor ul Amin

پھراُن کے بعدایسے لوگ آئے جو اللہ کی کتاب کے وارث بنتے ہی اسی دنیاکی زندگی کامال سمیٹنے لگے اور کہتے تھے کہ’’ ہمیں معاف کر دیاجائے گا‘‘اوراگرویسا ہی دنیاکا مال ان کے سامنے آئے توپھر اسے لے لیتے ہیں کیا اللہ کی کتاب میں ان سے عہدنہ لیاگیاتھاکہ وہ اللہ کے بارے میں صرف حق بات کہیں گے؟اورانہوں نے ان باتوں کو پڑھ بھی لیاتھاجواس کتاب میں تھیں اور آخرت کی زندگی ان لوگوں کے لئے بہترہےجو اللہ سے ڈرتے ہیں ، کیا تمہیں اتنی بھی سمجھ نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر ان کی جگہ ان کے بعد وہ ( ف۳۲۵ ) ناخلف آئے کہ کتاب کے وارث ہوئے ( ف۳۲٦ ) اس دنیا کا مال لیتے ہیں ( ف۳۲۷ ) اور کہتے اب ہماری بخشش ہوگی ( ف۳۲۸ ) اور اگر ویسا ہی مال ان کے پاس اور آئے تو لے لیں ( ف۳۲۹ ) کیا ان پر کتاب میں عہد نہ لیا گیا کہ اللہ کی طرف نسبت نہ کریں مگر حق اور انہوں نے اسے پڑھا ( ف۳۳۰ ) اور بیشک پچھلا گھر بہتر ہے پرہیزگاروں کو ( ف۳۳۱ ) تو کیا تمہیں عقل نہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر ان کے بعد ناخلف ( ان کے ) جانشین بنے جو کتاب کے وارث ہوئے ، یہ ( جانشین ) اس کم تر ( دنیا ) کا مال و دولت ( رشوت کے طور پر ) لے لیتے ہیں اور کہتے ہیں: عنقریب ہمیں بخش دیا جائے گا ، حالانکہ اسی طرح کا مال و متاع اور بھی ان کے پاس آجائے ( تو ) اسے بھی لے لیں ، کیا ان سے کتابِ ( الٰہی ) کا یہ عہد نہیں لیا گیا تھا کہ وہ اللہ کے بارے میں حق ( بات ) کے سوا کچھ اور نہ کہیں گے؟ اور وہ ( سب کچھ ) پڑھ چکے تھے جو اس میں ( لکھا ) تھا؟ اور آخرت کا گھر ان لوگوں کے لئے بہتر ہے جو پرہیزگاری اختیار کرتے ہیں ، کیا تم سمجھتے نہیں ہو

Translated by

Hussain Najfi

پھر ان کے بعد ایسے ناخلف لوگ ان کے جانشین ہوئے اور کتابِ الٰہی کے وارث بنے جو ( دین فروشی کرکے ) دنیائے دوں کے مال و متاع اور ساز و سامان جمع کرتے اور سمیٹتے ہیں اور کہتے ہیں کہ امید ہے کہ ہم بخش دیے جائیں گے اور اگر اتنا ہی اور عارضی ساز و سامان ان کے ہاتھ لگ جائے تو اسے بھی بے دریغ لے لیتے ہیں ۔ کیا ان سے کتاب ( توراۃ ) والا یہ عہد و پیمان نہیں لیا گیا تھا کہ وہ اللہ کی نسبت حق کے سوا اور کوئی بات نہیں کہیں گے؟ اور یہ خود کتاب میں پڑھ چکے ہیں جو اس میں لکھا ہے اور آخرت والا گھر پرہیزگاروں کے لیے بہتر ہے کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

After them succeeded an (evil) generation: They inherited the Book, but they chose (for themselves) the vanities of this world, saying (for excuse): "(Everything) will be forgiven us." (Even so), if similar vanities came their way, they would (again) seize them. Was not the covenant of the Book taken from them, that they would not ascribe to Allah anything but the truth? and they study what is in the Book. But best for the righteous is the home in the Hereafter. Will ye not understand?

Translated by

Muhammad Sarwar

Their descendants who inherited the Book gained (by bribery only) worthless things from the worldly life saying, "We shall be forgiven (for what we have done). They would have even doubled such gains if they could have received more. Did they not make a covenant (with God) in the Book not to speak any thing other than the Truth about God and to study its contents well? The life hereafter is much better for the pious ones. Will you not then think?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then after them succeeded an (evil) generation, which inherited the Book, but they chose (for themselves) the goods of this low life saying: "(Everything) will be forgiven to us." And if (again) the offer of the like (evil pleasures of this world) came their way, they would (again) seize them (would commit those sins). Was not the covenant of the Book taken from them that they would not say about Allah anything but the truth And they have studied what is in it (the Book). And the home in the Hereafter is better for those who have Taqwa. Do not you then understand

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then there came after them an evil posterity who inherited the Book, taking only the frail good of this low life and saying: It will be forgiven us. And if the like good came to them, they would take it (too). Was not a promise taken from them in the Book that they would not speak anything about Allah but the truth, and they have read what is in it; and the abode of the hereafter is better for those who guard (against evil). Do you not then understand?

Translated by

William Pickthall

And a generation hath succeeded them who inherited the scriptures. They grasp the goods of this low life (as the price of evil-doing) and say: It will be forgiven us. And if there came to them (again) the offer of the like, they would accept it (and would sin again). Hath not the covenant of the Scripture been taken on their behalf that they should not speak aught concerning Allah save the truth? And they have studied that which is therein. And the abode of the Hereafter is better, for those who ward off (evil). Have ye then no sense?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर उनके पीछे ना-अहल लोग आए जो किताब के वारिस बने, वे इसी दुनिया के सामान लेते हैं और कहते हैं कि हम यक़ीनन बख़्श दिए जाएंगे, और अगर ऐसा ही सामान उनके सामने फिर आए तो वे उसको ले लेंगे, क्या उनसे किताब में इसका अहद नहीं लिया गया है कि अल्लाह के नाम पर हक़ के सिवा कोई और बात न कहें, और उन्होंने पढ़ा है जो कुछ उसमें लिखा है, और आख़िरत का घर बेहतर है डरने वालों के लिए, क्या तुम समझते नहीं?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر ان کے بعد ایسے لوگ ان کے جانشین ہوئے کہ کتاب (تورات) کو ان سے حاصل کیا اس دنیائے دنی کا مال و متاع لے لیتے ہیں اور (اس گناہ کو حقیر سمجھ کر) کہتے ہیں کہ ہماری ضرور مغفرت ہوجاوے گی حالانکہ اگر ان کے پاس (پھر) ویسا ہی مال و متاع (دین فروشی کے عوض) آنے لگے تو اس کو لے لیتے ہیں کیا ان سے اس کتاب کے اس مضمون کا عہد نہیں لیا گیا کہ خدا کی طرف بجز حق بات کے اور کسی بات کی نسبت نہ کریں اور انہوں نے اس (کتاب) میں جو کچھ تھا اس کو پڑھ (بھی) لیا اور آخرت والا گھر ان لوگوں کے لیے (اس دنیا سے) بہتر ہے جو (ان عقائدو اعمال قبیحہ سے) پرہیز رکھتے ہیں پھر کیا (اے یہود) تم نہیں سمجھتے۔ (169)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” پھر ان کے بعد ان کی جگہ نالائق جانشین آئے جو کتاب کے وارث بنے وہ اس دنیا کا حقیر سامان لیتے ہیں اور کہتے ہیں ہمیں تو بخش دیا جائے گا اور اگر ان کے پاس اس جیسا اور سامان آجائے تو اسے بھی لے لیں گے کیا ان پر کتاب کا عہد لازم نہیں کیا گیا کہ اللہ پر حق کے سوا کچھ نہ کہیں گے اور انہوں نے جو کچھ اس میں ہے پڑھا بھی ہے اور آخری گھر ان لوگوں کے لیے بہتر ہے جو ڈرتے ہیں تو کیا تم سمجھتے نہیں ؟ (١٦٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر اگلی نسلوں کے بعد ایسے ناخلف ان کے جانشین ہوئے کتاب الٰہی کے وارث ہو کر اسی دنیائے دنی کے فائدے سمیٹتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ توقع ہے ہمیں معاف کردیا جائے گا ، اور اگر وہی متاع دنیا سامنے آتی ہے تو پھر لپک کر اسے لے لیتے ہیں۔ کیا ان سے کتاب کا عہد نہیں لیا جا چکا ہے کہ اللہ کے نام پر وہی بات کہیں جو حق ہو ؟ اور یہ خود پڑھ چکے ہیں جو کتاب میں لکھا ہے۔ آخرت کی قیام گاہ تو خدا ترس لوگوں کے لیے ہی بہتر ہے ، کیا تم اتنی سی بات نہیں سمجھتے ہو ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر ان کے بعد ایسے نا خلف آگئے جو کتاب کے وارث بنے جو اس گھٹیا چیز کے سامان کو لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ عنقریب ہماری مغفرت کردی جائے گی اور اگر ان کے پاس اسی جیسا اور سامان آجائے تو اسے لے لیتے ہیں، کیا ان سے کتاب کا یہ عہد نہیں لیا گیا کہ اللہ کی طرف حق کے سوا کسی بات کی نسبت نہ کرو۔ اور انہوں نے اس کو پڑھ لیا جو کتاب میں ہے، اور آخرت کا گھر ان لوگوں کے لیے بہتر ہے جو ڈرتے ہیں، کیا تم سمجھ نہیں رکھتے ؟

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر ان کے پیچھے آئے ناخلف جو وارث بنے کتاب کے لے لیتے ہیں اسباب اس ادنیٰ زندگانی کا اور کہتے ہیں کہ ہم کو معاف ہوجائے گا اور اگر ایسا ہی اسباب ان کے سامنے پھر آئے تو اس کو لے لیویں   کیا ان سے کتاب میں عہد نہیں لیا گیا کہ نہ بولیں اللہ پر سوا سچ کے اور انہوں نے پڑھا ہے جو کچھ اس میں لکھا ہے اور آخرت کا گھر بہتر ہے ڈرنے والوں کے لیے کیا تم سمجھتے نہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر ان کے بعد ایسے ناخلف جانشین ہوئے جو کتاب یعنی توریت کے وارث تو بنے مگر اس دنیائے فانی کے فائدے سمیٹتے ہیں اور یوں کہتے ہیں کہ یہ کوتاہی ہماری ضرور بخش دی جائے گی اور اگر اسی جیسا کوئی اور مال ان کے سامنے آجائے تو اسے بھی حاصل کرلیتے ہیں کیا ان لوگوں سے توریت کے اس مضمون پر عہد نہیں لیا گیا کہ وہ سوائے امر حق کے اللہ کی طرف کوئی اور بات منسوب نہیں کریں گے اور جو کچھ اس توریت میں ہے اس ک یہ پڑھ بھی چکے ہیں اور آخرت کا گھر انہی کے حق میں بہتر ہے جو خدا سے ڈرتے ہیں کیا تم اتنا بھی نہیں سمجھتے۔