Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 170

سورة الأعراف

وَ الَّذِیۡنَ یُمَسِّکُوۡنَ بِالۡکِتٰبِ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوۃَ ؕ اِنَّا لَا نُضِیۡعُ اَجۡرَ الۡمُصۡلِحِیۡنَ ﴿۱۷۰﴾

But those who hold fast to the Book and establish prayer - indeed, We will not allow to be lost the reward of the reformers.

اور جو لوگ کتاب کے پابند ہیں اور نماز کی پابندی کرتے ہیں ، ہم ایسے لوگوں کا جو اپنی اصلاح کریں ثواب ضائع نہ کریں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جو
یُمَسِّکُوۡنَ
مضبوتی سے پکڑتے ہیں
بِالۡکِتٰبِ
کتاب کو
وَاَقَامُوا
اور وہ قائم کرتے ہیں
الصَّلٰوۃَ
نماز کو
اِنَّا
بیشک ہم
لَانُضِیۡعُ
نہیں ہم ضائع کرتے
اَجۡرَ
اجر
الۡمُصۡلِحِیۡنَ
اصلاح کرنے والوں کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور جو لوگ
یُمَسِّکُوۡنَ
وہ مضبوطی سے تھامتے ہیں
بِالۡکِتٰبِ
کتاب کو
وَاَقَامُوا
اور انہوں نے قائم کی
الصَّلٰوۃَ
نماز
اِنَّا
یقیناً ہم
لَانُضِیۡعُ
نہیں ہم ضا ئع کرتے
اَجۡرَ
اجر
الۡمُصۡلِحِیۡنَ
اصلاح کرنے والوں کا
Translated by

Juna Garhi

But those who hold fast to the Book and establish prayer - indeed, We will not allow to be lost the reward of the reformers.

اور جو لوگ کتاب کے پابند ہیں اور نماز کی پابندی کرتے ہیں ، ہم ایسے لوگوں کا جو اپنی اصلاح کریں ثواب ضائع نہ کریں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو لوگ اللہ کی کتاب کو مضبوطی سے پکڑتے اور نماز قائم کرتے ہیں تو یقینا ہم ایسے نیک کردار لوگوں کا اجر ضائع نہیں کرتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجولوگ کتاب اﷲکو مضبوطی سے تھامتے ہیں اورانہوں نے نمازقائم کی،یقیناہم اصلاح کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those who hold fast the book and establish the Salah (are righteous) - Surely, Allah does not waste the reward of the righteous.

اور جو لوگ خوب پکڑ رہے ہیں کتاب کو اور قائم رکھتے ہیں نماز کو، بیشک ہم ضائع نہ کریں گے ثواب نیکی والوں کا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جن لوگوں نے کتاب کو مضبوطی کے ساتھ تھامے رکھا اور نماز قائم کی تو یقینا ایسے مصلحین کا اجرہم ضائع نہیں کریں گے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those who hold fast to the Book and establish Prayer - We shall not allow the reward of such righteous men to go to waste.

جو لوگ کتاب کی پابندی کرتے ہیں اور جنہوں نے نماز قائم رکھی ہے ، یقیناً ایسے نیک کردار لوگوں کا اجر ہم ضائع نہیں کریں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو لوگ کتاب کو مضبوطی سے تھامتے ہیں ، اور نماز قائم کرتے ہیں تو ہم ایسے اصلاح کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (بنی اسرائیل میں سے) جو لوگ تورات کو مضبوط پکڑے ہوئے ہیں 10 اور نماز کو درستی سے ادا کرتے رہتے ہیں تو ہم ایسے نیک لوگوں کا ثواب کھونے والے نہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو لوگ کتاب کو مضبوط پکڑتے ہیں اور نماز کی پابندی کرتے ہیں یقینا ہم نیکی کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ لوگ جو کتاب کو مضبوط پکڑے ہوئے ہیں اور وہ نماز قائم کرتے ہیں تو ہم بھی اچھے کام کرنے والوں کے اجر کو ضائع نہیں کرتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو لوگ کتاب کو مضبوط پکڑے ہوئے ہیں اور نماز کا التزام رکھتے ہیں (ان کو ہم اجر دیں گے کہ) ہم نیکوکاروں کا اجر ضائع نہیں کرتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who hold fast by the Book and establish prayer-- verily We shall not waste the hire of the rectifiers.

اور جو لوگ کتاب (آسمانی) کے پابند ہیں اور نماز کی پابندی کرتے ہیں (سو) ہم ان لوگوں کا اجر ضائع نہیں کرتے جو اپنی اصلاح کرچکے ہوتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو لوگ کتابِ الہٰی کو مضبوطی سے تھامتے اور نماز کا اہتمام کرتے ہیں تو ہم مصلحین کا اجر ضائع نہیں کریں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو لوگ کتاب کو مضبوطی سے پکڑتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں بیشک ہم ( اپنی ) اصلاح کرنے والوں کا ثواب ضائع نہیں کرتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو لوگ کتاب کو مضبوط پکڑے ہوئے ہیں۔ اور نماز قائم کرتے ہیں ان کو ہم اجر دیں گے کہ ہم نیک لوگوں کا اجر ضائع نہیں کرتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (ان میں سے) جو لوگ مضبوطی سے تھامتے ہیں کتاب کو اور انہوں نے قائم رکھا نماز کو، (تو وہ فائز المرام ہوگئے کہ) بیشک ہم ضائع نہیں کرتے اجر ایسے اصلاح کرنے والوں کا،

Translated by

Noor ul Amin

اور جو اللہ کی کتاب پر سختی سے کاربندرہتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں تو ہم یقیناایسے نیک کردارلوگوں کا اجرضائع نہیں کرتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ جو کتاب کو مضبوط تھامتے ہیں ( ف۳۳۲ ) اور انہوں نے نماز قائم رکھی ، ہم نیکوں کا نیگ ( اجر ) نہیں گنواتے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو لوگ کتابِ ( الٰہی ) کو مضبوط پکڑے رہتے ہیں او ر نماز ( پابندی سے ) قائم رکھتے ہیں ( تو ) بیشک ہم اصلاح کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو لوگ کتابِ الٰہی سے تمسک رکھتے ہیں اور نماز کو قائم کرتے ہیں ۔ بے شک ہم اصلاح کرنے والوں کا اجر و ثواب ضائع نہیں کریں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

As to those who hold fast by the Book and establish regular prayer,- never shall We suffer the reward of the righteous to perish.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who devote themselves to the teachings of the Book and are steadfast in prayer (should know that) the reward of those who reform themselves will not be lost.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And as to those who hold fast to the Book (act on its teachings) and perform the Salah, certainly We shall never waste the reward of those who do righteous deeds.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And (as for) those who hold fast by the Book and keep up prayer, surely We do not waste the reward of the right doers.

Translated by

William Pickthall

And as for those who make (men) keep the Scripture, and establish worship - lo! We squander not the wages of reformers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो लोग अल्लाह की किताब को मज़बूती से पकड़ते हैं और नमाज़ क़ायम करते हैं, बेशक हम ऐसे नेक काम करने वालों का अज्र ज़ाया नहीं करेंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (ان میں سے) جو لوگ کتاب کے پابند ہیں اور نماز کی پابندی کرتے ہیں ہم ایسے لوگوں کا جو اپنی اصلاح کریں ثواب ضائع نہ کریں گے۔ (170)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جو لوگ کتاب کو مضبوطی سے پکڑتے ہیں اور انہوں نے نماز قائم کی یقیناً ہم اصلاح کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتے۔ “ (١٧٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو لوگ کتاب کی پابندی کرتے ہیں اور جنہوں نے نماز قائم کر رکھی ہے ، یقیناً ایسے نیک کردار لوگوں کا اجر ہم ضائع نہیں کریں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو لوگ مضبوطی سے کتاب کو پکڑتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں بیشک اصلاح کرنے والوں کا ثواب اللہ ضائع نہیں فرماتا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو لوگ خوب پکڑ رہے ہیں کتاب کو اور قائم رکھتے ہیں نماز کو، بیشک ہم ضائع نہ کریں گے ثواب نیکی والوں کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو لوگ توریت کے صحیح پابند ہیں اور نماز کی بھی پابندی کرتے ہیں تو یقیناً ہم ایسے نیک کردار لوگوں کا اجر ضائع نہیں کریں گے