Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 179

سورة الأعراف

وَ لَقَدۡ ذَرَاۡنَا لِجَہَنَّمَ کَثِیۡرًا مِّنَ الۡجِنِّ وَ الۡاِنۡسِ ۫ ۖ لَہُمۡ قُلُوۡبٌ لَّا یَفۡقَہُوۡنَ بِہَا ۫ وَ لَہُمۡ اَعۡیُنٌ لَّا یُبۡصِرُوۡنَ بِہَا ۫ وَ لَہُمۡ اٰذَانٌ لَّا یَسۡمَعُوۡنَ بِہَا ؕ اُولٰٓئِکَ کَالۡاَنۡعَامِ بَلۡ ہُمۡ اَضَلُّ ؕ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡغٰفِلُوۡنَ ﴿۱۷۹﴾

And We have certainly created for Hell many of the jinn and mankind. They have hearts with which they do not understand, they have eyes with which they do not see, and they have ears with which they do not hear. Those are like livestock; rather, they are more astray. It is they who are the heedless.

اور ہم نے ایسے بہت سے جن اور انسان دوزخ کے لئے پیدا کئے ہیں جن کے دل ایسے ہیں جن سے نہیں سمجھتے اور جن کی آنکھیں ایسی ہیں جن سے نہیں دیکھتے اور جن کے کان ایسے ہیں جن سے نہیں سنتے ۔ یہ لوگ چوپاؤں کی طرح ہیں بلکہ یہ ان سے بھی زیادہ گمراہ ہیں یہی لوگ غافل ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
ذَرَاۡنَا
پیدا کیے ہم نے
لِجَہَنَّمَ
جہنم کے لیے
کَثِیۡرًا
بہت سے
مِّنَ الۡجِنِّ
جنوں میں سے
وَالۡاِنۡسِ
اور انسانوں میں سے
لَہُمۡ
ان کے
قُلُوۡبٌ
دل ہیں
لَّایَفۡقَہُوۡنَ
نہیں سمجھتے
بِہَا
ساتھ ان کے
وَلَہُمۡ
اور ان کی
اَعۡیُنٌ
آنکھیں ہیں
لَّایُبۡصِرُوۡنَ
نہیں وہ دیکھتے
بِہَا
ساتھ ان کے
وَلَہُمۡ
اور ان کے
اٰذَانٌ
کان ہیں
لَّایَسۡمَعُوۡنَ
نہیں وہ سنتے
بِہَا
ساتھ ان کے
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ
کَالۡاَنۡعَامِ
مویشیوں کی طرح ہیں
بَلۡ
بلکہ
ہُمۡ
وہ
اَضَلُّ
زیادہ گمراہ ہیں
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
ہُمُ
وہ
الۡغٰفِلُوۡنَ
جو غافل ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
ذَرَاۡنَا
پیدا کیا ہم نے
لِجَہَنَّمَ
دوزخ کے لئے
کَثِیۡرًا
اکثر (کو)
مِّنَ الۡجِنِّ
جنوں میں سے
وَالۡاِنۡسِ
اور انسانوں میں سے
لَہُمۡ
ان کے لیے
قُلُوۡبٌ
دل ہیں
لَّایَفۡقَہُوۡنَ
نہیں وہ سمجھتے
بِہَا
ساتھ ان کے
وَلَہُمۡ
اور اُن کے لیے
اَعۡیُنٌ
آنکھیں ہیں
لَّایُبۡصِرُوۡنَ
نہیں وہ دیکھتے
بِہَا
ساتھ ان کے
وَلَہُمۡ
اور ان کے لیے
اٰذَانٌ
کان ہیں
لَّایَسۡمَعُوۡنَ
نہیں وہ سنتے
بِہَا
ساتھ ان کے
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ
کَالۡاَنۡعَامِ
جانوروں جیسے ہیں
بَلۡ
بلکہ
ہُمۡ
وہ سب
اَضَلُّ
زیادہ گمراہ ہیں
اُولٰٓئِکَ
یہ لوگ
ہُمُ
وہ سب
الۡغٰفِلُوۡنَ
غافل ہیں
Translated by

Juna Garhi

And We have certainly created for Hell many of the jinn and mankind. They have hearts with which they do not understand, they have eyes with which they do not see, and they have ears with which they do not hear. Those are like livestock; rather, they are more astray. It is they who are the heedless.

اور ہم نے ایسے بہت سے جن اور انسان دوزخ کے لئے پیدا کئے ہیں جن کے دل ایسے ہیں جن سے نہیں سمجھتے اور جن کی آنکھیں ایسی ہیں جن سے نہیں دیکھتے اور جن کے کان ایسے ہیں جن سے نہیں سنتے ۔ یہ لوگ چوپاؤں کی طرح ہیں بلکہ یہ ان سے بھی زیادہ گمراہ ہیں یہی لوگ غافل ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بہت سے ایسے جنّ اور انسان ہیں جنہیں ہم نے جہنم کے لیے ہی پیدا کیا ہے۔ ان کے دل تو ہیں مگر ان سے (حق کو) سمجھتے نہیں اور آنکھیں ہیں لیکن ان سے دیکھتے نہیں اور کان ہیں لیکن ان سے سنتے نہیں۔ ایسے لوگ چوپایوں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی گئے گزرے اور یہی لوگ غفلت میں پڑے ہوئے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربلاشبہ یقیناً ہم نے جنوں اورانسانوں میں سے اکثرکودوزخ کے لیے پیداکیاہے،اُن کے لیے دل ہیں جن سے وہ سمجھتے نہیں اوران کے لیے آنکھیں ہیں جن سے وہ دیکھتے نہیں،اوراُن کے لیے کان ہیں جن سے وہ سنتے نہیں،یہ لوگ جانوروں جیسے ہیں بلکہ اُن سے بھی زیادہ گمراہ ہیں،یہی لوگ غافل ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And surely We have created for Hell a lot of people from among Jinn and mankind. They have hearts wherewith they understand not, have eyes wherewith they see not, and have ears wherewith they hear not. They are like cattle. Rather, they are much more misled. They are the heedless.

اور ہم نے پیدا کئے دوزخ کے واسطے بہت سے جن اور آدمی، ان کے دل ہیں کہ ان سے سمجھتے نہیں، اور آنکھیں ہیں کہ ان سے دیکھتے نہیں، اور کان ہیں کہ ان سے سنتے نہیں، وہ ایسے ہیں جیسے چوپائے بلکہ ان سے بھی زیادہ بےراہ، وہی لوگ ہیں غافل۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے جہنم کے لیے پیدا کیے ہیں بہت سے جن اور انسان ان کے دل تو ہیں لیکن ان سے غور نہیں کرتے ان کی آنکھیں ہیں مگر ان سے دیکھتے نہیں اور ان کے کان ہیں لیکن ان سے سنتے نہیں یہ چوپایوں کی مانند ہیں بلکہ ان سے بھی گئے گزرے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جو غافل ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And certainly We have created for Hell many of the jinn and mankind; they have hearts with which they fail to understand; and they have eyes with which they fail to see; and they have ears with which they fail to hear. They are like cattle - indeed, even more astray. Such are utterly heedless.

اور یہ حقیقت ہے کہ بہت سے جن اور انسان ایسے ہیں جن کو ہم نے جہنم ہی کے لیے پیدا کیا ہے ۔ 140 ، ان کے پاس دل ہیں مگر وہ ان سے سوچتے نہیں ۔ ان کے پاس آنکھیں ہیں مگر وہ ان سے دیکھتے نہیں ۔ ان کے پاس کان ہیں مگر وہ ان سے سنتے نہیں ۔ وہ جانوروں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ گئے گزرے ، یہ وہ لوگ ہیں جو غفلت میں کھوئے گئے ہیں ۔ 141

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے جنات اور انسانوں میں سے بہت سے لوگ جہنم کے لیے پیدا کیے ۔ ( ٩١ ) ان کے پاس دل ہیں جن سے وہ سمجھتے نہیں ، ان کے پاس آنکھیں ہیں جن سے وہ دیکھتے نہیں ، اور ان کے پاس کان ہیں جن سے وہ سنتے نہیں ۔ وہ لوگ چوپایوں کی طرح ہیں ، بلکہ وہ ان سے بھی زیادہ بھٹکے ہوئے ہیں ۔ یہی لوگ ہیں جو غفلت میں پڑے ہوئے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے دوزخ کے لیے بہت سے جن اور آدمی پیدا کیے ہیں 3 ان کے دل ایسے ہیں جن سے دین اور آخرت کی باتیں نہیں سمجھتے (ہمہ تن دنیا میں غرق ہیں) اور ان کی آنکھیں ایسی ہیں جن سے (ہدایتکا رستہ) نہیں دیکھتے اور ان کے کان ایسے ہیں جن سے (حق بات) نہیں سنتے یہ لوگ چارپائے جانوروں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ مگر اہ ہیں 1 یہی لوگ غفلت میں پڑے ہوئے ہیں 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور بیشک ہم نے بہت سے جن اور انسان دوزخ کے لئے پیدا فرمائے ہیں ان کے دل ہیں کہ ان سے یہ سمجھتے نہیں اور ان کی آنکھیں ہیں کہ ان سے یہ دیکھتے نہیں اور ان کے کان ہیں کہ ان سے سنتے نہیں یہ لوگ چوپایوں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی گئے گزرے یہی لوگ ہیں جو غفلت میں پڑے ہوئے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور بیشک جن اور انسانوں میں سے بہت سے وہ لوگ ہیں جن کو ہم نے جہنم کے لئے پھیلادیا ہے۔ (یہ وہ لوگ ہیں ) جن کے دل ہیں مگر وہ ان سے سوچتے نہیں ۔ اور ان کی آنکھیں ہیں مگر وہ ان سے دیکھتے نہیں اور ان کے لئے کان ہیں مگر وہ ان سے سنتے نہیں یہ جانوروں کی طرح بلکہ ان سے بھی گئے گذرے لوگ ہیں ۔ یہی وہ لوگ ہیں جو غفلت میں پڑے ہوئے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے بہت سے جن اور انسان دوزخ کے لیے پیدا کیے ہیں۔ ان کے دل ہیں لیکن ان سے سمجھتے نہیں اور ان کی آنکھیں ہیں مگر ان سے دیکھتے نہیں اور ان کے کان ہیں پر ان سے سنتے نہیں۔ یہ لوگ بالکل چارپایوں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی بھٹکے ہوئے۔ یہی وہ ہیں جو غفلت میں پڑے ہوئے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly We have created for Hell many of the genii and mankind; they have hearts wherewith they understand not, and they have eyes wherewith they see not, and they have ears wherewith they hearken not; they are like unto cattle; nay, they are further astray; those! they are the negligent ones.

اور بیشک ہم نے دوزخ کے لئے بہت سے جنات اور انسان پیدا کئے ہیں ۔ ان کے دل ہیں (مگر) یہ ان سے سوچتے سمجھتے نہیں اور ان کی آنکھیں ہیں (مگر) ان سے دیکھتے نہیں اور انکے کان ہیں (مگر) ان سے سنتے نہیں یہ لوگ مثل چوپایوں کے ہیں بلکہ یہ ان سے بھی بڑھ کر بےراہ ہیں یہی لوگ تو غافل ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے جنوں اور انسانوں میں سے بہتوں کو دوزخ کیلئے پیدا کیا ہے ۔ ان کے دل ہیں جن سے وہ سمجھتے نہیں ، ان کی آنکھیں ہیں جن سے وہ دیکھتے نہیں اور ان کے کان ہیں جن سے وہ سنتے نہیں ۔ یہ چوپایوں کی مانند ہیں ، بلکہ ان سے بھی زیادہ گمراہ ہیں ۔ یہی لوگ ہیں جو بالکل بے خبر ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور یقینا ہم نے دوزخ کیلئے بہت سے جنات اور انسانوں کو پیدا کیا ۔ ان کے دل تو ہیں جن سے سمجھتے نہیں خود ان کی آنکھیں تو ہیں جن سے دیکھتے نہیں اور ان کے کان تو ہیں جن سے سنتے نہیں یہ لوگ جانوروں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بڑھ کر گمراہ ہیں یہی لوگ تو غافل ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے بہت سے جن اور انسان دوزخ کے لیے پیدا کیے ہیں۔ ان کے دل ہیں مگر سمجھتے نہیں، ان کی آنکھیں ہیں مگر وہ ان سے دیکھتے نہیں۔ ان کے کان ہیں مگر ان سے سنتے نہیں۔ یہ لوگ بالکل جانوروں کی طرح ہیں۔ بلکہ ان سے بھی بڑھے ہوئے یہی وہ ہیں جو غفلت میں پڑے ہوئے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے بہت سے جنوں اور انسانوں کو جہنم ہی کے لئے پیدا کیا ہے، ان کے دل تو ہیں پر وہ ان سے سوچتے نہیں، اور ان کے پاس آنکھیں بھی ہیں، مگر وہ ان سے دیکھتے نہیں، اور ان کے پاس کان بھی ہیں، مگر وہ ان سے سنتے نہیں، ایسے لوگ جانوروں جیسے بلکہ ان سے بھی کہیں بڑھ گمراہ ہیں، اور یہی لوگ ہیں غافل (وبے خبر اپنے انجام سے)

Translated by

Noor ul Amin

بہت سے ایسے جن اور انسان ہیں جنہیں ہم نے جہنم کے لئے ہی پیدا کیا ہے ان کے دل توہیں لیکن ان سے ( حق کو ) سمجھتے نہیں اور آنکھیں ہیں ان سے دیکھتے نہیں اور کان ہیں ان سے سنتے نہیں ایسے لوگ چوپایوں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی گئے گزرے اور یہی لوگ غفلت میں پڑے ہوئے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہم نے جہنم کے لیے پیدا کیے بہت جن اور آدمی ( ف۳٤۷ ) اور دل رکھتے ہیں جن میں سمجھ نہیں ( ف۳٤۸ ) اور وہ آنکھیں جن سے دیکھتے نہیں ( ف۳٤۹ ) اور وہ کان جن سے سنتے نہیں ( ف۳۵۰ ) وہ چوپایوں کی طرح ہیں ( ف۳۵۱ ) بلکہ ان سے بڑھ کر گمراہ ( ف۳۵۲ ) وہی غفلت میں پڑے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے جہنم کے لئے جِنّوں اور انسانوں میں سے بہت سے ( افراد ) کو پیدا فرمایا وہ دل ( و دماغ ) رکھتے ہیں ( مگر ) وہ ان سے ( حق کو ) سمجھ نہیں سکتے اور وہ آنکھیں رکھتے ہیں ( مگر ) وہ ان سے ( حق کو ) دیکھ نہیں سکتے اور وہ کان ( بھی ) رکھتے ہیں ( مگر ) وہ ان سے ( حق کو ) سن نہیں سکتے ، وہ لوگ چوپایوں کی طرح ہیں بلکہ ( ان سے بھی ) زیادہ گمراہ ، وہی لوگ ہی غافل ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور کتنے جن و انسان ایسے ہیں جنہیں ہم نے جہنم کے لیے پیدا کیا ہے ( یعنی ان کا انجامِ کار جہنم ہے ) ان کے دل و دماغ ہیں مگر سوچتے نہیں ہیں ۔ ان کی آنکھیں ہیں مگر وہ ان سے دیکھتے نہیں اور ان کے کان ہیں مگر وہ ان سے سنتے نہیں ہیں ۔ یہ لوگ چوپایوں کی طرح ہیں ۔ بلکہ ان سے بھی زیادہ گمراہ ( اور گئے گزرے ) ہیں ۔ یہی وہ لوگ ہیں جو بالکل غافل و بے خبر ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Many are the Jinns and men we have made for Hell: They have hearts wherewith they understand not, eyes wherewith they see not, and ears wherewith they hear not. They are like cattle,- nay more misguided: for they are heedless (of warning).

Translated by

Muhammad Sarwar

We have destined many men and jinn for hell. They have hearts but do not understand, eyes but do not see. They have ears but do not hear. They are worse than lost cattle. These are the heedless ones.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And surely, We have created many of the Jinn and mankind for Hell. They have hearts wherewith they understand not, and they have eyes wherewith they see not, and they have ears wherewith they hear not (the truth). They are like cattle, nay even more astray; those! They are the heedless ones.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly We have created for hell many of the jinn and the men; they have hearts with which they do not understand, and they have eyes with which they do not see, and they have ears with which they do not hear; they are as cattle, nay, they are in worse errors; these are the heedless ones.

Translated by

William Pickthall

Already have We urged unto hell many of the jinn and humankind, having hearts wherewith they understand not, and having eyes wherewith they see not, and having ears wherewith they hear not. These are as the cattle - nay, but they are worse! These are the neglectful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हमने जिन्नात और इंसान में से बहुतों को जहन्नम के लिए पैदा किया है, उनके दिल हैं जिनसे वे समझते नहीं, उनकी आँखें हैं जिनसे वे देखते नहीं और उनके कान हैं जिनसे वे सुनते नहीं, वे ऐसे हैं जैसे चौपाये बल्कि उनसे भी ज़्यादा बे-राह, यही लोग ग़ाफ़िल हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے ایسے بہت سے جن اور انسان دوزخ کے لیے پیدا کیے ہیں جن کے دل ایسے ہیں جن سے نہیں سمجھتے اور جن کی آنکھیں ایسی ہیں جن سے نہیں دیکھتے اور جن کے کان ایسے ہیں جن سے نہیں سنتے۔ یہ لوگ جو پایوں کی طرح ہیں بلکہ یہ لوگ زیادہ بےراہ ہیں۔ یہ لوگ غافل ہیں۔ (179)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور بلاشبہ ہم نے بہت سے جن اور انسان جہنم کے لیے ہی پیدا کیے ہیں ان کے دل ہیں جن سے وہ سمجھتے نہیں اور ان کی آنکھیں ہیں جن سے وہ دیکھتے نہیں اور ان کے کان ہیں جن سے وہ سنتے نہیں یہ لوگ چوپاؤں جیسے ہیں بلکہ یہ زیادہ بھٹکے ہوئے ہیں یہی ہیں جو بالکل بیخبر ہیں۔ “ (١٧٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور یہ حقیقت ہے کہ بہت سے جن اور انسان ایسے ہیں جن کو ہم نے جہنم ہی کے لیے پیدا کیا ہے۔ ان کے پاس دل ہیں مگر وہ ان سے سوچتے نہیں۔ ان کے پاس آنکھیں ہیں مگر وہ ان سے دیکھتے نہیں۔ ان کے پاس کان ہیں مگر وہ ان سے سنتے نہیں۔ وہ جانوروں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ گئے گزرے ، یہ وہ لوگ ہیں جو غفلت میں کھوئے گئے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تحقیق ہم نے پیدا کیا جہنم کے لیے بہت سے جنات کو اور بہت سے انسانوں کو، ان کے دل ہیں جن سے وہ سمجھتے نہیں، اور ان کی آنکھیں ہیں جن سے وہ دیکھتے نہیں، اور ان کے کان ہیں جن سے وہ سنتے نہیں، یہ لوگ چوپایوں کی طرح ہیں، بلکہ یہ ان سے بڑھ کر بےراہ ہیں، ایسے لوگ غفلت والے ہی ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم نے پیدا کیے دوزخ کے واسطے بہت سے جن اور آدمی ان کے دل ہیں کہ ان سے سمجھتے نہیں اور آنکھیں ہیں کہ ان سے دیکھتے نہیں اور کان ہیں کہ ان سے سنتے نہیں وہ ایسے ہیں جیسے چوپائے بلکہ ان سے بھی زیادہ بےراہ وہی لوگ ہیں غافل

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ حقیقت ہے کہ ہم نے بہت سے جنات اور انسان دوزخ کیلئے پیدا کئے ہیں وہ ایسے ہیں کہ ان کے پاس دل تو ہیں مگر وہ ان دلوں سے سمجھ کا کام نہیں لیتے اور ان کے پاس آنکھیں ہیں پر ان سے دیکھتے نہیں اور ان کے کان بھی ہیں مگر وہ ان سے سنتے نہیں یہ لوگ چوپایوں کے مانند ہیں بلکہ یہ ان سے بھی زیادہ بےراہ ہیں یہی وہ لوگ ہیں جو بالکل غافل ہیں