Noun

حَفِىٌّ

(were) well informed

باخبر ہیں

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
أَحْفَى
يُحْفِي
أَحْفِ
مُحْفٍ
مُحْفًی
إِحْفَاء
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْاِحْفَائُ: کے معنی کسی چیز کے مانگنے میں اصرار کرنے یا کسی کی حالت دریافت کرنے لئے بحث اور کاوش میں لگے رہنے کے ہیں۔ پہلے معنیٰ کے لحاظ سے اَحْفَیْتُ السُّؤَالَ وَاَحْفَیتُ فُلَانًا فِی السُّؤْالِ دونوں طرح کہا جاتا ہے۔ (اِنۡ یَّسۡـَٔلۡکُمُوۡہَا فَیُحۡفِکُمۡ تَبۡخَلُوۡا ) (۴۷:۳۷) اگر وہ تم سے مال طلب کرکے اور تمہیں تنگ کرے تو تم بخل کرنے لگو۔ اصل میں اَحْفَیتُ الدَّآبَّۃَ (اے سادہ گرداندیم پائے ستوررا) سے ہے جس کے معنیٰ گھوڑے یا اونٹ کو یزادہ چلا کر اس کے سم یا پاؤں کو گھسا ہوا کردینے کے ہیں اور حَفِیَ حَفاً وَحَفْوَۃً کے معنیٰ زیادہ چلنے سے پاؤں کے چھل جانے کے ہیں۔ اسی سے اَحْفَیتُ الشَّاربَ (نیک برید بردت را) ہے جس کے مونچھوں کو اچھی طرح کاٹ کر صاف کردینے کے ہیں۔ اَلحَفِیُّ: نیکوکار اور نہایت مہربان قرآن میں ہے: ( اِنَّہٗ کَانَ بِیۡ حَفِیًّا) (۱۹:۴۷) بے شک وہ مجھ پر نہایت مہربان ہے۔ کہا جاتا ہے احْفَیتُ بِفُلانٍ وَتَحْفَّیْتُ بِہٖ: میں نے اس کے اعزاز و اکرام کے بجالانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا۔ اَلْحَفِیُّ: (ایضاً) کسی چیز کا اچھی طرح جاننے والا۔ (1)

Lemma/Derivative

2 Results
حَفِيّ
Surah:7
Verse:187
باخبر ہیں
(were) well informed
Surah:19
Verse:47
بڑا مہربان
Ever Gracious