Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 187

سورة الأعراف

یَسۡئَلُوۡنَکَ عَنِ السَّاعَۃِ اَیَّانَ مُرۡسٰہَا ؕ قُلۡ اِنَّمَا عِلۡمُہَا عِنۡدَ رَبِّیۡ ۚ لَا یُجَلِّیۡہَا لِوَقۡتِہَاۤ اِلَّا ہُوَ ؕ ۘ ؔ ثَقُلَتۡ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ لَا تَاۡتِیۡکُمۡ اِلَّا بَغۡتَۃً ؕ یَسۡئَلُوۡنَکَ کَاَنَّکَ حَفِیٌّ عَنۡہَا ؕ قُلۡ اِنَّمَا عِلۡمُہَا عِنۡدَ اللّٰہِ وَ لٰکِنَّ اَکۡثَرَ النَّاسِ لَا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۸۷﴾

They ask you, [O Muhammad], about the Hour: when is its arrival? Say, "Its knowledge is only with my Lord. None will reveal its time except Him. It lays heavily upon the heavens and the earth. It will not come upon you except unexpectedly." They ask you as if you are familiar with it. Say, "Its knowledge is only with Allah , but most of the people do not know."

یہ لوگ آپ سے قیامت کے متعلق سوال کرتے ہیں کہ اس کا وقوع کب ہوگا آپ فرما دیجئے اس کا علم صرف میرے رب ہی کے پاس ہے اس کے وقت پر اس کو سوائے اللہ کے کوئی اور ظاہر نہ کرے گا وہ آسمانوں اور زمین میں بڑا بھاری ( حادثہ ) ہوگا وہ تم پر محض اچانک آپڑے گی ۔ وہ آپ سے اس طرح پوچھتے ہیں جیسے گویا آپ اس کی تحقیقات کر چکے ہیں آپ فرما دیجئے کہ اس کا علم خاص اللہ ہی کے پاس ہے ۔ لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَسۡئَلُوۡنَکَ
وہ پوچھتے ہیں آپ سے
عَنِ السَّاعَۃِ
اس گھڑی( قیامت )کے بارے میں
اَیَّانَ
کب ہے
مُرۡسٰہَا
ٹھہرنا اس کا
قُلۡ
کہہ دیجیے
اِنَّمَا
بیشک
عِلۡمُہَا
علم اس کا
عِنۡدَ
پاس ہے
رَبِّیۡ
میرے رب کے
لَایُجَلِّیۡہَا
نہیں ظاہر کرے گا اس کو
لِوَقۡتِہَاۤ
اس کے وقت پر
اِلَّا
مگر
ہُوَ
وہی
ثَقُلَتۡ
بھاری ہوگی
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین میں
لَاتَاۡتِیۡکُمۡ
نہیں وہ آئے گی تمہارے پاس
اِلَّا
مگر
بَغۡتَۃً
اچانک
یَسۡئَلُوۡنَکَ
وہ پوچھتے ہیں آپ سے
کَاَنَّکَ
گویا کہ آپ
حَفِیٌّ
پورے باخبر ہیں
عَنۡہَا
اس سے
قُلۡ
کہہ دیجیے
اِنَّمَا
بیشک
عِلۡمُہَا
علم اس کا
عِنۡدَ
پاس ہے
اللّٰہِ
اللہ کے
وَلٰکِنَّ
اور لیکن
اَکۡثَرَ
اکثر
النَّاسِ
لوگ
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں جانتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَسۡئَلُوۡنَکَ
وہ پوچھتے ہیں آپ سے
عَنِ السَّاعَۃِ
قیامت کے بارے میں
اَیَّانَ
کب ہوگا
مُرۡسٰہَا
قیام اُس کا
قُلۡ
آپ کہہ دیں
اِنَّمَا
یقیناً
عِلۡمُہَا
علم اُ س کا
عِنۡدَ
پاس ہے
رَبِّیۡ
میرے رب کے
لَایُجَلِّیۡہَا
نہیں ظاہر کرے گا اُس کو
لِوَقۡتِہَاۤ
اُس کے وقت کے لیے
اِلَّا
سوائے
ہُوَ
اس کے
ثَقُلَتۡ
بھا ری ہے وہ
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین میں
لَاتَاۡتِیۡکُمۡ
نہیں وہ آئے گی تم پر
اِلَّا
مگر
بَغۡتَۃً
اچانک
یَسۡئَلُوۡنَکَ
وہ سوال کرتے ہیں آپ سے
کَاَنَّکَ
گویا کہ آپ
حَفِیٌّ
خوب تحقیق کرنے والے ہیں
عَنۡہَا
اُس سے
قُلۡ
آپ کہہ دیں
اِنَّمَا
بلاشبہ
عِلۡمُہَا
علم اُس کا
عِنۡدَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے پاس ہے
وَلٰکِنَّ
اور لیکن
اَکۡثَرَ
اکثر
النَّاسِ
لوگ
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں وہ جانتے
Translated by

Juna Garhi

They ask you, [O Muhammad], about the Hour: when is its arrival? Say, "Its knowledge is only with my Lord. None will reveal its time except Him. It lays heavily upon the heavens and the earth. It will not come upon you except unexpectedly." They ask you as if you are familiar with it. Say, "Its knowledge is only with Allah , but most of the people do not know."

یہ لوگ آپ سے قیامت کے متعلق سوال کرتے ہیں کہ اس کا وقوع کب ہوگا آپ فرما دیجئے اس کا علم صرف میرے رب ہی کے پاس ہے اس کے وقت پر اس کو سوائے اللہ کے کوئی اور ظاہر نہ کرے گا وہ آسمانوں اور زمین میں بڑا بھاری ( حادثہ ) ہوگا وہ تم پر محض اچانک آپڑے گی ۔ وہ آپ سے اس طرح پوچھتے ہیں جیسے گویا آپ اس کی تحقیقات کر چکے ہیں آپ فرما دیجئے کہ اس کا علم خاص اللہ ہی کے پاس ہے ۔ لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

لوگ آپ سے پوچھتے ہیں کہ قیامت کب قائم ہوگی ؟ آپ ان سے کہئے : یہ بات تو میرا پروردگار ہی جانتا ہے۔ وہی اسے اس کے وقت پر ظاہر کرے گا اور یہ آسمانوں اور زمین کا بڑا بھاری حادثہ ہوگا جو یکدم تم پر آن پڑے گا۔ لوگ آپ سے تو یوں پوچھتے ہیں جیسے آپ ہر وقت اس کی ٹوہ میں لگے ہوئے ہیں۔ ان سے کہئے کہ اس کا علم اللہ ہی کو ہے مگر اکثر لوگ (اس حقیقت کو) نہیں جانتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا قیام کب ہوگا؟ آپ کہہ دیں : ’’یقیناًاس کاعلم میرے رب ہی کے پاس ہے اس کے وقت پر اس کے سوا اسے کوئی ظاہر نہیں کرے گا،وہ (حادثہ)آسمانوں اورزمین میں بھاری ہے،تم پر وہ اچانک ہی آئے گی۔ وہ آپ سے سوال کرتے ہیں گویا آپ اس کی پوری تحقیق کرنے والے ہیں۔ آپ کہہ دیں: ’’بلاشبہ اس کاعلم اﷲ تعالیٰ ہی کے پاس ہے لیکن اکثرلوگ نہیں جانتے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They ask you about the Hour, |"When is it due to happen?|" Say, |"It&s knowledge is only with my Lord. No one can unfold it except He, at it&s time. It shall weigh heavy in the heavens and the earth. It shall not come upon you but suddenly.|" They ask you if you were aware of it. Say, &It&s knowledge is only with Allah, but most of the people do not know.|"

تجھ سے پوچھتے ہیں قیامت کو کہ کب ہے اس کے قائم ہونے کا وقت، تو کہہ اس کی خبر تو میرے رب ہی کے پاس ہے، وہی کھول دکھائے گا اس کو اس کے وقت پر وہ بھاری بات ہے آسمانوں اور زمین میں، جب تم پر آئے گی تو بیخبر آئے گی، تجھ سے پوچھنے لگتے ہیں کہ گویا تو اس کی تلاش میں لگا ہوا ہے، تو کہہ دے اس کی خبر ہے خاص اللہ کے پاس لیکن اکثر لوگ نہیں سمجھتے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) یہ آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا وقوع کب ہوگا ؟ آپ کہیے کہ اس کا علم تو میرے رب ہی کے پاس ہے وہی ظاہر کرے گا اسے اس کے وقت پر وہ آسمانوں اور زمین کے اندر بڑا بھاری بوجھ ہے وہ نہیں آئے گی تم پر مگر اچانک (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) آپ سے تو یہ اس طرح پوچھتے ہیں گویا آپ اس کی کھوج میں لگے ہوئے ہیں آپ کہہ دیجیے کہ اس کا علم تو بس اللہ ہی کے پاس ہے لیکن اکثر لوگ علم نہیں رکھتے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They ask you concerning the Hour, when will its coming be? Say: 'The knowledge of it is with my Lord alone: none but He will disclose it at its time. That will weigh heavily on the heavens and the earth; and it shall not come to you other than all of a sudden.' They ask you - as if you are eagerly inquisitive about it - concerning it. Say to them: 'The knowledge of it is with none except Allah. But most people are unaware of this reality.'

یہ لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ آخر وہ قیامت کی گھڑی کب نازل ہوگی ؟ کہو اس کا علم میرے رب ہی کے پاس ہے اسے اپنے وقت پر وہی ظاہر کرے گا ۔ آسمانوں اور زمین میں وہ بڑا سخت وقت ہوگا ۔ وہ تم پر اچانک آجائے گا ۔ یہ لوگ اس کے متعلق تم سے اس طرح پوچھتے ہیں گویا کہ تم اس کی کھوج میں لگے ہوئے ہو ۔ کہو اس کا علم تو صرف اللہ کو ہے مگر اکثر لوگ اس حقیقت سے ناواقف ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے رسول ) لوگ تم سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ وہ کب برپا ہوگی؟ کہہ دو کہ : اس کا علم تو صرف میرے رب کے پاس ہے ۔ وہی اسے اپنے وقت پر کھول کر دکھائے گا ، کوئی اور نہیں ۔ وہ آسمانوں اور زمین میں بڑی بھاری چیز ہے ، جب آئے گی تو تمہارے پاس اچانک آجائے گی ۔ یہ لوگ تم سے اس طرح پوچھتے ہیں جیسے تم نے اس کی پوری تحقیق کر رکھی ہے ۔ کہہ دو کہ : اس کا علم صرف اللہ کے پاس ہے ، لیکن اکثر لوگ ( اس بات کو ) نہیں جانتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیمبر) یہ لوگ (قریش کے کافر یا یہود) تجھ سے قیامت کو پوچھتے ہیں کہیں اس کا ٹھکانا بھی ہے (وہ کب قائم ہوگی) 14 کہہ دے یہ تو صرف میرے مالک ہی کو معلوم ہے وہی اپنے وقت پر قیامت کو دکھلائے گا وہ آسمان اور زمین میں ایک بھاری بات ہے 1 وہ نہیں آئے گی مگر اچانک (ایک ہی ایکا دفعۃ) یہ لوگ تجھ سے قیامت کو اس طرح پوچھتے ہیں جیسے تو اس سے واقف ہے کہہ دے قیامت کا علم تو صرف خدا ہی کو ہے لیکن اکثر لوگ یہ نہیں جانتے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آپ سے قیامت کے بارے پوچھتے ہیں کہ کب واقع ہوگی ؟ فرما دیجئے کہ اس کا علم میرے پروردگار کے پاس ہے وہی اسے اس کے وقت پر ظاہرفرمائے گا۔ یہ آسمانوں اور زمین میں ایک بھاری بات ہوگی کہ وہ تم پر اچانک آپڑے گی وہ آپ سے (اس طرح) پوچھتے ہیں جیسے آپ اس کی تحقیق کرچکے ہیں فرمادیجئے کہ اس کا علم خاص اللہ ہی کے پاس ہے و لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ وہ کب قائم ہوگی ؟ آپ کہہ دیجئے کہ اس کا علم میرے پر دگار کے پاس ہے۔ وہی اس کو اپنے وقت پر کھول کر دکھائے گا البتہ وہ دن زمین اور آسمان کے لئے بڑا بھاری ہوگا۔ اور وہ گھڑی اچانک ہی آئے گی۔ وہ آپ سے اس طرح پوچھتے ہیں جیسے آپ اس کی تلاش اور کھوج میں لگے ہوئے ہیں ۔ آپ کہہ دیجئے کہ اس کا علم اللہ کے پاس ہے اور اکثر لوگ جانتے ہی نہیں ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(یہ لوگ) تم سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کے واقع ہونے کا وقت کب ہے۔ کہہ دو کہ اس کا علم تو میرے پروردگار ہی کو ہے۔ وہی اسے اس کے وقت پر ظاہر کردےگا۔ وہ آسمان وزمین میں ایک بھاری بات ہوگی اور ناگہاں تم پر آجائے گی۔ یہ تم سے اس طرح دریافت کرتے ہیں کہ گویا تم اس سے بخوبی واقف ہو۔ کہو کہ اس کا علم تو خدا ہی کو ہے لیکن اکثر لوگ یہ نہیں جانتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They ask thee concerning the Hour, when will its coming be? Say thou: knowledge thereof is with my Lord only: none shall disclose it at its time buthe; heavy it is in the heavens and the earth; it shall not come upon you except on a sudden. They ask thee as though thou wert familiar therewith. Say thou: knowledge thereof is with Allah only; but most of men know not.

یہ لوگ آپ سے قیامت کی بابت دریافت کرتے ہیں ۔ کہ اس کا وقوع کب ہوگا آپ کہہ دیجیے کہ اس کا علم تو بس میرے پروردگار ہی کے پاس ہے اس کے وقت پر اسے کوئی نہ ظاہر کرے گا بجز ۔ اس (اللہ) کے بھاری) (حادثہ) ہے وہ آسمانوں اور زمین میں وہ تم پر محض اچانک ہی آپڑے گی آپ سے دریافت کرتے بھی ہیں تو (اس طرح کہ) گویا آپ اس کی تحقیق کرچکے ہیں آپ کہہ دیجیے کہ اس کا علم تو بس اللہ ہی کے پاس ہے لیکن اکثر لوگ (یہ بھی) نہیں جانتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ تم سے قیامت کے بارے میں سوال کرتے ہیں کہ اس کا وقوع کب ہوگا؟ کہہ دو کہ اس کا علم تو بس میرے رب ہی کے پاس ہے ۔ وہی اس کے وقت پر اس کو ظاہر کرے گا ۔ آسمان وزمین اس سے بوجھل ہیں ۔ وہ تم پر بس اچانک ہی آدھمکے گی ۔ وہ تم سے پوچھتے ہیں گویا تم اس کی تحقیق کیے بیٹھے ہو ۔ کہہ دو: اس کا علم تو بس اللہ ہی کے پاس ہے لیکن اکثر لوگ اس بات کو نہیں جانتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ قیامت کے بارے میں آپ ( ﷺ ) سے سوال کرتے ہیںکہ وہ کب واقع ہوگی ۔ آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے کہ اس کا علم صرف میرے رب ہی کے پاس ہے ۔ اسے اس کے وقت پر اﷲ ( تعالیٰ ) ہی ظاہر فرمائیں گے آسمانوں اورزمینوں پر یہ بڑا حادثہ ہوگا ۔ وہ اچانک ہی تمہارے پاس آجائے گی ۔ وہ آپ ( ﷺ ) سے ( اس طرح سے ) سوال کرتے ہیں گویا کہ آپ ( ﷺ ) اس کے متعلق خوب تحقیق فرما چکے ہیں ۔ آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے کہ اس کا علم صرف اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کے پاس ہے لیکن اکثر لوگ اسے نہیں جانتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ لوگ آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ وہ کب آئے گی ؟ فرما دیں کہ اس کا علم تو میرے رب کو ہی ہے۔ وہی اسے اس کے وقت پر ظاہر کر دے گا اور وہ آسمان و زمین پر ایک بھاری حادثہ ہوگا۔ اور اچانک تم پر آجائے گی۔ یہ آپ سے اسطرح پوچھتے ہیں کہ آپ اس سے بخوبی واقف ہیں۔ کہو کہ اس کا علم تو اللہ ہی کو ہے۔ مگر اکثر لوگ نہیں جانتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پوچھتے ہیں آپ سے (قیامت کی) اس (ہولناک) گھڑی کے بارے میں کہ آخر کب آئے گی وہ ؟ (ان سے) کہو کہ اس کا علم تو میرے رب ہی کے پاس ہے، اس کو اپنے وقت پر کوئی ظاہر نہیں کرے گا مگر وہی، وہ بڑی ہی بھاری بات ہے آسمانوں اور زمین میں، وہ تم پر بالکل اچانک آن پڑے گی، آپ سے اس طرح پوچھتے ہیں جیسا کہ آپ اس کا کھوج لگا چکے ہوں (ان سے) کہو کہ اس کا علم تو اللہ ہی کے پاس ہے، لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں (حق اور حقیقت کو)

Translated by

Noor ul Amin

لوگ آپ سے پوچھتے ہیں کہ قیامت کب قائم ہوگی؟آپ ان سے کہیے کہ یہ بات تومیرارب ہی جانتا ہے وہی اسے اس کے وقت پر ظاہرکرے گا اور یہ آسمانوں اور زمین پر بڑابھاری ہوگاجو یک دم تم پر آ ن پڑے گی لوگ آپ سے یوں پوچھتے ہیں جیسے آپ ہروقت اس کی ٹوہ میں لگے ہوئے ہیں ان سے کہیے کہ اس کاعلم اللہ ہی کو ہے مگراکثرلوگ ( اس حقیقت کو ) نہیں جانتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم سے قیامت کو پوچھتے ہیں ( ف۳٦۳ ) کہ وہ کب کو ٹھہری ہے تم فرماؤ اس کا علم تو میرے رب کے پاس ہے ، اسے وہی اس کے وقت پر ظاہر کرے گا ( ف۳٦٤ ) بھاری پڑ رہی ہے آسمانوں اور زمین میں ، تم پر نہ آئے گی مگر اچانک ، تم سے ایسا پوچھتے ہیں گویا تم نے اسے خوب تحقیق کر رکھا ہے ، تم فرماؤ اس کا علم تو اللہ ہی کے اس ہے لیکن بہت لوگ جانتے نہیں ( ف۳٦۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ ( کفار ) آپ سے قیامت کی نسبت دریافت کرتے ہیں کہ اس کے قائم ہونے کا وقت کب ہے؟ فرما دیں کہ اس کا علم تو صرف میرے رب کے پاس ہے ، اسے اپنے ( مقررہ ) وقت پر اس ( اللہ ) کے سوا کوئی ظاہر نہیں کرے گا ۔ وہ آسمانوں اور زمین ( کے رہنے والوں ) پر ( شدائد و مصائب کے خوف کے باعث ) بوجھل ( لگ رہی ) ہے ۔ وہ تم پر اچانک ( حادثاتی طور پر ) آجائے گی ، یہ لوگ آپ سے ( اس طرح ) سوال کرتے ہیں گویا آپ اس کی کھوج میں لگے ہوئے ہیں ، فرما دیں کہ اس کا علم تو محض اللہ کے پاس ہے لیکن اکثر لوگ ( اس حقیقت کو ) نہیں جانتے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ) لوگ آپ سے قیامت کی گھڑی کے متعلق سوال کرتے ہیں کہ اس کا وقوع کب ہوگا؟ کہہ دو کہ اس کا علم تو میرے پروردگار کے ہی پاس ہے اسے اس کا وقت آنے پر وہی ظاہر کرے گا ۔ وہ گھڑی آسمانوں اور زمین میں بڑی بھاری ہے ( وہ بڑا بھاری حادثہ ہے جو ان میں رونما ہوگا ) وہ نہیں آئے گی تمہارے پاس مگر اچانک ۔ لوگ اس طرح آپ سے پوچھتے ہیں جیسے آپ اس کی تحقیق اور کاوش میں لگے ہوئے ہیں؟ کہہ دو ۔ کہ اس کا علم تو بس اللہ ہی کے پاس ہے ۔ لیکن اکثر لوگ یہ حقیقت جانتے نہیں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They ask thee about the (final) Hour - when will be its appointed time? Say: "The knowledge thereof is with my Lord (alone): None but He can reveal as to when it will occur. Heavy were its burden through the heavens and the earth. Only, all of a sudden will it come to you." They ask thee as if thou Wert eager in search thereof: Say: "The knowledge thereof is with Allah (alone), but most men know not."

Translated by

Muhammad Sarwar

They ask you (Muhammad), "When will the Day of Judgment be?" Tell them, "My Lord knows best. It is He who has appointed its time. It will be a grave hour both in the heavens and the earth. It will only approach you suddenly." They say, "It seems that you know about the coming of the Day of Judgment." Tell them, "Only God knows about it and most people do not know."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They ask you about the Hour (Day of Resurrection): "When will be its appointed time" Say: "The knowledge thereof is with my Lord (Alone). None can reveal its time but He. Heavy is its burden through the heavens and the earth. It shall not come upon you except all of a sudden." They ask you as if you have a good knowledge of it. Say: "The knowledge thereof is with Allah (Alone), but most of mankind know not."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They ask you about the hour, when will be its taking place? Say: The knowledge of it is only with my Lord; none but He shall manifest it at its time; it will be momentous in the heavens and the earth; it will not come on you but of a sudden. They ask you as if you were solicitous about it. Say: Its knowledge is only with Allah, but most people do not know.

Translated by

William Pickthall

They ask thee of the (destined) Hour, when will it come to port. Say: Knowledge thereof is with my Lord only. He alone will manifest it at its proper time. It is heavy in the heavens and the earth. It cometh not to you save unawares. They question thee as if thou couldst be well informed thereof. Say: Knowledge thereof is with Allah only, but most of mankind know not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे आपसे क़यामत के बारे में पूछते हैं कि वे कब वाक़े होगी, आप कह दीजिए कि उसका इल्म तो मेरे रब ही के पास है, वही उसके वक़्त पर उसको ज़ाहिर करेगा, वह भारी हो रही है आसमानों और ज़मीन में, वह जब तुम पर आएगी तो अचानक आ जाएगी, वे आपसे (इस तरह) पूछते हैं गोया आप उसकी तहक़ीक़ कर चुके हों, कह दीजिए उसका इल्म तो बस अल्लाह ही के पास है लेकिन अकसर लोग नहीं जानते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ لوگ آپ سے قیامت کے متعلق سوال کرتے ہیں کہ اس کا وقوع کب ہوگا۔ آپ فرمادیجئیے کہ اس کا علم صرف میرے رب ہی کے پاس ہے (2) اس کے وقت پر اس کو سو اس (الله) کے کوئی اور ظاہر نہ کرے گا۔ (3) وہ آسمان اور زمین میں بڑا بھاری (حادثہ) ہوگا۔ (اس لیے) وہ تم پر اچانک آپڑے گی وہ آپ سے اس طرح پوچھتے ہیں گویا آپ اس کی تحقیقات کرچکے ہیں۔ آپ فرمادیجئیے کہ اس کا علم (خاص) اللہ ہی کے پاس ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔ (4) (187)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ یہ کب واقع ہوگی ؟ فرمادیں اس کا علم میرے رب کے پاس ہے اسے اس کے وقت پر اس کے سوا کوئی ظاہر نہیں کرے گا وہ آسمانوں اور زمین پر بھاری واقع ہوئی ہے تم پر اچانک ہی آئے گی آپ سے یوں پوچھتے ہیں جیسے آپ اس کی خوب تحقیق کرچکے ہوں فرمادیں اس کا علم تو اللہ ہی کے پاس ہے مگر اکثر لوگ نہیں جانتے۔ “ (١٨٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ آخر وہ قیامت کی گھڑی کب نازل ہوگی ؟ کہو اس کا علم میرے رب ہی کے پاس ہے۔ اسے اپنے وقت پر وہی ظاہر کرے گا۔ آسمانوں اور زمین میں وہ بڑا سخت وقت ہوگا۔ وہ تم پر اچانک آجائے گا یہ لوگ اس کے متعلق تم سے اس طرح پوچھتے ہیں گویا کہ تم اس کی کھوج میں لگے ہوئے ہو۔ کہو اس کا علم تو صرف اللہ کو ہے ، مگر اکثر لوگ اس حقیقت سے ناواقف ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ آپ سے قیامت کے بارے میں سوال کرتے ہیں کہ اس کا واقع ہونا کب ہے ؟ آپ فرما دیجیے کہ اس کا علم صرف میرے رب ہی کے پاس ہے اسے اس کے وقت پر وہی ظاہر فرمائے گا، وہ آسمانوں میں اور زمین میں بھاری پڑجائے گی۔ تمہارے پاس اچانک ہی آجائے گی وہ آپ سے سوال کرتے ہیں کہ گویا آپ اس کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کرچکے ہیں، آپ فرما دیجیے کہ اس کا علم صرف اللہ ہی کے پاس ہے لیکن بہت سے لوگ نہیں جانتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تجھ سے پوچھتے ہیں قیامت کو کہ کب ہے اس کے قائم ہونے کا وقت، تو کہہ اس کی خبر تو میرے رب ہی کے پاس ہے وہی کھول دکھائے گا اس کو اس کے وقت پر وہ بھاری بات ہے آسمانوں اور زمین میں جب تم پر آئے گی تو بیخبر آئے گی تجھ سے پوچھنے لگتے ہیں کہ گویا تو اس کی تلاش میں لگا ہوا ہے تو کہہ دے اس کی خبر ہے خاص اللہ کے پاس لیکن اکثر لوگ نہیں سمجھتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے نبی یہ لوگ آپ سے قیامت کو دریافت کرتے ہیں کہ اس کا وقوع کب ہوگا آپ کہہ دیجئے کہ اس کا علم تو صرف میرے رب ہی کے پاس ہے صرف وہی اس قیامت کو اس کے وقت پر ظاہر کرے گا وہ قیامت کا وقوع آسمانوں اور زمین میں ایک بہت بھاری حادثہ ہوگا وہ تم پر نہیں آئے گی مگر دفعتاً اور اچانک وہ آپ سے اس طرح دریافت کرتے ہیں گویا آپ اس سے پورے پورے واقف ہیں۔ آپ ان سے کہہ دیجئے کہ قیامت کا علم تو صرف اللہ ہی کو ہے لیکن اکثر لوگ اس حقیقت سے ناواقف ہیں۔