Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 188

سورة الأعراف

قُلۡ لَّاۤ اَمۡلِکُ لِنَفۡسِیۡ نَفۡعًا وَّ لَا ضَرًّا اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰہُ ؕ وَ لَوۡ کُنۡتُ اَعۡلَمُ الۡغَیۡبَ لَاسۡتَکۡثَرۡتُ مِنَ الۡخَیۡرِۚ ۖ ۛ وَ مَا مَسَّنِیَ السُّوۡٓءُ ۚ ۛ اِنۡ اَنَا اِلَّا نَذِیۡرٌ وَّ بَشِیۡرٌ لِّقَوۡمٍ یُّؤۡمِنُوۡنَ ﴿۱۸۸﴾٪  13

Say, "I hold not for myself [the power of] benefit or harm, except what Allah has willed. And if I knew the unseen, I could have acquired much wealth, and no harm would have touched me. I am not except a warner and a bringer of good tidings to a people who believe."

آپ فرما دیجئے کہ میں خود اپنی ذات خاص کے لئے کسی نفع کا اختیار نہیں رکھتا اور نہ کسی ضرر کا ، مگر اتنا ہی کہ جتنا اللہ نے چاہا ہو اور اگر میں غیب کی باتیں جانتا ہوتا تو میں بہت سے منافع حاصل کرلیتا اور کوئی نقصان مجھ کو نہ پہنچتا میں تو محض ڈرانے والا اور بشارت دینے والا ہوں ان لوگوں کو جو ایمان رکھتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
لَّاۤاَمۡلِکُ
نہیں ہوں میں مالک
لِنَفۡسِیۡ
اپنے نفس کے لیے
نَفۡعًا
کسی نفع کا
وَّلَا
اور نہ
ضَرًّا
کسی نقصان کا
اِلَّا
مگر
مَا
جو
شَآءَ
چاہے
اللّٰہُ
اللہ
وَلَوۡ
اور اگر
کُنۡتُ
ہوتا میں
اَعۡلَمُ
میں جانتا
الۡغَیۡبَ
غیب کو
لَاسۡتَکۡثَرۡتُ
البتہ کثرت سے لے لیتا میں
مِنَ الۡخَیۡرِۚ
بھلائی میں سے
وَمَا
اور نہ
مَسَّنِیَ
پہنچتی مجھے
السُّوۡٓءُ
کوئی تکلیف
اِنۡ
نہیں ہوں
اَنَا
میں
اِلَّا
مگر
نَذِیۡرٌ
ڈرانے والا
وَّ بَشِیۡرٌ
اور خوشخبری دینے والا
لِّقَوۡمٍ
ان لوگوں کے لیے
یُّؤۡمِنُوۡنَ
جو ایمان لاتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
لَّاۤاَمۡلِکُ
نہیں میں ما لک
لِنَفۡسِیۡ
اپنی جان کے لیے
نَفۡعًا
کسی نفع کا
وَّلَا
اور نہ
ضَرًّا
کسی نقصا ن کا
اِلَّا
مگر
مَا شَآءَ
جو چاہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
وَلَوۡ
اور اگر
کُنۡتُ
ہوتا میں
اَعۡلَمُ
میں جانتا
الۡغَیۡبَ
غیب کو
لَاسۡتَکۡثَرۡتُ
میں ضرور بہت زیادہ حاصل کرتا
مِنَ الۡخَیۡرِۚ
بھلائیوں میں سے
وَمَا
اور نہ
مَسَّنِیَ
چھوتی مجھے
السُّوۡٓءُ
کوئی تکلیف
اِنۡ
نہیں ہوں
اَنَا
میں
اِلَّا
مگر
نَذِیۡرٌ
ایک ڈرانے والا
وَّ بَشِیۡرٌ
اور خوش خبری دینے والا
لِّقَوۡمٍ
لوگوں کے لیے
یُّؤۡمِنُوۡنَ
وہ ایمان لاتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Say, "I hold not for myself [the power of] benefit or harm, except what Allah has willed. And if I knew the unseen, I could have acquired much wealth, and no harm would have touched me. I am not except a warner and a bringer of good tidings to a people who believe."

آپ فرما دیجئے کہ میں خود اپنی ذات خاص کے لئے کسی نفع کا اختیار نہیں رکھتا اور نہ کسی ضرر کا ، مگر اتنا ہی کہ جتنا اللہ نے چاہا ہو اور اگر میں غیب کی باتیں جانتا ہوتا تو میں بہت سے منافع حاصل کرلیتا اور کوئی نقصان مجھ کو نہ پہنچتا میں تو محض ڈرانے والا اور بشارت دینے والا ہوں ان لوگوں کو جو ایمان رکھتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ کہہ دیجئے کہ : مجھے تو خود اپنے آپ کو بھی نفع یا نقصان پہنچانے کا اختیار نہیں۔ اللہ ہی جو کچھ چاہتا ہے وہ ہوتا ہے۔ اور اگر میں غیب جانتا ہوتا تو بہت سی بھلائیاں حاصل کرلیتا اور مجھے کبھی کوئی تکلیف نہ پہنچتی۔ میں تو محض ایک ڈرانے والا اور بشارت دینے والا ہوں، ان لوگوں کے لئے جو ایمان لے آئیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں: ’’میں اپنی جان کے لیے کسی نفع اورنقصان کامالک نہیں ہوں،مگرجو اللہ تعالیٰ چاہے اور اگر میں غیب جانتاہوتاتومیں ضروربھلائیوں میں سے بہت زیادہ حاصل کر لیتا اور مجھے کوئی تکلیف تک نہ چھوتی ،نہیں ہوں میں مگرایک ڈرانے والااور خوش خبری دینے والاان لوگوں کے لیے جوایمان لاتے ہیں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"I have no power to bring a benefit or a harm to myself, except what Allah wills. And if I had the knowl¬edge of the unseen, I would have accumulated a lot of good, and no evil would have touched me. I am but a warner and a harbinger of good for people who believe.|"

تو کہہ دے کہ میں مالک نہیں اپنی جان کے بھلے کا اور نہ برے کا مگر جو اللہ چاہے، اور اگر میں جان لیا کرتا غیب کی بات تو بہت کچھ بھلائیاں حاصل کرلیتا، اور مجھ کو برائی کبھی نہ پہنچتی، میں تو بس ڈر اور خوشخبری سنانے والا ہوں ایماندار لوگوں کو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کہہ دیجیے کہ مجھے کوئی اختیار نہیں ہے اپنی جان کے بارے میں بھی کسی نفع کا اور نہ کسی نقصان کا سوائے اس کے جو اللہ چاہے نہیں ہوں میں مگر بشارت دینے والا اور خبردار کرنے والا ان لوگوں کے لیے جو ایمان والے ہوں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Tell them [O Muhammad]: 'I have no power to benefit or harm myself except as Allah may please. And had I knowledge of the unseen, I should have amassed all kinds of good, and no evil would have ever touched me. I am merely a warner and the herald of glad tidings to those who have faith.'

اے محمد ، ان سے کہو کہ میں اپنی ذات کے لیے کسی نفع اور نقصان کا اختیار نہیں رکھتا ، اللہ ہی جو کچھ چاہتا ہے وہ ہوتا ہے ۔ اور اگر مجھے غیب کا علم ہوتا تو میں بہت سے فائدے اپنے لیے حاصل کر لیتا اور مجھے کبھی کوئی نقصان نہ پہنچتا ۔ میں 145 تو محض ایک خبردار کرنے والا اور خوشخبری سنانے والا ہوں ان لوگوں کے لیے جو میری بات مانیں ۔ ؏ ۲۳

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہو کہ : جب تک اللہ نہ چاہے میں خود اپنے آپ کو بھی کوئی نفع یا نقصان پہنچانے کا اختیار نہیں رکھتا ، اور اگر مجھے غیب کا علم ہوتا تو میں اچھی اچھی چیزیں خوب جمع کرتا ، اور مجھے کبھی کوئی تکلیف ہی نہ پہنچتی ( ٩٦ ) میں تو بس ایک ہوشیار کرنے والا اور خوشخبری سنانے والا ہوں ، ان لوگوں کے لیے جو میری بات مانیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) کہہ دے میں اپنی ذات کے نفع نقصان کا (بھی) مالک نہیں مگر جو اللہ چاہے 3 اور اگر میں غیب کی بات جانتا ہوتا تو اپنے لیے بہت سی بھلائی کرلیتا اور مجھے کچھ تکلیف نہ پہنچتی 4 میں تو کچھ نہیں مگر (ایک بندہ) ایمانداروں کو ڈرانے والا اور خوش خبری دینے والاف 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرما دیجئے کہ میں اپنے لئے نفع اور نقصان کا اختیار نہیں رکھتا مگر جو اللہ چاہیں اور اگر میں غیب جانتا ہوتا تو ضروربہت سے فائدے جمع کرلیا اور مجھے کوئی دکھ نہ پہنچتا میں تو صرف ایمان والوں کے لئے (انجام بد سے) ڈرانے والا اور خوش خبری دینے والا ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ کہہ دیجئے کہ میں تو اپنی جان کے نفع اور نقصان کا بھی مالک نہیں ہوں سوائے اس کے جو اللہ چاہے۔ اور اگر میں غیب کا علم رکھتا تو میں بہت سی بھلائیاں سمیٹ لیتا اور مجھے کوئی تکلیف ہی پہنچتی۔ میں تو صرف ڈرانے والا اور ایسے لوگوں کو خوشخبری سنانے والا ہوں جو اس پر ایمان لاتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ میں اپنے فائدے اور نقصان کا کچھ بھی اختیار نہیں رکھتا مگر جو الله چاہے اور اگر میں غیب کی باتیں جانتا ہوتا تو بہت سے فائدے جمع کرلیتا اور مجھ کو کوئی تکلیف نہ پہنچتی۔ میں تو مومنوں کو ڈر اور خوشخبری سنانے والا ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: I possess no power over benefit or hurt to myself save as Allah willeth; and had I knowledge of the unseen I would have amassed ample good, and evil would not have touched me. I am naught but a warner and a bringer of tidings unto a people who believe.

آپ کہہ دیجیے کہ میں اپنی ہی ذات کے لیے کسی نفع کا اختیار نہیں رکھتا اور نہ کسی ضرر کا مگر اتنا ہی جتنا اللہ چاہے ۔ اور اگر میں غیب کو جانتا رہتا تو (اپنے لیے) بہت سے نفع حاصل کرلیتا ۔ اور کوئی مضرت مجھ پر واقع نہ ہوتی ۔ میں تو محض ڈرانے والا اور بشارت دینے والا ہوں ان لوگوں کو جو ایمان رکھتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: میں اپنی ذات کیلئے کسی نفع ونقصان پر کوئی اختیار نہیں رکھتا مگر جو اللہ چاہے اور اگر میں غیب جانتا ہوتا تو خیر کا بڑا خزانہ جمع کرلیتا اور مجھے کوئی گزند نہ پہنچ پاتا ۔ میں تو بس ان لوگوں کیلئے ایک ہوشیار کرنے والا اور خوشخبری دینے والا ہوں ، جو ایمان لائیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجیے کہ میں اپنی ذات کیلئے کسی نفع اورنقصان کا مالک نہیںہوں مگر جو اﷲ ( تعالیٰ ) چاہیں اور اگر میں غیب کو جان لیتا تو بہت ساری بھلائیاں جمع کر لیتا اور مجھ کوئی برائی نہ پہنچتی میں تو ایما ن والوں کیلئے صرف ڈرانے والا اور خوشخبری دینے والا ہوں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

فرما دیں کہ میں اپنے فائدے اور نقصان کا کچھ بھی اختیار نہیں رکھتا مگر جو اللہ چاہے۔ اگر میں غیب کی باتیں جانتا ہوتا تو بہت سے فائدے جمع کرلیتا۔ اور مجھے کوئی تکلیف نہ پہنچتی میں تو مومنوں کو ڈر انے اور خوشخبری سنانے والا ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہو کہ میں تو خود اپنی ذات کے لئے بھی اختیار نہیں رکھتا نہ کسی نفع (کو حاصل کرنے) کا، اور نہ کسی نقصان (کو ٹالنے) کا، مگر جو اللہ چاہے، اور اگر میں غیب جانتا ہوتا تو میں اپنے لئے بہت کچھ بھلائیاں جمع کرلیتا، اور مجھے کوئی تکلیف نہ پہنچتی، میرا کام تو بس خبردار کردینا ہے (لوگوں کو ان کے انجام سے) اور خوشخبری سنانا ہے ایسے لوگوں کو جو ایمان رکھتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

آپ ان سے کہہ دیجیے کہ: ’’مجھے خوداپنے نفع یانقصان کا اختیارنہیں مگراللہ ہی جو کچھ چاہتا ہے وہ ہوتا ہے اور اگر میں غیب جانتاتومیں بہت سی بھلائیاں حاصل کرلیتا اور مجھے کبھی کوئی تکلیف نہ پہنچتی میں تو محض ایک ڈرانے اور خوشخبری دینے والاہوں ان کے لئےجو ایمان لے آئیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ میں اپنی جان کے بھلے برے کا خودمختار نہیں ( ف۳٦٦ ) مگر جو اللہ چاہے ( ف۳٦۷ ) اور اگر میں غیب جان لیا کرتا تو یوں ہوتا کہ میں نے بہت بھلائی جمع کرلی ، اور مجھے کوئی برائی نہ پہنچی ( ف۳٦۸ ) میں تو یہی ڈر ( ف۳٦۹ ) اور خوشی سنانے والا ہوں انہیں جو ایمان رکھتے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ ( ان سے یہ بھی ) فرما دیجئے کہ میں اپنی ذات کے لئے کسی نفع اور نقصان کا خود مالک نہیں ہوں مگر ( یہ کہ ) جس قدر اللہ نے چاہا ، اور ( اسی طرح بغیر عطاءِ الٰہی کے ) اگر میں خود غیب کا علم رکھتا تو میں اَز خود بہت سی بھلائی ( اور فتوحات ) حاصل کرلیتا اور مجھے ( کسی موقع پر ) کوئی سختی ( اور تکلیف بھی ) نہ پہنچتی ، میں تو ( اپنے منصبِ رسالت کے باعث ) فقط ڈر سنانے والا اور خوشخبری دینے والا ہوں ان لوگوں کو جو ایمان رکھتے ہیں٭

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) کہہ دو ۔ کہ میں اپنے نفع و نقصان پر کوئی قدرت و اختیار نہیں رکھتا ۔ مگر جو اللہ چاہے ( وہی ہوتا ہے ) اور اگر مجھے غیب کا علم ہوتا تو بہت سے فائدے حاصل کر لیتا اور ( زندگی میں ) مجھے کبھی کوئی نقصان نہ پہنچتا ۔ میں تو بس ( نافرمانوں کو ) ڈرانے والا اور ایمانداروں کو خوشخبری دینے والا ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "I have no power over any good or harm to myself except as Allah willeth. If I had knowledge of the unseen, I should have multiplied all good, and no evil should have touched me: I am but a warner, and a bringer of glad tidings to those who have faith."

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), say, "I have no control over my benefits or sufferings, without the will of God. Had I known about the unseen, I would have gained much good and would have faced no suffering. I am only a warner and I preach the glad news to the believing people."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "I possess no power over benefit or harm to myself except as Allah wills. If I had the knowledge of the Ghayb (Unseen), I should have secured for myself an abundance of wealth, and no evil should have touched me. I am but a warner, and a bringer of glad tidings unto people who believe."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: I do not control any benefit or harm for my own soul except as Allah please; and had I known the unseen I would have had much of good and no evil would have touched me; I am nothing but a warner and the giver of good news to a people who believe.

Translated by

William Pickthall

Say: For myself I have no power to benefit, nor power to hurt, save that which Allah willeth. Had I knowledge of the Unseen, I should have abundance of wealth, and adversity would not touch me. I am but a warner, and a bearer of good tidings unto folk who believe.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(ऐ नबी) आप कह दीजिए कि मैं मालिक नहीं अपनी जान के भले का और न बुरे का मगर जो अल्लाह चाहे, और अगर मैं ग़ैब को जानता तो बहुत-से फ़ायदे अपने लिए हासिल कर लेता और मुझे कोई नुक़सान न पहुँचता, मैं तो महज़ एक डराने वाला और ख़ुश-ख़बरी सुनाने वाला हूँ उन लोगों के लिए जो मेरी बात मानें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کہہ دیجئیے کہ میں خود اپنی ذات خاص کے لیے کسی نفع کا اختیار نہیں رکھتا اور نہ کسی ضرر کا مگر اتنا ہی کہ جتنا خدا تعالیٰ نے چاہا اور اگر میں غیب کی باتیں جانتا تو میں بہت سے منافع حاصل کرلیا کرتا اور کوئی مضرت ہی مجھ پر واقع نہ ہوتی۔ میں تو محض (عذاب سے) ڈرانے والا اور (احکام شرعیہ بتلاکرثواب کی) بشارت دینے والا ہوں ان لوگوں کو جو ایمان رکھتے ہیں۔ (188)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” فرما دیں کہ میں تو اپنے لیے بھی نفع اور نقصان کا اختیار نہیں رکھتا۔ ہاں ! جو اللہ چاہے اور اگر میں غیب جانتا ہوتا تو بہت سی خیر حاصل کرلیتا اور مجھے کوئی تکلیف نہ پہنچتی، میں صرف ایک ڈرانے والا ہوں اور خوشخبری دینے والا ہوں ان لوگوں کے لیے جو ایمان رکھتے ہیں۔ “ (١٨٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی ان سے کہو کہ میں اپنی ذات کے لیے کسی نفع اور نقصان کا اختیار نہیں رکھتا۔ اللہ ہی جو کچھ چاہتا ہے وہ ہوتا ہے۔ اور اگر مجھے غیب کا علم ہوتا تو میں بہت سے فادے اپنے لیے حاصل کرلیتا اور مجھے کوئی نقصان نہ پہنچتا۔ میں تو محض ایک خبردار کرنے والا اور خوشخبری سنانے والا ہوں ان لوگوں کے لیے جو میری بات مانیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ میں اپنی جان کے لیے کسی نفع اور ضرر کا مالک نہیں ہوں مگر اتنا ہی جتنا اللہ نے چاہا، اور اگر میں غیب کو جانتا ہوتا تو بہت سے منافع حاصل کرلیتا اور مجھے کوئی نا گوار چیز نہ پہنچتی، میں تو ان لوگوں کو صرف بشارت دینے والا اور ڈرانے والا ہوں جو ایمان رکھتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ دے کہ میں مالک نہیں اپنی جان کے بھلے کا اور نہ برے کا مگر جو اللہ چاہے اور اگر میں جان لیا کرتا غیب کی بات تو بہت کچھ بھلائیاں حاصل کرلیتا اور مجھ کو برائی کبھی نہ پہنچتی   میں تو بس ڈر اور خوشخبری سنانے والا ہوں ایمان دار لوگوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ فرما دیجئے کہ میں خود اپنی ذات کے لئے نہ کسی نفع کا اختیار رکھتا ہوں نہ کسی ضرر کا مگر جو اللہ چاہتا ہے وہ ہوتا ہے اور اگر میں غیب داں ہوتا تو میں بہت سے فائدے اپنے لئے حاصل کرلیا کرتا اور مجھ کو کبھی کوئی نقصان نہ پہنچتا میں تو صرف ڈرانے والا اور خوش خبری دینے والا ہوں ان لوگوں کو جو میری بات مانتے ہیں۔