Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 189

سورة الأعراف

ہُوَ الَّذِیۡ خَلَقَکُمۡ مِّنۡ نَّفۡسٍ وَّاحِدَۃٍ وَّ جَعَلَ مِنۡہَا زَوۡجَہَا لِیَسۡکُنَ اِلَیۡہَا ۚ فَلَمَّا تَغَشّٰہَا حَمَلَتۡ حَمۡلًا خَفِیۡفًا فَمَرَّتۡ بِہٖ ۚ فَلَمَّاۤ اَثۡقَلَتۡ دَّعَوَا اللّٰہَ رَبَّہُمَا لَئِنۡ اٰتَیۡتَنَا صَالِحًا لَّنَکُوۡنَنَّ مِنَ الشّٰکِرِیۡنَ ﴿۱۸۹﴾

It is He who created you from one soul and created from it its mate that he might dwell in security with her. And when he covers her, she carries a light burden and continues therein. And when it becomes heavy, they both invoke Allah , their Lord, "If You should give us a good [child], we will surely be among the grateful."

وہ اللہ تعالٰی ایسا ہے جس نے تم کو ایک تن واحد سے پیدا کیا اور اسی سے اس کا جوڑا بنایا تاکہ وہ اس اپنے جوڑے سے انس حاصل کرے پھر جب میاں بیوی سے قربت حاصل کی تو اس کو حمل رہ گیا ہلکا سا ۔ سو وہ اس کو لئے ہوئے چلتی پھرتی رہی پھر جب وہ بوجھل ہوگئی تو دونوں میاں بیوی اللہ سے جو ان کا مالک ہے دعا کرنے لگے کہ اگر تو نے ہم کو صحیح سالم اولاد دے دی تو ہم خوب شکر گذاری کریں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ہُوَ
وہی ہے
الَّذِیۡ
جس نے
خَلَقَکُمۡ
پیدا کیا تمہیں
مِّنۡ نَّفۡسٍ
جان سے
وَّاحِدَۃٍ
ایک ہی
وَّ جَعَلَ
اور اس نے بنایا
مِنۡہَا
اس سے
زَوۡجَہَا
جوڑا اس کا
لِیَسۡکُنَ
تاکہ وہ سکون حاصل کرے
اِلَیۡہَا
طرف اس کے
فَلَمَّا
پھر جب
تَغَشّٰہَا
اس نے ڈھانپ لیا اسے
حَمَلَتۡ
اس نے اٹھایا
حَمۡلًا
بوجھ
خَفِیۡفًا
ہلکا
فَمَرَّتۡ
پس وہ چلتی رہی
بِہٖ
ساتھ اس کے
فَلَمَّاۤ
پھر جب
اَثۡقَلَتۡ
وہ بوجھل ہوگئی
دَّعَوَا
دونوں نے دعا کی
اللّٰہَ
اللہ سے
رَبَّہُمَا
جو رب ہے ان دونوں کا
لَئِنۡ
البتہ اگر
اٰتَیۡتَنَا
دے دیا تو نے ہمیں
صَالِحًا
صحیح سلامت(بچہ)
لَّنَکُوۡنَنَّ
البتہ ہم ضرور ہوجائیں گے
مِنَ الشّٰکِرِیۡنَ
شکر کرنے والوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ہُوَ
وہ (اللہ تعالیٰ )ہے
الَّذِیۡ
جس نے
خَلَقَکُمۡ
پیداکیا تمہیں
مِّنۡ نَّفۡسٍ
جان سے
وَّاحِدَۃٍ
ایک
وَّ جَعَلَ
اور بنا یا اس نے
مِنۡہَا
اس سے
زَوۡجَہَا
جوڑا اس کا
لِیَسۡکُنَ
تاکہ وہ سکون پائے
اِلَیۡہَا
طرف اس کی
فَلَمَّا
پھر جب
تَغَشّٰہَا
اس نے ڈھانپ لیا اس(بیوی ) کو
حَمَلَتۡ
اٹھا لیا اس نے
حَمۡلًا
حمل
خَفِیۡفًا
ہلکا سا
فَمَرَّتۡ
پھر وہ چلتی پھر تی رہی
بِہٖ
ساتھ اُس کے
فَلَمَّاۤ
پھر جب
اَثۡقَلَتۡ
وہ بوجھل ہوگئی
دَّعَوَا
دعا کی ان دونوں نے
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
رَبَّہُمَا
اپنے رب سے
لَئِنۡ
یقیناً اگر
اٰتَیۡتَنَا
عطا کیا تو نے ہمیں
صَالِحًا
تندرست (بچہ )
لَّنَکُوۡنَنَّ
یقیناً ہم ضرور ہو جائیں گے
مِنَ الشّٰکِرِیۡنَ
شکر کرنے والوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

It is He who created you from one soul and created from it its mate that he might dwell in security with her. And when he covers her, she carries a light burden and continues therein. And when it becomes heavy, they both invoke Allah , their Lord, "If You should give us a good [child], we will surely be among the grateful."

وہ اللہ تعالٰی ایسا ہے جس نے تم کو ایک تن واحد سے پیدا کیا اور اسی سے اس کا جوڑا بنایا تاکہ وہ اس اپنے جوڑے سے انس حاصل کرے پھر جب میاں بیوی سے قربت حاصل کی تو اس کو حمل رہ گیا ہلکا سا ۔ سو وہ اس کو لئے ہوئے چلتی پھرتی رہی پھر جب وہ بوجھل ہوگئی تو دونوں میاں بیوی اللہ سے جو ان کا مالک ہے دعا کرنے لگے کہ اگر تو نے ہم کو صحیح سالم اولاد دے دی تو ہم خوب شکر گذاری کریں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہی تو ہے جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اس سے اس کی بیوی بنائی تاکہ اس کے ہاں سکون حاصل کرے۔ پھر جب کسی مرد نے اپنی بیوی سے صحبت کی تو اسے ہلکا سا حمل ہوگیا جس کے ساتھ وہ چلتی پھرتی رہی، پھر جب وہ بوجھل ہوگئی تو دونوں اپنے پروردگار سے دعا کرنے لگے کہ : اگر تو ہمیں تندرست بچہ عطا کرے تو ہم یقینا شکر کرنے والوں سے ہونگے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ اﷲ تعالیٰ ہی ہے جس نے تمہیں ایک جان سے پیداکیااور اُسی سے اُس کاجوڑا بنایا تاکہ وہ اُس کی طرف سکون پائے،پھرجب اس نے اس (بیوی ) کوڈھانپ لیاتو اس نے ایک ہلکا ساحمل اُٹھا لیا، پھروہ اس کولے کر چلتی پھرتی رہی پھرجب وہ بوجھل ہوگئی توان دونوں نے اللہ تعالیٰ اپنے رب سے دُعا کی: ’’ اگر تونے ہمیں تندرست بچہ عطاکیاتوہم ضرورشکرکرنے والوں میں سے ہوں گے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He is the One who has created you from a single soul, and from him created his wife, so that he may find comfort in her. So when he covered her with himself, she carried a light burden and moved about with it, thereafter, when she grew heavy, they both prayed to Allah, their Lord, |"If You bless us with a perfect child, we shall be among the grateful.|"

وہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا ایک جان سے اور اسی سے بنایا اس کا جوڑا تاکہ اس کے پاس آرام پکڑے، پھر جب مرد نے عورت کو ڈھانکا حمل رہا ہلکا سا حمل تو چلتی پھرتی رہی اس کے ساتھ، پھر جب بوجھل ہوگئی تو دونوں نے پکارا اللہ اپنے رب کو کہ اگر تو ہم کو بخشے چنگا بھلا تو ہم تیرا شکر کریں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا ایک جان سے اور اسی سے بنایا اس کا جوڑا تاکہ وہ اس کے پاس سکون حاصل کرے تو جب وہ (شوہر) ڈھانپ لیتا ہے اس (اپنی بیوی) کو تو اسے حمل ہوجاتا ہے ہلکا سا حمل تو وہ اس کے ساتھ چلتی پھرتی رہتی ہے پھر جب بوجھل ہوجاتی ہے تو وہ دونوں اپنے رب کو پکارتے ہیں کہ اگر تو ہمیں صحیح سالم بچہ عطا کر دے گا تو ہم تیرے شکر گزاروں میں سے ہوں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It is He - Allah -Who created you from a single being, and out of it He made its mate, that he may find comfort in her. And when he covers her, she bears a light burden and goes about with it. Then, when she grows heavy, they pray to their Lord: 'If You bestow upon us a healthy child, we will surely give thanks.'

وہ اللہ ہی ہے جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی کی جنس سے اس کا جوڑا بنایا تاکہ اس کے پاس سکون حاصل کرے ۔ پھر جب مرد نے عورت کو ڈھانک لیا تو اسے ایک خفیف سا حمل رہ گیا جسے لیے لیے کر وہ چلتی پھرتی رہی ۔ پھر جب وہ بوجھل ہو گئی تو دونوں نے مل کر اللہ ، اپنے رب سے دعا کی کہ اگر تو نے ہمیں اچھا سا بچہ دیا تو ہم تیرے شکر گزار ہوں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ وہ ہے جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا ، اور اسی سے اس کی بیوی بنائی تاکہ وہ اس کے پاس آکر تسکین حاصل کرے ۔ ( ٩٧ ) پھر جب مرد نے عورت کو ڈھانک لیا تو عورت نے حمل کا ایک ہلکا سا بوجھ اٹھا لیا ، جسے لے کر وہ چلتی پھرتی رہی ۔ ( ٩٨ ) پھر جب وہ بوجھل ہوگئی تو دونوں ( میاں بیوی ) نے اللہ سے دعا کی کہ : اگر تو نے ہمیں تندرست اولاد دی تو ہم ضرور بالضرور تیرا شکر ادا کریں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

خدا تعالیٰ وہی ہے جس نے تم کو ایک جان (آدم) سے پیدا کیا 6 اور اسی سے اس کا جوڑا نکالا تاکہ اس کا دل اس سے لگ لجائے پھر جب آدم نے حوا کو ڈھانپا (یعنی ان سے صحبت کی اس کو ہلکا سا بوجھ معلوم ہوا وہ چلتی پھرتی رہی جب بوجھل ہوئی تو دونوں نے یعنی حوا اور آدم نے) اپنے مالک اللہ تعالیٰ سے دعا کی اگر تو ہم کو اچھا پورا بچہ 7 عنایت فرمائے گا تو ہم بیشک ضرور تیرے شکر گذار ہوں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ (اللہ) ہی ہے جس نے تم کو فرد واحد سے پیدا فرمایا اور اس سے اس کا جوڑ بنایا تاکہ اس سے انس (راحت) حاصل کرے پھر جب اس (میاں) نے اس سے قربت کی تو اس کو ہلکا سا حمل رہ گیا پس وہ اس کے ساتھ چلتی پھرتی رہی پھر جب وہ بوجھل ہوگئی تو دونوں (میاں بیوی) اللہ سے جو ان کے پروردگار ہیں دعا کرنے لگے کہ اگر آپ نے ہمیں تندرست اولاد عطا فرمائی تو ہم ضرور آپ کے شکر گزار ہوں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہی تو ہے جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی نے اس جان سے اس کے جوڑے کو بنایا تاکہ وہ اس سے سکون حاصل کرسکے۔ پھر مرد جب اس پر چھا جاتا ہے تو اس کو ہلکا سا حمل ٹھہر جاتا ہے جس کے ساتھ وہ چلتی پھرتی ہے پھر جب بوجھل ہوجاتی ہے تو دونوں مل کر اللہ سے جو ان کا مالک ہے اس سے دعا کرتے ہیں کہ (اے اللہ) اگر تو نے ہمیں بہترین اولاد دیدی تو ہم تیرا شکر کرنے والے ہوجائیں گے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ خدا ہی تو ہے جس نے تم کو ایک شخص سے پیدا کیا اور اس سے اس کا جوڑا بنایا تاکہ اس سے راحت حاصل کرے۔ سو جب وہ اس کے پاس جاتا ہے تو اسے ہلکا سا حمل رہ جاتا ہے اور وہ اس کے ساتھ چلتی پھرتی ہے۔ پھر جب کچھ بوجھ معلوم کرتی یعنی بچہ پیٹ میں بڑا ہوتا ہے تو دونوں میاں بیوی اپنے پروردگار خدائے عزوجل سے التجا کرتے ہیں کہ اگر تو ہمیں صحیح وسالم (بچہ) دے گا تو ہم تیرے شکر گذار ہوں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He it is who created you from a single soul, and He created therefrom his spouse that he might find repose in her. Then when he covereth her she beareth a light burthen and fareth about there with; then when she groweth heavy the twain call upon Allah their Lord: if Thou vouchsafest us a goodly Child, we shall surely be of the thankful.

وہ وہی (پروردگار) ہے جس نے تمہیں ایک جان واحد سے پیدا کیا ۔ اور اسی سے اس کا جوڑا بنایا ۔ تاکہ وہ اس (جوڑے) سے تسکین حاصل کرے ۔ پھر جب وہ (یعنی مرد) اسے ڈھانک لیتا ہے اسے ہلکا سا حمل رہ جاتا ہے پھر وہ اسے لیے ہوئے چلتی پھرتی ہے ۔ پھر جب وہ بوجھل ہوجاتی ہے تو وہ دونوں (میاں بیوی) اپنے پروردگار اللہ سے دعا مانگنے لگتے ہیں کہ اگر تو نے ہمیں صحیح وسالم (اولاد) دے دی تو ہم (تیرے) بڑے شکرگزار ہوں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا ایک ہی جان سے اور اسی سے پیدا کیا اس کا جوڑا کہ وہ اس سے تسکین پائے تو جب وہ اس کو چھالیتا ہے تو وہ اٹھا لیتی ہے ایک ہلکا سا حمل ، پھر وہ اس کو لیے ( کچھ وقت گذارتی ہے ) تو جب بوجھل ہوتی ہے دونوں اللہ ، اپنے رب ، سے دعا کرتے ہیں: اگر تونے ہمیں تندرست اولاد بخشی ، ہم تیرے شکرگذاروں میں سے ہوں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہی ہے جس نے تمہیں ایک جان ( شخص ) سے پیدا فرمایا اور اسی سے اس کا جوڑا بنادیا تاکہ اس کے پاس راحت پائے پھر جب اس ( میاں ) نے اس ( بیوی ) سے قربت کی تو اسے ہلکا سا حمل رہ گیا پھر وہ اس کو لے کر چلتی پھرتی رہی پس جب وہ ( حمل سے ) بوجھل ہوگئی تو دونوں اﷲ ( تعالیٰ ) سے جوان کا رب ( بھی ) ہے دعا مانگنے لگے اگر آپ نے ہمیں صحیح سالم اولاد دیدی تو ہم شکر کرنے والوں میںسے ہوں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہی تو ہے جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اس سے اس کی بیوی بنائی تاکہ اس کے ہاں سکون حاصل کرے۔ پھر جب کسی مرد نے اپنی بیوی سے صحبت کی تو اسے ہلکا سا حمل ہوگیا جس کے ساتھ وہ چلتی پھرتی رہی، پھر جب وہ بوجھل ہوگئی تو دونوں اپنے پروردگار سے دعا کرنے لگے کہ : اگر تو ہمیں تندرست بچہ عطا کرے تو ہم یقینا شکر کرنے والوں سے ہوں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ (اللہ) تو وہی ہے جس نے پیدا فرمایا تم سب کو ایک ہی جان سے، اور پھر اسی سے اس نے اس کا جوڑا بنایا تاکہ سکون حاصل کرے اس کے پاس، پھر (آگے چل کر ان کی اولاد میں بعض کی حالت یہ ہوئی کہ) جب مرد نے عورت سے ہمبستری کی، تو اس کو ہلکا سا حمل ہوگیا، جسے وہ لئے پھرتی رہی، پھر جب وہ بوجھل ہوگئی تو ان دونوں (میاں بیوی) نے مل کر دعا کی اللہ سے جو کہ رب ہے ان دونوں کا، کہ (اے ہمارے مالک) اگر تو نے ہمیں اچھا سا بچہ دے دیا تو ہم تیرے بڑے ہی شکر گزار ہوں گے،

Translated by

Noor ul Amin

وہی توہے جس نے تمہیں ایک جان ( آدم ) سے پیدا کیا اوراس سے اس کی بیوی بنائی تاکہ اس کے ہاں سکون حاصل کرے پھرجب کسی مردنے اپنی بیوی سے صحبت کی تواسے ہلکاسا حمل ہوگیاجسکے ساتھ وہ چلتی پھرتی رہی پھرجب وہ بوجھل ہوگئی تو دونوں اپنی رب سے دعا کرنے لگے:اگراللہ ہمیں اچھابچہ عطاکرے تویقیناہم اس کے شکر گزار ہوں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہی ہے جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا ( ف۳۷۰ ) اور اسی میں سے اس کا جوڑا بنایا ( ف۳۷۱ ) کہ اس سے چین پائے پھر جب مرد اس پر چھایا اسے ایک ہلکا سا پیٹ رہ گیا ( ف۳۷۲ ) تو اسے لیے پھراکی پھر جب بوجھل پڑی دونوں نے اپنے رب سے دعا کی ضرور اگر تو ہمیں جیسا چاہیے بچہ دے گا تو بیشک ہم شکر گزار ہوں گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہی ( اللہ ) ہے جس نے تم کو ایک جان سے پیدا فرمایا اور اسی میں سے اس کا جوڑ بنایا تاکہ وہ اس سے سکون حاصل کرے ، پھر جب مرد نے اس ( عورت ) کو ڈھانپ لیا تو وہ خفیف بوجھ کے ساتھ حاملہ ہوگئی ، پھر وہ اس کے ساتھ چلتی پھرتی رہی ، پھر جب وہ گراں بار ہوئی تو دونوں نے اپنے رب اللہ سے دعا کی کہ اگر تو ہمیں اچھا تندرست بچہ عطا فرما دے تو ہم ضرور شکر گزاروں میں سے ہوں گے

Translated by

Hussain Najfi

اللہ وہی ہے جس نے تمہیں ایک متنفس ( جاندار ) سے پیدا کیا ۔ اور پھر اس کی جنس سے اس کا جوڑا ( شریک حیات ) بنایا ۔ تاکہ وہ ( اس کی رفاقت میں ) سکون حاصل کرے ۔ پھر جب مرد عورت کو ڈھانک لیتا ہے ۔ تو اسے ہلکا سا حمل رہ جاتا ہے جسے لئے وہ چلتی پھرتی رہتی ہے اور جب وہ بوجھل ہو جاتی ہے ( وضعِ حمل کا وقت آجاتا ہے ) تو دونوں ( میاں بیوی ) اپنے اللہ سے جو ان کا پروردگار ہے دعا مانگتے ہیں کہ اگر تو نے ہمیں صحیح و سالم اولاد دے دی تو ہم تیرے بڑے شکر گزار ہوں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is He Who created you from a single person, and made his mate of like nature, in order that he might dwell with her (in love). When they are united, she bears a light burden and carries it about (unnoticed). When she grows heavy, they both pray to Allah their Lord, (saying): "If Thou givest us a goodly child, we vow we shall (ever) be grateful."

Translated by

Muhammad Sarwar

It is God Who created you from a single soul and out of it made its spouse to bring it comfort. When he (man) engaged in carnal relations with her, she conceived a light burden which she had to carry. When the baby grew in her womb, they (husband and wife) both prayed to their Lord, "If You grant us a healthy son we shall certainly give you thanks."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

It is He Who has created you from a single person, and (then) He has created from him his wife, in order that he might enjoy the pleasure of living with her. When he covered [had sexual relation with] her, she became pregnant and she carried it about (lightly). Then when it became heavy, they both invoked Allah, their Lord (saying): "If You give us a Salih (good in every aspect) child, we shall indeed be among the grateful."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He it is Who created you from a single being, and of the same (kind) did He make his mate, that he might incline to her; so when he covers her she bears a light burden, then moves about with it; but when it grows heavy, they both call upon Allah, their Lord: If Thou givest us a good one, we shall certainly be of the grateful ones.

Translated by

William Pickthall

He it is Who did create you from a single soul, and therefrom did make his mate that he might take rest in her. And when he covered her she bore a light burden, and she passed (unnoticed) with it, but when it became heavy they cried unto Allah, their Lord, saying: If thou givest unto us aright we shall be of the thankful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वही है जिसने तुमको पैदा किया एक जान से और उसी से बनाया उसका जोड़ा ताकि उसके पास सुकून हासिल करे, फिर जब मर्द ने औरत को ढाँक लिया तो उसको एक हल्का सा हमल रह गया फिर वह उसको लिए फिरती रही, फिर जब वह बोझल हो गई तो दोनों ने मिलकर अपने रब से दुआ की कि अगर आप ने हमें तंदुरुस्त औलाद दी तो हम आपके शुक्रगुज़ार रहेंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اللہ ایسا (قادرومنعم) ہے جس نے تم کو ایک تن واحد (آدم (علیہ السلام) سے پیدا کیا اور اسی سے اس کا جوڑا (حوا (علیہ السلام) بنایا تاکہ وہ اس (اپنے جوڑے) سے انس حاصل کرے۔ پھر جب میاں نے بیوی سے قربت کی تو اس کو حمل رہ گیا ہلکا سا سو وہ اس کو لیے ہوئے چلتی پھرتی رہی۔ پھر جب وہ بوجھل ہوگئی تو دونوں میاں بی بی اللہ سے جو کہ ان کا مالک ہے دعا کرنے لگے کہ اگر آپ نے ہم کو صحیح وسالم (اولاد) دیدی تو ہم خوب شکر گزاری کرینگے۔ (189)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” وہی ہے جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی سے اس کا جوڑا بنایا تاکہ وہ اس سے سکون حاصل کرے پھر جب مرد نے عورت سے صحبت کی تو اس نے ہلکا ساحمل اٹھالیا اور اسے لے کر چلتی پھرتی رہی، پھر جب وہ بھاری ہوگئی تو دونوں نے اللہ سے دعا کی جو ان کا رب ہے کہ اگر تو نے ہمیں تندرست بچہ عطا کیا تو ہم ضرور شکر کرنے والوں سے ہوں گے۔ “ (١٨٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ اللہ ہی ہے جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی کی جنس سے اس کا جوڑا بنایا تاکہ اس کے پاس سکون حاصل کرے۔ پھر جب مرد نے عورت کو ڈھانک لیا تو اسے ایک خفیف سا حمل رہ گیا جسے لیے لیے وہ چلتی پھرتی رہی۔ پھر جب وہ بوجھل ہوگئی تو دونوں نے مل کر اللہ اپنے رب سے دعا کی کہ اگر تونے ہم کو اچھا سا بچہ دیا تو ہم تیرے شکر گزار ہوں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہی ہے جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی سے اس کا جوڑا بنا دیا تاکہ وہ اس کے پاس ٹھکانہ پکڑے۔ پھر جب اس نے جوڑے کو ڈھانکا تو عورت کو ہلکا سا حمل رہ گیا۔ پھر وہ اس کو لیے ہوئے چلتی پھرتی رہی۔ پھر جب وہ بوجھل ہوگئی تو دونوں اللہ سے دعا کرنے لگے جو ان کا رب ہے کہ اگر آپ نے ہمیں صحیح سالم بچہ عطا فرما دیا تو ہم شکر کرنے والوں میں سے ہوں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا ایک جان سے اور اسی سے بنایا اس کا جوڑا تاکہ اس کے پاس آرام پکڑے، پھر جب مرد نے عورت کو ڈھانکا حمل رہا ہلکا سا حمل تو چلتی پھرتی رہی اس کے ساتھ، پھر جب بوجھل ہوگئی تو دونوں نے پکارا اللہ اپنے رب کو کہ اگر تو ہم کو بخشے چنگا بھلا تو ہم تیرا شکر کریں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ اللہ تعالیٰ وہ ہے جس نے تم کو ایک جاندار سے پیدا کیا اور اسی جاندار سے اس کا جوڑا بنادیا تاکہ وہ آدم (علیہ السلام) اس سے سکون و اطمینان حاصل کرے پھر جب مرد عورت سے ہم فراش ہوا تو عورت کو ہلکا سا حمل رہ گیا کہ وہ اس حمل کو لئے ہوئے چلتی پھرتی رہی پھ جب وہ زیادہ بوجھل ہوگئی تو دونوں میاں بیوی اللہ سے جو ان دونوں کا رب ہے یوں دعا کرنے لگے کہ اگر تو نے ہم کو صحیح سالم بچہ عنایت کیا تو ہم تیرا بڑا ہی احسان مانیں گے۔