146. The present and succeeding verses (190-8) seek to refute polytheism. These verses are devoted to highlighting the implications of the postulate which even the polytheists affirmed - that it is God Who originally created the human species. They also acknowledge that every human being owes his existence to God. God also holds absolute power over the entire process leading to man's birth, right from the fertilization of the ovurn in the uterus to its onward development in the form of a living being, then investing it with numerous faculties and ensuring its birth as a sound, healthy baby. No one has the power to prevent God, if He so willed, from causing a wornan to give birth to an animal or to odd creature, or to a physically or mentally handicapped baby. This fact is also equally acknowledged by monotheists and polytheists. It is for this reason that in the final stage of pregnancy, people are inclined to turn to God and pray for the birth of a sound and healthy baby.
It is, however, the very, height of man's ignorance and folly that after a sound and healthy baby has been born as a result of God's will, man makes offerings at the altars of false gods, goddesses, or saints. Occasionally the names given to the child (e.g., 'abd al-Rasul, 'abd al-'Uzza, 'abd Shams, etc.) also indicate that man feels grateful to others than God and regardsthe child as a gift either of sorne Prophet, some noted Companion of the Prophet (peace be on him), or some other noted personality such as his spiritual mentor rather than a gift from God.
There has been some misunderstanding with regard to the point emphasized here. This misunderstanding has been further reinforced by traditions of doubtful authenticity. The Qur'an mentions that human being's are created from a single person, and obviously here that person means Adam (peace be on him). Now this reference to one person is soon followed by reference to his spouse, and that both prayed to God for the birth of a sound and healthy baby. And when that prayer was accepted, the couple are mentioned as having associated others with God in the granting of His favour.
The misunderstanding consists in considering this couple, who fell prey to polytheism, to be Adam and Eve. People resorted to unauthentic traditions to explain the above verse and the story which thus gained acceptance was the following. It was claimed that Eve suffered several mishaps since her offspring would die after birth. Satan seized this opportunity to mislead her into naming her baby Abd al-Harith (the slave of Satan). (See the comments of Ibn Kathir on verse 190. Cf. Ahmad b. Hanbal, Musnad, vol. 5, p. 11 - Ed.) What is most shocking is that some of these unsubstantiated traditions have been ascribed to the Prophet (peace be on him). The fact, however, is that the above account does not have even an iota of truth. Nor is it, in any way, corroborated by the Qur'an itself. The only point brought home by the Qur'an is that it is God alone, to the total exclusion of every one else, Who brought the first human couple into being. And again it is God alone Who causes the birth of each baby born out of the intercourse between a man and a woman. The Qur'an also points out that the of this truth is innate in human nature which is evident from the fact that in states of distress and crisis man turns prayerfully to God alone. Ironically, however, after God blesses those prayers with acceptance, a number of people associate others with God in His divinity. The fact is that the present verses do not refer to any particular man and woman. The allusion is in fact to every man and woman enmeshed in polytheism.
Here another point deserves attention. These verses condemn the Arabian polytheists on account of the fact that when God granted them sound children in response to their prayers they associated others with God in offering thanks. But what is the situation of many Muslims of today who strongly believe in the unity of God? Their situation seems even worse. It is not uncommon for them to ask others than God to grant children. They, make vows during pregnancy to others than God, and make offerings to others than God after child-birth. Yet they are satisfied that they have a full guarantee of Paradise since they are believers in the One True God whereas the Arabian polytheists would inevitably be consigned to Hell. It is only the doctrinal errors of the pre-Islamic Arabian polytheists which may be condemned. The doctrinal errors of Muslims are beyond all criticism and censure.
سورة الْاَعْرَاف حاشیہ نمبر :146
یہاں مشرکین کی جاہلانہ گمراہیوں پر تنقید کی گئی ہے ۔ تقریر کا مدعا یہ ہے کہ نوع انسانی کو ابتداء وجود بخشنے والا اللہ تعالیٰ ہے جس سے خود مشرکین کو بھی انکار نہیں ۔ پھر ہر انسان کو وجود عطا کرنے والا بھی اللہ تعالیٰ ہی ہے اور اس بات کو بھی مشرکین جانتے ہیں ۔ عورت کے رحم میں نطفے کو ٹھیرانا ، پھر اس خفیف سے حمل کو پرورش کرکے ایک زندہ بچے کی صورت دینا ، پھر اس بچے کے اندر طرح طرح کی قومیں اور قابلیتیں ودیعت کرنا اور اس کو صحیح و سالم انسان بنا کر پیدا کرنا ، یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے ۔ اگر اللہ عورت کے پیٹ میں بندر یا سانپ یا کوئی اور عجیب الخلقت حیوان پیدا کردے ، یا بچے کو پیٹ ہی میں اندھا بہرا لنگڑا لولا بنا دے ، یا اس کی جسمانی و ذہنی اور نفسانی قوتوں میں کوئی نقص رکھ دے تو کسی میں یہ طاقت نہیں ہے کہ اللہ کی اس ساخت کو بدل ڈالے ۔ اس حقیقت سے مشرکین بھی اسی طرح آگاہ ہیں جس طرح موحِّدین ۔ چنانچہ یہی وجہ ہے کہ زمانہ حمل میں ساری امیدیں اللہ ہی سے وابستہ ہوتی ہیں کہ وہی صحیح و سالم بچہ پیدا کرے گا ۔ لیکن اس پر بھی جہالت و نادانی کے طغیان کا یہ حال ہے کہ جب امید بر آتی ہے اور چاند سا بچہ نصیب ہو جاتا ہے تو شکر یے کے لیے نذریں اور نیازیں کسی دیوی ، کسی اوتار ، کسی ولی اور کسی حضرت کے نام پر چڑھائی جاتی ہیں اور بچے کو ایسے نام دیے جاتے ہیں کہ گویا وہ خدا کے سوا کسی اور کی عنایت کا نتیجہ ہے ، مثلاً حسین بخش ، پیر بخش ، عبدالرسول ، عبدالعُزّیٰ اور عبد شمس وغیرہ ۔
اس تقریر کے سمجھنے میں ایک بڑی غلط فہمی واقع ہوئی ہے جسے ضعیف روایات نے اور زیادہ تقویت پہنچا دی ۔ چونکہ آغاز میں نوع انسانی کی پیدائش ایک جان سے ہونے کا ذکر آیا ہے ، جس سے مراد حضرت آدم علیہ السلام ہیں ، اور پھر فوراً ہی ایک مرد و عورت کا ذکر شروع ہو گیا ہے جنہوں نے پہلے تو اللہ سے صحیح و سالم بچے کی پیدئش کے لیے دعا کی اور جب بچہ پیدا ہو گیا تو اللہ کی بخشش میں دوسروں کو شریک ٹھیرا لیا ۔ اس لیے لوگوں نے یہ سمجھا کہ یہ شرک کرنے والے میاں بیوی ضرور حضرت آدم و حوا علیہما السلام ہی ہوں گے ۔ اس غلط فہمی پر روایات کا ایک خول چڑھ گیا اور ایک پورا قصہ تصنیف کر دیا گیا کہ حضرت حوا کے بچے پیدا ہو ہو کر مر جاتے تھے ، آخر کار ایک بچے کی پیدائش کے موقع پر شیطان نے ان کو بہکا کر اس بات پر آمادہ کر دیا کہ اس کا نام عبدالحارث ( بندہ شیطان ) رکھ دیں ۔ غضب یہ ہے کہ ان روایات میں سے بعض کی سند نبی صلی اللہ علیہ وسلم تک بھی پہنچا دی گئی ہے ۔ لیکن درحقیقت یہ تمام روایات غلط ہیں اور قرآن کی عبارت بھی ان کی تائید نہیں کرتی ۔ قرآن جو کچھ کہہ رہا ہے وہ صرف یہ ہے کہ نوع انسانی کا پہلا جوڑا جس سے آفرنیش کی ابتداہوئی ۔ اس کا خالق بھی اللہ ہی تھا ، کوئی دوسرا اس کار تخلیق میں شریک نہ تھا ، اور پھر ہر مرد و عورت کے ملاپ سے جو اولاد پیدا ہوتی ہے اس کا خالق بھی اللہ ہی ہے جس کا اقرار تم سب لوگوں کے دلوں میں موجود ہے ، چنانچہ اسی اقرار کی بدولت تم امید وہم کی حالت میں جب دعا مانگتے ہو تو اللہ ہی سے مانگتے ہو ، لیکن بعد میں جب امیدیں پوری ہو جاتی ہیں تو تمہیں شرک کی سوجھتی ہے ۔ اس تقریر میں کسی خاص مرد اور خاص عورت کا ذکر نہیں ہے بلکہ مشرکین میں سے ہر مرد اور ہر عورت کا حال بیان کیا گیا ہے ۔
اس مقام پر ایک اور بات بھی قابل توجہ ہے ۔ ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے جن لوگوں کی مذمت کی ہے وہ عرب کے مشرکین تھے اور ان کا تصور یہ تھا کہ وہ صحیح و سالم اولاد پیدا ہونے کے لیے تو خدا ہی سے مانگتے تھے مگر جب بچہ پیدا ہو جاتا تھا تو اللہ کے اس عطیہ میں دوسروں کو شکریے کا حصہ دار ٹھیرا لیتے تھے ۔ بلا شبہ یہ حالت بھی نہایت بری تھی ۔ لیکن اب جو شرک ہم توحید کے مدعیوں میں پا رہے ہیں وہ اس سے بھی بدتر ہے ۔ یہ ظالم تو اولاد بھی غیروں ہی سے مانگتے ہیں ۔ حمل کے زمانے میں مَنَّتیں بھی غیروں کے نام ہی کی مانتے ہیں اور بچہ پیدا ہونے کے بعد نیاز بھی انہی کے آستانوں پر چڑھاتے ہیں ۔ اس پر بھی زمانہ جاہلیت کے عرب مشرک تھے اور یہ موجد ہیں ، ان کے لیے جہنم واجب تھی اور ان کے لیے نجات کی گارنٹی ہے ، ان کی گمراہیوں پر تنقید کی زبانیں تیز ہیں مگر ان کی گمراہیوں پر کوئی تنقید کر بیٹھے تو مذہبی درباروں میں بے چینی کی لہر دوڑ جاتی ہے ۔ اسی حالت کا ماتم حالی مرحوم نے اپنی مسدس میں کیا ہے: ۔
کرے غیر گر بت کی پوجا تو کافر
جو ٹھیرائے بیٹا خدا کا تو کافر
جھکے آگ پر بہر سجدہ تو کافر
کواکب میں مانے کرشمہ تو کافر
مگر مومنوں پر کشاہ ہیں راہیں
پرستش کریں شوق سے جس کی چاہیں
نبی کو جو چاہیں خدا کر دکھائیں
اماموں کا رتبہ نبی سے بڑھائیں
مزاروں پہ جا جا کہ نذریں چڑھائیں
شہیدوں سے جا جا کے مانگیں دعائیں
نہ توحید میں کچھ خلل اس سے آئے
نہ اسلام بگڑے نہ ایمان جائے