Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 190

سورة الأعراف

فَلَمَّاۤ اٰتٰہُمَا صَالِحًا جَعَلَا لَہٗ شُرَکَآءَ فِیۡمَاۤ اٰتٰہُمَا ۚ فَتَعٰلَی اللّٰہُ عَمَّا یُشۡرِکُوۡنَ ﴿۱۹۰﴾

But when He gives them a good [child], they ascribe partners to Him concerning that which He has given them. Exalted is Allah above what they associate with Him.

سو جب اللہ نے دونوں کو صحیح سالم اولاد دے دی تو اللہ کی دی ہوئی چیز میں وہ دونوں اللہ کے شریک قرار دینے لگے سو اللہ پاک ہے ان کے شرک سے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَمَّاۤ
تو جب
اٰتٰہُمَا
اس نے دیا ان دونوں کو
صَالِحًا
صحیح سلامت
جَعَلَا
ان دونوں نے بنا لیے
لَہٗ
اس کے لیے
شُرَکَآءَ
شریک
فِیۡمَاۤ
اس میں جو
اٰتٰہُمَا
اس نے دیا انہیں
فَتَعٰلَی
پس بلند تر ہے
اللّٰہُ
اللہ
عَمَّا
اس سے جو
یُشۡرِکُوۡنَ
وہ شریک ٹھہراتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَمَّاۤ
پھر جب
اٰتٰہُمَا
اس نے عطا کر دیا ان دونوں کو
صَالِحًا
تندرست (بچہ )
جَعَلَا
دونوں نے بنا لیے
لَہٗ
اس کے لیے
شُرَکَآءَ
شریک
فِیۡمَاۤ
اُس میں جو
اٰتٰہُمَا
اس نے عطا کیا تھا ان دونوں کو
فَتَعٰلَی
پس بلند تر ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
عَمَّا
ان سے جو
یُشۡرِکُوۡنَ
وہ شریک بناتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

But when He gives them a good [child], they ascribe partners to Him concerning that which He has given them. Exalted is Allah above what they associate with Him.

سو جب اللہ نے دونوں کو صحیح سالم اولاد دے دی تو اللہ کی دی ہوئی چیز میں وہ دونوں اللہ کے شریک قرار دینے لگے سو اللہ پاک ہے ان کے شرک سے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب اللہ نے انہیں تندرست لڑکا دے دیا تو وہ اللہ کی بخشش میں دوسروں کو شریک بنانے لگے جبکہ اللہ ایسی چیزوں سے بلند تر ہے جو یہ لوگ شریک ٹھہراتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھر جب اﷲ تعالیٰ نے انہیں تندرست بچہ عطاکردیا تو دونوں نے اس کے لیے اُس میں شریک بنالیے جواس نے ان کوعطاکیاتھا،پس اﷲ تعالیٰ ان سے بلندوبرتر ہے جن کووہ شریک بناتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

] But when We blessed them with a perfect child, they ascribed partners to Him in what We blessed them with. So, far beyond is Allah than what they associate with Him.

پھر جب ان کو دیا چنگا بھلا تو بنانے لگے اس کے لئے شریک اس کی بخشی ہوئی چیز میں، سو اللہ برتر ہے ان کے شریک بنانے سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر جب اللہ نے انہیں عطا کردیا صحیح سالم بچہ تو ٹھہرا لیے انہوں نے اس کے شریک اس میں جو اللہ نے ان کو عطا کیا تھا اللہ بہت بلند وبالا ہے ان کے اس شرک سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But when He vouchsafes them a healthy child, they attribute to Him partners regarding what Allah had bestowed upon them. Subliminally exalted is Allah above that which they associate with Him.

مگر جب اللہ نے ان کو ایک صحیح و سالم بچہ دے دیا تو وہ اس کی اس بخشش و عنایت میں دوسروں کو اس کا شریک ٹھہرانے لگے ۔ اللہ بہت بلند و برتر ہے ان مشرکانہ باتوں سے جو یہ لوگ کرتے ہیں ۔ 146

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لیکن جب اللہ نے ان کو ایک تندرست بچہ دے دیا تو ان دونوں نے اللہ کی عطا کی ہوئی نعمت میں اللہ کے ساتھ دوسروں کو شریک ٹھہرانا شروع کردیا ، حالانکہ اللہ ان کی مشرکانہ باتوں سے کہیں بلند اور برتر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جب اللہ تعالیٰ نے ان کو اچھا پورا بچہ دیا تو جو اللہ تعالیٰ نے ان کو دیا تھا اس میں اللہ تعالیٰ کے شریک بنانے لگے 8 تو اللہ تعالیٰ برتر ہے ان کے شرک سے 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر جب ہم نے ان دونوں کو تندرست (بچہ) عطا فرمایا تو اس کی عطا کی ہوئی چیز میں اس کے شریک قرار دینے لگے پس اللہ تعالیٰ ان کے شریک بنانے سے برتر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جب اللہ ان کو بہترین اولاد دے دیتا ہے تو وہ دونوں شرک کرنے لگیت ہیں۔ اللہ ان تمام چیزوں سے بلند ہے جن کو وہ شریک کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جب وہ ان کو صحیح و سالم (بچہ) دیتا ہے تو اس (بچے) میں جو وہ ان کو دیتا ہے اس کا شریک مقرر کرتے ہیں۔ جو وہ شرک کرتے ہیں (خدا کا رتبہ) اس سے بلند ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

But when He vouchsafeth the twain a goodly child they set up unto Him associates in respect of that which He hath vouchsafed to them. Exalted be Allah far from that which they associate!

لیکن جب (اللہ) انہیں جیتی جاگتی (اولاد) دے دیتا ہے تو وہ لوگ (اللہ) کی دی ہوئی چیز میں (اللہ کے) شریک قرار دینے لگتے ہیں ۔ تو پاک ہے اللہ ان کے شرک سے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو جب ان کو تندرست اولاد دیتا ہے تو اس کی بخشی ہوئی چیز میں وہ اس کیلئے دوسرے شریک ٹھہراتے ہیں ۔ اللہ برتر ہے ان چیزوں سے ، جن کو یہ شریک ٹھہراتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس جب اﷲ ( تعالیٰ ) ان دونوں کو صحیح سالم اولاد عطافرما دیتے ہیں تو وہ دونوں اﷲ ( تعالیٰ ) نے جو اولاد عطا فرمائی اس میں اﷲ ( تعالیٰ ) کیلئے شریک بناتے ہیں ۔ پس اﷲ ( تعالیٰ ) تو ان کے شریک بنانے سے ( بہت ہی ) بلند تر ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب اس نے ان کو صحیح سالم بچہ دے دیا ہے تو وہ اس میں اس کے لیے شریک بنانے لگے مگر اللہ ان کے شریک بنانے سے بلندو برتر ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر جب اللہ نے ان کو صحیح سالم بچہ دے دیا تو انہوں نے اس کے شریک بنا دیئے اس (نعمت) میں جو اسی نے ان کو بخشی تھی، سو بالا وبرتر ہے اللہ اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

پھرجب تندرست ( بچہ ) دے دیاتووہ اس بخشش میں دوسروں کو شریک بنانے لگے جبکہ اللہ بلندترہےجو یہ شریک ٹھہراتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جب اس نے انہیں جیسا چاہیے بچہ عطا فرمایا انہوں نے اس کی عطا میں اس کے ساجھی ٹھہرائے تو اللہ کو برتری ہے ان کے شرک سے ( ف۳۷۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر جب اس نے انہیں تندرست بچہ عطا فرما دیا تو دونوں اس ( بچے ) میں جو انہیں عطا فرمایا تھا اس کے لئے شریک ٹھہرانے لگے تو اللہ ان کے شریک بنانے سے بلند و برتر ہے

Translated by

Hussain Najfi

مگر جب وہ ان دونوں کو صحیح و سالم فرزند عطا کر دیتا ہے ۔ تو یہ دونوں اس کی عطا کردہ چیز ( اولاد ) میں دوسروں کو اس کا شریک ٹھہرانے لگتے ہیں ۔ اللہ اس سے بہت برتر ہے جو مشرک کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But when He giveth them a goodly child, they ascribe to others a share in the gift they have received: but Allah is exalted high above the partners they ascribe to Him.

Translated by

Muhammad Sarwar

When they were given a healthy son, they began to love him as much as they loved God. God is too exalted to be loved equally to anything else.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But when He gave them a Salih child, they ascribed partners to Him (Allah) in that which He has given to them. High be Allah, Exalted above all that they ascribe as partners to Him.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But when He gives them a good one, they set up with Him associates in what He has given them; but high is Allah above what they associate (with Him).

Translated by

William Pickthall

But when He gave unto them aright, they ascribed unto Him partners in respect of that which He had given them. High is He Exalted above all that they associate (with Him).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मगर जब अल्लाह ने उनको तंदुरुस्त औलाद दे दी तो वे उसकी बख़्शी हुई चीज़ में दूसरों को उसका शरीक ठहराने लगे, अल्लाह बरतर है उन मुशरिकाना बातों से जो ये लोग करते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو جب (الله تعالیٰ نے) ان دونوں کو صحیح وسالم (اولاد) دیدی تو ان کو (الله کی) دی ہوئی چیز میں وہ دونوں اس (الله) کے شریک قرار دینے لگے سو اللہ پاک ہے ان کے شرک سے۔ (5) (190)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” پھر جب اس نے انہیں صحت مند بچہ عطا فرمایا تو دونوں نے اس میں جو اس نے انہیں عطا کیا تھا اس کے ساتھ شریک بنالیے پس اللہ اس سے بہت بلند ہے جو وہ شریک بناتے ہیں۔ (١٩٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مگر جب اللہ نے ان کو ایک صیح وسالم بچہ دے دیا تو وہ اس کی بخشش و عنایت میں دوسروں کو اس کا شریک ٹھہرانے لگے۔ اللہ بہت بلندو برتر ہے۔ ان مشرکانہ باتوں سے جو یہ لوگ کرتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر جب اللہ نے ان کو صحیح سالم بچہ عطا فرما دیا تو جو چیز ان کو عطا فرمائی اس میں اللہ کے لیے شریک قرار دینے لگے، سو اللہ برتر ہے ان کے شریک بنانے سے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب ان کو دیا چنگا بھلا تو بنانے لگے اس کے لیے شریک اس کی بخشی ہوئی چیز میں سو اللہ برتر ہے ان کے شریک بنانے سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

مگر جب اللہ نے ان کو صحدیح سالم بچہ عطا کردیا تو اللہ کی دی ہوئی چیزیں وہ دونوں خدا کا شریک مقرر کرنے لگے حالانکہ ان کے اس شرک سے اللہ تعالیٰ بہت پاک و بالاتر ہے۔