Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 201

سورة الأعراف

اِنَّ الَّذِیۡنَ اتَّقَوۡا اِذَا مَسَّہُمۡ طٰٓئِفٌ مِّنَ الشَّیۡطٰنِ تَذَکَّرُوۡا فَاِذَا ہُمۡ مُّبۡصِرُوۡنَ ﴿۲۰۱﴾ۚ

Indeed, those who fear Allah - when an impulse touches them from Satan, they remember [Him] and at once they have insight.

یقیناً جو لوگ خدا ترس ہیں جب ان کو کوئی خطرہ شیطان کی طرف سے آجاتا ہے تو وہ یاد میں لگ جاتے ہیں سو یکایک ان کی آنکھیں کھل جاتی ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بیشک
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
اتَّقَوۡا
تقوی اختیار کیا
اِذَا
جب
مَسَّہُمۡ
چھو جاتا ہے انہیں
طٰٓئِفٌ
کوئی خیال
مِّنَ الشَّیۡطٰنِ
شیطان کی طرف سے
تَذَکَّرُوۡا
تو وہ چونک پکڑتے ہیں
فَاِذَا
پھر یکایک
ہُمۡ
وہ
مُّبۡصِرُوۡنَ
دیکھنے لگتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
اتَّقَوۡا
اللہ تعالیٰ سے ڈر گئے
اِذَا
جب
مَسَّہُمۡ
چھُو جاتا ہے انہیں
طٰٓئِفٌ
کوئی بُرا خیال
مِّنَ الشَّیۡطٰنِ
شیطان کی طرف سے
تَذَکَّرُوۡا
وہ چونک پڑتے ہیں
فَاِذَا
پھر اچانک
ہُمۡ
وہ سب
مُّبۡصِرُوۡنَ
بصیرت والے ہوتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those who fear Allah - when an impulse touches them from Satan, they remember [Him] and at once they have insight.

یقیناً جو لوگ خدا ترس ہیں جب ان کو کوئی خطرہ شیطان کی طرف سے آجاتا ہے تو وہ یاد میں لگ جاتے ہیں سو یکایک ان کی آنکھیں کھل جاتی ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بلاشبہ جو لوگ اللہ سے ڈرتے ہیں انہیں جب کوئی شیطانی وسوسہ چھو بھی جاتا ہے تو چونک پڑتے ہیں اور فوراً صحیح صورت حال دیکھنے لگتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناجولوگ اﷲ تعالیٰ سے ڈر گئے جب انہیں شیطان کے اثر سے کوئی بُراخیال چھوبھی جاتاہے تووہ فوراً چونک پڑتے ہیں، پھراچانک وہ بصیرت والے ہوتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely those who are God-fearing, when they are touched by a visit from Shaitan, they become conscious, and, at once they are watchful.

جن کے دل میں ڈر ہے جہاں پڑگیا ان پر شیطان کا گزر چونک گئے پھر اسی وقت ان کو سوجھ آجاتی ہے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جن لوگوں کے اندر تقویٰ ہے ان کو جب کوئی برا خیال چھو جاتا ہے شیطان کے اثر سے تو وہ چوکنے ہوجاتے ہیں اور دفعۃً ان کی آنکھیں کھل جاتی ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If the God-fearing are instigated by any suggestion of Satan, they instantly become alert, whereafter they clearly perceive the right way.

حقیقت میں جو لوگ متقی ہیں ان کا حال تو یہ ہوتا ہے کہ کبھی شیطان کے اثر سے کوئی برا خیال اگر انہیں چھو بھی جاتا ہے تو وہ فوراً چوکنے ہو جاتے ہیں اور پھر انہیں صاف نظر آنے لگتا ہے کہ ان کے لیے صحیح طریقہ کار کیا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں نے تقوی اختیار کیا ہے ، انہیں جب شیطان کی طرف سے کوئی خیال آکر چھوتا بھی ہے تو وہ ( اللہ کو ) یاد کرلیتے ہیں ۔ ( ١٠١ ) چنانچہ اچانک ان کی آنکھیں کھل جاتی ہیں

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو لوگ پرہیز گار ہیں (گناہوں سے بچے رہتے ہیں) ان کو جہاں شیطان کا وسوسہ آیا وہ چونک پڑتے ہیں 2 اور (بری بات کی) ان کو سوجھ آجاتی ہے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا جو لوگ پرہیزگار ہیں جن کو شیطان کی طرف سے کوئی وسوسہ پیدا ہوتا ہے تو وہ (اللہ) یاد میں لگ جاتے ہیں پس یکایک وہ دیکھنے لگتے ہیں (ان کی آنکھیں کھل جاتی ہیں)

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک وہ لوگ جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں جب ان کو شیطان کا خطرہ ہوتا ہے تو وہ (چونک اٹھتے ہیں) اللہ کو یاد کرتے ہیں اور ان کو صاف نظرآنے لگتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ پرہیزگار ہیں جب ان کو شیطان کی طرف سے کوئی وسوسہ پیدا ہوتا ہے تو چونک پڑتے ہیں اور (دل کی آنکھیں کھول کر) دیکھنے لگتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those who fear God when an instigation from the Satan toucheth them, they call to mind land lo! they are enlightened.

یقیناً جو لوگ خدا ترس ہیں جب انہیں کوئی خطرہ شیطانی لاحق ہوتا ہے تو وہ یاد (الہی) میں لگ جاتے ہیں جس سے یکایک انہیں سوجھ آجاتی ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو لوگ خدا ترس ہیں ، جب ان کو کوئی شیطانی چھوت لاحق ہونے لگتی ہے ، وہ خدا کا دھیان کرتے ہیں اور دفعۃً ان کے دل روشن ہوجاتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

بلاشبہ جو لوگ پرہیزگار ہیں انہیں شیطان کی طرف سے کوئی خیال آنے لگتا ہے تو ( اﷲتعالیٰ کو ) یاد کرنے لگ جاتے ہیں پس اچانک ان کی آنکھیں کھل جاتی ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ پرہیزگار ہیں جب ان کو شیطان کی طرف سے کوئی وسوسہ پیدا ہوتا ہے تو چونک پڑتے ہیں اور صحیح صورت حال دیکھنے لگتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک جو لوگ ڈرتے (اور بچتے) رہتے ہیں اپنے رب کی نافرمانی سے) جب ان کو چھو جاتا ہے کوئی خیال شیطان کی طرف سے تو وہ فورا چونک جاتے ہیں، پھر یکایک کھل جاتی ہیں ان کی آنکھیں،

Translated by

Noor ul Amin

بلا شبہ جو لوگ اللہ سے ڈرتے ہیں انہیں جب کوئی شیطانی وسوسہ چھوجاتا ہے توچونک پڑتے ہیں اور فورًا صحیح صورتِ حال دیکھنے لگتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک وہ جو ڈر والے ہیں جب انہیں کسی شیطانی خیال کی ٹھیس لگتی ہے ہوشیار ہوجاتے ہیں اسی وقت ان کی آنکھیں کھل جاتی ہیں ( ف۳۸۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک جن لوگوں نے پرہیزگاری اختیار کی ہے ، جب انہیں شیطان کی طرف سے کوئی خیال بھی چھو لیتا ہے ( تو وہ اللہ کے امر و نہی اور شیطان کے دجل و عداوت کو ) یاد کرنے لگتے ہیں سو اسی وقت ان کی ( بصیرت کی ) آنکھیں کھل جاتی ہیں

Translated by

Hussain Najfi

جو لوگ پرہیزگار ہیں جب انہیں کوئی شیطانی خیال چھو بھی جائے تو وہ چوکنے ہو جاتے ہیں اور یادِ الٰہی میں لگ جاتے ہیں اور ان کی بصیرت تازہ ہو جاتی ہے ( اور حقیقتِ حال کو دیکھنے لگتے ہیں ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who fear Allah, when a thought of evil from Satan assaults them, bring Allah to remembrance, when lo! they see (aright)!

Translated by

Muhammad Sarwar

When a satanic thought starts to bother the pious ones, they understand and see the light

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, those who have Taqwa, when an evil thought comes to them from Shaytan, they remember (Allah), and (indeed) they then see (aright).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely those who guard (against evil), when a visitation from the Shaitan afflicts them they become mindful, then lo! they see.

Translated by

William Pickthall

Lo! those who ward off (evil), when a glamour from the devil troubleth them, they do but remember (Allah's Guidance) and behold them seers!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो लोग डर रखते हैं जब कभी शैतान के असर से कोई बुरा ख़्याल उन्हें छू जाता है तो वे फ़ौरन चौंक पड़ते हैं और फिर उसी वक़्त उनको सूझ आ जाती है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یقینا جو لوگ خدا ترس ہیں جب ان کو کوئی خطرہ شیطان کی طرف سے آجاتا ہے تو وہ یاد میں لگ جاتے ہیں سو یکایک ان کی آنکھیں کھل جاتی ہیں۔ (201)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یقیناً وہ لوگ جو اللہ سے ڈرتے ہیں جب انہیں کوئی وسوسہ شیطان کی طرف سے آتا ہے تو وہ چونک جاتے ہیں اور وہ سوجھ بوجھ والے ہوتے ہیں۔ (٢٠١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

حقیقت میں جو لوگ متقی ہیں ان کا حال تو یہ ہوتا ہے کہ کبھی شیطان کے اثر سے کوئی برا خیال اگر انہیں چھو بھی جاتا ہے تو فوراً چوکنے ہوجاتے ہیں اور پھر انہیں صاف نظر آنے لگتا ہے کہ ان کے لیے صحیح طریق کار کیا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے ہیں جب ان کو شیطان کی طرف سے کوئی خطرہ پہنچ جاتا ہے تو وہ ذکر میں لگ جاتے ہیں۔ سو اچانک ان کی آنکھیں کھل جاتی ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جن کے دل میں ڈر ہے جہاں پڑگیا ان پر شیطان کا گزر چونک گئے، پھر اسی وقت ان کو سوجھ آجاتی ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلاشبہ جو لوگ اہل تقویٰ ہیں جب کبھی ان کو کوئی خطرہ شیطان کی طرف سے آجاتا ہے تو وہ اسی وقت ہوشیار ہوجاتے ہیں اور یکایک ان کی آنکھیں کھل جاتی ہیں