Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 203

سورة الأعراف

وَ اِذَا لَمۡ تَاۡتِہِمۡ بِاٰیَۃٍ قَالُوۡا لَوۡ لَا اجۡتَبَیۡتَہَا ؕ قُلۡ اِنَّمَاۤ اَتَّبِعُ مَا یُوۡحٰۤی اِلَیَّ مِنۡ رَّبِّیۡ ۚ ہٰذَا بَصَآئِرُ مِنۡ رَّبِّکُمۡ وَ ہُدًی وَّ رَحۡمَۃٌ لِّقَوۡمٍ یُّؤۡمِنُوۡنَ ﴿۲۰۳﴾

And when you, [O Muhammad], do not bring them a sign, they say, "Why have you not contrived it?" Say, "I only follow what is revealed to me from my Lord. This [Qur'an] is enlightenment from your Lord and guidance and mercy for a people who believe."

اور جب آپ کوئی معجزہ ان کے سامنے ظاہر نہیں کرتے تو وہ لوگ کہتے ہیں کہ آپ یہ معجزہ کیوں نہ لائے؟ آپ فرما دیجئے! کہ میں اس کا اتباع کرتا ہوں جو مجھ پر میرے رب کی طرف سے حکم بھیجا گیا ہے یہ گویا بہت سی دلیلیں ہیں تمہارے رب کی طرف سے اور ہدایت اور رحمت ہے ان لوگوں کے لئے جو ایمان رکھتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
لَمۡ
نہیں
تَاۡتِہِمۡ
آپ لاتے ان کے پاس
بِاٰیَۃٍ
کوئی نشانی
قَالُوۡا
وہ کہتے ہیں
لَوۡلَا
کیوں نہ
اجۡتَبَیۡتَہَا
چن لایا تو اسے
قُلۡ
کہہ دیجیے
اِنَّمَاۤ
بیشک
اَتَّبِعُ
میری پیروی کرتا ہوں
مَا
اس کی جو
یُوۡحٰۤی
وحی کی جاتا ہے
اِلَیَّ
طرف میرے
مِنۡ رَّبِّیۡ
میرے رب کی طرف سے
ہٰذَا
یہ
بَصَآئِرُ
بصیرت کی باتیں ہیں
مِنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی طرف سے
وَہُدًی
اور ہدایت
وَّرَحۡمَۃٌ
اور رحمت ہے
لِّقَوۡمٍ
ان لوگوں کے لیے
یُّؤۡمِنُوۡنَ
جو ایمان لاتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اور جب نہ لائیں
لَمۡ تَاۡتِہِمۡ
آپ اُن کے پاس
بِاٰیَۃٍ
کوئی نشانی
قَالُوۡا
وہ کہتے ہیں
لَوۡلَا
کیوں نہیں
اجۡتَبَیۡتَہَا
تم نے منتخب کیا اس کو
قُلۡ
آپ کہہ دیں
اِنَّمَاۤ
یقیناً
اَتَّبِعُ
میں پیروی کرتا ہوں
مَا
اس کی جو
یُوۡحٰۤی
وحی کی جاتی ہے
اِلَیَّ
طرف میری
مِنۡ رَّبِّیۡ
میرے رب کی طرف سے
ہٰذَا
یہ
بَصَآئِرُ
روشن دلائل ہیں
مِنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی طرف سے
وَہُدًی
اور ہدایت
وَّرَحۡمَۃٌ
اور رحمت
لِّقَوۡمٍ
ان لوگوں کے لیے
یُّؤۡمِنُوۡنَ
وہ ایمان رکھتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And when you, [O Muhammad], do not bring them a sign, they say, "Why have you not contrived it?" Say, "I only follow what is revealed to me from my Lord. This [Qur'an] is enlightenment from your Lord and guidance and mercy for a people who believe."

اور جب آپ کوئی معجزہ ان کے سامنے ظاہر نہیں کرتے تو وہ لوگ کہتے ہیں کہ آپ یہ معجزہ کیوں نہ لائے؟ آپ فرما دیجئے! کہ میں اس کا اتباع کرتا ہوں جو مجھ پر میرے رب کی طرف سے حکم بھیجا گیا ہے یہ گویا بہت سی دلیلیں ہیں تمہارے رب کی طرف سے اور ہدایت اور رحمت ہے ان لوگوں کے لئے جو ایمان رکھتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب آپ ان کے پاس کوئی معجزہ نہ لائیں تو کہتے ہیں : تم نے خود ہی کوئی معجزہ کیوں نہ انتخاب کرلیا ؟ آپ ان سے کہئے : میں تو صرف اس چیز کی پیروی کرتا ہوں جو میرے پروردگار کی طرف سے مجھ پر وحی کی جاتی ہے۔ یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے بصیرت افروز دلائل ہیں اور ہدایت اور رحمت ہے ان لوگوں کے لیے جو ایمان لاتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب آپ ان کے پاس کوئی نشانی نہ لائیں تووہ کہتے ہیں: ’’تم نے کیوں نہیں منتخب کرلیااس کو؟‘‘آپ کہہ دیں: ’’میں تواسی کی پیروی کرتا ہوں جومیرے رب کی طرف سے مجھ پروحی کی جاتی ہے۔یہ تمہارے رب کی جناب سے روشن دلائل ہیں اوراُن لوگوں کے لئے ہدایت اوررحمت ہے جو ایمان رکھتے ہیں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when you do not bring them a sig |"Could you not make up one?|" Say, |"I only is revealed to me from my Lord.|" This is insights from your Lord and a guidance and mercy for a people who believe.

اور جب تو لے کر نہ جائے ان کے پاس کوئی نشانی تو کہتے ہیں کیوں نہ چھانٹ لایا تو اپنی طرف سے تو کہہ دے میں تو چلتا ہوں اس پر جو حکم آئے میری طرف میرے رب سے، یہ سوجھ کی باتیں ہیں تمہارے رب کی طرف سے اور ہدایت اور رحمت ہے ان لوگوں کو جو مومن ہیں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) جب آپ ان کے پاس کوئی معجزہ نہیں لاتے تو یہ کہتے ہیں کہ آپ کیوں نہ اسے چن کرلے آئے ؟ کہہ دیجیے کہ میں تو صرف پیروی کررہا ہوں اس کی جو میری طرف وحی کی جا رہی ہے میرے رب کی طرف سے یہ تمہارے رب کی طرف سے بصیرت افروز باتیں ہیں اور یہ ہدایت اور رحمت ہے ان لوگوں کے حق میں جو ایمان لے آئیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

[O Prophet!] When you do not produce before them any miracle, they say: 'Why do you not choose for yourself a miracle?' Say to them: 'I follow only what is revealed to me by my Lord. This is nothing but a means of insight into the truth, and guidance and mercy from your Lord to the people who believe.

اے نبی ، جب تم ان لوگوں کے سامنے کوئی نشانی ﴿یعنی معجزہ﴾ پیش نہیں کرتے تو یہ کہتے ہیں کہ تم نے اپنے لیے کوئی نشانی کیوں نہ انتخاب کرلی؟ 151 ان سے کہو میں تو صرف اس وحی کی پیروی کرتا ہوں جو میرے رب نے میری طرف بھیجی ہے ۔ یہ بصیرت کی روشنیاں ہیں تمہارے رب کی طرف سے اور ہدایت اور رحمت ہے ان لوگوں کے لیے جو اسے قبول کریں ۔ 152

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) جب تم ان کے سامنے ( ان کا منہ مانگا ) معجزہ پیش نہیں کرتے تو یہ کہتے ہیں کہ : تم نے یہ معجزہ خود اپنی پسند سے کیوں نہ پیش کردیا؟ کہہ دو کہ : میں تو اسی بات کا اتباع کرتا ہوں جو میرے رب کی طرف سے وحی کے ذریعے مجھ تک پہنچائی جاتی ہے ۔ ( ١٠٢ ) ۔ یہ ( قرآن ) تمہارے رب کی طرف سے بصیرتوں کا مجموعہ ہے ، اور جو لوگ ایمان لائیں ان کے لیے ہدایت اور رحمت ( ١٠٣ ) ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو تو (ایک مدت تک) ان کافروں کے پاس کوئی آیت نہ لائے (یعنی قرآن نہ اترے) تو کہتے ہیں تو نے خود کیوں نہ تراش لی 5 کہہ دے میں جو میرے مالک کی طرف سے حک آتا ہے اس پر چلتا ہوں 6 یہ (قرآن کیا ہے) سوجھ سمجھ کی باتیں ہیں جو تمہارے مالک کی طرف سے آئیں اور ایمان والوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب آپ ان کے پاس (کچھ روز تک) کوئی آیت نہیں لاتے تو کہتے ہیں آپ نے خود کیوں نہ بنالی۔ فرما دیجئے کہ میرے پروردگار کی طرف سے جو مجھ پر وحی کیا جاتا ہے میں یقینا اس کی پیروی کرتا ہوں یہ (قرآن) تمہارے پروردگار کی طرف سے دانش وبصیرت اور ایمان والوں کے لئے ہدایت اور رحمت ہے۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب آپ ان کے پاس کوئی نشانی نہیں لاتے تو کہتے ہیں کہ تم نے کوئی نشان کیوں نہ چھانٹ کر پیش کی۔ آپ کہہ دیجئے کہ میں تو اس کی پیروی کرتا ہوں جو میری طرف میرے رب کی وحی آتی ہے یہ تو بصریت کی روشنیاں ہیں جو تمہارے دب کی طرف سے ہیں اور ہدایت و رحمت ایسی قوم کے لئے ہے جو ایمان لاتی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب تم ان کے پاس (کچھ دنوں تک) کوئی آیت نہیں لاتے تو کہتے ہیں کہ تم نے (اپنی طرف سے) کیوں نہیں بنالی۔ کہہ دو کہ میں تو اسی کی پیروی کرتا ہوں جو میرے پروردگار کی طرف سے میرے پاس آتا ہے۔ یہ قرآن تمہارے پروردگار کی جانب سے دانش وبصیرت اور مومنوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And whenever thou bringest not unto them, as a sign, they say: wherefore hast not thou selected it? Say thou: I only follow that which hath been revealed unto me by my Lord. This is an enlightenment from your Lord and a guidance and a mercy unto a people who believe.

اور جب آپ ان کے سامنے کوئی نشان نہیں لاتے تو وہ کہتے ہیں کہ آپ اسے کیوں نہ چھانٹ لائے ۔ آپ کہہ دیجیے کہ میں تو بس اسی کی پیروی کرتا ہوں جو کچھ میرے اوپر میرے پروردگار کی طرف سے وحی ہوا ہے ۔ یہ (خود بہت سی) دلیلیں ہیں تمہارے پروردگار کی طرف سے اور ہدایت اور رحمت ان لوگوں کے لئے جو ایمان رکھتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب تم ان کے پاس کوئی نشانی نہیں لاتے ، کہتے ہیں کہ اسے کیوں نہ گھڑ لائے؟ کہہ دو: میں تو بس اسی چیز کی پیروی کرتا ہوں ، جو میرے رب کی طرف سے مجھ پر وحی کی جاتی ہے ۔ یہ تمہارے رب کی طرف سے آنکھیں کھولنے والی آیات اور ہدایت ورحمت ہیں ان لوگوں کیلئے ، جو ایمان لائیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب آپ ( ﷺ ) ان کے پاس ( اﷲتعالیٰ کی طرف سے ) کوئی معجزہ نہیںلاتے ( تو ) کہتے ہیں آپ نے معجزہ خود کیوں نہیں بنالیا آپ ( ﷺ ) فرما دیجیے میں تو صرف اسی کا اتباع کرتا ہوں جو میرے رب کی طرف سے مجھ پر وحی کیا جاتا ہے یہ تمہارے رب کی طرف سے بصیرت کی روشن دلیلیں ہیں اور اور جو ایمان لاتے ہیں ان کیلئے ہدایت ورحمت ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب تم ان کے پاس کچھ دنوں کے لیے کوئی آیت نہیں لاتے تو کہتے ہیں کہ تم نے اپنی طرف سے منتخب کیوں نہ کرلی۔ کہہ دو کہ میں تو اسی کی پیروی کرتا ہوں جو میرے رب کی طرف سے میرے پاس آتا ہے۔ یہ (قرآن) تمہارے رب کی طرف سے دانش اور بصیرت اور مومنوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب آپ ان کے پاس نہیں لاتے کوئی نشانی، تو یہ کہتے ہیں کہ کیوں نہیں چھانٹ لیا آپ نے اس کو، (ان سے) کہو کہ میرا کام تو بس پیروی کرنا ہے اس وحی کی جو بھیجی جاتی ہے میری طرف میرے رب کی جانب سے، یہ (قرآن بجائے خود) مجموعہ ہے، آنکھیں کھولنے والی نشانیوں کا تمہارے رب کی طرف سے، اور سراسر ہدایت اور عین رحمت، ان لوگوں کے لئے جو ایمان رکھتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب آپ ان کے پاس کوئی معجزہ نہ لائیں توکہتے ہیں کہ آپ یہ معجزہ کیوں نہیں لائے آپ فرمادیجئے میں توصرف اس کی پیروی کرتاہوںجو میرے رب سے مجھ پر وحی کی جا تی ہے یہ تمہارے رب سے بصیرت افروز دلائل ہیں اور ہدایت اور رحمت ہیں ان لوگوں کے لئے جو ایمان لاتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اے محبوب! جب تم ان کے پاس کوئی آیت نہ لاؤ تو کہتے ہیں تم نے دل سے کیوں نہ بنائی تم فرماؤ میں تو اسی کی پیروی کرتا ہوں جو میری طرف میرے رب سے وحی ہوتی ہے یہ تمہارے رب کی طرف سے آنکھیں کھولنا ہے اور ہدایت اور رحمت مسلمانوں کے لیے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب آپ ان کے پاس کوئی نشانی نہیں لاتے ( تو ) وہ کہتے ہیں کہ آپ اسے اپنی طرف سے وضع کر کے کیوں نہیں لائے؟ فرما دیں: میں تو محض اس ( حکم ) کی پیروی کرتا ہوں جو میرے رب کی جانب سے میری طرف وحی کیا جاتا ہے یہ ( قرآن ) تمہارے رب کی طرف سے دلائل قطعیہ ( کا مجموعہ ) ہے اور ہدایت و رحمت ہے ان لوگوں کے لئے جو ایمان لاتے ہیں 

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے پیغمبر ( ص ) ) جب تم ان کے سامنے ( ان کا کوئی مطلوبہ ) معجزہ لے کر نہ جاؤ تو وہ کہتے ہیں کہ تم نے خود کوئی معجزہ کیوں نہ منتخب کر لیا؟ ( یعنی اپنی مرضی سے کیوں نہ بنا لیا؟ ) کہہ دیجیے کہ میں تو صرف اسی وحی کی پیروی کرتا ہوں جو میرا پروردگار مجھے کرتا ہے ( اس میں میری پسند کا کیا دخل؟ ) یہ ( قرآن ) تمہارے پروردگار کی طرف سے سامانِ ہدایت اور سراسر رحمت ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If thou bring them not a revelation, they say: "Why hast thou not got it together?" Say: "I but follow what is revealed to me from my Lord: this is (nothing but) lights from your Lord, and Guidance, and mercy, for any who have faith."

Translated by

Muhammad Sarwar

If you, (Muhammad), do not show them a miracle, they will keep on insisting that you must show them one. Say, "I only follow what is revealed to me from my Lord. This (Quran) contains wisdom for you from your Lord. It contains guidance and mercy for those who have faith.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if you do not bring them a miracle, they say: "Why have you not brought it" Say: "I but follow what is revealed to me from my Lord. This (the Qur'an) is nothing but evidences from your Lord, and a guidance and a mercy for a people who believe."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when you bring them not a revelation they say: Why do you not forge it? Say: I only follow what is revealed to me from my Lord; these are clear proofs from your Lord and a guidance and a mercy for a people who believe.

Translated by

William Pickthall

And when thou bringest not a verse for them they say: Why hast thou not chosen it? Say: I follow only that which is inspired in me from my Lord. This (Qur'an) is insight from your Lord, and a guidance and a mercy for a people that believe.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब आप उनके सामने (मुँह-माँगा) मोजिज़ा पेश नहीं करते तो ये कहते हैं कि तुमने यह मोजिज़ा ख़ुद अपनी पसंद से क्यों पेश न किया? कह दें कि मैं तो उसी बात की इत्तिबा करता हूँ जो मेरे रब की तरफ़ से वह्य के ज़रिए मुझ तक पहुँचाई जाती है, यह (क़ुरआन) तुम्हारे रब की तरफ़ से बसीरतों का मजमूआ है, और जो लोग ईमान लाएं उनके लिए हिदायत और रहमत है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب آپ کوئی معجزہ انکے سامنے ظاہر نہیں کرتے تو وہ لوگ کہتے ہیں کہ آپ یہ معجزہ کیوں نہیں لائے۔ آپ فردیجئیے کہ میں اس کا اتباع کرتا ہوں جو مجھ پر میرے رب کی طرف سے حکم بھیجا گیا ہے۔ یہ گویا بہت سی دلیلیں ہیں تمہارے رب کی طرف سے اور ہدایت اور رحمت ہے ان لوگوں کے لیے جو ایمان رکھتے ہیں۔ (5) (203)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب آپ ان کے پاس کوئی نشانی نہ لائے تو کہتے ہیں تو نے اسے خود کیوں نہیں بنالیا ؟ فرما دیں میں تو اسی کی پیروی کرتا ہوں جو میرے رب کی جانب سے میری طرف وحی کی جاتی ہے یہ تمہارے رب کی طرف سے عقل کی باتیں ہیں اور ان لوگوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے جو ایمان رکھتے ہیں۔ (٢٠٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی جب تم ان لوگوں کے سامنے کوئی نشانی (یعنی معجزہ) پیش نہیں کرتے تو یہ کہتے ہیں کہ تم نے اپنے لیے کوئی نشانی کیوں نہ انتخاب کرلی ؟ ان سے کہو میں تو صرف اس وحی کی پیروی کرتا ہوں جو میرے رب نے میری طرف بھیجی ہے۔ یہ بصیرت کی روشنیاں ہیں تمہارے رب کی طرف سے اور ہدایت اور حمت ہے ان لوگوں کے لیے جو اسے قبول کریں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب آپ ان کے پاس کوئی نشانی نہ لائیں تو کہتے ہیں کہ آپ نے یہ معجزہ کیوں نہ اختیار کیا، آپ فرما دیجیے کہ میں تو صرف اس کا اتباع کرتا ہوں جو میرے رب کی طرف سے میری طرف وحی کی جاتی ہے، یہ تمہارے رب کی طرف سے بصیرت کی باتیں ہیں اور ہدایت ہیں اور رحمت ہیں ان لوگوں کے لیے جو ایمان لاتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب تو لے کر نہ جائے ان کے پاس کوئی نشانی تو کہتے ہیں کیوں نہ چھانٹ لایا تو کچھ اپنی طرف سے تو کہہ دے میں تو چلتا ہوں اس پر جو حکم آئے میری طرف میرے رب سے یہ سوجھ کی باتیں ہیں تمہارے رب کی طرف سے اور ہدایت اور رحمت ہے ان لوگوں کو جو مومن ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب آپ ان کے پاس کچھ دنوں کوئی آیت نہیں لاتے تو کہتے ہیں کہ تو نے خود وہ آیت کیوں نہیں بنالی۔ آپ کہ دیجئے میں تو صرف اس وحی کی پیروی کرتا ہوں جو میرے رب کی جانب سے مجھ پر بھیجی جاتی ہے یہ قرآن کریم بصیرت افروز دلائل ہیں تمہارے رب کی جانب سے اور ہدایت و رحمت ہے ان لوگوں کے لئے جو اس پر ایمان رکھتے ہیں