Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 206

سورة الأعراف

اِنَّ الَّذِیۡنَ عِنۡدَ رَبِّکَ لَا یَسۡتَکۡبِرُوۡنَ عَنۡ عِبَادَتِہٖ وَ یُسَبِّحُوۡنَہٗ وَ لَہٗ یَسۡجُدُوۡنَ ﴿۲۰۶﴾٪ٛ  14 الثلٰثۃ

Indeed, those who are near your Lord are not prevented by arrogance from His worship, and they exalt Him, and to Him they prostrate.

یقیناً جو تیرے رب کے نزدیک ہیں وہ اس کی عبادت سے تکبر نہیں کرتے اور اس کی پاکی بیان کرتے ہیں اور اس کو سجدہ کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بیشک
الَّذِیۡنَ
وہ (فرشتے )جو
عِنۡدَ رَبِّکَ
آپ کے رب کے پاس ہیں
لَایَسۡتَکۡبِرُوۡنَ
نہیں وہ تکبر کرتے
عَنۡ عِبَادَتِہٖ
اس کی عبادت سے
وَیُسَبِّحُوۡنَہٗ
اور وہ تسبیح کرتے ہیں اس کی
وَلَہٗ
اور اسی کو
یَسۡجُدُوۡنَ
وہ سجدہ کرتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
بلاشبہ
الَّذِیۡنَ
جولوگ
عِنۡدَ رَبِّکَ
آپ کے رب کے پاس ہیں
لَایَسۡتَکۡبِرُوۡنَ
نہیں وہ تکبر کرتے
عَنۡ عِبَادَتِہٖ
اُس کی عبادت سے
وَیُسَبِّحُوۡنَہٗ
اور وہ تسبیح کرتے ہیں اُس کی
وَلَہٗ
اور اُسی کے لیے
یَسۡجُدُوۡنَ
وہ سجدہ کرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those who are near your Lord are not prevented by arrogance from His worship, and they exalt Him, and to Him they prostrate.

یقیناً جو تیرے رب کے نزدیک ہیں وہ اس کی عبادت سے تکبر نہیں کرتے اور اس کی پاکی بیان کرتے ہیں اور اس کو سجدہ کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو لوگ (فرشتے) آپ کے پروردگار کے ہاں موجود ہیں وہ کبھی اس کی بندگی سے اکڑتے نہیں، وہ اس کی تسبیح کرتے اور اس کے آگے سجدہ کرتے رہتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلاشبہ جو(فرشتے)آپ کے رب کے پاس ہیں، وہ اس کی عبادت سے تکبر نہیں کرتے اور وہ اس کی تسبیح بیان کرتے ہیں اوراسی کو سجدہ کرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, those who are with your Lord are not arrogant against His worship, and they proclaim His purity, and before Him they prostrate.

بیشک جو تیرے رب کے نزدیک ہیں وہ تکبر نہیں کرتے اس کی بندگی سے اور یاد کرتے ہیں اس کی پاک ذات کو اور اسی کو سجدہ کرتے ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بیشک وہ جو آپ کے رب کے پاس ہیں وہ اس کی عبادت سے استکبار نہیں کرتے اور اس کی تسبیح کرتے رہتے ہیں اور اس کے لیے سجدے کرتے رہتے ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

[The angels] who are near to Your Lord, never turn away from His service out of arrogance; they rather glorify Him and prostrate themselves before Him.

جو فرشتے تمہارے رب کے حضور تقرب کا مقام رکھتے ہیں وہ کبھی اپنی بڑائی کے گھمنڈ میں آکر اس کی عبادت سے منہ نہیں موڑتے ، 155 اور اس کی تسبیح کرتے ہیں ، 156 اور اس کے آگے جھکے رہتے ہیں ۔ 157 ؏۲٤ السجدة ١

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یاد رکھو کہ جو ( فرشتے ) تمہارے رب کے پاس ہیں وہ اس کی عبادت سے تکبر کر کے منہ نہیں موڑتے ، اور اس کی تسبیح کرتے ہیں ، اور اسی کے آگے سجدہ ریز ہوتے ہیں ۔ ( ١٠٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو لوگ تیرے مالک کے پاس ہیں (یعنی فرشتے جو اس کے عرش کے قریب ہیں) وہ اس کی پوجا ( بندگی سے سر نہیں پھیرتے اور اس کی پاکی بولتے رہتے ہیں اور اسی کو سجدہ کرتے ہیں 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا جو (فرشتے) آپ کے پروردگار کے مقرب ہیں وہ اس کی عبادت سے تکبر نہیں کرتے اور اس کی پاکی کو یاد کرتے ہیں اور اسی کے سامنے سجدہ کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک جو لوگ آپ کے رب کے نزدیک ہیں وہ اس کی بندگی سے تکبر نہیں کرتے اسی کی تسبیح کرتے اور اسی کو سجدہ کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ تمہارے پروردگار کے پاس ہیں وہ اس کی عبادت سے گردن کشی نہیں کرتے اور اس پاک ذات کو یاد کرتے اور اس کے آگے سجدے کرتے رہتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those who are with thy Lord are not stiff-necked against His woorship, and they hallow, and unto Him they prostrate themselves.

بیشک جو تیرے پروردگار کے قریب ہیں وہ اس کی عبادت سے تکبر نہیں کرتے اور اس کی پاکی بیان کرتے رہتے ہیں اور اسی کو سجدہ کرتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک جو تیرے رب کے پاس ہیں ، وہ اس کی بندگی کرنے سے نہیں اکڑتے اور وہ اس کی تسبیح کرتے اور اسی کو سجدہ کرتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

بیشک جو آپ کے رب کے قریب ہیں اﷲ ( تعالیٰ ) کی عبادت سے تکبر نہیں کرتے اور اﷲ ( تعالیٰ ) کی پاکی بیان کرتے ہیں اور اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کو سجدہ کرتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ تمہارے رب کے پاس ہیں۔ وہ اس کی عبادت سے اکڑتے نہیں اور اس پاک ذات کو یاد کرتے ہیں اور اس کے آگے سجدے کرتے رہتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک جو تمہارے رب کے پاس (ہیں اور وہ اس کے حضور شرف قرب رکھے) ہیں وہ اپنی بڑائی کے گھمنڈ میں مبتلا ہو کر اس کی عبادت سے منہ موڑتے اور وہ اسی کی تسبیح کرتے اور اسی کے حضور سجدہ ریز ہوتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

بیشک جو ) فرشتے ( آپ کے رب کے پاس ہیں وہ اس کی عبادت سے تکبرکی وجہ سے انکارنہیں کرتے وہ اس کی تسبیح کرتے ہیں اور اس کے آگے سجدہ کرتے رہتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک وہ جو تیرے رب کے پاس ہیں ( ف۳۹۲ ) اس کی عبادت سے تکبر نہیں کرتے اور اس کی پاکی بولتے اور اسی کو سجدہ کرتے ہیں ( ف۳۹۳ ) السجدة ۔ ۵

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک جو ( ملائکہ مقربین ) تمہارے رب کے حضور میں ہیں وہ ( کبھی بھی ) اس کی عبادت سے سرکشی نہیں کرتے اور ( ہمہ وقت ) اس کی تسبیح کرتے رہتے ہیں اور اس کی بارگاہ میں سجدہ ریز رہتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

جو تمہارے پروردگار کے خاص مقرب ہیں وہ کبھی اس کی عبادت سے سرکشی نہیں کرتے اور اس کی تسبیح و تقدیس کرتے ہیں ( اس کی پاکی بیان کرتے ہیں ) اور اس کی بارگاہ میں سر بسجود ہوتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who are near to thy Lord, disdain not to do Him worship: They celebrate His praises, and prostrate before Him.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who are near to your Lord do not disdain from worshipping Him. They glorify Him and prostrate themselves (in obedience to Him).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Surely, those who are with your Lord (angels) are never too proud to perform acts of worship to Him, but they glorify His praise and prostrate themselves before Him.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely those who are with your Lord are not too proud to serve Him, and they declare His glory and prostrate in humility before Him.

Translated by

William Pickthall

Lo! those who are with thy Lord are not too proud to do Him service, but they praise Him and prostrate before Him.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो (फ़रिश्ते) आपके रब के पास हैं वह उसकी इबादत से तकब्बुर नहीं करते और वे उसकी पाक ज़ात को याद करते हैं और उसी को सज्दा करते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یقینا جو (ملائکہ) تیرے رب کے نزدیک (مقرب) ہیں وہ اس کی عبادت سے (جس میں اصل عقائد ہیں) تکبر نہیں کرتے اور اس کی پاکی بیان کرتے ہیں ( جو کہ طاعت لسانی ہے) اور اسکو سجدہ کرتے ہیں ( جو کہ اعمال جو اح سے ہے) ۔ (206)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بیشک جو آپ کے رب کے پاس ہیں وہ اس کی عبادت سے تکبر نہیں کرتے وہ اس کی تسبیح کرتے ہیں اور اسی کو سجدہ کرتے ہیں۔ “ (٦ ٠ ٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو فرشتے تمہارے رب کے حضور تقرب کا مقام رکھتے ہیں وہ کبھی انی بڑائی کے گھمنڈ میں آ کر اس کی عبادت سے منہ نہیں موڑتے اور اس کی تسبیح کرتے ہیں اور اس کے آگے جھکے رہتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک جو لوگ آپ کے رب کے نزدیک ہیں وہ اس کی عبادت سے تکبر نہیں کرتے اور اس کی پاکی بیان کرتے ہیں۔ اور اس کو سجدہ کرتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بیشک جو تیرے رب کے نزدیک ہیں اور تکبر نہیں کرتے اس کی بندگی سے اور یاد کرتے ہیں اس کی پاک ذات کو اور اسی کو سجدہ کرتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بیشک جو آپ کے رب کے پاس ہیں وہ اس کی عبادت سے سرتابی اور گردن کشی نہیں کرتے اور اس کی پاکی بیان کرتے ہیں اور اسی کو سجدہ کرتے ہیں۔