Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 23

سورة الأعراف

قَالَا رَبَّنَا ظَلَمۡنَاۤ اَنۡفُسَنَا ٜ وَ اِنۡ لَّمۡ تَغۡفِرۡ لَنَا وَ تَرۡحَمۡنَا لَنَکُوۡنَنَّ مِنَ الۡخٰسِرِیۡنَ ﴿۲۳﴾

They said, "Our Lord, we have wronged ourselves, and if You do not forgive us and have mercy upon us, we will surely be among the losers."

دونوں نے کہا اے ہمارے رب! ہم نے اپنا بڑا نقصان کیا اور اگر تو ہماری مغفرت نہ کرے گا اور ہم پر رحم نہ کرے گا تو واقعی ہم نقصان پانے والوں میں سے ہو جائیں گے

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَا
ان دونوں نے کہا
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
ظَلَمۡنَاۤ
ظلم کیا ہم نے
اَنۡفُسَنَا
اپنی جانوں پر
وَاِنۡ
اور اگر
لَّمۡ
نہ
تَغۡفِرۡلَنَا
تو نےبخشا ہمیں
وَتَرۡحَمۡنَا
اور (نہ)تونے رحم کیا ہم پر
لَنَکُوۡنَنَّ
البتہ ہم ضرور ہوجائیں گے
مِنَ الۡخٰسِرِیۡنَ
خسارہ پانے والوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَا
ان دونوں نے کہا
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
ظَلَمۡنَاۤ
ظلم کیا ہم نے
اَنۡفُسَنَا
اپنی جانوں پر
وَاِنۡ
اور اگر
لَّمۡ تَغۡفِرۡ
آپ نے معاف نہ کیا
لَنَا
ہمارے لئے
وَتَرۡحَمۡنَا
اور آپ نے رحم (نہ) کیا ہم پر
لَنَکُوۡنَنَّ
ہم ضرور ہو جائیں گے
مِنَ الۡخٰسِرِیۡنَ
نقصان اٹھانے والوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

They said, "Our Lord, we have wronged ourselves, and if You do not forgive us and have mercy upon us, we will surely be among the losers."

دونوں نے کہا اے ہمارے رب! ہم نے اپنا بڑا نقصان کیا اور اگر تو ہماری مغفرت نہ کرے گا اور ہم پر رحم نہ کرے گا تو واقعی ہم نقصان پانے والوں میں سے ہو جائیں گے

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ دونوں کہنے لگے : ہمارے پروردگار ! ہم نے اپنے آپ پر ظلم کیا اور اگر تو نے ہمیں معاف نہ کیا اور ہم پر رحم نہ کیا تو ہم بہت نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوجائیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُن دونوں نے کہا: ’’اے ہمارے رب!ہم نے اپنی جانوں پرظلم کیااوراگرآپ نے ہمیں معاف نہ کیااورہم پر رحم نہ کیاتوہم ضرورنقصان اُٹھانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They said, |"Our Lord, we have wronged ourselves, and if You do not forgive us and do not bless us with mercy, we shall, indeed, be among the losers.|"

بولے وہ دونوں اے رب ہمارے ظلم کیا ہم نے اپنی جان پر، اور اگر تو ہم کو نہ بخشے اور ہم پر رحم نہ کرے تو ہم ضرور ہوجائیں گے تباہ ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اس پر) وہ دونوں پکار اٹھے کہ اے ہمارے رب ہم نے ظلم کیا اپنی جانوں پر اور اگر تو نے ہمیں معاف نہ فرمایا اور ہم پر رحم نہ فرمایا تو ہم تباہ ہونے والوں میں سے ہوجائیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Both cried out: 'Our Lord! We have wronged ourselves. If You do not forgive us and do not have mercy on us, we shall surely be among the losers.'

دونوں بول اٹھے اے ربّ! ہم نے اپنے اوپر ستم کیا ، اب اگر تو نے ہم سے درگزر نہ فرمایا اور رحم نہ کیا تو یقیناً ہم تباہ ہو جائیں گے ۔ 13

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

دونوں بول اٹھے کہ : اے ہمارے پروردگار ! ہم اپنی جانوں پر ظلم کر گذرے ہیں ، اور اگر آپ نے ہمیں معاف نہ فرمایا اور ہم پر رحم نہ کیا تو یقینا ہم نامراد لوگوں میں شامل ہوجائیں گے ۔ ( ١٠ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور دونوں (آدم و حوا) کہنے لگے مالک ہمارے ہم نے اپنے تئیں آپ تباہ کیا اور اگر تم ہم کو نہ بخشے اور ہم پر رحم نہ کرے تو بیشک ہم ٹاٹا پانے والے میں ہوں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان دونوں نے عرض کیا اے ہمارے پروردگار ! ہم دونوں نے اپنے آپ پر زیادتی کی اور اگر آپ ہماری بخشش نہ فرمائیں گے اور ہم پر رحم نہ فرمائیں گے تو واقعی ہم بہت بڑا نقصان پانے والوں میں ہوجائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان دونوں نے کہا، اے ہمارے رب ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے۔ اگر آپ نے ہمیں معاف نہ کیا اور ہم پر رحم و کرم نہ کیا تو ہم شدید نقصان اٹھانے والے ہوجائیں گے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

دونوں عرض کرنے لگے کہ پروردگار ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر تو ہمیں نہیں بخشے گا اور ہم پر رحم نہیں کرے گا تو ہم تباہ ہو جائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The twain said. our Lord! we have wronged our souls, and if Thou forgivest us not and hath not mercy on us, we shall of a surety be of the losers.

دونوں بولے اے ہمارے پروردگار ہم نے اپنی جانوں پر (بڑا) ظلم کیا ۔ اور اگر تو ہماری مغفرت نہ کرے گا اور ہم پر رحم نہ کرے گا تو یقیناً ہم گھاٹا اٹھانے والوں میں ہوجائیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ بولے: اے ہمارے رب! ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر تو ہماری مغفرت نہ فرمائے گا اور ہم پر رحم نہ کرے گا تو ہم نامرادوں میں سے ہوجائیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

دونوں نے کہا اے ہمارے پروردگار! ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر آپ ہماری مغفرت نہیں فرمائیں گے اور ہم پر رحم نہیں فرمائیں گے تو یقینا ہم نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جائیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

دونوں عرض کرنے لگے کہ اے ہمارے رب ! ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا۔ اور اگر تو ہمیں نہیں بخشے گا۔ اور ہم پر رحم نہیں کرے گا تو ہم تباہ ہوجائیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو اس پر ان دونوں نے عرض کیا کہ اے ہمارے رب، ہم نے ظلم کرلیا خود اپنی جانوں پر، پس اگر تو نے ہمیں نہ بخشا، اور ہم پر رحم نہ فرمایا، تو یقیناً ہم ہوجائیں گے سخت خسارہ اٹھانے والوں میں سے،

Translated by

Noor ul Amin

کہنے لگے ’’ہمارے رب!ہم نے اپنے آپ پر ظلم کیا اور اگرتوہمیں معاف نہ کرے گا اور رحم نہ کرے گاتوہم یقینًا نقصان اٹھائیں گے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

دونوں نے عرض کی ، اے رب ہمارے! ہم نے اپنا آپ برا کیا ، تو اگر تو ہمیں نہ بخشے اور ہم پر رحم نہ کرے تو ہم ضرور نقصان والوں میں ہوئے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

دونوں نے عرض کیا: اے ہمارے رب! ہم نے اپنی جانوں پر زیادتی کی؛ اور اگر تو نے ہم کو نہ بخشا اور ہم پر رحم ( نہ ) فرمایا تو ہم یقیناً نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اس وقت ان دونوں نے کہا ۔ اے ہمارے پروردگار! ہم نے اپنے اوپر ظلم کیا ۔ اور اگر تو درگزر نہیں کرے گا اور ہم پر رحم نہیں کرے گا تو ہم گھاٹا اٹھانے والوں میں سے ہوں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They said: "Our Lord! We have wronged our own souls: If thou forgive us not and bestow not upon us Thy Mercy, we shall certainly be lost."

Translated by

Muhammad Sarwar

They replied, "Lord, we have done injustice to our souls. If You will not forgive us and have mercy on us, we shall certainly have incurred a great loss."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They said: "Our Lord! We have wronged ourselves. If You forgive us not, and bestow not upon us Your mercy, we shall certainly be of the losers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: Our Lord! We have been unjust to ourselves, and if Thou forgive us not, and have (not) mercy on us, we shall certainly be of the losers.

Translated by

William Pickthall

They said: Our Lord! We have wronged ourselves. If thou forgive us not and have not mercy on us, surely we are of the lost!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने कहाः ऐ हमारे रब! हमने अपनी जानों पर ज़ुल्म किया, और अगर आप हमको माफ़ न करें और हम पर रहम न करें तो हम नुक़सान उठाने वालों में से हो जाएंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

دونوں کہنے لگے کہ اے ہمارے رب ہم نے اپنا بڑا نقصان کیا اور اگر آپ ہماری مغفرت نہ کریں گے اور ہم پر رحم نہ کرینگے تو واقعی ہمارا بڑا نقصان ہوجائے گا۔ (23)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” دونوں نے کہا اے ہمارے رب ! ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر تو نے ہمیں نہ بخشا اور ہم پر رحم نہ کیا یقیناہم خسارہ پانے والوں سے ہوجائیں گے۔ (٢٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

دونوں بول اٹھے اے ہمارے رب ہم نے اپنے اوپر ستم کیا ‘ اب اگر تو نے ہم سے درگزر نہ فرمایا اور رحم نہ کیا تو یقینا ہم تباہ ہوجائیں گے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ دونوں کہنے لگے کہ اے ہمارے رب ! ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا۔ اور اگر آپ ہماری مغفرت نہ فرمائیں گے اور ہم پر رحم نہ کریں گے تو ضرور ہم تباہ کاروں میں سے ہوجائیں گے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولے وہ دونوں اے رب ہمارے ظلم کیا ہم نے اپنی جان پر اور اگر تو ہم کو نہ بخشے اور ہم پر رحم نہ کرے تو ہم ضرور ہوجائیں گے تباہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان دونوں نے عرض کیا اے ہمارے رب ہم نے اپنے اوپر ظلم کیا اور اگر تو ہم کو معاف نہ کرے گا اور تو ہم پر رحم نہیں کرے گا تو ہم یقیناً تباہ و برباد ہوجائیں گے