Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 28

سورة الأعراف

وَ اِذَا فَعَلُوۡا فَاحِشَۃً قَالُوۡا وَجَدۡنَا عَلَیۡہَاۤ اٰبَآءَنَا وَ اللّٰہُ اَمَرَنَا بِہَا ؕ قُلۡ اِنَّ اللّٰہَ لَا یَاۡمُرُ بِالۡفَحۡشَآءِ ؕ اَتَقُوۡلُوۡنَ عَلَی اللّٰہِ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۲۸﴾

And when they commit an immorality, they say, "We found our fathers doing it, and Allah has ordered us to do it." Say, "Indeed, Allah does not order immorality. Do you say about Allah that which you do not know?"

اور وہ لوگ جب کوئی فحش کام کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو اسی طریق پر پایا ہے اور اللہ نے بھی ہم کو یہی بتا یا ہے ۔ آپ کہہ دیجئے کہ اللہ تعالٰی فحش بات کی تعلیم نہیں دیتا کیا اللہ کے ذمہ ایسی بات لگاتے ہو جس کی تم سند نہیں رکھتے؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
فَعَلُوۡا
وہ کرتے ہیں
فَاحِشَۃً
کوئی بےحیائی
قَالُوۡا
کہتے ہیں
وَجَدۡنَا
پایا ہم نے
عَلَیۡہَاۤ
اس پر
اٰبَآءَنَا
اپنے آباؤ اجداد کو
وَاللّٰہُ
اور اللہ نے
اَمَرَنَا
حکم دیا ہمیں
بِہَا
اس کا
قُلۡ
کہہ دیجئے
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
لَایَاۡمُرُ
نہیں حکم دیتا
بِالۡفَحۡشَآءِ
بےحیائی کا
اَتَقُوۡلُوۡنَ
کیا تم کہتے ہو
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
مَا
وہ جو
لَاتَعۡلَمُوۡنَ
نہیں تم جانتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
فَعَلُوۡا
وہ کرتے ہیں
فَاحِشَۃً
کوئی بے حیائی
قَالُوۡا
وہ کہتے ہیں
وَجَدۡنَا
پایا ہم نے
عَلَیۡہَاۤ
اس پر
اٰبَآءَنَا
اپنے باپ دادا کو
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ نے
اَمَرَنَا
حکم دیا ہے ہمیں
بِہَا
اس کا
قُلۡ
آپ کہہ دیں
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَا
نہیں
یَاۡمُرُ
وہ حکم دیتا
بِالۡفَحۡشَآءِ
بے حیائی کا
اَتَقُوۡلُوۡنَ
کیا تم کہتے ہو
عَلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
مَالَا
جو نہیں
تَعۡلَمُوۡنَ
تم جانتے
Translated by

Juna Garhi

And when they commit an immorality, they say, "We found our fathers doing it, and Allah has ordered us to do it." Say, "Indeed, Allah does not order immorality. Do you say about Allah that which you do not know?"

اور وہ لوگ جب کوئی فحش کام کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو اسی طریق پر پایا ہے اور اللہ نے بھی ہم کو یہی بتا یا ہے ۔ آپ کہہ دیجئے کہ اللہ تعالٰی فحش بات کی تعلیم نہیں دیتا کیا اللہ کے ذمہ ایسی بات لگاتے ہو جس کی تم سند نہیں رکھتے؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب وہ کوئی شرمناک کام کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو اسی طریقہ پر پایا ہے اور اللہ نے ہمیں ایسا کرنے کا حکم دیا ہے۔ آپ ان سے کہیے کہ اللہ کبھی بےحیائی کا حکم نہیں دیتا۔ کیا تم اللہ کے ذمے ایسی باتیں لگاتے ہو جو تم جانتے نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب وہ کوئی بے حیائی کرتے ہیں توکہتے ہیں: ’’ہم نے اپنے باپ داداکواسی پرپایاہے اوراﷲ تعالیٰ نے ہمیں اس کاحکم دیاہے۔‘‘آپ کہہ دیں: ’’یقیناًاﷲ تعالیٰ بے حیائی کاحکم نہیں دیتا،کیا تم اﷲ تعالیٰ پروہ باتیں کہتے ہوجوتم جانتے نہیں؟‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when they do something shameful, they say, |"We have found our fathers doing it, and Allah has bidden us to do so.|" Say, |"Allah never bids anything shameful. Do you say about Allah what you do not know?|"

اور جب کرتے ہیں کوئی برا کام تو کہتے ہیں کہ ہم نے دیکھا اسی طرح کرتے اپنے باپ دادوں کو اور اللہ نے بھی ہم کو یہ حکم کیا ہے، تو کہہ دے کہ اللہ حکم نہیں کرتا برے کام کا کیوں لگاتے ہو اللہ کے ذمہ وہ باتیں جو تم کو معلوم نہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب یہ لوگ کوئی بےحیائی کا کام کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے پایا ہے یہی کچھ کرتے ہوئے اپنے آباء و اَجداد کو اور اللہ نے ہمیں اس کا حکم دیا ہے (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ان سے) کہہ دیجیے کہ اللہ تعالیٰ بےحیائی کا حکم نہیں دیتا تو کیا تم اللہ کی طرف منسوب کر رہے ہو وہ کچھ جس کا تمہیں کوئی علم نہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And when such people commit an indecent act they say: 'We found our fathers doing that, and Allah has enjoined it on us. Say: 'Surely Allah never enjoins any indecency. Do you say things regarding Allah that you do not know?'

یہ لوگ جب کوئی شرمناک کام کرتے ہیں تو کہتے ہیں ہم نے اپنے باپ دادا کو اِسی طریقہ پر پایا ہے اور اللہ ہی نے ہمیں ایسا کرنے کا حکم دیا ہے ۔ 17 ان سے کہو اللہ بے حیائی کا حکم کبھی نہیں دیا کرتا ۔ 18 کیا تم اللہ کا نام لے کر وہ باتیں کہتے ہو جن کے متعلق تمہیں علم نہیں ہے ( کہ وہ اللہ کی طرف سے ہیں؟ )

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب یہ ( کافر ) لوگ کوئی بے حیائی کا کام کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے باپ دادوں کو اسی طریقے پر عمل کرتے پایا ہے ، اور اللہ نے ہمیں ایسا ہی حکم دیا ہے ۔ ( ١٤ ) تم ( ان سے ) کہو کہ : اللہ بے حیائی کا حکم نہیں دیا کرتا ۔ کیا تم وہ باتیں اللہ کے نام لگاتے ہو جن کا تمہیں ذرا علم نہیں؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب یہ لوگ (یعنی مشرک) کوئی برا کام (جیسے شرک کرنا کعبے کا طواف ننگے ہو کر کرنا) کرتے ہیں تو کہتے ہیں ہم نے اپنے بڑوں کو ایسے ہی کرتے پایا اور اللہ تعالیٰ نے ہم کو اس کام کا حک کیا اے پیغمبر کہہ دے اللہ تعالیٰ برے کام کا حکم نہیں دیتا 7 کیا جو بات تم کو معلوم نہیں اس کو اللہ تعالیٰ پر لگاتے ہو 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب کوئی بےحیائی کا کام کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے باپ داداوں کو ایسا ہی کرتے دیکھا ہے اور اللہ نے ہم کو اسی کا حکم دیا ہے۔ فرمادیجئے کہ بیشک اللہ بےحیائی کا حکم نہیں فرماتے کیا تم اللہ کے ذمہ ایسی بات کہتے ہو جس کا تمہیں علم نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ لوگ جب بھی کوئی بےحیائی کا کام کرتے ہیں تو کہہ دیتے ہیں کہ ہم نے اپنے باپ دادوں کو اسی پر پایا ہے اور ہمیں اس کو حکم اللہ نے دیا ہے۔ آپ کہہ دیجئے کہ اللہ کسی کو بےحیائی کا حکم نہیں دیتا۔ کیا تم اللہ پر (وہ جھوٹی باتیں) لگاتے ہو جس کو تم جانتے نہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب کوئی بے حیائی کا کام کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے بزرگوں کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے اور خدا نے بھی ہم کو یہی حکم دیا ہے۔ کہہ دو خدا بےحیائی کے کام کرنے کا ہرگز حکم نہیں دیتا۔ بھلا تم خدا کی نسبت ایسی بات کیوں کہتے ہو جس کا تمہیں علم نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when they commit an indecency, they say: we found our fathers thereon, and God hath enjoined it on us. Say thou. verily Allah enjoineth not an indecency; say ye falsely of Allah that which ye know not?

اور جب یہ لوگ کوئی بیہودگی کر گزرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے اسی طریق پر اپنے باپ دادا کو پایا ہے اور خدا نے ہم کو یہی بتایا ہے ۔ آپ کہہ دیجیے اللہ ہرگز بیہودگی نہیں بتلاتا ہے کیا اللہ کے ذمہ ایسا جھوٹ لگاتے ہو جس کی (کوئی بھی) سند نہیں رکھتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب یہ لوگ کسی بے حیائی کا ارتکاب کرتے ہیں ، کہتے ہیں: ہم نے اسی طریق پر اپنے باپ دادا کو پایا ہے اور خدا نے ہمیں اسی کا حکم دیا ہے ۔ کہہ دو: اللہ کبھی بے حیائی کا حکم نہیں دیتا ۔ کیا تم لوگ اللہ پر وہ تہمت جوڑتے ہو ، جس کے باب میں تم کو کوئی علم نہیں؟

Translated by

Mufti Naeem

اور جب کوئی بے حیائی کا کام کر لیتے ہیں تو کہتے ہیں کہ اپنے باپ دادوں کو ایسا ہی کرتے پایا ( دیکھا ) ہے اور اﷲ ( تعالیٰ ) نے بھی ہمیں ایسے ہی کرنے کا حکم دیا ہے ۔ آپ ( ﷺ ) فرما دیجیے کہ بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) بے حیائی کے کام کرنے کا حکم نہیں دیتے کیا تم اﷲ ( تعالیٰ ) پر ایسی باتیں لگاتے ہو جنہیں تم نہیں جانتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب کوئی بےحیائی کا کام کرتے ہیں تو کہتے ہیں ہم نے اپنے بزرگوں کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے اور اللہ نے بھی ہم کو یہی حکم دیا ہے۔ کہہ دو کہ اللہ بےحیائی کے کام کرنے کا ہرگز حکم نہیں دیتا۔ بھلا تم اللہ کے لیے ایسی بات کیوں کہتے ہو جس کا تمہیں علم نہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہ لوگ جب کوئی برائی کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو اسی طرح کرتے پایا، اور اللہ نے ہمیں اس کا حکم دیا ہے (ان سے) کہو کہ اللہ کبھی بےحیائی کا حکم نہیں دیتا، کیا تم لوگ اللہ کے ذمے وہ باتیں لگاتے ہو، جن کا تمہیں علم نہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب وہ شرمناک کام کرتے ہیں توکہتے ہیں ’’ہم نے اپنے باپ دادوں کو اسی طریقہ پر پایا ہے اور اللہ نے ہمیں اس کاحکم دیا ہے کہہ دیجئے’’اللہ کبھی بے حیائی کا حکم نہیں دیتا کیا تم اللہ کے ذمہ ایسی باتیں لگاتے ہوجوتم جانتے نہیں ‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب کوئی بےحیائی کریں ( ف۳۷ ) تو کہتے ہیں ہم نے اس پر اپنے باپ دادا کو پایا اور اللہ نے ہمیں اس کا حکم دیا ( ف۳۸ ) تو فرماؤ بیشک اللہ بےحیائی کا حکم نہیں دیتا ، کیا اللہ پر وہ بات لگاتے ہو جس کی تمہیں خبر نہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب وہ کوئی بے حیائی کا کام کرتے ہیں ( تو ) کہتے ہیں: ہم نے اپنے باپ دادا کو اسی ( طریقہ ) پر پایا اور اﷲ نے ہمیں اسی کا حکم دیا ہے ۔ فرما دیجئے کہ اﷲ بے حیائی کے کاموں کا حکم نہیں دیتا ۔ کیا تم اﷲ ( کی ذات ) پر ایسی باتیں کرتے ہو جو تم خود ( بھی ) نہیں جانتے

Translated by

Hussain Najfi

اور جب وہ کوئی بے حیائی کا کام کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے آباء و اجداد کو اسی طریقہ پر پایا ہے اور خدا نے ( بھی ) ہمیں یہی حکم دیا ہے اے رسول کہیئے کہ یقینا کبھی اللہ بے حیائی کا حکم نہیں دیتا کیا تم اللہ پر ایسی بات کی تہمت لگاتے ہو جو تم نہیں جانتے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When they do aught that is shameful, they say: "We found our fathers doing so"; and "Allah commanded us thus": Say: "Nay, Allah never commands what is shameful: do ye say of Allah what ye know not?"

Translated by

Muhammad Sarwar

When (The faithless) commit indecent acts they say, "We found our fathers doing this and God has commanded us to do the same." (Muhammad) tell them that God does not command anyone to commit indecency. Do you speak for God, saying things of which you have no knowledge?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when they commit a Fahishah, they say: "We found our fathers doing it, and Allah has commanded it for us." Say: "Nay, Allah never commands Fahishah. Do you say about Allah what you know not"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when they commit an indecency they say: We found our fathers doing this, and Allah has enjoined it on us. Say: Surely Allah does not enjoin indecency; do you say against Allah what you do not know?

Translated by

William Pickthall

And when they do some lewdness they say: We found our fathers doing it and Allah hath enjoined it on us. Say: Allah, verily, enjoineth not lewdness. Tell ye concerning Allah that which ye know not?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब वे कोई फ़हश (खुली बुराई) करते हैं तो कहते हैं कि हमने अपने बाप-दादा को इसी तरह करते हुए पाया है और अल्लाह ने हमको इसी का हुक्म दिया है, कह दें कि अल्लाह कभी बुरे काम का हुक्म नहीं देते, क्या तुम अल्लाह के ज़िम्मे वे बात लगाते हो जिसका तुम्हें कोई इल्म नहीं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہ لوگ جب کوئی فحش کام کرتے ہیں (1) تو کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو اسی طریق پر پایا ہے اور اللہ تعالیٰ نے بھی ہم کو یہی بتلایا ہے آپ کہہ دیجئیے کہ اللہ تعالیٰ فحش بات کی تعلیم نہیں دیتا کیا خدا کے ذمے ایسی بات لگاتے ہو جس کی تم سند نہیں رکھتے۔ (2) (28)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب وہ کوئی بےحیائی کرتے ہیں تو کہتے ہیں ہم نے اپنے باپ دادا کو اس پر پایا اور اللہ نے ہمیں اس کا حکم دیا ہے فرمادیں بیشک اللہ بےحیائی کا حکم نہیں دیتا کیا تم اللہ کے بارے میں وہ بات کہتے ہو جو تم نہیں جانتے۔ “ (٢٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ لوگ جب کوئی شرمناک کام کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو اسی طریقے پر پایا ہے اور اللہ ہی نے ہمیں ایسا کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ان سے کہو اللہ بےحیائی کا حکم کبھی نہیں دیا کرتا ۔ کیا تم اللہ کا نام لے کر وہ باتیں کہتے ہو جن کے متعلق تمہیں علم نہیں ہے کہ وہ اللہ کی طرف سے ہیں ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب کوئی کام فحش کرلیتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے باپ دادوں کو اس پر پایا ہے اور اللہ نے ہمیں اس کا حکم دیا ہے، آپ فرما دیجیے ! کہ بیشک اللہ فحش کاموں کا حکم نہیں دیتا کیا تم اللہ کے ذمہ وہ باتیں لگاتے ہو جنہیں تم نہیں جانتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب کرتے ہیں کوئی برا کام تو کہتے ہیں کہ ہم نے دیکھا اسی طرح کرتے اپنے باپ دادوں کو اور اللہ نے بھی ہم کو یہ حکم کیا ہے تو کہہ دے کہ اللہ حکم نہیں کرتا برے کام کا کیوں لگاتے ہو اللہ کے ذمہ وہ باتیں جو تم کو معلوم نہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ منکر ایمان جب کوئی فحش اور برا کام کرتے ہیں تو کہتے ہیں ہم نے اپنے باپ دادوں کو اسی طرح کرتے پایا ہے اور اللہ نے بھی ہم کو اسی کا حکم دیا ہے آپ فرما دیجئے کہ اللہ تعالیٰ ہرگز کسی فحش کام کا حکم نہیں دیتا تم کیوں خدا کے ذمہ وہ باتیں لگاتے ہو جن کا تمہیں علم نہیں۔