Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 3

سورة الأعراف

اِتَّبِعُوۡا مَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡکُمۡ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ وَ لَا تَتَّبِعُوۡا مِنۡ دُوۡنِہٖۤ اَوۡلِیَآءَ ؕ قَلِیۡلًا مَّا تَذَکَّرُوۡنَ ﴿۳﴾

Follow, [O mankind], what has been revealed to you from your Lord and do not follow other than Him any allies. Little do you remember.

تم لوگ اس کی اتباع کرو جو تمہارے رب کی طرف سے آئی ہے اور اللہ تعالٰی کو چھوڑ کر من گھڑت سرپرستوں کی اتباع مت کرو تم لوگ بہت ہی کم نصیحت پکڑتے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِتَّبِعُوۡا
پیروی کرو
مَاۤ
اس کی جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
اِلَیۡکُمۡ
طرف تمہارے
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی طرف سے
وَلَا
اور نہ
تَتَّبِعُوۡا
تم پیروی کرو
مِنۡ دُوۡنِہٖۤ
اس کے سوا
اَوۡلِیَآءَ
اور )سرپرستوں کی
قَلِیۡلًا
کتنا کم
مَّاتَذَکَّرُوۡنَ
تم نصیحت پکڑتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِتَّبِعُوۡا
تم پیروی کرو
مَاۤ
اس کی جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
اِلَیۡکُمۡ
طرف تمہاری
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی طرف سے
وَلَا تَتَّبِعُوۡا
اور نہ تم پیروی کرو
مِنۡ دُوۡنِہٖۤ
سوائے اس کے
اَوۡلِیَآءَ
دوستوں کی
قَلِیۡلًا
بہت کم ہے
مَّا
جو
تَذَکَّرُوۡنَ
تم نصیحت قبول کرتے ہو
Translated by

Juna Garhi

Follow, [O mankind], what has been revealed to you from your Lord and do not follow other than Him any allies. Little do you remember.

تم لوگ اس کی اتباع کرو جو تمہارے رب کی طرف سے آئی ہے اور اللہ تعالٰی کو چھوڑ کر من گھڑت سرپرستوں کی اتباع مت کرو تم لوگ بہت ہی کم نصیحت پکڑتے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(لوگو) جو کچھ تمہاری طرف تمہارے پروردگار سے نازل کیا گیا ہے اس کی پیروی کرو۔ اس کے علاوہ دوسرے سرپرستوں کی پیروی نہ کرو۔ تھوڑے ہی تم نصیحت مانتے ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُس کی پیروی کروجوتمہارے رب کی طرف سے تمہاری طرف نازل کیاگیاہے اوراس کے سوا دوستوں کی پیروی نہ کرو،تم بہت کم نصیحت قبول کرتے ہو

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Follow what has been sent down to you from your Lord, and do not follow any friends other than Him. Little you are receptive to advice!

چلو اسی پر جو اترا تم پر تمہارے رب کی طرف سے اور نہ چلو اس کے سوا اور رفیقوں کے پیچھے تم بہت کم دھیان کرتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پیروی کرو اس کی جو نازل کیا گیا تمہاری طرف تمہارے رب کی جانب سے اور مت پیروی کرو اس کے سوا دوسرے سرپرستوں کی۔ کم ہی ہے جو نصیحت تم حاصل کرتے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

[O men!] Follow what has been revealed to you from your Lord and follow no masters other than Him. Little are you admonished.

لوگو ، جو کچھ تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل کیا گیا ہے اس کی پیروی کرو اور اپنے رب کو چھوڑ کر دوسرے سرپرستوں کی پیروی نہ کرو ۔ ۔ ۔ 4 مگر تم نصیحت کم ہی مانتے ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( لوگو ) جو کتاب تم پر تمہارے پروردگار کی طرف سے اتاری گئی ہے ، اس کے پیچھے چلو ، اور اپنے پروردگار کو چھوڑ کر دوسرے ( من گھڑت ( سرپرستوں کے پیچھے نہ چلو ۔ ( مگر ) تم لوگ نصیحت کم ہی مانتے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

لوگو جو تمہارے ملک کی طرف سے تم پر اترا، یعنی قرآن و حدیث، اس کی پیروی کرو 10 اور اس کے یعنی اللہ کے یا قران و حدیث کے سا دوسرے چہیتوں کی پیروی مت کرو 11 تم بہت کم نصیحت لیتے ہو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

لوگو ! اس کی پیرویکرو جو چیز تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس آئی ہے اور اس کے علاوہ دوسرے دوستوں کی پیروی نہ کرو۔ تم بہت کم نصیحت قبول کرتے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے اہل ایمان) تم اس پیغام کی اطاعت کرو جو تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہاری طرف اتارا گیا ہے اور اس پروردگار کو چھوڑ کر دوسرے رفیقوں کی اطاعت نہ کرو۔ تم میں سے وہ لوگ بہت کم ہیں جو اس پر دھیان دیتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(لوگو) جو (کتاب) تم پر تمہارے پروردگار کے ہاں نازل ہوئی ہے اس کی پیروی کرو اور اس کے سوا اور رفیقوں کی پیروی نہ کرو (اور) تم کم ہی نصیحت قبول کرتے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Follow that which is sent down toward you from your Lord, and follow not any patrons beside Him; yet little ye are admonished.

پیروی اس کی کرو جو کچھ تم پر تمہارے پر ورگار کی طرف سے نازل کیا گیا ہے اور اللہ کو چھوڑ کر (دوسرے) رفیقوں کی پیروی مت کرو ۔ کم ہی تم لوگ نصیحت قبول کرتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو چیز تمہاری طرف تمہارے رب کی جانب سے اتاری گئی ہے ، اس کی پیروی کرو اور اس کے ماسوا سرپرستوں کی پیروی نہ کرو ۔ بہت کم ہی تم لوگ یاد دہانی حاصل کرتے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

تمہارے رب کی طرف سے تمہاری طرف جو کچھ نازل کیا گیا ہے اسی کی پیروی کرو اور اس کے علاوہ دوستوں کی پیروی نہ کرو ۔ تم لوگ بہت کم نصیحت قبول کرتے ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

لوگو ! یہ کتاب تم پر تمہارے رب کی طرف سے نازل ہوئی ہے اس کی پیروی کرو۔ اس کے سوا اور رفیقوں کی پیروی نہ کرو۔ اور تم کم ہی نصیحت قبول کرتے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پیروری کرو تم (اے لوگو ! ) اس کتاب کی جو اتاری گئی تمہاری طرف، تمہارے رب کی جانب سے، اور مت پیچھے چلو تم لوگ اس کے سوا اور دوستوں کے، کم ہی نصیحت مانتے ہو تم لوگ

Translated by

Noor ul Amin

( لوگو ) جو کچھ تمہاری طرف تمہارے رب کی طرف سے نازل کیا گیا ہے اسی کی پیروی کرواس کے علاوہ دوسرے سرپرستوں کی پیروی نہ کرو تھوڑی ہی تم نصیحت مانتے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے لوگو! اس پر چلو جو تمہاری طرف تمہارے رب کے پاس سے اترا ( ف۳ ) اور اسے چھوڑ کر اور حاکموں کے پیچھے نہ جاؤ ، بہت ہی کم سمجھتے ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے لوگو! ) تم اس ( قرآن ) کی پیروی کرو جو تمہارے رب کی طرف سے تمہاری طرف اتارا گیا ہے اور اس کے غیروں میں سے ( باطل حاکموں اور ) دوستوں کے پیچھے مت چلو ، تم بہت ہی کم نصیحت قبول کرتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے لوگو ) جو کچھ تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہاری طرف نازل کیا گیا ہے اس کی پیروی کرو ۔ اور اس ( پروردگار ) کو چھوڑ کر دوسرے سرپرستوں ( حوالی موالی ) کی پیروی نہ کرو ۔ تم لوگ بہت ہی کم نصیحت قبول کرتے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Follow (O men!) the revelation given unto you from your Lord, and follow not, as friends or protectors, other than Him. Little it is ye remember of admonition.

Translated by

Muhammad Sarwar

(People), follow whatever is revealed to you from your Lord and do not follow other guardians besides Him. However, you pay very little attention (to Our words)

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Follow what has been sent down unto you from your Lord, and follow not any Awliya' (protectors), besides Him (Allah). Little do you remember!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Follow what has been revealed to you from your Lord and do not follow guardians besides Him, how little do you mind.

Translated by

William Pickthall

(Saying): Follow that which is sent down unto you from your Lord, and follow no protecting friends beside Him. Little do ye recollect!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो उतरा है तुम्हारी जानिब तुम्हारे रब की तरफ़ से उसकी पैरवी करो और उसके सिवा दूसरे सरपरस्तों की पैरवी न करो, तुम बहुत कम नसीहत मानते हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تم لوگ اس کا اتباع کرو جو تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے آئی ہے (6) اور خدا تعالیٰ کو چھوڑ کر دوسرے رفیقوں کا اتباع مت کرو تم لوگ بہت ہی کم نصیحت مانتے ہو۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اس پرچلو جو تمہاری طرف تمہارے رب کی جانب سے نازل کیا گیا ہے اور اس کے سوا اولیاء کے پیچھے مت چلو بہت کم تم نصیحت قبول کرتے ہو۔ “ (٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لوگوں جو کچھ تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل کیا گیا ہے اس کی پیروی کرو اور اپنے رب کو چھوڑ کر دوسرے سرپرستوں کی پیروی نہ کرو مگر تم نصیحت کم ہی پاتے ہو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اس کا اتباع کرو جو تمہارے رب کی جانب سے تمہاری طرف اتاری گئی، اور اس کو چھوڑ کر دوسرے رفیقوں کا اتباع نہ کرو، تم کم نصیحت حاصل کرتے ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

چلو اسی پر جو اترا تم پر تمہارے رب کی طرف سے اور نہ چلو اس کے سوا اور رفیقوں کے پیچھے تم بہت کم دھیان کرتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے لوگو ! تم اس کتاب کی پیروی کرو جو تمہارے رب کی طرف سے تمہارے لئے نازل کی گئی ہے اور خدا کا چھوڑ کر دوسرے رفیقوں کے پیچھے نہ چلو تم لوگ بہت ہی کم نصیحت قبول کرتے ہو۔