Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 37

سورة الأعراف

فَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنِ افۡتَرٰی عَلَی اللّٰہِ کَذِبًا اَوۡ کَذَّبَ بِاٰیٰتِہٖ ؕ اُولٰٓئِکَ یَنَالُہُمۡ نَصِیۡبُہُمۡ مِّنَ الۡکِتٰبِ ؕ حَتّٰۤی اِذَا جَآءَتۡہُمۡ رُسُلُنَا یَتَوَفَّوۡنَہُمۡ ۙ قَالُوۡۤا اَیۡنَ مَا کُنۡتُمۡ تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ ؕ قَالُوۡا ضَلُّوۡا عَنَّا وَ شَہِدُوۡا عَلٰۤی اَنۡفُسِہِمۡ اَنَّہُمۡ کَانُوۡا کٰفِرِیۡنَ ﴿۳۷﴾

And who is more unjust than one who invents about Allah a lie or denies His verses? Those will attain their portion of the decree until when Our messengers come to them to take them in death, they will say, "Where are those you used to invoke besides Allah ?" They will say, "They have departed from us," and will bear witness against themselves that they were disbelievers.

سو اس شخص سے زیادہ ظالم کون ہوگا جو اللہ تعالٰی پر جھوٹ باندھے یا اس کی آیتوں کو جھوٹا بتائے ان لوگوں کے نصیب کا جو کچھ کتاب سے ہے وہ ان کو مل جائے گا یہاں تک کہ جب ان کے پاس ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے ان کی جان قبض کرنے آئیں گے تو کہیں گے کہ وہ کہاں گئے جن کی تم اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے تھے وہ کہیں گے کہ ہم سے سب غائب ہوگئے اور اپنے کافر ہونے کا اقرار کریں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَمَنۡ
تو کون
اَظۡلَمُ
بڑا ظالم ہے
مِمَّنِ
اس سے جو
افۡتَرٰی
گھڑ لے
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
کَذِبًا
جھوٹ
اَوۡ
یا
کَذَّبَ
وہ جھٹلائے
بِاٰیٰتِہٖ
اس کی آیات کو
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ
یَنَالُہُمۡ
پہنچے گا انہیں
نَصِیۡبُہُمۡ
حصہ ان کا
مِّنَ الۡکِتٰبِ
لکھے ہوئے میں سے
حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَا
جب
جَآءَتۡہُمۡ
آجائیں گے ان کے پاس
رُسُلُنَا
بھیجے ہوئے ہمارے
یَتَوَفَّوۡنَہُمۡ
وہ فوت کریں گے انہیں
قَالُوۡۤا
وہ کہیں گے
اَیۡنَ
کہاں ہیں
مَا
جنہیں
کُنۡتُمۡ
تھے تو
تَدۡعُوۡنَ
تم پکارتے
مِنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
قَالُوۡا
وہ کہیں گے
ضَلُّوۡا
گم ہوگئے
عَنَّا
ہم سے
وَشَہِدُوۡا
اور وہ گواہی دیں گے
عَلٰۤی اَنۡفُسِہِمۡ
اپنے نفسوں پر
اَنَّہُمۡ
کہ بےشک وہ
کَانُوۡا
تھے وہ
کٰفِرِیۡنَ
کافر
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَمَنۡ
پھر کون
اَظۡلَمُ
بڑا ظالم ہے
مِمَّنِ
اس شخص سے جس نے
افۡتَرٰی
باندھا
عَلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
کَذِبًا
جھوٹ
اَوۡ
یا
کَذَّبَ
اس نے جھٹلایا
بِاٰیٰتِہٖ
اس کی آیات کو
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
یَنَالُہُمۡ
ملے گا جن کو
نَصِیۡبُہُمۡ
حصہ ان کا
مِّنَ الۡکِتٰبِ
لکھے ہوئے میں سے
حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَا
جب
جَآءَتۡہُمۡ
آئیں گے ان کے پاس
رُسُلُنَا
بھیجے ہوئے ہمارے
یَتَوَفَّوۡنَہُمۡ
وفات دیں گے انہیں
قَالُوۡۤا
تو وہ کہیں گے
اَیۡنَ
کہاں ہیں
مَا
جنہیں
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَدۡعُوۡنَ
تم پکارتے
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے سوا
قَالُوۡا
وہ کہیں گے
ضَلُّوۡا
وہ سب گم ہو گئے
عَنَّا
ہم سے
وَشَہِدُوۡا
اور وہ گواہی دیں گے
عَلٰۤی اَنۡفُسِہِمۡ
اپنے آپ پر
اَنَّہُمۡ
بلاشبہ وہی
کَانُوۡا
تھے
کٰفِرِیۡنَ
کافر
Translated by

Juna Garhi

And who is more unjust than one who invents about Allah a lie or denies His verses? Those will attain their portion of the decree until when Our messengers come to them to take them in death, they will say, "Where are those you used to invoke besides Allah ?" They will say, "They have departed from us," and will bear witness against themselves that they were disbelievers.

سو اس شخص سے زیادہ ظالم کون ہوگا جو اللہ تعالٰی پر جھوٹ باندھے یا اس کی آیتوں کو جھوٹا بتائے ان لوگوں کے نصیب کا جو کچھ کتاب سے ہے وہ ان کو مل جائے گا یہاں تک کہ جب ان کے پاس ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے ان کی جان قبض کرنے آئیں گے تو کہیں گے کہ وہ کہاں گئے جن کی تم اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے تھے وہ کہیں گے کہ ہم سے سب غائب ہوگئے اور اپنے کافر ہونے کا اقرار کریں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بھلا اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوسکتا ہے جو اللہ کے ذمے جھوٹ لگا دے یا اس کی آیتوں کو جھٹلا دے۔ ایسے لوگوں کو ان کا وہ حصہ تو (دنیا میں) ملے گا ہی جو ان کے مقدر میں ہے۔ یہاں تک کہ جب ان کی روحیں قبض کرنے کے لئے ہمارے فرستادہ (فرشتے) ان کے پاس آئیں گے تو ان سے پوچھیں گے : وہ تمہارے (الٰہ) کہاں ہیں جنہیں تم اللہ کے سوا پکارا کرتے تھے ؟ وہ جواب دیں گے : ہمیں کچھ یاد نہیں پڑتا اس طرح وہ خود ہی اپنے خلاف گواہی دے دیں گے کہ وہ کافر تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھراس شخص سے بڑا ظالم اورکون ہے جس نے اﷲ تعالیٰ پر جھوٹ باندھا یااس کی آیات کوجھٹلایا؟ یہی لوگ ہیں جن کولکھے ہوئے میں سے اُن کاحصہ اُنہیں ملے گا،یہاں تک کہ جب ہمارے فرشتے ان کے پاس آکر اُنہیں وفات دیں گے تو وہ پوچھیں گے: ’’کہاں ہیں وہ جنہیں تم اﷲ تعالیٰ کے سوا پکارا کرتے تھے؟‘‘وہ کہیں گے: ’’سب ہم سے گم ہوگئے‘‘اوروہ اپنے آپ پرگواہی دیں گے کہ بلاشبہ وہی کافرتھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, who is more unjust than the one who coins a lie against Allah or belies His signs? They shall receive their share from what is written until when Our mes¬sengers shall come to them to take their souls, they shall say, |"Where is that which you used to call besides Allah?|" They will say, |"They are lost to us|" and they shall testify against themselves that they were disbe¬lievers.

پھر اس سے زیادہ ظالم کون جو بہتان باندھے اللہ پر جھوٹا، یا جھٹلا دے اس کے حکموں کو، وہ لوگ ہیں کہ ملے گا ان کو جو ان کا حصہ لکھا ہوا ہے کتاب میں، یہاں تک کہ جب پہنچے ان کے پاس ہمارے بھیجے ہوئے ان کی جان لینے کو تو کہیں کیا ہوئے وہ جن کو تم پکارا کرتے تھے سوائے اللہ کے، بولیں گے وہ ہم سے کھوئے گئے اور اقرار کرلیں گے اپنے اوپر کہ بیشک وہ کافر تھے ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ کی طرف کوئی غلط بات منسوب کرے یا اس کی آیات کو جھٹلائے (لیکن دنیا میں) ان کو ملتا رہے گا ان کا حصہ اس میں سے جو (ان کے لیے) لکھا گیا ہے یہاں تک کہ جب ان کے پاس ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے ) آجائیں گے ان (کی روحوں) کو قبض کرنے کے لیے تو وہ کہیں گے کہ کہاں ہیں وہ جن کو تم پکارا کرتے تھے اللہ کے سوا ؟ وہ کہیں گے کہ وہ سب تو ہم سے گم ہوگئے اور وہ خود اپنے خلاف یہ گواہی دیں گے کہ واقعتا وہ کافر تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Who is more unjust then he who invents a falsehood, ascribing it to Allah, or who rejects His revelation as false? Their full portion of God's Decree shall reach them, until Our deputed angels come to them to take charge of their souls, and say: 'Where are the deities now, those whom you invoked besides Allah?' They will say: 'They are all gone away from us.' And they shall bear witness against themselves that they were unbelievers.

ظاہر ہے کہ اس سے بڑا ظالم اور کون ہوگا جو بالکل جھوٹی باتیں گھڑ کر اللہ کی طرف منسوب کرے یا اللہ کی سچی آیات کو جھٹلائے ۔ ایسے لوگ اپنے نوشتہ تقدیر کے مطابق اپنا حصّہ پاتے رہیں گے ، 29 یہاں تک کہ وہ گھڑی آجائےگی جب ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے ان کی روحیں قبض کرنے کے لیے پہنچیں گے ۔ اس وقت وہ ان سے پوچھیں گے کہ بتاؤ ، اب کہاں ہیں تمہارے وہ معبود جن کو تم خدا کے بجائے پکارتے تھے؟ وہ کہیں گے کہ سب ہم سے گم ہو گئے ۔ اور وہ خود اپنے خلاف گواہی دیں گے کہ ہم واقعی منکرِ حق تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اب بتاؤ کہ اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے ، یا اس کی آیتوں کو جھٹلائے؟ ایسے لوگوں کے مقدر میں ( رزق کا ) جتنا حصہ لکھا ہوا ہے ، وہ انہیں ( دنیا کی زندگی میں ) پہنچتا رہے گا ۔ ( ١٩ ) یہاں تک کہ جب ان کے پاس ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے ان کی روح قبض کرنے کے لیے آپہنچیں گے تو وہ کہیں گے کہ : کہاں ہیں وہ ( تمہارے معبود ) جنہیں تم اللہ بجائے پکارا کرتے تھے ؟ یہ جواب دیں گے کہ : وہ سب ہم سے گم ہوچکے ہیں ۔ اور وہ خود اپنے خلاف گواہی دیں گے کہ وہ کافر تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو اس سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا جو اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھے یا اس کی آیتوں کو جھٹلائے 2 ایسے لوگوں کے لیے جو حصہ قرآن میں لکھا گیا وہ ان کو پہنچے گا 3 یہاں تک کہ جب ہمارے فرشتے ان کی جان نکالنے کو آموجود ہوں گے تو ان سے کہیں گے اب وہ کدھر ہیں جن کو تم اللہ تعالیٰ کے سوا پوجتے تھے و یعنی کافر اور شرک کہیں گے معلوم نہیں ہم کو چھوڑ کر کہاں غائب ہوگئے اور اس وقت اپنے اوپر آگ گواہی دیں گے یعنی اقرار کریں گے بیشک وہ کافر تھے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر اس سے بڑا ظالم کون ہوگ جس نے اللہ پر جھوٹ گھڑا یا اس کی آیات کو جھٹلایا ان لوگوں کو ان کے نصیب کا لکھا ملتا رہے گا یہاں تک کہ جب ان کے پاس ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے) ان کی جان قبض کرنے کے لئے آئیں گے تو کہیں گے وہ کہاں گئے جن کو تم اللہ کو چھوڑ کر پکارا کرتے تھے (عبادت کرتے تھے) وہ کہیں گے وہ تو ہم سے گم ہوگئے اور وہ اپنے آپ پر گواہی دیں گے کہ وہ کافر تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس سے بڑا ظالم اور کون ہوگا جس نے اللہ پر جھوٹ گھڑایا اس کی آیتوں کو جھٹلایا۔ ایسے لوگ (اپنی تقدیر کا ) لکھا ہوا پالیں گے۔ یہاں تک کہ جب ہمارے فرشتے ان کی جان نکالنے کے لئے آئیں گے تو ان سے کہیں گے کہ اللہ کو چھوڑ کر جن معبودوں کو تم پکارتے تھے وہ کہاں ہیں ؟ ۔۔۔۔ ۔ وہ کہیں گے کہ وہ سب تو ہم سے گم ہوگئے ہیں اور اس طرح وہ اپنے کفر پر خود ہی گواہ بن جائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو اس سے زیادہ ظالم کون ہے جو خدا پر جھوٹ باندھے یا اس کی آیتوں کو جھٹلائے۔ ان کو ان کے نصیب کا لکھا ملتا ہی رہے گا یہاں تک کہ جب ان کے پاس ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے) جان نکالنے آئیں گے تو کہیں گے کہ جن کو تم خدا کے سوا پکارا کرتے تھے وہ (اب) کہاں ہیں؟ وہ کہیں گے (معلوم نہیں) کہ وہ ہم سے (کہاں) غائب ہوگئے اور اقرار کریں گے کہ بےشک وہ کافر تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Who doth greater wrong than he who fabricateth a lie against Allah or belieth His sign? These: their full portion from the Book shall reach them until when Our messengers come unto them causing them to die, and say: where is that which ye were wont to call upon beside Allah? They will say: they have strayed from us. And they shall testify against themselves that they have been infidels.

سو اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ بہتان باندھے یا ا اس کی آیتوں کو جھٹلائے ان کے نصیب کا جو کچھ حصہ ہے وہ انہیں مل رہے گا ۔ چناچہ جب ان کے پاس ہمارے قاصد ان کی جان قبض کرنے آئیں گے تو (ان سے) کہیں گے اب وہ کہاں گئے جنہیں تم اللہ کے سوا پکارتے تھے ؟ وہ کہیں گے (واقعی) ہم سے (سب) غائب ہوگئے اور گواہی دیں گے اپنے ہی خلاف کو بیشک وہ کافر ہی تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو ان سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا ، جو اللہ پر جھوٹ بہتان باندھیں یا اس کی آیات کو جھٹلائیں! ان لوگوں کو ان کے نوشتہ کا حصہ پہنچے گا ۔ یہاں تک کہ جب ان کے پاس ہمارے فرشتے ان کو قبض کرنے آئیں گے تو ان سے پوچھیں گے کہ اللہ کے سوا جن کو تم پکارتے تھے ، کہاں ہیں؟ وہ جواب دیں گے: وہ تو سب ہم سے کھوئے گئے اور یہ خود اپنے خلاف گواہی دیں گے کہ لاریب وہ کفر میں رہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس اس سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا جو اﷲ ( تعالیٰ ) پر جھوٹا بہتان باندھے یا اﷲ ( تعالیٰ ) کی آیات کو جھٹلائے ۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کی قسمت کا لکھا ہوا حصہ انہیں مل جائے گا یہاں تک کہ ہمارے بھیجے ہوئے ( فرشتے ) جب ان کی روح قبض کرنے کیلئے آئیں گے تو ( ان سے ) کہیں گے جن کو تم اﷲ ( تعالیٰ ) کو چھوڑ کر پکارتے تھے وہ کہاں ہیںوہ ( جواب میں ) کہیں گے کہ وہ ( سب کے سب ) ہمارے پاس سے غائب ہو گئے اور اپنے بارے میں گواہی دیںگے کہ بیشک وہ کافر تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو اس سے زیادہ ظالم کون ہے، جو اللہ پر جھوٹ باندھے یا اس کی آیتوں کو جھٹلائے ان کو ان کے نصیب کا لکھا ملتا ہی رہے گا۔ یہاں تک کہ جب ان کے پاس ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے جان نکالنے آئیں گے۔ تو کہیں گے کہ جن کو تم اللہ کے سوا پکارا کرتے تھے وہ اب کہاں ہیں ؟ وہ کہیں گے معلوم نہیں کہ وہ ہم سے کہاں غائب ہوگئے اور اقرار کریں گے کہ بیشک وہ کافر تھے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر اس سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوسکتا ہے ؟ جو جھوٹ موٹ کا بہتان باندھے اللہ پر، یا وہ جھٹلائے اس کی آیتوں کو، ایسے لوگوں کو پہنچتا رہے گا ان کا حصہ نوشتہ تقدیر کے مطابق، یہاں تک کہ جب آپہنچیں گے ان کے پاس ہمارے فرشتے ان کی جان لینے کیلئے، تو وہ ان سے کہیں گے، کہ کہاں ہیں وہ جن کو تم لوگ پکارا کرتے تھے اللہ کے سوا ؟ تو یہ کہیں گے کہ وہ سب گم ہوگئے ہم سے، اور اس وقت وہ اپنے خلاف خود گواہی دیں گے کہ وہ پکے کافر تھے،

Translated by

Noor ul Amin

بھلا اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوسکتا ہےجو اللہ کے ذمے جھوٹ لگادے یا اس کی آیتوں کو جھٹلادے ایسے لوگوں کو ان کاوہ حصہ تو ( دنیامیں ) ملے گا جو ان کے مقدرمیں ہے ، حتیٰ کہ جب ان کی روحیں قبض کرنے کے لئے ہمارے فرشتے ان کے پاس آئیں گے تو پوچھیں گے:وہ کہاں ہیں جنہیں تم اللہ کے سواپکاراکرتے تھے؟وہ جواب دینگے:’’ہمیں کچھ یادنہیں پڑتا‘‘اس طرح وہ خود ہی اپنے خلاف گواہی دے دینگے کہ وہ کافر تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اس سے بڑھ کر ظالم کون جس نے اللہ پر جھوٹ باندھا یا اس کی آیتیں جھٹلائیں ، انہیں ان کے نصیب کا لکھا پہنچے گا ( ف۵٦ ) یہاں تک کہ جب ان کے پاس ہمارے بھیجے ہوئے ( ف۵۷ ) ان کی جان نکالنے آئیں تو ان سے کہتے ہیں کہاں ہیں وہ جن کو تم اللہ کے سوا پوجتے تھے ، کہتے ہیں وہ ہم سے گم گئے ( ف۵۸ ) اور اپنی جانوں پر آپ گواہی دیتے ہیں کہ وہ کافر تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر اس شخص سے زیادہ ظالم کون ہو سکتا ہے جو اﷲ پر جھوٹا بہتان باندھے یا اس کی آیتوں کو جھٹلائے؟ ان لوگوں کو ان کا ( وہ ) حصہ پہنچ جائے گا ( جو ) نوشۃٔ کتاب ہے ، یہاں تک کہ جب ان کے پاس ہمارے بھیجے ہوئے ( فرشتے ) آئیں گے کہ ان کی روحیں قبض کر لیں ( تو ان سے ) کہیں گے: اب وہ ( جھوٹے معبود ) کہاں ہیں جن کی تم اﷲ کے سوا عبادت کرتے تھے؟ وہ ( جواباً ) کہیں گے کہ وہ ہم سے گم ہوگئے ( یعنی اب کہاں نظر آتے ہیں ) اور وہ اپنی جانوں کے خلاف ( خود یہ ) گواہی دیں گے کہ بیشک وہ کافر تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور اس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا جو اللہ پر جھوٹا بہتان باندھے ( خود جھوٹی باتیں گھڑ کر اس کی طرف منسوب کرے ) یا اس کی آیتوں کو جھٹلائے ، ایسے لوگوں کو نوشتۂ کتاب ( اپنے مقدر ) کا حصہ تو ملے گا ۔ لیکن جب ان کے پاس ہمارے فرستادہ ( فرشتے ) ان کی روحوں کو قبض کرنے کے لیے آئیں گے تو وہ ان سے کہیں گے ۔ ( آج ) وہ کہاں ہیں جن کو تم اللہ کے سوا پکارتے تھے؟ وہ جواب دیں گے کہ وہ تو ہم سے غائب ہوگئے اور وہ خود اپنے خلاف گواہی دیں گے کہ بے شک وہ کافر تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Who is more unjust than one who invents a lie against Allah or rejects His Signs? For such, their portion appointed must reach them from the Book (of decrees): until, when our messengers (of death) arrive and take their souls, they say: "Where are the things that ye used to invoke besides Allah?" They will reply, "They have left us in the lurch," And they will bear witness against themselves, that they had rejected Allah.

Translated by

Muhammad Sarwar

Who are more unjust than those who invent falsehoods against God and reject His revelations? These will have their share (of torment) which is ordained for them and when Our (angelic) Messengers come to them to cause them to die and ask them, "Where are those whom you had been worshipping besides God?" they will reply, "We had gone astray from the path of God." Thus, they will testify against their own souls by confessing their disbelief.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Who is more unjust than one who invents a lie against Allah or rejects His Ayat For such their appointed portion will reach them from the Book (of Decrees) until Our messengers (the angel of death and his assistants) come to them to take their souls, they (the angels) will say: "Where are those whom you used to invoke and worship besides Allah," they will reply, "They have vanished and deserted us." And they will bear witness against themselves, that they were disbelievers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Who is then more unjust than he who forges a lie against Allah or rejects His communications? (As for) those, their portion of the Book shall reach them, until when Our apostles come to them causing them to die, they shall say: Where is that which you used to call upon besides Allah? They would say: They are gone away from us; and they shall bear witness against themselves that they were unbelievers

Translated by

William Pickthall

Who doeth greater wrong than he who inventeth a lie concerning Allah or denieth Our tokens. (For such) their appointed portion of the Book (of destiny) reacheth them till, when Our messengers come to gather them, they say: Where (now) is that to which ye cried beside Allah? They say: They have departed from us. And they testify against themselves that they were disbelievers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर उससे ज़्यादा ज़ालिम कौन होगा जो अल्लाह पर बोहतान बाँधे या उसकी निशानियों को झुठलाए, उनके नसीब का जो हिस्सा लिखा हुआ है वह उन्हें मिल कर रहेगा, यहाँ तक कि जब हमारे भेजे हुए फ़रिश्ते उनकी जान लेने के लिए उनके पास पहुँचेंगे तो उनसे पूछेंगे कि अल्लाह के सिवा जिनको तुम पुकारते थे कहाँ हैं, वे कहेंगे कि वे सब हमसे खो गए और वे अपने ऊपर इक़रार करेंगे कि बेशक वे इनकार करने वाले थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو اس شخص سے زیادہ کون ظالم ہوگا جو اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھے (2) یا اس کی آیتوں کو جھوٹا بتلاوے ان لوگوں کے نصیب کا جو کچھ کتاب میں ہے وہ ان کو مل جاوے گا یہاں تک کہ جب ان کے پاس ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے ان کی جان قبض کرنے آوینگے تو کہیں گے کہ وہ کہاں گئے جن کی تم خدا کو چھوڑ کر عبادت کیا کرتے تھے وہ کہیں گے کہ ہم سے سب غائب ہوگئے (3) اور اپنے کافر ہونے کا اقرار کرنے لگیں گے۔ (4) (37)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” پھر اس سے بڑا ظالم کون ہے جو اللہ پر جھوٹ باندھے یا اس کی آیات کو جھٹلائے۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں لکھے ہوئی کے مطابق ان کا حصہ پہنچے گا، یہاں تک کہ جب ان کے پاس ہمارے ملائکہ آئیں گے جو انہیں فوت کریں گے تو کہیں گے کہاں ہیں وہ جنہیں تم اللہ کے سواپکارتے تھے ؟ کہیں گے وہ ہم سے گم ہوگئے اور وہ اپنے آپ پر شہادت دیں گے کہ واقعی وہ کفر کرنے والے تھے۔ “ (٣٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آخر اس سے بڑا ظالم اور کون ہوگا جو بالکل جھوٹی باتیں گھڑ کر اللہ کی طرف منسوب کرے یا اللہ کی سچی آیات کو جھٹلائے ؟ ایسے لوگ اپنے نوشتہ تقدیر کے مطابق اپنا حصہ پاتے رہیں گے ‘ یہاں تک کہ وہ گھڑی آجائے گی جب ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے ان کی روحیں قبض کرنے کے لئے پہنچیں گے ۔ اس وقت وہ ان سے پوچھیں گے کہ بتاؤ اب کہاں ہیں تمہارے معبود جن کو تم خدا کے بجائے پکارتے تھے ؟ وہ کہیں گے کہ سب ہم سے گم ہوگئے ۔ اور وہ خود اپنے خلاف گواہی دیں گے کہ ہم واقعی منکر حق تھے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اس سے زیادہ ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹا بہتان باندھے یا اس کی آیات کو جھٹلائے یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ان کا لکھا ہوا حصہ مل جائے گا۔ یہاں تک کہ جب ان کے پاس ہمارے فرستادہ ان کی جان قبض کرنے کے لیے آئیں گے تو وہ کہیں گے کہ وہ کہاں ہیں جنہیں تم اللہ کے سوا پکارا کرتے تھے جواب میں کہیں گے کہ وہ سب ہم سے غائب ہوگئے اور اس وقت یہ لوگ اپنے بارے میں اقرار کرلیں گے کہ ہم کافر تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر اس سے زیادہ ظالم کون سے جو بہتان باندھے اللہ پر جھوٹا یا جھٹلائے اس کے حکموں کو   وہ لوگ ہیں کہ ملے گا ان کو جو ان کا حصہ لکھا ہوا ہے کتاب میں یہاں تک کہ جب پہنچیں ان کے پاس ہمارے بھیجے ہوئے ان کی جان لینے کو تو کہیں کیا ہوئے وہ جن کو تم پکارا کرتے تھے سوا اللہ کے بولیں گے وہ ہم سے کھوئے گئے اور اقرار کرلیں گے اپنے اوپر کہ بیشک کافر تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر اس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہوسکتا ہے جو اللہ پر جھوٹ باندھے یا آیات الٰہی کی تکذیب کرے ایسے لوگوں کے نصیب میں جو لکھا ہے وہ انہیں ملتا رہے گا یہاں تک کہ جب ان کے پاس ہمارے فرشتے ان کی جان قبض کرنے کے لئے آئیں گے تو ان سے پوچھیں گے کہ اب وہ کہاں ہیں جن کو تم خدا کے سوا پکارا کرتے تھے وہ کافر جواب دیں گے کہ وہ تو سب ہم سے کہیں غائب ہوگئے اور وہ اپنے خلاف اس امر کا اعتراف کریں گے کہ وہ فی الحقیقت کافر تھے