31. In addition to the above verse, the Qur'an elsewhere recounts the mutual incriminations of the dwellers of Hell. For example, it occurs in Sarah al-Saba' in the following words: 'Could you but see when the wrong-doers will be made to stand before their Lord, throwing back the word (of blame) on one another! Those who had been abased will say to the arrogant ones: "Had it not been for you, we should certainly have been believers!" The arrogant ones will say, to those who had been abased: "Was it we who kept you back from Guidance after it reached you? Nay, rather it was you yourselves who transgressed" ' (al-Saba' 34: 31-2). This means that since the misguided people themselves were not keen on receiving the right guidance, they fell victims even more to the forces of misguidance. Out of their own excessive worldliness they chose to follow their ungodly leaders. Granted that it was the forces of misguidance which had invented ideologies such as materialism, excessive worldliness, and nationalism. But when people were attracted to these false ideologies, they did so out of their own weaknesses. These forces of evil achieved success because what they offered was to the utmost liking of the people. Again, the people who were tempted to embrace counterfeit religious ideologies were themselves to blame for falling prey to them since there was an inner urge in them to accept such ideologies. Rather than submitting to the One True God and to rigorous moral discipline, they looked for deities that would help them to achieve their worldly purposes. Naturally, they invented deities of their own liking. They also desired the intercession of those who would let them grow in worldiness and godlessness, and yet who would also ensure their redemption in the Next World. As they preferred a religion that would not make their life a bit dry, permissive religious cults which did not object to any kind of self-indulgence were developed. This establishes clearly that the external forces of evil alone are not to blame. The people who succumb to evil and error equally share the blame. This neither condones the role of those who seek to mislead others, nor detracts from the responsibility of those who choose to be misled.
سورة الْاَعْرَاف حاشیہ نمبر :31
اہل دوزخ کی اس باہمی تکرار کو قرآن مجید میں کئی جگہ بیان کیا گیا ہے ۔ مثلاً سورہ سبا آیات ۳١ ۔ ۳۳ میں ارشاد ہوتا ہے کہ ”کاش تم دیکھ سکو اس موقع کو جب یہ ظالم اپنے رب کے حضور کھڑے ہوں گے اور ایک دوسرے پر باتیں بنا رہے ہوں گے ۔ جو لوگ دنیا میں کمزور بنا کر رکھے گئے تھے وہ ان لوگوں سے جو بڑے بن کر رہے تھے ، کہیں گے کہ اگر تم نہ ہوتے تو ہم مومن ہوتے ۔ وہ بڑے بننے والے ان کمزور بنائے ہوئے لوگوں کو جواب دیں گے ہم نے تم کو ہدایت سے روک دیا تھا جب کہ وہ تمہارے پاس آئی تھی؟ نہیں ، بلکہ تم خود مجرم تھے ۔ “ مطلب یہ ہے کہ تم خود کب ہدایت کے طالب تھے؟ اگر ہم نے تمہیں دنیا کے لالچ دے کر اپنا بندہ بنایا تو تم لالچی تھے جب ہی تو ہمارے دام میں گرفتار ہوئے ۔ اگر ہم نے تمہیں خریدا تو تم خود بکنے کے لیے تیار تھے جب ہی تو ہم خرید سکے ۔ اگر ہم نے تمہیں مادہ پرستی اور دنیا پرستی اور قوم پرستی اور ایسی ہی دوسری گمراہیوں اور بداعمالیوں میں مبتلا کیا تو تم خود خدا سے بے زار اور دنیا کے پرستار تھے جب ہی تو تم نے خدا پرستی کی طرف بلانے والوں کو چھوڑ کر ہماری پکار پر لبیک کہا اگر ہم نے تمہیں مذہبی قسم کے فریب دیے تو ان چیزوں کی مانگ تو تمہارے ہی اندر موجود تھی جنہیں ہم پیش کرتے تھے اور تم لپک لپک کر لیتے تھے ۔ تم خدا کے بجائے ایسے حاجت روا مانگتے تھے جو تم سے کسی اخلاقی قانون کی پابندی کا مطالبہ نہ کریں اور بس تمہارے کام بناتے رہیں ۔ ہم نے وہ حاجت روا تمہیں گھڑ کر دے دیے ۔ تم کو ایسے سفارشیوں کی تلاش تھی کہ تم خدا سے بے پرواہ ہو دنیا کے کُتّے بنے رہو اور بخشوانے کا ذمہ وہ لے لیں ۔ ہم نے وہ سفارشی تصنیف کر کے تمہیں فراہم کر دیے ۔ تم چاہتے تھے کہ خشک دبے مزہ دینداری اور پرہیزگاری اور قربانی اور سعی وہ عمل کے بجائے نجات کا کوئی اور راستہ بتایا جائے جس میں نفس کے لیے لذتیں ہی لذتیں ہوں اور خواہشات پر پابندی کوئی نہ ہو ۔ ہم نے ایسے خوش نما مذہب تمہارے لیے ایجاد کر دیے ۔ غرض یہ کہ ذمہ داری تنہا ہمارے ہی اوپر نہیں ہے ۔ تم بھی برابر کے ذمہ دار ہو ۔ ہم اگر کمراہی فراہم کرنے والےتھے تو تم اس کے خریدار تھے ۔