Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 39

سورة الأعراف

وَ قَالَتۡ اُوۡلٰىہُمۡ لِاُخۡرٰىہُمۡ فَمَا کَانَ لَکُمۡ عَلَیۡنَا مِنۡ فَضۡلٍ فَذُوۡقُوا الۡعَذَابَ بِمَا کُنۡتُمۡ تَکۡسِبُوۡنَ ﴿٪۳۹﴾  11

And the first of them will say to the last of them, "Then you had not any favor over us, so taste the punishment for what you used to earn."

اور پہلے لوگ پچھلے لوگوں سے کہیں گے کہ پھر تم کو ہم پر کوئی فوقیت نہیں سو تم بھی اپنی کمائی کے بدلے میں عذاب کا مزہ چکھو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالَتۡ
اور کہے گی
اُوۡلٰىہُمۡ
پہلی ان کی
لِاُخۡرٰىہُمۡ
ان کی پچھلی کو
فَمَا
پس نہ
کَانَ
ہوئی
لَکُمۡ
تمہارے لئے
عَلَیۡنَا
ہم پر
مِنۡ فَضۡلٍ
کوئی فضل
فَذُوۡقُوا
پس چکھو
الۡعَذَابَ
عذاب
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَکۡسِبُوۡنَ
تم کمائی کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالَتۡ
او رکہے گی
اُوۡلٰىہُمۡ
پہلی ان کی
لِاُخۡرٰىہُمۡ
اپنی پچھلی کے لیے
فَمَا
پھر نہیں
کَانَ
تھی
لَکُمۡ
تمہارے لیے
عَلَیۡنَا
ہم پر
مِنۡ فَضۡلٍ
کوئی فضلیت
فَذُوۡقُوا
تو تم چکھو
الۡعَذَابَ
عذاب
بِمَا
بدلے اس کے جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَکۡسِبُوۡنَ
کماتے
Translated by

Juna Garhi

And the first of them will say to the last of them, "Then you had not any favor over us, so taste the punishment for what you used to earn."

اور پہلے لوگ پچھلے لوگوں سے کہیں گے کہ پھر تم کو ہم پر کوئی فوقیت نہیں سو تم بھی اپنی کمائی کے بدلے میں عذاب کا مزہ چکھو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور پہلی جماعت پچھلی کے متعلق کہے گی۔ آخر تمہیں ہم پر کون سی برتری حاصل ہے (کہ تمہیں تو اکہرا عذاب ہو اور ہمیں دہرا یعنی دگنا ہو ؟ ) لہذا تم بھی جو کچھ کرتے رہے ہو اس کے عذاب کا مزا چکھو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوران کی پہلی جماعت اپنی پچھلی کے لئے کہے گی: ’’پھرتمہیں بھی ہم پر کوئی فضیلت حاصل نہیں تھی توتم عذاب کامزہ چکھو،اس کے بدلے میں جوتم کماتے تھے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the first of them will say to the last of them, |"So you have no superiority over us. Now, taste the punishment for what you have been earning.|"

اور کہیں گے ان کے پہلے پچھلوں کو پس کچھ نہ ہوئی تم کو ہم پر بڑائی، اب چکھو عذاب بہ سبب اپنی کمائی کے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ان کے اگلے اپنے پچھلوں سے کہیں گے کہ تمہیں بھی تو ہم پر کوئی فضیلت حاصل نہیں ہوسکی لہٰذا اب چکھو مزہ عذاب کا اپنے کرتوتوں کے بدلے میں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then the preceding ones will say to the succeeding ones: 'You were in no way superior to us; taste, then, this torment for your deeds.'

اور پہلا گروہ دوسرے گروہ سے کہے گا ﴿اگر ہم قابلِ الزام تھے﴾ تو تمہی کو ہم پر کون سی فضیلت حاصل تھی ، اب اپنی کمائی کے نتیجہ میں عذاب کا مزا چکھو ۔ 31؏ ٤

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور پہلے آنے والے بعد میں آنے والوں سے کہیں گے : تو پھر تم کو ہم پر کوئی فوقیت تو حاصل نہ ہوئی ۔ لہذا جو کمائی تم خود کرتے رہے ہو اس کے بدلے عذاب کا مزہ چکھو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگلی امت پچھلی سے کہے گی تم کچھ ہم سے اچھے نہیں رہے 8 اب اپنے کیے کے بدل عذاب کا مزہ چکھو (یہ اللہ تعالیٰ فرمائے گا یا اگلی امت کہے گی) 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور پہلی جماعت پچھلی جماعت سے کہے گی پس تم کو ہم پر کوئی فضیلت نہیں سو جو عمل تم کرتے تھے اس کے بدلے عذاب چکھتے رہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پہلی جماعت دوسری جماعت سے کہے گی کہ تمہیں ہمارے اوپر کون سی بڑائی حاصل ہے (جس پر تم فخر کر رہے ہو) تم اپنے کیے ہوئے اعمال کا عذاب چکھو جو تم کرتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور پہلی جماعت پچھلی جماعت سے کہے گی کہ تم کو ہم پر کچھ بھی فضیلت نہ ہوئی تو جو (عمل) تم کیا کرتے تھے اس کے بدلے میں عذاب کے مزے چکھو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And the first of them will say unto the last of them: ye have then no preference over us; taste then the torment for that which ye were wont to earn.

اور ان کے اگلے اپنے پچھلوں سے کہیں گے پھر تم کو ہم پر کوئی ترجیح نہیں سو تم عذاب کا مزہ چکھو ان حرکتوں کے عوض جو تم کرتے رہے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان کے اگلے اپنے پچھلوں سے کہیں گے: تم کو بھی تو ہم پر کوئی فضیلت حاصل نہیں ہوئی تو تم بھی اپنے کیے کی پاداش میں عذاب چکھو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور پہلے والے بعد والوں سے کہیں گے پس تمہیں ہم پر کوئی فضیلت نہیں سو تم جو کچھ کیا کرتے تھے اس کے بدلے عذاب چکھو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور پہلی جماعت پچھلی جماعت سے کہے گی کہ تم کو ہم پر کچھ بھی برتری نہ ملی تو جو عمل تم کیا کرتے تھے اس کے بدلے میں عذاب کے مزے چکھو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ان میں کی پہلی جماعت اپنی پچھلی جماعت سے کہے گی کہ پھر تم کو بھی ہم پر کوئی فوقیت نہ ہوئی، لہذا تم بھی عذاب کا مزہ چکھو اپنے ان اعمال کے بدلے میں جو تم کماتے رہے تھے،

Translated by

Noor ul Amin

اور پہلی جماعت پچھلی کے متعلق کہے گی ’’آخرتمہیں ہم پر کو نسی برتری حاصل ہے؟لہٰذا تم بھی جو کچھ کرتے رہے ہواس کے عذاب کاذائقہ چکھو‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور پہلے پچھلوں سے کہیں گے تو تم کچھ ہم سے اچھے نہ رہے ( ف٦۵ ) تو چکھو عذاب بدلہ اپنے کیے کا ( ف٦٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ان کے اگلے اپنے پچھلوں سے کہیں گے: سو تمہیں ہم پر کچھ فضیلت نہ ہوئی پس ( اب ) تم ( بھی ) عذاب ( کا مزہ ) چکھو اس کے سبب جو کچھ تم کماتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور ان کا پہلا گروہ دوسرے گروہ سے کہے گا ۔ کہ ( اگر ہم مستوجبِ الزام تھے ) تو پھر تم کو ہم پر کوئی فضیلت تو نہ ہوئی؟ بس ( ہماری طرح ) تم بھی اپنے کئے کی پاداش میں عذاب کا مزہ چکھو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then the first will say to the last: "See then! No advantage have ye over us; so taste ye of the penalty for all that ye did!"

Translated by

Muhammad Sarwar

The first will then say, "You are no better than us; suffer the torment as the result of your deeds.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The first of them will say to the last of them: "You were not better than us, so taste the torment for what you used to earn."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the foremost of them will say to the last of them: So you have no preference over us; therefore taste the chastisement for what you earned.

Translated by

William Pickthall

And the first of them saith unto the last of them: Ye were no whit better than us, so taste the doom for what ye used to earn.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उनके अगले अपने पिछलों से कहेंगे कि तुमको हम पर कोई फ़ज़ीलत हासिल नहीं, पस अपनी कमाई के नतीजे में अज़ाब का मज़ा चखो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور پہلے لوگ پچھلے لوگوں سے کہیں گے کہ پھر تم کو ہم پر کوئی فوقیت نہیں سو تم بھی اپنے کردار کے مقابلہ میں عذاب کا مزہ چکھتے رہو۔ (39)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ان کی پہلی جماعت اپنے سے بعد والی جماعت سے کہے گی تمہیں ہم پر کوئی برتری حاصل نہیں عذاب چکھو اس کے بدلے جو تم کمایا کرتے تھے۔ “ (٣٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور پہلا گروہ دوسرے گروہ سے کہے گا کہ (اگر ہم قابل الزام تھے تو) تمہی کو ہم پر کون سی فضیلت حاصل تھی ‘ اب اپنی کمائی کے نتیجے میں عذاب کا مزا چکھو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو پہلے لوگ تھے وہ پچھلے لوگوں سے کہیں گے کہ پھر تم کو ہم پر کوئی فضیلت نہیں۔ سو چکھ لو عذاب اپنے اعمال کے بدلہ میں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہیں گے ان کے پہلے پچھلوں کو پس کچھ نہ ہوئی تم کو ہم پر بڑائی اب چکھو عذاب بسبب اپنی کمائی کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان میں سے پہلے لوگ پچھلوں سے یوں کہیں گے بس اب تو تم کو ہم پر کوئی فوقیت نہ رہی سو اب تم اس کفر کی پاداش میں جو تم کیا کرتے تھے عذاب کا مزہ چیکھو۔