Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 43

سورة الأعراف

وَ نَزَعۡنَا مَا فِیۡ صُدُوۡرِہِمۡ مِّنۡ غِلٍّ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہِمُ الۡاَنۡہٰرُ ۚ وَ قَالُوا الۡحَمۡدُ لِلّٰہِ الَّذِیۡ ہَدٰىنَا لِہٰذَا ۟ وَ مَا کُنَّا لِنَہۡتَدِیَ لَوۡ لَاۤ اَنۡ ہَدٰىنَا اللّٰہُ ۚ لَقَدۡ جَآءَتۡ رُسُلُ رَبِّنَا بِالۡحَقِّ ؕ وَ نُوۡدُوۡۤا اَنۡ تِلۡکُمُ الۡجَنَّۃُ اُوۡرِثۡتُمُوۡہَا بِمَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۴۳﴾ الثلٰثۃ

And We will have removed whatever is within their breasts of resentment, [while] flowing beneath them are rivers. And they will say, "Praise to Allah , who has guided us to this; and we would never have been guided if Allah had not guided us. Certainly the messengers of our Lord had come with the truth." And they will be called, "This is Paradise, which you have been made to inherit for what you used to do."

اور جو کچھ ان کے دلوں میں ( کینہ ) تھا ہم اس کو دور کر دیں گے ان کے نیچے نہریں جاری ہونگی ۔ اور وہ لوگ کہیں گے کہ اللہ کا ( لاکھ لاکھ ) شکر ہے جس نے ہم کو اس مقام تک پہنچایا اور ہماری کبھی رسائی نہ ہوتی اگر اللہ تعالٰی ہم کو نہ پہنچاتا واقعی ہمارے رب کے پیغمبر سچی باتیں لے کر آئے تھے ۔ اور ان سے پکار کر کہا جائے گا کہ اس جنت کے تم وارث بنائے گئے ہو اپنے اعمال کے بدلے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَنَزَعۡنَا
اور نکال لیں گے ہم
مَا
جو
فِیۡ صُدُوۡرِہِمۡ
ان کے سینوں میں ہو گا
مِّنۡ غِلٍّ
کوئی کینہ
تَجۡرِیۡ
بہتی ہوں گی
مِنۡ تَحۡتِہِمُ
ان کے نتیجے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
وَقَالُوا
اور وہ کہیں گے
الۡحَمۡدُ
سب تعریف
لِلّٰہِ
اللہ کے لئے ہے
الَّذِیۡ
وہ جس نے
ہَدٰىنَا
راہ نمائی کی ہماری
لِہٰذَا
اس کے لئے
وَمَا
اور نہ
کُنَّا
تھے ہم
لِنَہۡتَدِیَ
کہ ہم ہدایت پاتے
لَوۡ
اگر
لَاۤ
نہ
اَنۡ
یہ کہ
ہَدٰىنَا
ہدایت دیتا ہمیں
اللّٰہُ
اللہ
لَقَدۡ
البتہ تحقیق
جَآءَتۡ
آگئے
رُسُلُ
رسول
رَبِّنَا
ہمارے رب کے
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
وَنُوۡدُوۡۤا
اور وہ پکارے جائیں گے
اَنۡ
کہ
تِلۡکُمُ
یہ
الۡجَنَّۃُ
جنت ہے
اُوۡرِثۡتُمُوۡہَا
وارث بنائے گئے ہو تم اس کے
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَنَزَعۡنَا
اورہم نکال دیں گے
مَا
جو
فِیۡ صُدُوۡرِہِمۡ
ان کے سینوں میں ہے
مِّنۡ غِلٍّ
کینے میں سے
تَجۡرِیۡ
بہتی ہوں گی
مِنۡ تَحۡتِہِمُ
ان کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
وَقَالُوا
اور وہ کہیں گے
الۡحَمۡدُ
تمام تعریف
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں
الَّذِیۡ
وہ جس نے
ہَدٰىنَا
ہدایت دی ہمیں
لِہٰذَا
اس کے لیے
وَمَا
اور نہیں
کُنَّا
تھے ہم کبھی بھی
لِنَہۡتَدِیَ
کہ ہم ہدایت پائیں
لَوۡ لَاۤ
اگر نہ
اَنۡ
یہ کہ
ہَدٰىنَا
ہدایت دیتا ہمیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
لَقَدۡ
بلاشبہ یقیناً
جَآءَتۡ
آئے
رُسُلُ
رسول
رَبِّنَا
ہمارے رب کے
بِالۡحَقِّ
حق کے ساتھ
وَنُوۡدُوۡۤا
اور وہ پکارے جائیں گے
اَنۡ
یہ کہ
تِلۡکُمُ
یہ
الۡجَنَّۃُ
جنت ہے
اُوۡرِثۡتُمُوۡہَا
وارث بنائے گئے ہو تم اس کے
بِمَا
بدلہ ہے اس کا جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُوۡنَ
عمل کرتے
Translated by

Juna Garhi

And We will have removed whatever is within their breasts of resentment, [while] flowing beneath them are rivers. And they will say, "Praise to Allah , who has guided us to this; and we would never have been guided if Allah had not guided us. Certainly the messengers of our Lord had come with the truth." And they will be called, "This is Paradise, which you have been made to inherit for what you used to do."

اور جو کچھ ان کے دلوں میں ( کینہ ) تھا ہم اس کو دور کر دیں گے ان کے نیچے نہریں جاری ہونگی ۔ اور وہ لوگ کہیں گے کہ اللہ کا ( لاکھ لاکھ ) شکر ہے جس نے ہم کو اس مقام تک پہنچایا اور ہماری کبھی رسائی نہ ہوتی اگر اللہ تعالٰی ہم کو نہ پہنچاتا واقعی ہمارے رب کے پیغمبر سچی باتیں لے کر آئے تھے ۔ اور ان سے پکار کر کہا جائے گا کہ اس جنت کے تم وارث بنائے گئے ہو اپنے اعمال کے بدلے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان اہل جنت کے دلوں میں اگر ایک دوسرے کے خلاف کچھ کدورت ہوگی تو ہم اسے نکال دیں گے۔ ان کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور وہ کہیں گے : تعریف تو اللہ ہی کے لیے ہے جس نے ہمیں یہ (جنت کی) راہ دکھائی اگر اللہ ہمیں یہ راہ نہ دکھاتا تو ہم کبھی یہ راہ نہ پاسکتے تھے۔ ہمارے پروردگار کے رسول واقعی حق ہی لے کر آئے تھے اس وقت انہیں ندا آئے گی : تم اس جنت کے وارث بنائے گئے ہو اور یہ ان (نیک) اعمال کا بدلہ ہے جو تم دنیا میں کرتے رہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم ان کے سینوں سے ہرقسم کاکینہ نکال دیں گے،اُن کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں گی اوروہ کہیں گے: ’’(الحمدللہ)سب تعریف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے، ہمیں اللہ تعالیٰ ہی نے اس کے لئے ہدایت دی اوراگراﷲ تعالیٰ ہمیں ہدایت نہ دیتاتوہم کبھی بھی ہدایت نہ پاتے، بلاشبہ یقیناًہمارے رب کے رسول یقیناحق ہی لائے تھے‘‘ اوروہ پُکارے جائیں گے: ’’یہ جنت کہ جس کے تم وارث بنائے گئے ہو،اس کابدلہ ہے جوتم عمل کرتے تھے ۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We will remove whatever of malice they had in their hearts. Rivers will flow beneath them. And they will say, |"All praise to Allah who has led us unto this. And we were not to find the way, had Allah not guided us, surely, the messengers of our Lord came with truth.|" And they will be given a call, |"Here is the Para¬dise. This you have been made to inherit for the deeds you have been doing.|"

اور نکال لیں گے ہم جو کچھ ان کے دلوں میں خفگی تھی بہتی ہوں گی ان کے نیچے نہریں، اور کہیں گے شکر اللہ کا جس نے ہم کو یہاں تک پہنچا دیا اور ہم نہ تھے راہ پانے والے اگر نہ ہدایت کرتا ہم کو اللہ بیشک لائے تھے رسول ہمارے رب کی سچی بات اور آواز آئے گی کہ یہ جنت ہے، وارث ہوئے تم اس کے بدلے میں اپنے اعمال کے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نکال دیں گے جو کچھ ان کے سینوں میں ہوگا (ایک دوسرے کی طرف سے ) کوئی میل اور ان (کے بالاخانوں) کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی اور وہ کہیں گے کل شکر اور کل تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے ہمیں یہاں تک پہنچادیا اور ہم یہاں تک نہیں پہنچ سکتے تھے اگر اللہ ہی نے ہمیں نہ پہنچا دیا ہوتا۔ یقیناً ہمارے رب کے رسول حق کے ساتھ آئے تھے اور (تب ) انہیں پکارا جائے گا کہ یہ ہے وہ جنت جس کے تم وارث بنا دیے گئے ہو اپنے اعمال کی وجہ سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We shall strip away all rancour from their hearts, and rivers shall flow beneath them, and they shall say: 'All praise be to Allah Who has guided us on to this. Had it not been for Allah Who granted us guidance, we would not be on the Right Path. Surely the Messengers of our Lord did indeed come down with truth.' Then a voice will cry out to them: 'This is the Paradise which you are made to inherit as a reward for your deeds.'

ان کے دلوں میں ایک دوسرے کے خلاف جو کچھ کدورت ہوگی اسے ہم نکال دیں گے ۔ 32 ان کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ، اور وہ کہیں گے کہ تعریف خدا ہی کے لیے ہے جس نے ہمیں راستہ دکھایا ، ہم خود راہ نہ پا سکتے تھے اگر خدا ہماری رہنمائی نہ کرتا ، ہمارے رب کے بھیجے ہوئے رسول واقعی حق ہی لے کر آئے تھے ۔ اس وقت نِدا آئے گی کہ یہ جنّت جس کے تم وارث بنائے گئے ہو تمہیں ان کے اعمال کے بدلے میں ملی ہے جو تم کرتے رہے تھے ۔ 33

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ان کے سینوں میں ( ایک دوسرے سے دنیا میں ) جو کوئی رنجش رہی ہوگی ، اسے ہم نکال باہر کریں گے ، ( ٢٤ ) ان کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں گی ، اور وہ کہیں گے : تمام تر شکر اللہ کا ہے ، جس نے ہمیں اس منزل تک پہنچایا ، اگر اللہ ہمیں نہ پہنچاتا تو ہم کبھی منزل تک نہ پہنچتے ۔ ہمارے پروردگار کے پیغمبر واقعی ہمارے پاس بالکل سچی بات لے کر آئے تھے ۔ اور ان سے پکار کر کہا جائے گا کہ : لوگو ! یہ ہے جنت ! تم جو عمل کرتے رہے ہو ان کی بنا پر تمہیں اس کا وارث بنا دیا گیا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان کے دلو میں جو کچھ کینہ ہوگا وہ ہم نکال ڈالیں گے 5 ان کے تلے نہریں بہہ رہی ہوں گی اور وہ کہتے ہوں گے خدا کا شکر جس نے ہم کو یہ رستہ دکھایا (ایمان کا اور نیک اعمال کا جس کے بدلے میں یہ ہمیشہ کا عیش ملا) اور اگر اللہ ہم کو راہ پر نہ لاتا تو ہم جنت کی راہ نہ پاتے 6 بیشک ہمارے مالک کے پیغمبر سچی بات لے کر آئے گھے 7 اور ان سے پکار کر کہہ دیا جائے گا یہ جنت ہے تم اپنے کاموں کے بدل اس کے وارث ہوئے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان کے دلوں میں جو غبار تھا ہم اس کو دور کردیں گے ان کے تابع نہریں جاری ہوں گی اور کہیں گے سب خوبیاں اللہ ہی کے لئے ہیں جس نے ہم کو یہاں سکھ پہنچایا اور اگر اللہ ہماری رہنمائی نہ فرماتے تو ہرگز ہماری رسائی نہ ہوتی۔ بیشک ہمارے پروردگار کے پیغمبر حق کے ساتھ تشریف لائے۔ اور ان کو پکار کر کہا جائے گا کہ تمہارے اعمال کے بدلے یہ جنت تم کو عطا کی گئی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جو کچھ ان کے دلوں میں غبار اور کدورت ہوگی اس کو نکال کر (ایسی جنتوں میں داخل کریں گے) جن کے نیچے سے نہریں جاری ہونگی۔ ۔۔ ۔ اور وہ کہیں گے کہ تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جس نے ہمیں راہ ہدایت عطا کی۔ اگر وہ ہمیں راہ ہدایت نہ کدھا تا تو ہم ہدایت نہ پاتے۔ واقعی ہمارے رب کے جو رسول آئے تھے وہ حق لے کر آئے تھے۔ اس وقت ندا آئے گی کہ یہ جنت جس کے تم وارث بنائے گئے ہو یہ تمہارے اعمال کے بدلے میں تمہیں دی گئی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو کینے ان کے دلوں میں ہوں گے ہم سب نکال ڈالیں گے۔ ان کے محلوں کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی اور کہیں گے کہ خدا کا شکر ہے جس نے ہم کو یہاں کا راستہ دکھایا اور اگر خدا ہم کو رستہ نہ دکھاتا تو ہم رستہ نہ پا سکتے۔ بےشک ہمارا پروردگار کے رسول حق بات لے کر آئے تھے اور (اس روز) منادی کر دی جائے گی کہ تم ان اعمال کے صلے میں جو دنیا میں کرتے تھے اس بہشت کے وارث بنا دیئے گئے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We shall extract whatsoever of rancour there may be in their breasts, rivers flowing beneath them, and they will say all praise unto Allah who hath guided us onto this; we were not such as to find guidance were it not that Allah had guided us; assuredly the aspotles of our Lord came with truth. And they shall be cried unto: this is the Garden, it ye inherit for that which ye have been working.

اور جو کچھ ان کے دلوں میں غبار (رہا) ہوگا اسے ہم دور کردیں گے ۔ ان کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی اور وہ کہیں گے کہ (ساری) تعریف ہے اللہ کے لئے جس نے ہم کو اس (مقام) تک پہنچا دیا اور ہم تو (کبھی بھی یہاں تک) نہ پہنچتے اگر اللہ نے ہم کو نہ پہنچا دیا ہوتا واقعی ہمارے پروردگار کے پیغمبر سچائی کے ساتھ آئے تھے ۔ اور انہیں ندا دی جائے گی کہ یہی وہ جنت ہے جس کے تم اب وارث ہوگئے ہو بہ عوض اس کے کہ جو کچھ تم کرتے رہے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان کے سینے کی ہر خلش ہم کھینچ لیں گے ۔ ان کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی اور وہ کہیں گے: شکر کا سزاوار ہے وہ اللہ ، جس نے اس چیز کی ہم کو ہدایت بخشی ۔ اگر اللہ نے ہمیں ہدایت نہ بخشی ہوتی تو ہم تو ہدایت پانے والے نہ بنتے ۔ ہمارے رب کے رسول بالکل سچی بات لے کر آئے اور ان کو پیغام دیا جائے گا کہ یہی وہ جنّت ہے ، جس کے تم ، اپنے اعمال کے صلے میں وارث ٹھہرائے گئے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو کچھ رنجشیں ان کے سینوں میں رہ گئی ہوں گی ہم انہیں نکال دیں گے اور ان کے ( باغوں کے ) نیچے نہریں بہہ رہی ہوںگی ۔ اور وہ کہیں گے تمام تعریفیں اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کیلئے ہیں جنہوں نے ہمیں یہاں پہنچادیا اور ہم کبھی راہ پانے والے نہ ہوتے اگر اﷲ ( تعالیٰ ) ہمیں ہدایت نہ عنایت فرماتے ۔ بیشک ہمارے رب کے رسول حق کے ساتھ آئے اور انہیں آواز دی جائے گی کہ یہ جنت ہے جس کا تمہیں ان اعمال کے بدلے جنہیں تم کیا کرتے تھے وارث بنادیا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو کینے ان کے سینوں میں ہوں گے ہم سب نکال ڈالیں گے۔ ان کے محلوں کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی اور کہیں گے کہ اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں یہاں کا راستہ دکھایا اور اگر اللہ ہم کو راستہ نہ دکھاتا تو ہم راستہ نہ پاسکتے۔ بیشک ہمارے اللہ کے رسول حق بات لیکر آئے تھے اور اس روز منا دی کردی جائے گی کہ تم ان اعمال کے صلہ میں جو دنیا میں کرتے تھے اس بہشت کے مالک بنا دیے گئے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور نکال باہر کردیں گے ہم جو بھی کوئی کدورت رہی ہوگی ان کے سینوں میں، بہہ رہی ہوں گی ان کے نیچے سے طرح طرح کی عظیم الشان نہریں، اور وہ کہیں گے کہ تعریف (وشکر) اس اللہ کے لئے ہے جس نے ہمیں یہاں تک پہنچایا، ورنہ ہم خود یہاں پہنچنے کے نہیں تھے اگر اللہ ہماری راہنمائی نہ فرماتا، بیشک آئے تھے ہمارے رب کے رسول حق کے ساتھ، اور ان کو پکارا جائے گا (اس صدائے دلنواز کے ساتھ) کہ وارث بنادیا گیا تم لوگوں کو اس جنت کا، تمہارے ان اعمال کے بدلے میں جو تم لوگ کرتے رہے تھے (اپنی زندگی میں)

Translated by

Noor ul Amin

ان اہل جنت کے دلوں میں اگرکچھ کدورت ہوگی توہم اسے نکال دینگے ان کے نیچے نہریں جاری ہوگی اور وہ کہیں گے: تعریف اللہ ہی کے لئے ہے جس نے ہمیں یہ ( جنت کی ) راہ دکھائی اگراللہ ہمیں ہدایت نہ دیتاتوہم خود ہدایت نہ پا سکتے تھے ، ہمارے رب کے رسول واقعی حق لے کرآئے تھے‘‘ اس وقت نداآئیگی:’’تم اس جنت کے وارث بنائے گئے ہوان اعمال کے بدلہ میں جو تم کرتے رہے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے ان کے سینوں سے کینے کھینچ لیے ( ف۷۱ ) ان کے نیچے نہریں بہیں گی اور کہیں گے ( ف۷۲ ) سب خوبیاں اللہ کو جس نے ہمیں اس کی راہ دکھائی ( ف۷۳ ) اور ہم راہ نہ پاتے اگر اللہ ہمیں راہ نہ دکھاتا ، بیشک ہمارے رب کے رسول حق لائے ( ف۷٤ ) اور ندا ہوئی کہ یہ جنت تمہیں میراث ملی ( ف۷۵ ) صلہ تمہارے اعمال کا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم وہ ( رنجش و ) کینہ جو ان کے سینوں میں ( دنیا کے اندر ایک دوسرے کے لئے ) تھا نکال ( کے دور کر ) دیں گے ان کے ( محلوں کے ) نیچے نہریں جاری ہوں گی ، اور وہ کہیں گے: سب تعریفیں اﷲ ہی کے لئے ہیں جس نے ہمیں یہاں تک پہنچا دیا ، اور ہم ( اس مقام تک کبھی ) راہ نہ پا سکتے تھے اگر اﷲ ہمیں ہدایت نہ فرماتا ، بیشک ہمارے رب کے رسول حق ( کا پیغام ) لائے تھے ، اور ( اس دن ) ندا دی جائے گی کہ تم لوگ اس جنت کے وارث بنا دیئے گئے ہو ان ( نیک ) اعمال کے باعث جو تم انجام دیتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو کچھ ان کے دلوں میں کدورت ہوگی ہم اسے باہر نکال دیں گے ان کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں گی ۔ اور وہ شکر کرتے ہوئے کہیں گے ہر قسم کی تعریف اس اللہ کے لئے ہے جس نے ہمیں اس منزلِ مقصود تک پہنچایا اور ہم کبھی یہاں تک نہیں پہنچ سکتے تھے اگر وہ ہمیں نہ پہنچاتا ۔ یقینا ہمارے پروردگار کے رسول حق کے ساتھ آئے اور انہیں ندا دی جائے گی کہ یہ بہشت ہے جس کے تم اپنے ان اعمال کی بدولت وارث بنائے گئے ہو ۔ جو تم انجام دیا کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And We shall remove from their hearts any lurking sense of injury;- beneath them will be rivers flowing;- and they shall say: "Praise be to Allah, who hath guided us to this (felicity): never could we have found guidance, had it not been for the guidance of Allah: indeed it was the truth, that the messengers of our Lord brought unto us." And they shall hear the cry: "Behold! the garden before you! Ye have been made its inheritors, for your deeds (of righteousness)."

Translated by

Muhammad Sarwar

We shall remove all grudges from their hearts. They will enjoy the flowing streams in the garden and will say, "God who guided us to this, deserves all praise. Had He not guided us, we would never have been able to find the right direction. The (angelic) Messengers of our Lord came to us with the Truth." They shall be told, 'This is the Paradise which you have inherited because of your good deeds."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We shall remove from their breasts any Ghill; rivers flowing under them, and they will say: "All the praises and thanks be to Allah, Who has guided us to this, and never could we have found guidance, were it not that Allah had guided us! Indeed, the Messengers of our Lord did come with the truth." And it will be cried out to them: "This is the Paradise which you have inherited for what you used to do."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We will remove whatever of ill-feeling is in their breasts; the rivers shall flow beneath them and they shall say: All praise is due to Allah Who guided us to this, and we would not have found the way had it not been that Allah had guided us; certainly the apostles of our Lord brought the truth; and it shall be cried out to them that this is the garden of which you are made heirs for what you did.

Translated by

William Pickthall

And We remove whatever rancour may be in their hearts. Rivers flow beneath them. And they say: The praise to Allah, Who hath guided us to this. We could not truly have been led aright if Allah had not guided us. Verily the messengers of our Lord did bring the Truth. And it is cried unto them: This is the Garden. Ye inherit it for what ye used to do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उनके सीने की हर रंजिश को हम निकाल देंगे, उनके नीचे नहरें बह रही होंगी, और वे कहेंगे कि सारी तारीफ़ अल्लाह के लिए है जिसने हमको यहाँ तक पहुँचाया और हम राह पाने वाले न थे अगर अल्लाह हमको हिदायत न देता, हमारे रब के रसूल सच्ची बात लेकर आए थे, और आवाज़ आएगी कि यह जन्नत है जिसके तुम वारिस ठहराए गए हो अपने आमाल के बदले।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو کچھ ان کے دلوں میں غبار تھا ہم اس کو دور کردینگے ان کے نیچے نہریں جاری ہونگی اور وہ لوگ کہیں گے کہ اللہ کا لاکھ لاکھ احسان ہے جس نے ہم کو اس (مقام) تک پہنچایا اور ہماری کبھی رسائی نہ ہوتی اگر اللہ تعالیٰ ہم کو نہ پہنچاتے (1) واقعی ہمارے رب کے پیغمبر سچی باتیں لے کر آئے تھے اور ان سے پکار کر کھا جاوے گا کہ یہ جنت تم کو دی گئی ہے (2) تمہارے اعمال کے بدلے۔ (3) (43)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان کے سینوں میں جو بھی کینہ ہوگا ہم نکال دیں گے ان کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں گی اور وہ کہیں گے سب تعریفیں اللہ کی ہیں۔ جس نے ہمیں اس کی ہدایت دی اور ہم کبھی نہ تھے کہ ہدایت پاتے، اگر ہمیں اللہ ہدایت نہ دیتا، بلاشبہ ہمارے رب کے رسول حق لے کر آئے اور انہیں آواز دی جائے گی کہ یہی وہ جنت ہے جس کے وارث تم بنائے گئے ہو اپنے اعمال کے بدلے۔ “ (٤٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کے دلوں میں ایک دوسرے کے خلاف جو کچھ کدورت ہوگی اسے ہم نکال دیں گے ۔ ان کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی اور وہ کہیں گے کہ تعریف خدا ہی کے لئے ہے جس نے ہمیں یہ راستہ دکھایا ‘ ہم خود راہ نہ پا سکتے تھے اگر خدا ہماری رہنمائی نہ کرتا ‘ ہمارے رب کے بھیجے ہوئے رسول حق ہی لے کر آئے تھے۔ اس وقت ندا آئے گی کہ یہ جنت جس کے تم وارث بنائے گئے ہو تمہیں ان اعمال کے بدلے مین ملی ہے جو تم کرتے رہے تھے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو کچھ ان کے سینوں میں کدورت ہوگی ہم اسے نکال دیں گے۔ اور وہ کہیں گے کہ سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جس نے ہمیں یہاں پہنچا دیا اور ہم راہ پانے والے نہ تھے اگر وہ ہم کو ہدایت نہ دیتا بلاشبہ ہمارے پاس ہمارے رب کے رسول حق کے ساتھ آئے۔ اور ان کو آواز دی جائے گی کہ یہ جنت ہے جو تمہیں دی گئی ان اعمال کا بدلہ جو تم کیا کرتے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور نکالیں گے ہم جو کچھ ان کے دلوں میں خفگی تھی بہتی ہوں گی ان کے نیچے نہریں اور وہ کہیں گے شکر اللہ کا جس نے ہم کو یہاں تک پہنچا دیا اور ہم نہ تھے راہ پانے والے اگر نہ ہدایت کرتا ہم کو اللہ بیشک لائے تھے رسول ہمارے رب کے سچی بات اور آواز آئے گی کہ یہ جنت ہے وارث ہوئے تم اس کے بدلے میں اپنے اعمال کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم ان اہل جنت کے دلوں سے باہمی دنیاوی رنجش کو سلب کرلیں گے ان کی حالت یہ ہوگی کہ ان کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی اور وہ کہیں گے خدا کا شکر ہے جس نے یہاں تک پہنچانے میں ہماری رہنمائی کی اور ہم کبھی بھی راہ یافتہ نہ ہوتے اگر خدا ہماری رہنمائی نہ کرتا بیشک ہمارے رب کے پیغمبر سچی باتیں لے کر آئے تھے اور ان اہل جنت سے پکار کر کہا جائے گا کہ ان اعمال کے صلے میں جو تم کیا کرتے تھے تم اس جنت کے وارث کردیئے گئے ہو