Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 45

سورة الأعراف

الَّذِیۡنَ یَصُدُّوۡنَ عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ وَ یَبۡغُوۡنَہَا عِوَجًا ۚ وَ ہُمۡ بِالۡاٰخِرَۃِ کٰفِرُوۡنَ ﴿ۘ۴۵﴾

Who averted [people] from the way of Allah and sought to make it [seem] deviant while they were, concerning the Hereafter, disbelievers.

جو اللہ کی راہ سے اعراض کرتے تھے اور اس میں کجی تلاش کرتے تھے وہ لوگ آخرت کے بھی منکر تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

الَّذِیۡنَ
وہ جو
یَصُدُّوۡنَ
روکتے تھے
عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ کے راستے سے
وَیَبۡغُوۡنَہَا
اور تلاش کرتے تھے اس میں
عِوَجًا
ٹیڑھا پن
وَہُمۡ
اور وہ
بِالۡاٰخِرَۃِ
آخرت کا
کٰفِرُوۡنَ
انکارکرنے والےتھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
یَصُدُّوۡنَ
روکتے تھے
عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی راہ سے
وَیَبۡغُوۡنَہَا
اور وہ تلاش کرتے تھے اس میں
عِوَجًا
کجی
وَہُمۡ
اور وہ
بِالۡاٰخِرَۃِ
آخرت کا
کٰفِرُوۡنَ
انکار کرنے والے تھے
Translated by

Juna Garhi

Who averted [people] from the way of Allah and sought to make it [seem] deviant while they were, concerning the Hereafter, disbelievers.

جو اللہ کی راہ سے اعراض کرتے تھے اور اس میں کجی تلاش کرتے تھے وہ لوگ آخرت کے بھی منکر تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکتے اور اس میں کجی پیدا کرنا چاہتے تھے اور آخرت کے منکر تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جواﷲ تعالیٰ کی راہ سے روکتے تھے اوروہ اُس میں کجی تلاش کرتے تھے اوروہی آخرت کاانکارکرنے والے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

who turn away from the way of Allah seeking crookedness in it, and they are the deniers of the Hereafter.|"

جو روکتے تھے اللہ کی راہ سے اور ڈھونڈھتے تھے اس میں کجی، اور وہ آخرت سے منکر تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ لوگ جو روکتے تھے (اور خود بھی رکتے تھے) اللہ کے راستے سے اور اس (راستے) میں کجی نکالتے تھے اور یہ لوگ آخرت کے منکر تھے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

upon those who hinder men from the path of Allah and seek to make it crooked; and disbelieve in the Hereafter.'

جو اللہ کے راستے سے لوگوں کو روکتے اور اسے ٹیڑھا کرنا چاہتے تھے اور آخرت کے منکر تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو اللہ کے راستے سے لوگوں کو روکتے تھے ، اور اس میں ٹیڑھ نکالنا چاہتے تھے ، اور جو آخرت کا بالکل انکار کیا کرتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو اللہ تعالیٰ کے رستے سے (لوگوں کو) روکتے ہیں اور اس کو ٹیڑھا کرنا چاہتے ہیں 1 اور وہ آخرت کو بھی نہیں مانتے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو اللہ کی راہ سے روکتے تھے اور اسمیں کجی (کج بحثی) تلاش کرتے تھے اور وہ آخرت سے انکار کرتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جنہوں نے لوگوں کو اللہ کے راستے سے روکا تھا اور جن کا کام اس (دین) میں ٹیڑھ تلاش کرنا اور آخرت کا انکا کرنا تھا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو خدا کی راہ سے روکتے اور اس میں کجی ڈھونڈتے اور آخرت سے انکار کرتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those who turned away from the way of Allah and would seek to render it crooked and in the Herafter they were disbelievers.

جو اللہ کی راہ سے اعراض کیا کرتے اور اس میں کجی تلاش کیا کرتے اور وہ آخرت کے منکر تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان پر جو اللہ کی راہ سے روکتے اور اس میں کجی پیدا کرنا چاہتے ہیں اور وہ آخرت کے منکر ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

جو اﷲ ( تعالیٰ ) کی راہ سے روکتے اور اس میں ٹیڑھا پن تلاش کرتے تھے ، اور وہ لوگ آخرت کا انکار کرنے والے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو اللہ کی راہ سے روکتے اور اس میں کجی ڈھونڈتے اور آخرت سے انکار کرتے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جو روکتے تھے اللہ کے راستے سے، اور اس میں کجی تلاش کرتے تھے، اور وہ آخرت کے منکر تھے

Translated by

Noor ul Amin

جو لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکتے اور چاہتے ہیں کہ وہ ٹیڑھی راہ میں رہیں ا ور آخرت کے منکرتھے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جو اللہ کی راہ سے روکتے ہیں ( ف۷۸ ) اور اسے کجی چاہتے ہیں ( ف۷۹ ) اور آخرت کا انکار رکھتے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( یہ وہی ہیں ) جو ( لوگوں کو ) اﷲ کی راہ سے روکتے تھے اور اس میں کجی تلاش کرتے تھے اور وہ آخرت کا انکار کرنے والے تھے

Translated by

Hussain Najfi

جو اللہ کے راہ سے ( لوگوں کو ) روکتے رہے ہیں اور اس میں کجی تلاش کرتے رہے ہیں ۔ اور وہ آخرت کا انکار کرتے رہے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Those who would hinder (men) from the path of Allah and would seek in it something crooked: they were those who denied the Hereafter."

Translated by

Muhammad Sarwar

who prevented others from the way of God, sought to make (the path) appear crooked, and had no belief in the Day of Judgment."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who hindered (men) from the path of Allah, and would seek to make it crooked, and they were disbelievers in the Hereafter.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Who hinder (people) from Allah's way and seek to make it crooked, and they are disbelievers in the hereafter.

Translated by

William Pickthall

Who debar (men) from the path of Allah and would have it crooked, and who are disbelievers in the Last Day.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो अल्लाह की राह से रोकते थे और उसमें कजी (टेढ़ापन) ढूँढते थे और वे आख़िरत के मुनकिर थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو اللہ کی راہ سے اعراض کیا کرتے تھے اور اس میں کجی تلاش کرتے رہتے تھے اور وہ لوگ آخرت کے بھی منکر تھے۔ (45)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو اللہ کے راستے سے روکتے تھے اور اس میں کجی ڈھونڈتے اور وہ آخرت کے منکر تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو اللہ کے راستے سے لوگوں کو روکتے رہے اور اسے ٹیڑھا کرنا چاہتے تھے اور آخرت کے منکر تھے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو اللہ کی راہ سے روکتے تھے اور اس میں کجی تلاش کرتے تھے اور وہ لوگ آخرت کے منکر تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو روکتے تھے اللہ کی راہ سے اور ڈھونڈھتے تھے اس میں کجی اور وہ آخرت سے منکر تھے  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو اللہ کی راہ سے لوگوں کو روکتے تھے اور اس تلاش میں رہتے تھے کہ خدا کی راہ کو ٹیڑھا ثابت کریں اور وہ آخرت کے بھی منکر تھے