Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 48

سورة الأعراف

وَ نَادٰۤی اَصۡحٰبُ الۡاَعۡرَافِ رِجَالًا یَّعۡرِفُوۡنَہُمۡ بِسِیۡمٰہُمۡ قَالُوۡا مَاۤ اَغۡنٰی عَنۡکُمۡ جَمۡعُکُمۡ وَ مَا کُنۡتُمۡ تَسۡتَکۡبِرُوۡنَ ﴿۴۸﴾

And the companions of the Elevations will call to men [within Hell] whom they recognize by their mark, saying, "Of no avail to you was your gathering and [the fact] that you were arrogant."

اور اہل اعراف بہت سے آدمیوں کو جن کو کے ان کے قیافہ سے پہچانیں گے پکاریں گے کہیں گے کہ تمہاری جماعت اور تمہارا اپنے کو بڑا سمجھنا تمہارے کچھ کام نہ آیا

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَنَادٰۤی
اور پکاریں گے
اَصۡحٰبُ الۡاَعۡرَافِ
اعراف والے
رِجَالًا
کچھ لوگوں کو
یَّعۡرِفُوۡنَہُمۡ
وہ پہچانتے ہوں گے انہیں
بِسِیۡمٰہُمۡ
ان کی علامات سے
قَالُوۡا
وہ کہیں گے
مَاۤ
نہ
اَغۡنٰی
کام آیا
عَنۡکُمۡ
تمہیں
جَمۡعُکُمۡ
جماعت تمہاری
وَمَا
اور جو کچھ
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَسۡتَکۡبِرُوۡنَ
تم تکبر کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَنَادٰۤی
اور پکاریں گے
اَصۡحٰبُ الۡاَعۡرَافِ
بلندیوں والے
رِجَالًا
کچھ مردوں کو
یَّعۡرِفُوۡنَہُمۡ
وہ پہچانتے ہوں گے جنہیں
بِسِیۡمٰہُمۡ
ان کی نشانیوں سے
قَالُوۡا
وہ کہیں گے
مَاۤ اَغۡنٰی
نہ کام آیا
عَنۡکُمۡ
تم سے
جَمۡعُکُمۡ
گروہ تمہارا
وَمَا
اور جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَسۡتَکۡبِرُوۡنَ
بڑے بنتے
Translated by

Juna Garhi

And the companions of the Elevations will call to men [within Hell] whom they recognize by their mark, saying, "Of no avail to you was your gathering and [the fact] that you were arrogant."

اور اہل اعراف بہت سے آدمیوں کو جن کو کے ان کے قیافہ سے پہچانیں گے پکاریں گے کہیں گے کہ تمہاری جماعت اور تمہارا اپنے کو بڑا سمجھنا تمہارے کچھ کام نہ آیا

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور یہ اہل اعراف کچھ لوگوں کو ان کی پیشانیوں سے پہچان کر آواز دیں گے : (کہ آج) نہ تمہاری جمعیت تمہارے کچھ کام آئی اور نہ وہ چیزیں جن کے بل پر تم اکڑا کرتے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور بلندیوں والے کچھ مَردوں کو پکاریں گے جنہیں وہ اُن کی نشانیوں سے ہی پہچانتے ہوں گے،وہ کہیں گے کہ تمہارا گروہ تمہارے کام نہ آیااورنہ وہ جوتم بڑے بنتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the people of A&raf will call out to the people whom they would recognize through their signs saying, |"Your masses did not help you, nor the arrogance you were used to.

اور پکاریں گے اعراف والے ان لوگوں کو کہ ان کو پہچانتے ہیں ان کی نشانی سے، کہیں گے نہ کام آئی تمہارے جماعت تمہاری اور جو تم تکبر کیا کرتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور پکاریں گے اہل اعراف (اہل جہنم میں سے) ان لوگوں کو جنہیں وہ پہچانتے ہوں گے ان کی نشانی سے کہیں گے کہ تمہارے کچھ کام نہ آئی تمہاری جمعیت اور (نہ وہ) جو کچھ تم تکبر کیا کرتے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And the people of the Heights will cry out to the men whom they would recognize by their marks. saving: 'Neither your numbers nor the riches of which you were proud availed you.

پھر یہ اَعراف کے لوگ دوزخ کی چند بڑی بڑی شخصیتوں کو ان کی علامتوں سے پہچان کر پکاریں گے کہ دیکھ لیا تم نے ، آج نہ تمہارے جتھے تمہارے کسی کام آئے اور نہ وہ ساز و سامان جن کو تم بڑی چیز سمجھتے تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اعراف والے ان لوگوں کو آواز دیں گے جن کو وہ ان کی علامتوں سے پہچانتے ہوں گے ۔ کہیں گے کہ : نہ تمہاری جمع پونجی تمہارے کچھ کام آئی ، اور نہ وہ جنہیں تم بڑا سمجھے بیٹھے تھے ۔ ( ٢٦ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اعراف والے کچھ لوگوں کو پکاریں گے جن کو ان کے نشان سے پہچان لیں گے کہیں گے 9 اب تمہارا جتھا (جماؤ یا خزانہ) کچھ تمہارے کام نہ آیا اور نہ جو تم شیخیاں مارتے تھے (غرور اور تکبر کرتے تھے)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اعراف کے رہنے والے ان لوگوں سے پکار کر کہیں گے جن کو ان کے چہروں سے پہچانتے ہوں گے کہ تمہارا اکٹھ تو تمہارے کسی کام نہ آیا اور تم تو بہت اکڑا کرتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اعراف والے کچھ لوگوں کو ان کی نشانیوں سے پہچان کر کہیں گے کہ آج کے دن تمہیں تمہاری جماعت اور وہ تمہارا تکبر جو تم کیا کرتے تھے کچھ بھی کام نہ آیا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اہل اعراف (کافر) لوگوں کو جنہیں ان کی صورتوں سے شناخت کرتے ہوں گے پکاریں گے اور کہیں گے (کہ آج) نہ تو تمہاری جماعت ہی تمہارے کچھ کام آئی اور نہ تمہارا تکبّر (ہی سودمند ہوا)

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And the fellows of the heights will cry unto the men whom they would recognise by their mark, and say: your multitude availed you naught nor that over which ye were wont to be stiff-necked.

اور اعراف والے پکاریں گے (بہت سے) اشخاص کو جنہیں وہ ان کے قیافہ سے پہچانیں گے (اور) کہیں گے کہ تمہارے کچھ کام نہ آیا تمہارا جتھا اور تمہارا اپنے کو بڑا سمجھنا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور برجیوں والے کچھ اشخاص کو ، جن کو وہ ان کی علامت سے پہچانتے ہوں گے ، آواز دیں گے ۔ کہیں گے: کیا کام آئی تمہارے تمہاری جمعیت اور تمہارا وہ سارا گھمنڈ جو تم کرتے تھے!

Translated by

Mufti Naeem

اور اعراف والے بہت سے آدمیوں کو جنہیں وہ ان کے چہروں ( کے اثرات ) سے پہنچانتے ہوں گے کہتے ہوئے پکاریں گے کہ تمہاری جماعت تمہارے کام نہ آئی ۔ نہ وہ چیزیں جن پر تم تکبر کیا کرتے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اہل اعراف کافر لوگوں کو جنہیں وہ ان کی شکلوں سے پہچانتے ہوں گے پکار کر کہیں گے کہ آج نہ تو تمہاری جماعت ہی تمہارے کچھ کام آئی اور نہ تمہارا تکبر ہی فائدہ مند ہوا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اعراف والے (دوزخ کی (کچھ ایسی بڑی بڑی شخصیتوں کو جنہیں وہ پچانتے ہوں گے، ان کی نشانیوں سے، پکار کر کہیں گے کہ (صاحب ! یہ کیا ہوا ؟ کہ) نہ تو تمہیں تمہارا جتھا کچھ کام آسکا، اور نہ ہی وہ کچھ جس کی بناء پر تم اپنی بڑائی کے گھمنڈ میں مبتلا تھے،

Translated by

Noor ul Amin

اور یہ اہل اعراف کچھ جہنمیوں کو ان کی علامتوں سے پہچان کرآوازدینگے ( اور ) کہیں گے آج نہ تمہاری جماعت تمہارے کچھ کام آئی اور نہ وہ جن پر تم تکبرکرتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اعراف والے کچھ مردوں کو ( ف۸۵ ) پکاریں گے جنہیں ان کی پیشانی سے پہچانتے ہیں کہیں گے تمہیں کیا کام آیا تمہارا جتھا اور وہ جو تم غرور کرتے تھے ( ف۸٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اہلِ اعراف ( ان دوزخی ) مردوں کو پکاریں گے جنہیں وہ ان کی نشانیوں سے پہچان رہے ہوں گے ( ان سے ) کہیں گے: تمہاری جماعتیں تمہارے کام نہ آسکیں اور نہ ( وہ ) تکبّر ( تمہیں بچا سکا ) جو تم کیا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور پھر اعراف والے لوگ ( دوزخ والے چند آدمیوں کو ) آواز دیں گے جنہیں وہ علامتوں سے پہچانتے ہوں گے ۔ کہ آج تمہاری جمعیت اور تمہارا غرور و پندار کچھ کام نہ آیا اور تمہیں کوئی فائدہ نہ پہنچایا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The men on the heights will call to certain men whom they will know from their marks, saying: "Of what profit to you were your hoards and your arrogant ways?

Translated by

Muhammad Sarwar

The people of the Heights will say to those (in hell) whose faces they recognize, "Why did your supporters and your pride not help you?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And the men on Al-A`raf will call unto the men whom they would recognize by their marks, saying: "Of what benefit to you was your gathering, and your arrogance"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the dwellers of the most elevated places shall call out to men whom they will recognize by their marks saying: Of no avail were to you your amassings and your behaving haughtily:

Translated by

William Pickthall

And the dwellers on the Heights call unto men whom they know by their marks, (saying): What did your multitude and that in which ye took your pride avail you?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और आराफ़ वाले उन लोगों को पुकारेंगे जिन्हें वे उनकी अलामत से पहचानते होंगे, वे कहेंगे कि तुम्हारे काम न आई तुम्हारी जमात और तुम्हारा अपने आपको बड़ा समझना।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اہل اعراف بہت سے آدمیوں کو جن کو کہ ان کے قیافہ سے پہچانیں گے پکاریں گے کہینگے کہ تمہاری جماعت اور تمہارا اپنے کو بڑا سمجھنا تمہارے کچھ کام نہ آیا۔ (48)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اعراف والے کچھ لوگوں کو آواز دیں گے جنہیں وہ ان کی نشانی سے پہچانتے ہوں گے۔ کہیں گے تمہارے کام نہ تمہاری جماعت آئی اور نہ تمہارا بڑا پن کام آیا۔ (٤٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر یہ اعراف کے لوگ دوزخ کی چند بڑی بڑی شخصیتوں کو ان کی علامتوں سے پہچان کر پکاریں گے کہ دیکھ لیا تم نے آج نہ تمہارے جتھے تمہارے کسی کام آئے اور نہ وہ سازوسامان جن کو تم بڑی چیز سمجھتے تھے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اعراف والے بہت سے آدمیوں کو پکاریں گے جنہیں وہ ان کی نشانی سے پہچانتے ہوں گے کہ تمہارے کام نہ آئی تمہاری جماعت اور نہ تمہارا تکبر کرنا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور پکاریں گے اعراف والے ان لوگوں کو کہ ان کو پہچانتے ہیں ان کی نشانی سے کہیں گے نہ کام آئی تمہارے جماعت تمہاری اور جو تم تکبر کیا کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اہل اعراف بہت سے آدمیوں کو جن کو وہ ان کی علامتوں سے پہچانتے ہوں گے پکار کر یوں کہیں گے کہ تمہاری جمعیت اور تمہارا متکبرانہ برتائو جو تم کیا کرتے تھے آج تمہارے کچھ کام نہ آیا