5. People can learn a lesson from the tragic fate of those nations that spurned God's Guidance. and instead followed the guidance of others; and they became so degenerate that their very existence became an intolerable burden on the earth. Eventually, God's scourge seized them. and the earth was cleansed of their filthy existence.
The words uttered by, the evil-doers: 'We are indeed transgressors', emphasizes two points, First, that it is pointless for one to realize and repent of one's wrong-doing after the time for such repentance is past. Individuals and communities who allow the term granted to them to be wasted in heedlesness and frivolity, who turn a deaf car to those who invite them to the truth, have so often been overtaken in the past by God's punishmet. Second, there are numerous instances of individuals as well as communities which incontrovertibly prove that when the wrong-doings of a nation exceed a certain limit, the term granted to it expires and God's punishment suddenly overtakes it. And once a nation is subjected to God's punishment, there is no escape from it. Since human history abounds in such instances, there is no reason why people should persist in the same iniquity, and repent only when the time for repentance has passed.
سورة الْاَعْرَاف حاشیہ نمبر :5
یعنی تمہاری عبرت کے لیے ان قوموں کی مثالیں موجود ہیں جو خدا کی ہدایت سے منحرف ہو کر انسانوں اور شیطانوں کی رہنمائی پر چلیں اور آخر کار اس قدر بگڑیں کہ زمین پر ان کا وجود ایک ناقابلِ برداشت لعنت بن گیا اور خدا کے عذاب نے آکر ان کی نجاست سے دنیا کو پاک کر دیا ۔
آخری فقرے سے مقصد دو باتوں پر متنبہ کرنا ہے ۔ ایک یہ کہ تلافی کا وقت گزر جانے کے بعد کسی کا ہوش میں نہ آنا اور اپنی غلطی کا اعتراف کرنا بےکار ہے ۔ سخت نادان ہے وہ شخص اور وہ قوم جو خدا کی دی ہوئی مہلت کو غفلتوں اور سرشاریوں میں ضائع کردے اور داعیانِ حق کی صداؤں کو بہرے کانوں سے سُنے جائے اور ہوش میں صرف اس وقت آئے جب اللہ کی گرفت کا مضبوط ہاتھ اس پر پڑ چکا ہو ۔ دوسرے یہ کہ افراد کی زندگیوں میں بھی اور اقوام کی زندگیوں میں بھی ایک دو نہیں بے شمار مثالیں تمہارے سامنے گزر چکی ہیں کہ جب کسی کی غلط کاریوں کا پیمانہ لبریز ہو چکتا ہے اور وہ اپنی مہلت کی حد کو پہنچ جاتا ہے تو پھر خدا کی گرفت اچانک اسے آپکڑتی ہے ، اور ایک مرتبہ پکڑ میں آجانے کے بعد چھٹکارے کی کوئی سبیل اسے نہیں ملتی ۔ پھر جب تاریخ کے دوران میں ایک دو دفعہ نہیں سینکڑوں اور ہزاروں مرتبہ یہی کچھ ہو چکا ہے تو آخر کیا ضرور ہے کہ انسان اسی غلطی کا بار بار اعادہ کیے چلا جائے اور ہوش میں آنے کے لیے اسی آخری ساعت کا انتظار کرتا رہے جب ہوش میں نہ آنے کا کوئی فائدہ حسرت و اندوہ کے سوا نہیں ہوتا ۔