Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 5

سورة الأعراف

فَمَا کَانَ دَعۡوٰىہُمۡ اِذۡ جَآءَہُمۡ بَاۡسُنَاۤ اِلَّاۤ اَنۡ قَالُوۡۤا اِنَّا کُنَّا ظٰلِمِیۡنَ ﴿۵﴾

And their declaration when Our punishment came to them was only that they said, "Indeed, we were wrongdoers!"

سو جس وقت ان پر ہمارا عذاب آیا اس وقت ان کے منہ سے بجز اس کے اور کوئی بات نہ نکلی واقعی ہم ظالم تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَمَا
تو نہ
کَانَ
تھی
دَعۡوٰىہُمۡ
پکاران کی
اِذۡ
جب
جَآءَہُمۡ
آیا ان کے پاس
بَاۡسُنَاۤ
ہمارا عذاب
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
قَالُوۡۤا
انہوں نے کہا
اِنَّا
بےشک ہم
کُنَّا
تھے ہم ہی
ظٰلِمِیۡنَ
ظالم
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَمَا
پھر نہیں
کَانَ
تھی
دَعۡوٰىہُمۡ
پکار ان کی
اِذۡ
جب
جَآءَہُمۡ
آیا ان کے پاس
بَاۡسُنَاۤ
عذاب ہمارا
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
قَالُوۡۤا
انہوں نے کہا
اِنَّا
واقعی ہم
کُنَّا
تھے ہم
ظٰلِمِیۡنَ
ظالم
Translated by

Juna Garhi

And their declaration when Our punishment came to them was only that they said, "Indeed, we were wrongdoers!"

سو جس وقت ان پر ہمارا عذاب آیا اس وقت ان کے منہ سے بجز اس کے اور کوئی بات نہ نکلی واقعی ہم ظالم تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب ان پر عذاب آگیا تو اس وقت ان کی پکار یہی تھی کہ : بلاشبہ ہم ہی ظالم تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرجب ہماراعذاب اُن پرآیاتواُن کی پکاراس کے سواکچھ نہ تھی کہ انہوں نے کہاکہ ہم واقعی ظالم تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, their cry, when Our punishment came upon them, was not but that they said, |"we were wrongdoers indeed.|"

پھر یہی تھی ان کی پکار جس وقت کہ پہنچا ان پر ہمارا عذاب کہ کہنے لگے کہ بیشک ہم ہی تھے گنہگار

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو پھر ان کی پکار اس کے سوا کچھ نہیں تھی جب ان پر ہمارا عذاب آپڑا کہ (ہائے ہماری شامت) بیشک ہم ہی ظالم تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And when Our scourge fell upon them their only cry was: 'We are indeed transgressors.'

یا دن دہاڑے ایسے وقت آیا جب کہ وہ آرام کر رہے تھے ۔ اور جب ہمارا عذاب ان پر آگیا تو ان کی زبان پر اس کے سوا کوئی صدا نہ تھی کہ واقعی ہم ظالم تھے ۔ 5

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر جب ان پر ہمارا عذاب آپہنچا تو ان کے پاس کہنے کو اور تو کچھ تھا نہیں ، بس بول اٹھے کہ واقعی ہم ہی ظالم تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو جس وقت ہمارا عذان پر آن پہنچا کچھ نہ کہہ سکے مگر یہی کنے لگے بیشک ہم گنہگار تھے 13

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس جب ان پر ہمارا عذاب آتا تھا تو ان کے منہ سے یہی نکلتا تھا کہ بیشک ہم ہی ظالم تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب ہمارا عذاب پہنچا ( تو وہ اقرار جرم کرتے ہوئے کہنے لگے) کہ بیشک ہم ہی ظلم اور زیادتی کرنے والے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو جس وقت ان پر عذاب آتا تھا ان کے منہ سے یہی نکلتا تھا کہ (ہائے) ہم (ہائے) ہم (اپنے اوپر) ظلم کرتے رہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then naught was their cry a when Our violence came upon them save that they said: verily we have been the wrong-doers.

پس وہ کچھ نہ بول سکے جب ان پر ہمارا عذاب پہنچا ہاں بولے تو یہ بولے کہ بیشک ہم ہی ظالم (وخطاوار) تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو جب ہمارا عذاب ان پر آیا اس کے سوا وہ کچھ نہ کہہ سکے کہ بلاشبہ ہم ہی ظالم تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس جب ان پر ہمارا عذاب آیا تو وہ اس کے علاوہ کچھ نہ بول سکے کہ بلاشبہ ہم ( ہی ) ظالم تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو جس وقت ان پر عذاب آتا تھا ان کے منہ سے یہی نکلتا تھا کہ ہائے ہم اپنے اوپر ظلم کرتے رہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر کچھ نہیں تھی ان کی (دعاو) پکار جب کہ آ پپہنچا ان پر ہمارا عذاب، سوائے اس کے کہ انہوں نے کہا کہ واقعی ہم لوگ بڑے ظالم تھے

Translated by

Noor ul Amin

پھرجب ان پر ہماراعذاب آگیا تواس وقت ان کی پکاریہی تھی کہ:بلاشبہ ہم ظالم تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو ان کے منہ سے کچھ نہ نکلا جب ہمارا عذاب ان پر آیا مگر یہی بولے کہ ہم ظالم تھے ( ف٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر جب ان پر ہمارا عذاب آگیا تو ان کی پکار سوائے اس کے ( کچھ ) نہ تھی کہ وہ کہنے لگے کہ بیشک ہم ظالم تھے

Translated by

Hussain Najfi

جب ہمارا عذاب ان پر آیا تو اس کے سوا ان کی اور کوئی پکار نہ تھی کہ بے شک ہم ظالم تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When (thus) Our punishment took them, no cry did they utter but this: "Indeed we did wrong."

Translated by

Muhammad Sarwar

When Our wrath struck them, they could do nothing but confess to their sins.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

No cry did they utter when Our torment came upon them but this: "Verily, we were wrongdoers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Yet their cry, when Our punishment came to them, was nothing but that they said: Surely we were unjust.

Translated by

William Pickthall

No plea had they, when Our terror came unto them, save that they said: Lo! We were wrong-doers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जब हमारा अज़ाब उन पर आया तो वे इसके सिवा कुछ न कह सके कि वाक़ई हम ज़ालिम थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو جس وقت ان پر ہمارا عذاب آیا اس وقت ان کے منہ سے بجز اس کے اور کوئی بات نہ نکلتی تھی کہ واقعی ہم ظالم تھے۔ (7) (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب ان پر ہمارا عذاب آیا تو اس کے سوا ان کی پکار کچھ نہ تھی کہ انہوں نے کہا یقیناً ہم ہی ظالم تھے۔ “ (٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جب ہمارا عذاب ان پر آگیا تو ان کی زبان پر اس کے سوا کوئی صدا نہ تھی کہ واقعی ہم ظالم تھے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو جب ان پر ہمارا عذاب آیا تو ان کی پکار اس کے علاوہ کچھ نہ تھی کہ بلاشبہ ہم ظالم تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر یہی تھی ان کی پکار جس وقت کہ پہنچا ان پر ہمارا عذاب کہ کہنے لگے بیشک ہمیں تھے گناہ گار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر جس وقت ہمارا عذاب پہنچ گیا تو اس وقت ان کی چیخ و پکار سوائے اس کے کچھ اور نہ تھی کہ وہ یوں کہتے تھے بلاشبہ ہم ہی ظالم تھے۔