Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 50

سورة الأعراف

وَ نَادٰۤی اَصۡحٰبُ النَّارِ اَصۡحٰبَ الۡجَنَّۃِ اَنۡ اَفِیۡضُوۡا عَلَیۡنَا مِنَ الۡمَآءِ اَوۡ مِمَّا رَزَقَکُمُ اللّٰہُ ؕ قَالُوۡۤا اِنَّ اللّٰہَ حَرَّمَہُمَا عَلَی الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿ۙ۵۰﴾

And the companions of the Fire will call to the companions of Paradise, "Pour upon us some water or from whatever Allah has provided you." They will say, "Indeed, Allah has forbidden them both to the disbelievers."

اور دوزخ والے جنت والوں کو پکاریں گے کہ ہمارے اوپر تھوڑا پانی ہی ڈال دو یا اور ہی کچھ دے دو جو اللہ نے تم کو دے رکھا ہے جنت والے کہیں گے کہ اللہ تعالٰی نے دونوں چیزوں کی کافروں کے لئے بندش کر دی ہے

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَنَادٰۤی
اور پکاریں گے
اَصۡحٰبُ النَّارِ
آگ والے
اَصۡحٰبَ الۡجَنَّۃِ
جنت والوں کو
اَنۡ
کہ
اَفِیۡضُوۡا
ڈالو
عَلَیۡنَا
ہم پر
مِنَ الۡمَآءِ
کچھ پانی
اَوۡ
یا
مِمَّا
اس سے جو
رَزَقَکُمُ
رزق دیا تمہیں
اللّٰہُ
اللہ نے
قَالُوۡۤا
وہ کہیں گے
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ نے
حَرَّمَہُمَا
حرام کردیا ان دونو ں کو
عَلَی الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں پر
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَنَادٰۤی
اور پکاریں گے
اَصۡحٰبُ النَّارِ
دوزخ والے
اَصۡحٰبَ الۡجَنَّۃِ
جنت والوں کو
اَنۡ
یہ کہ
اَفِیۡضُوۡا
تم بہا دو
عَلَیۡنَا
ہم پر
مِنَ الۡمَآءِ
کچھ پانی
اَوۡ
یا
مِمَّا
اس میں سے جو
رَزَقَکُمُ
رزق دیا ہے تمہیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
قَالُوۡۤا
وہ کہیں گے
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ نے
حَرَّمَہُمَا
حرام کر دیا ہے ان دونوں کو
عَلَی الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں پر
Translated by

Juna Garhi

And the companions of the Fire will call to the companions of Paradise, "Pour upon us some water or from whatever Allah has provided you." They will say, "Indeed, Allah has forbidden them both to the disbelievers."

اور دوزخ والے جنت والوں کو پکاریں گے کہ ہمارے اوپر تھوڑا پانی ہی ڈال دو یا اور ہی کچھ دے دو جو اللہ نے تم کو دے رکھا ہے جنت والے کہیں گے کہ اللہ تعالٰی نے دونوں چیزوں کی کافروں کے لئے بندش کر دی ہے

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور دوزخی اہل جنت کو آواز دیں گے کہ : ہم پر بھی کچھ پانی انڈیل دو یا اللہ نے جو کچھ تمہیں کھانے کو دیا ہے اس میں سے کچھ گرا دو اہل جنت جواب دیں گے کہ : اللہ تعالیٰ نے یہ دونوں چیزیں کافروں پر حرام کردی ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوردوزخ والے جنت والوں کوپکاریں گے کہ ہم پر کچھ پانی بہادویااس میں سے جواللہ تعالیٰ نے تمہیں رزق دیاہے۔وہ جواب دیں گے: ’’یقیناًاﷲ تعالیٰ نے یہ دونوں چیزیں کافروں پر حرام کردی ہیں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the people of Fire will call out to the people of Par¬adise, |"Pour on us some water or some of what Allah has provided you.|" They will say, |"Allah has prohibited these for disbelievers,

اور پکاریں گے دوزخ والے جنت والوں کو کہ بہاؤ ہم پر تھوڑا سا پانی، یا کچھ اس میں سے جو روزی تم کو دی اللہ نے، کہیں گے اللہ نے ان دونوں کو روک دیا ہے کافروں سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جہنم والے آواز دیں گے جنت والوں کو کہ کچھ تو بہا دو ہماری طرف پانی میں سے یا اس رزق میں سے (کچھ دے دو ) جو اللہ نے تمہیں دے رکھا ہے وہ کہیں گے کہ اللہ نے حرام کردی ہیں یہ دونوں چیزیں (جنت کا پانی اور رزق) کافروں پر۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And the people of the Fire will cry out to the people of Paradise: 'Pour out some water on us or throw at us something of what Allah has bestowed upon you.' They will reply: 'Allah has forbidden them to the deniers of the truth,

اور دوزخ کے لوگ جنّت والوں کو پکاریں گے کہ کچھ تھوڑا سا پانی ہم پر ڈال دو یا جو رزق اللہ نے تمہیں دیا ہے اس میں سے کچھ پھینک دو ۔ وہ جواب دیں گے کہ اللہ نے یہ دونوں چیزیں ان منکرین حق پر حرام کر دی ہیں ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور دوزخ والے جنت والوں سے کہیں گے کہ : ہم پر تھوڑا سا پانی ہی ڈال دو ، یا اللہ نے تمہیں جو نعمتیں دی ہیں ، ان کا کوئی حصہ ( ہم تک بھی پہنچا دو ) وہ جواب دیں گے کہ : اللہ نے یہ دونوں چیزیں ان کافروں پر حرام کردی ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور دوزخی جنتیوں کو پکاریں گے اور کہیں گے تھوڑا پانی ہم پر ڈالو یا جو خدا نے تم کو کھانے کو دیا ہے (اس میں سے کچھ ہم کو دو ) وہ کہیں ہم تم کو کیوں کر دے سکتے ہیں) اللہ نے تو جنت کا کھانا پانی کافروں پر حرام کردیا ہے 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور دوزخ کے رہنے والے اہل بہشت کو پکار کر کہیں گے کہ ہم پر تھوڑا پانی ہی ڈال دو یا جو رزق اللہ نے تمہیں عطا فرمایا ہے کچھ اس میں سے (ہمیں بھی دو ) وہ کہیں گے کہ یقینا اللہ نے ان دونوں چیزوں کا کافروں کے لئے منع فرمادیا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور دوزخ والے جنت والوں کو پکار کر التجا کریں گے کہ جو پانی اور رزق تمہیں اللہ نے دیا ہے اس میں سے کچھ ہمیں بھی دیدو۔ وہ جواب دیں گے کہ ان چیزوں کو اللہ نے کافروں پر حرام کردیا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور وہ دوزخی بہشتیوں سے (گڑگڑا کر) کہیں گے کہ کسی قدر ہم پر پانی بہاؤ یا جو رزق خدا نے تمہیں عنایت فرمایا ہے ان میں سے (کچھ ہمیں بھی دو) وہ جواب دیں گے کہ خدا نے بہشت کا پانی اور رزق کافروں پر حرام کر دیا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And the fellows of the Fire will cry unto the fellows of the Garden: pour out on us water or aught wherewith Allah hath provided you. They will say verily Allah hath forbidden it unto infidels.

اور دوزخ والے پکاریں گے جنت والوں کو کہ ہمارے اوپر کرم کرو کچھ پانی ہی سے یا اس سے جو تمہیں اللہ نے کھانے کو دے رکھا ہے وہ کہیں گے کہ اللہ نے تو ان دونوں چیزوں کو کافروں پر حرام کر رکھا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور دوزخ والے جنّت والوں کو آواز دیں گے کہ پانی یا ان چیزوں میں سے جو اللہ نے تمہیں بخش رکھی ہیں ، کچھ ہم پر بھی کرم فرماؤ ۔ وہ جواب دیں گے کہ اللہ نے یہ چیزیں کافروں کیلئے حرام کر رکھی ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جہنم والے جنت والوں کو پکار کر کہیں گے کہ ہم پر کچھ پانی بہائو یا اﷲ ( تعالیٰ ) نے تمہیں جو نعمتیں عنایت فرمائیں ہیں اس میں سے کچھ دیدو اہل جنت جواب میں کہیں گے بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) نے ان دونوں چیزوں کو کافروں پر حرام کر دیا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور وہ دوزخی جنتیوں سے گڑگڑا کر کہیں گے کہ تھوڑا سا پانی ہماری طرف بہا دو یا وہ رزق جو اللہ نے تمہیں دیا ہے ہمیں بھی اس میں سے دے دو ۔ وہ جواب دیں گے کہ ” اللہ نے جنت کا رزق اور پانی کافروں پر حرام کردیا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور دوزخ والے (بھوک، پیاس اور گرمی، سے بدحواس ہو کر) جنت والوں کو پکار کر کہیں گے، کہ کچھ تھوڑا سا پانی ہم پر بھی ڈال دو ، یا اس رزق میں سے ہی کچھ ہماری طرف پھینک دو ، جو اللہ نے تمہیں بخشا ہے، وہ جواب دیں گے کہ اللہ نے ان دونوں چیزوں کو حرام فرما دیا ہے کافروں پر

Translated by

Noor ul Amin

اور جہنمی اہل جنت کو آوازدینگے کہ:’’ہمیں کچھ پانی دے دو یااللہ نے جو تمہیں رزق دیا ہے اس میں سے کچھ دے دو‘‘وہ کہیں گے کہ:بلاشبہ’’اللہ نے یہ چیزیں کافروں پر حرام کی ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور دوزخی بہشتیوں کو پکاریں گے کہ ہمیں اپنے پانی کا فیض دو یا اس کھانے کا جو اللہ نے تمہیں دیا ( ف۸۹ ) کہیں گے بیشک اللہ نے ان دونوں کو کافروں پر حرام کیا ہے

Translated by

Tahir ul Qadri

اور دوزخ والے اہلِ جنت کو پکار کر کہیں گے کہ ہمیں ( جنّتی ) پانی سے کچھ فیض یاب کر دو یا اس ( رزق ) میں سے جو اﷲ نے تمہیں بخشا ہے ۔ وہ کہیں گے: بیشک اﷲ نے یہ دونوں ( نعمتیں ) کافروں پر حرام کر دی ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور دوزخ والے بہشت والوں کو پکاریں گے کہ تھوڑا سا پانی یا جو کچھ اللہ تعالیٰ نے تمہیں کھانے کو عطا فرمایا ہے اس میں سے کچھ ہماری طرف انڈیل دو وہ ( جواب میں ) کہیں گے کہ اللہ تعالیٰ نے یہ دونوں چیزیں کافروں پر حرام کر دی ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The Companions of the Fire will call to the Companions of the Garden: "Pour down to us water or anything that Allah doth provide for your sustenance." They will say: "Both these things hath Allah forbidden to those who rejected Him."

Translated by

Muhammad Sarwar

The dwellers of the fire will ask the people of Paradise to give them some water or other things which God has granted to them. They will reply, "God has deprived the unbelievers of the blessings of Paradise."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And the dwellers of the Fire will call to the dwellers of Paradise: "Pour on us some water or anything that Allah has provided you with." They will say: "Both (water and provision) Allah has forbidden for the disbelievers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the inmates of the fire shall call out to the dwellers of the garden, saying: Pour on us some water or of that which Allah has given you. They shall say: Surely Allah has prohibited them both to the unbelievers.

Translated by

William Pickthall

And the dwellers of the Fire cry out unto the dwellers of the Garden: Pour on us some water or some wherewith Allah hath provided you. They say: Lo! Allah hath forbidden both to disbelievers (in His guidance),

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और दोज़ख़ के लोग जन्नत वालों को पुकारेंगे कि कुछ पानी हम पर भी डाल दो या उसमें से जो अल्लाह ने तुम्हें खाने को दे रखा है, वे कहेंगे कि अल्लाह ने उन दोनों चीज़ों को काफ़िरों के लिए हराम कर दिया है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور دوزخ والے جنت والوں کو پکارینگے کہ ہمارے اوپر تھوڑا پانی ہی ڈال دو یا اور ہی کچھ (دیدو) جو اللہ تعالیٰ نے تم کو دے رکھا ہے جنت والے کہینگے کہ اللہ تعالیٰ نے دونوں چیزوں کی کافروں کے لیے بندش کر رکھی ہے۔ (50)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور آگ والے جنت والوں کو آواز دیں گے کہ ہم پر کچھ پانی ڈال دو یا اس سے ہمیں کچھ دو جو اللہ نے تمہیں رزق دیا ہے وہ کہیں گے بیشک اللہ نے یہ دونوں چیزیں کافروں پر حرام کردی ہیں۔ “ (٥٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور دوزخ کے لوگ جنت والوں کو پکاریں گے کہ کچھ تھوڑا سا پانی ہم پر ڈال دو یا جو رزق اللہ نے تمہیں دیا ہے اسی میں سے کچھ پھینک دو ۔ وہ جواب دیں گے کہ اللہ نے یہ دونوں چیزیں ان منکرین حق پر حرام کردی ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور دوزخ والے جنت والوں کو آوازیں دیں گے کہ ہمارے اوپر کچھ پانی بہا دو یا ان نعمتوں میں سے جو اللہ نے تمہیں دی ہیں، وہ جواب میں کہیں گے کہ بلاشبہ اللہ نے ان کو کافروں پر حرام کردیا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور پکاریں گے دوزخ والے جنت والوں کو کہ بہاؤ ہم پر تھوڑا سا پانی یا کچھ اس میں سے جو روزی تم کو دی اللہ نے کہیں گے اللہ نے ان دونوں کو روک دیا ہے کافروں سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور دوزخ والے جنت والوں سے پکار کر یوں کہیں گے کہ تھوڑا سا پانی ہی ہم پر ڈال دو یا جو کچھ تم کو اللہ نے رزق دیا ہے اس ہی میں سے کچھ دیدو جنتی جواب دیں گے کہ اللہ تعالیٰ نے یہ دونوں چیزیں ان کافروں پر بند کردی ہیں