Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 53

سورة الأعراف

ہَلۡ یَنۡظُرُوۡنَ اِلَّا تَاۡوِیۡلَہٗ ؕ یَوۡمَ یَاۡتِیۡ تَاۡوِیۡلُہٗ یَقُوۡلُ الَّذِیۡنَ نَسُوۡہُ مِنۡ قَبۡلُ قَدۡ جَآءَتۡ رُسُلُ رَبِّنَا بِالۡحَقِّ ۚ فَہَلۡ لَّنَا مِنۡ شُفَعَآءَ فَیَشۡفَعُوۡا لَنَاۤ اَوۡ نُرَدُّ فَنَعۡمَلَ غَیۡرَ الَّذِیۡ کُنَّا نَعۡمَلُ ؕ قَدۡ خَسِرُوۡۤا اَنۡفُسَہُمۡ وَ ضَلَّ عَنۡہُمۡ مَّا کَانُوۡا یَفۡتَرُوۡنَ ﴿٪۵۳﴾  13

Do they await except its result? The Day its result comes those who had ignored it before will say, "The messengers of our Lord had come with the truth, so are there [now] any intercessors to intercede for us or could we be sent back to do other than we used to do?" They will have lost themselves, and lost from them is what they used to invent.

ان لوگوں کو اور کسی بات کا انتظار نہیں صرف اس کے اخیر نتیجہ کا انتظار ہے جس روز اس کا اخیر نتیجہ پیش آئے گا اور اس روز جو لوگ اس کو پہلے سے بھولے ہوئے تھے یوں کہیں گے کہ واقعی ہمارے رب کے پیغمبر سچی سچی باتیں لائے تھے سو اب کیا کوئی ہمارا سفارشی ہے کہ وہ ہماری سفارش کر دے یا کیا ہم پھر واپس بھیجے جاسکتے ہیں تاکہ ہم لوگ ان اعمال کے جن کو ہم کیا کرتے تھے برخلاف دوسرے اعمال کریں بیشک ان لوگوں نے اپنے آپ کو خسارہ میں ڈال دیا اور یہ جو جو باتیں تراشتے تھے سب گم ہوگئیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ہَلۡ
نہیں
یَنۡظُرُوۡنَ
وہ انتظار کرتے
اِلَّا
مگر
تَاۡوِیۡلَہٗ
اس کے انجام کا
یَوۡمَ
جس دن
یَاۡتِیۡ
آئے گا
تَاۡوِیۡلُہٗ
انجام اس کا
یَقُوۡلُ
کہیں گے
الَّذِیۡنَ
وہ جو
نَسُوۡہُ
بھول گئے تھے اسے
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
قَدۡ
تحقیق
جَآءَتۡ
لائے تھے
رُسُلُ
رسول
رَبِّنَا
ہمارے رب کے
بِالۡحَقِّ
حق
فَہَلۡ
پس کیا ہیں
لَّنَا
ہمارے لئے
مِنۡ شُفَعَآءَ
کوئی سفارشی
فَیَشۡفَعُوۡا
کہ وہ سفارش کریں
لَنَاۤ
ہمارے لئے
اَوۡ
یا
نُرَدُّ
ہم لوٹائے جائیں
فَنَعۡمَلَ
پھر ہم عمل کریں
غَیۡرَ
علاوہ
الَّذِیۡ
اس کے جو
کُنَّا
تھے ہم
نَعۡمَلُ
ہم عمل کرتے
قَدۡ
تحقیق
خَسِرُوۡۤا
انہوں نے خسارے میں ڈالا
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنے نفسوں کو
وَضَلَّ
اور کھوگئے
عَنۡہُمۡ
ان سے
مَّا
جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَفۡتَرُوۡنَ
وہ گھڑتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ہَلۡ
نہیں
یَنۡظُرُوۡنَ
وہ انتظار کرتے
اِلَّا
مگر
تَاۡوِیۡلَہٗ
اس کے انجام کا
یَوۡمَ
جس دن
یَاۡتِیۡ
آئے گا
تَاۡوِیۡلُہٗ
انجام اس کا
یَقُوۡلُ
کہیں گے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
نَسُوۡہُ
جنہوں نے بھلا دیا اس کو
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
قَدۡ
یقیناً
جَآءَتۡ
لائے تھے
رُسُلُ
رسول
رَبِّنَا
ہمارے رب کے
بِالۡحَقِّ
حق کو
فَہَلۡ
تو کیا
لَّنَا
ہمارے لیے
مِنۡ شُفَعَآءَ
کچھ سفارشی ہیں
فَیَشۡفَعُوۡا
تو وہ سفارش کریں
لَنَاۤ
ہمارے لیے
اَوۡ
یا
نُرَدُّ
ہم واپس بھیج دیئے جائیں
فَنَعۡمَلَ
تو ہم عمل کریں
غَیۡرَ الَّذِیۡ
سوائے اس سے جو
کُنَّا
تھے ہم
نَعۡمَلُ
عمل کرتے
قَدۡ
یقیناً
خَسِرُوۡۤا
انہوں نے خسارے میں ڈالا
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنی جانوں کو
وَضَلَّ
اور گم ہو گیا
عَنۡہُمۡ
ان سے
مَّا
وہ جو
کَانُوۡا
تھے وہ سب
یَفۡتَرُوۡنَ
جھوٹ گھڑا کرتے
Translated by

Juna Garhi

Do they await except its result? The Day its result comes those who had ignored it before will say, "The messengers of our Lord had come with the truth, so are there [now] any intercessors to intercede for us or could we be sent back to do other than we used to do?" They will have lost themselves, and lost from them is what they used to invent.

ان لوگوں کو اور کسی بات کا انتظار نہیں صرف اس کے اخیر نتیجہ کا انتظار ہے جس روز اس کا اخیر نتیجہ پیش آئے گا اور اس روز جو لوگ اس کو پہلے سے بھولے ہوئے تھے یوں کہیں گے کہ واقعی ہمارے رب کے پیغمبر سچی سچی باتیں لائے تھے سو اب کیا کوئی ہمارا سفارشی ہے کہ وہ ہماری سفارش کر دے یا کیا ہم پھر واپس بھیجے جاسکتے ہیں تاکہ ہم لوگ ان اعمال کے جن کو ہم کیا کرتے تھے برخلاف دوسرے اعمال کریں بیشک ان لوگوں نے اپنے آپ کو خسارہ میں ڈال دیا اور یہ جو جو باتیں تراشتے تھے سب گم ہوگئیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ لوگ بس اب اس کے انجام کا انتظار کر رہے ہیں (جس کا پتہ یہ کتاب دے رہی ہے) جس دن اس کا انجام سامنے آجائے گا تو جن لوگوں نے پہلے کتاب کو بھلا رکھا تھا کہیں گے : واقعی ہمارے پاس رسول حق بات لے کر آئے تھے۔ پھر اب کیا ہمارے لئے کوئی سفارشی ہیں جو ہماری سفارش کریں یا ہمیں واپس (دنیا میں) ہی بھیج دیا جائے تاکہ جو کام ہم کرتے رہے اس کے علاوہ دوسری قسم کے کام کریں ان لوگوں نے اپنے آپ کو خسارے میں ڈال دیا، اور جو کچھ بھی وہ باتیں بنایا کرتے تھے انہیں کچھ یاد نہ رہیں گی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

نہیں وہ انتظار کرتے مگراس کے انجام کاجس دن اس کاانجام آجائے گا، جن لوگوں نے اس سے پہلے ہی اُسے بھلا دیاتھاوہ بول اٹھیں گے کہ ہمارے رب کے رسول یقیناحق لائے تھے تو کیااب ہمارے کچھ سفارشی ہیں جو ہمارے لیے سفارش کریں؟یاہم واپس بھیج دئیے جائیں توہم اس سے مختلف عمل کریں جوہم کیاکرتے تھے یقیناًانہوں نے اپنی جانوں کوہی خسارے میں ڈالااوراُن سے گم ہوگیاجوجھوٹ وہ گھڑاکرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They are waiting for nothing but its final result. The day when its final result comes, those who had ignored it earlier Will say, |"Surely, the messengers of our Lord had come with truth. So, are there any intercessors for us who could intercede in our favour? Or, could we be sent back, so that we might do contrary to what we used to do?|" They have put their selves to loss, and lost from them are those whom they used to coin.

کیا اب اسی کے منتظر ہیں کہ اس کا مضمون ظاہر ہوجاوے جس دن ظاہر ہوجائے گا اس کا مضمون کہنے لگیں گے وہ لوگ جو اس کو بھول رہے تھے پہلے سے بیشک لائے تھے ہمارے رب کے رسول سچی بات سو اب کوئی ہماری سفارش والے ہیں تو ہماری سفارش کریں، یا ہم لوٹا دیئے جائیں تو ہم عمل کریں خلاف اس کے جو ہم کر رہے تھے، بیشک تباہ کیا انہوں نے اپنے آپ کو اور گم ہوجائے گا ان سے جو وہ افتراء کیا کرتے تھے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں سوائے اس کی حقیقت کے مشاہدے کے ! جس دن اس کا مصداق ظاہر ہوجائے گا تو کہیں گے وہ لوگ جنہوں نے پہلے اسے نظر انداز کیے رکھا تھا کہ یقیناً ہمارے پروردگار کے رسول حق کے ساتھ آئے تھے تو کیا (اب) ہیں ہمارے لیے کوئی شفاعت کرنے والے کہ ہماری شفاعت کریں یا کوئی صورت کہ ہمیں (دنیا میں) لوٹا دیا جائے تاکہ ہم عمل کریں اس کے برعکس جو کچھ (پہلے) ہم کرتے رہے تھے ! ) وہ تو اپنے آپ کو برباد کرچکے اور جو افترا وہ کرتے رہے تھے وہ ان سے گم ہوگیا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Are they waiting for the fulfilment of its warning? On the Day that warning is fulfilled, those that have neglected it before will say: 'The Messengers of Our Lord did indeed bring forth the truth. Are there any intercessors who will now plead on our behalf? Or, can we be restored to life that we might perform differently from that which we did? ' They surely ended in utter loss, and the lies they had fabricated failed them.

اب کیا یہ لوگ اس کے سوا کسی اور بات کے منتظر ہیں کہ وہ انجام سامنے آجائے جس کی یہ کتاب خبر دے رہی ہے؟ 38 جس روز وہ انجام سامنے آگیا تو وہی لوگ جنہوں نے پہلے اسے نظر انداز کر دیا تھا کہیں گے کہ واقعی ہمارے رب کے رسول حق لے کر آئے تھے ، پھر کیا اب ہمیں کچھ سفارشی ملیں گے جو ہمارے حق میں سفارش کریں؟ یا ہمیں دوبارہ واپس ہی بھیج دیا جائے تاکہ جو کچھ ہم پہلے کرتے تھے اس کے بجائے اب دوسرے طریقے پر کام کر کے دکھائیں 39 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ انہوں نے اپنے آپ کو خسارے میں ڈال دیا اور وہ سارے جھوٹ جو انہوں نے تصنیف کر رکھے تھے آج ان سے گم ہوگئے ۔ ؏ ٦

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اب ) یہ ( کافر ) اس آخری انجام کے سوا کس بات کے منتظر ہیں جو اس کتاب میں مذکور ہے ؟ ( ٢٧ ) ( حالانکہ ) جس دن وہ آخری انجام آگیا جو اس کتاب نے بتایا ہے ، اس دن یہ لوگ جو اس انجام کو پہلے بھلا چکے تھے ، یہ کہیں گے کہ : ہمارے پروردگار کے پیغمبر واقعی سچی خبر لائے تھے ، اب کیا ہمیں کچھ سفارشی میسر آسکتے ہیں جو ہماری سفارش کریں ، یا کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ ہمیں دوبارہ وہیں ( دنیا میں ) بھیج دیا جائے ، تاکہ ہم جو ( برے ) کام پہلے کرتے رہے ہیں ، ان کے برخلاف دوسرے ( نیک ) عمل کریں؟ حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ اپنی جانوں کے لیے سخت گھاٹے کا سودا کرچکے ہیں ، اور جو ( دیوتا ) انہوں نے گھڑ رکھے ہیں ، انہیں ( اس دن ) ان کا کہیں سراغ نہیں ملے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا اس کے ہو پڑنے کا انتظار کر رہے ہیں 5 جس دن وہ ہو پڑے گا تو جو لوگ دنیا اس کو بھولے بیٹھے تھے وہ کہنے لگیں گے بیشک ہمارے مالک کے پیغمبر سچی بات لے کر آئے تھے (سچ کہتے تھے) اب کوئی ہارے سفارشی ہیں (یعنی کاش کوئی ہمارے سفارشی ہوتے) جو سفارش کریں ہماری یا (اتنا ہی ہو کہ) ہم (دنیا میں) لوٹا دئیے جائیں تو جیسے کام ہم پہلے دنیا میں) کرتے تھے اب وہ نہ کریں دوسرے اچھے کام کریں یہ لوگ اپنی جانیں تباہ کرچکے اور جتنی جھوٹی باتیں بناتے تھے وہ گئی گذریں 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا ان لوگوں کو اس کے نتیجہ (عذاب) کا انتظار ہے جس روز اس کی حقیقت ظاہر ہوگی اس روز جو لوگ اسے پہلے بھولے ہوئے تھے کہیں گے واقعی ہمارے پروردگار کے پیغمبر سچی باتیں لے کر آئے تھے پس کیا اب کوئی ہمارے سفارشی ہیں کہ وہ ہماری سفارش کریں یا (کیا) ہم واپس جاسکتے ہیں کہ ہم جو کرتے تھے سو اس کے خلاف (نیک) کام کریں ؟ بیشک ان لوگوں نے خود کو خسارے میں ڈال دیا اور جو باتیں یہ تراشا کرتے تھے سب ان سے گم ہوگئیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(ان کافروں کو) اس کے آخری نتیجہ اور انجام کے سوا کسی چیز کا انتظار نہیں ہے جب وہ انجام سامنے آجائے گا جس کی خبر یہ کتاب دے رہی ہے تو وہ لوگ جو اس سے غافل بنے بیٹھے تھے وہ کہیں گے کہ ہمارے پاس ہمارے رب کے رسول سچ لے کر آئے تھے۔ کیا اب ہمیں سفارش کرنے والے ملیں گے جو ہماری سفارش کردیں یا کسی طرح ہمیں دنیا میں دوبارہ بھیج دیا جائے تاکہ اب تک جو کچھ ہم نے کیا ہے اس کو چھوڑ کر ہم دوسرے طرح کے اعمال کردکھائیں جواب دیا جائے گا کہ نہیں (اب جو کچھ کرچکے سو کرچکے ) انہوں نے اپنے آپ کو تباہی میں ڈال لیا اور جو کچھ بہانے انہوں نے تراش رکھے تھے وہ ان سے گم ہوگئے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا یہ لوگ اس کے وعدہٴ عذاب کے منتظر ہیں۔ جس دن وہ وعدہ آجائے گا تو جو لوگ اس کو پہلے سے بھولے ہوئے ہوں گے وہ بول اٹھیں گے کہ بےشک ہمارے پروردگار کے رسول حق لے کر آئے تھے۔ بھلا (آج) ہمارا کوئی سفارشی ہیں کہ ہماری سفارش کریں یا ہم (دنیا میں) پھر لوٹا دیئے جائیں کہ جو عمل (بد) ہم (پہلے) کرتے تھے (وہ نہ کریں بلکہ) ان کے سوا اور (نیک) عمل کریں۔ بےشک ان لوگوں نے اپنا نقصان کیا اور جو کچھ یہ افتراء کیا کرتے تھے ان سے سب جاتا رہا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They await only its fulfilment. The Day whereon the fulfilment thereof arriveth, those who were negligent thereof afore shall say: surely the apostles of our Lord brought the truths; are there for us any intercessors that they might intercede for us? or could we be sent back that we may work otherwise than we were wont to work? Surely they have lost themselves, and there hath strayed from them that which they were wont to fabricate.

وہ بس اس کے مصداق ہی کا انتظار کررہے ہیں (سو) جس روز اس کا مصداق پیش آجائے گا تو وہ لوگ جو اس کو پیشتر سے بھولے ہوئے تھے بول اٹھیں گے کہ واقعی ہمارے پروردگار کے پیغمبر سچ ہی لے کر آئے تھے ۔ سو اب ہے کوئی ہمارا سفارشی جو ہماری سفارش کردے ؟ یا آیا ہم (پھر) واپس جاسکتے ہیں تاکہ جو ہم کیا کرتے تھے اس کے برخلاف کچھ اور کریں ؟ یقیناً انہوں نے اپنے کو خسارہ میں ڈال دیا اور ان سے گم ہوگیا جو کچھ وہ گڑھا کرتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ لوگ بس اس کی حقیقت کے مشاہدے کے منتظر ہیں ۔ جس روز اس کی حقیقت سامنے آئے گی ، وہ لوگ جنہوں نے اس کو پہلے نظرانداز کیے رکھا ، بول اٹھیں گے کہ بیشک ہمارے رب کے رسول بالکل سچی بات لے کر آئے تھے ، تو ہیں کوئی ہمارے سفارشی کہ ہماری سفارش کریں یا ہے کوئی صورت کہ ہم دوبارہ لوٹائے جائیں کہ اس سے مختلف عمل کریں جو پہلے کرتے رہے ہیں؟ انہوں نے اپنے آپ کو گھاٹے میں ڈالا اور جو کچھ وہ گھڑتے رہے تھے ، سب ہوا ہوگئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا یہ لوگ ا س کے ( قرآن کے ڈراوے کے ) انجام کے انتظار میں ہیں جس دن اس کا انجام سامنے آئے گا جو لوگ اس سے پہلے اس کو بھول گئے تھے ، کہنے لگیں گے بلاشبہ ہمارے رب کے پیغمبر حق ہی لے کر آئے تھے پس کیا کوئی ہمارے لیے سفارشی ہیں جو ہمارے لیے سفارش کریں یا ہمیں لوٹا دیا جائے تاکہ جو کچھ ہم ( برے ) اعما ل کیا کرتے تھے اس کے علاوہ عمل کریں بلاشبہ انہوں نے اپنے آپ کو نقصان پہنچایا اور جو کچھ وہ جھوٹ باندھا کرتے تھے وہ ان سے گم ہوگیا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا یہ لوگ اس کے واقع ہوجانے کے منتظر ہیں ؟ جس دن وہ واقع ہوجائے گا تو جو لوگ اس کو پہلے سے بھولے ہوئے ہوں گے وہ بول اٹھیں گے کہ بیشک ہمارے رب کے رسول حق لیکر آئے تھے بھلا آج کوئی ہمارے سفارشی ہیں کہ ہماری سفارش کریں ؟ یا ہم دنیا میں پھر بھیج دیے جائیں کہ جو برے عمل ہم پہلے کرتے تھے وہ نہ کریں بلکہ ان کے سوا اور نیک عمل کریں۔ بیشک ان لوگوں نے اپنا نقصان کیا اور جو کچھ یہ افترا کیا کرتے تھے ان سے سب جاتا رہا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو کیا یہ لوگ اس (قرآن) کے بتائے ہوئے انجام ہی کا انتظار کر رہے ہیں، پر جس دن اس کا (بیتا ہوا) وہ انجام سامنے آجائے، تو اس وقت وہی لوگ جو اس کو بھولے ہوئے تھے اس سے پہلے، (چلا چلا کر) کہیں گے کہ بیشک حق لے کر آئے تھے ہمارے رب کے رسول، تو کیا اب ہوسکتے ہیں ہمارے لئے ایسے کوئی سفارشی جو ہماری سفارش کریں ؟ یا ایسے ہوسکتا ہے کہ ہمیں لوٹا دیا جائے دنیا میں) تو ہم عمل کریں اس کے خلاف جو کہ ہم اس سے پہلے کرتے رہے تھے ؟ بلاشبہ خسارے میں ڈال دیا ان لوگوں نے اپنی جانوں کو، اور کھو گیا ان سے وہ سب کچھ جو یہ لوگ کھڑا کرتے تھے،

Translated by

Noor ul Amin

یہ لوگ کیا اب اس کے انجام کے منتظرہیں ؟ جس دن اس کا انجام سامنے آئیگاتوجن لوگوں نے پہلے کتاب کو بھلارکھا تھا کہیں گے: ’’واقعی ہمارے رب! کے رسول حق بات لے کر آئے تھے پھر کیا ہمارے لئے کوئی سفارشی ہیںجو ہماری سفارش کریں یا ہمیں واپس ( دنیا میں ) پہنچادیاجائے تاکہ جو کام ہم کرتے رہے اس کے علاوہ دوسرے کام کریں ‘‘ انہوں نے اپنے آپ کو نقصان پہنچایااور وہ جو باتیں بناتے تھے انہیں کچھ یادنہ رہیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کاہے کی راہ دیکھتے ہیں مگر اس کی کہ اس کتاب کا کہا ہوا انجام سامنے آئے جس دن اس کا بتایا انجام واقع ہوگا ( ف۹۳ ) بول اٹھیں گے وہ جو اسے پہلے سے بھلائے بیٹھے تھے ( ف۹٤ ) کہ بیشک ہمارے رب کے رسول حق لائے تھے تو ہیں کوئی ہمارے سفارشی جو ہماری شفاعت کریں یا ہم واپس بھیجے جائیں کہ پہلے کاموں کے خلاف کام کریں ( ف۹۵ ) بیشک انہوں نے اپنی جانیں نقصان میں ڈالیں اور ان سے کھوئے گئے جو بہتان اٹھاتے تھے ( ف۹٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ صرف اس ( کہی ہوئی بات ) کے انجام کے منتظر ہیں ، جس دن اس ( بات ) کا انجام سامنے آجائے گا وہ لوگ جو اس سے قبل اسے بھلا چکے تھے کہیں گے: بیشک ہمارے رب کے رسول حق ( بات ) لے کر آئے تھے ، سو کیا ( آج ) ہمارے کوئی سفارشی ہیں جو ہمارے لئے سفارش کر دیں یا ہم ( پھر دنیا میں ) لوٹا دیئے جائیں تاکہ ہم ( اس مرتبہ ) ان ( اعمال ) سے مختلف عمل کریں جو ( پہلے ) کرتے رہے تھے ۔ بیشک انہوں نے اپنے آپ کو نقصان پہنچایا اور وہ ( بہتان و افتراء ) ان سے جاتا رہا جو وہ گھڑا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

کیا یہ لوگ اس ( قرآن کی دھمکی ) کے انجام کا انتظار کر رہے ہیں؟ ( کہ سامنے آئے ) حالانکہ جس دن اس کا انجام ( سامنے ) آئے گا تو وہی لوگ جنہوں نے پہلے اس کو بھلایا ہوگا کہیں گے بے شک ہمارے پروردگار کے رسول ہمارے پاس سچائی کے ساتھ آئے تھے تو کیا آج ہمارے لئے کچھ سفارشی ہیں؟ جو ہماری سفارش کریں یا ( یہ ممکن ہے کہ ) ہمیں دوبارہ واپس بھیج دیا جائے تاکہ جو کچھ ہم ( پہلے ) کیا کرتے تھے اس کے خلاف کچھ اور ( نیک عمل ) کریں؟ یقینا انہوں نے اپنے آپ کو خسارہ میں ڈال دیا اور وہ افترا پردازیاں جو وہ کیا کرتے تھے آج ان سے گم ہوگئیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Do they just wait for the final fulfilment of the event? On the day the event is finally fulfilled, those who disregarded it before will say: "The messengers of our Lord did indeed bring true (tidings). Have we no intercessors now to intercede on our behalf? Or could we be sent back? then should we behave differently from our behaviour in the past." In fact they will have lost their souls, and the things they invented will leave them in the lurch.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Despite the clear details of Our guidance in the Book) do they still wait for further interpretations? On the Day (of Judgment) when its interpretations will be revealed, those who had ignored its guidance will confess, saying, "The Messengers of our Lord had certainly come to us with the Truth. Will anyone intercede for us or send us back (to life) so that we would be able to act in a different manner to that which we had done before?" These people have certainly lost their souls and their evil inventions (which they had used for false excuses) will vanish.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Await they just for the final fulfillment of the event On the Day the event is finally fulfilled, those who neglected it before will say: "Verily, the Messengers of our Lord did come with the truth, now are there any intercessors for us that they might intercede on our behalf Or could we be sent back (to the first life of the world) so that we might do (good) deeds other than those (evil) deeds which we used to do" Verily, they have lost themselves and that which they used to fabricate has gone away from them.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Do they wait for aught but its final sequel? On the day when its final sequel comes about, those who neglected it before will say: Indeed the apostles of our Lord brought the truth; are there for us then any intercessors so that they should intercede on our behalf? Or could we be sent back so that we should do (deeds) other than those which we did? Indeed they have lost their souls and that which they forged has gone away from them.

Translated by

William Pickthall

Await they aught save the fulfilment thereof? On the day when the fulfilment thereof cometh, those who were before forgetful thereof will say: The messengers of our Lord did bring the Truth! Have we any intercessors, that they may intercede for us? Or can we be returned (to life on earth), that we may act otherwise than we used to act? They have lost their souls, and that which they devised hath failed them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या अब भी वे इसी के मुंतज़िर हैं कि उसका मज़मून ज़ाहिर हो जाए, जिस दिन उसका मज़मून ज़ाहिर हो जाएगा तो वे लोग जो उसको पहले से भूले हुए थे बोल उठेंगे कि बेशक हमारे रब के पैग़म्बर हक़ लेकर आए थे, पस अब क्या कोई हमारी सिफ़ारिश करने वाले हैं कि हमारी सिफ़ारिश करें या हमको दोबारा वापस ही भेज दिया जाए ताकि हम उस अमल के सिवा दूसरे अमल करें जो हम पहले करते रहे थे, उन्होंने अपने आपको घाटे में डाला और उनसे गुम हो गया जो वह घड़ते थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(ان لوگوں کو اور کسی بات کا انتظار نہیں) کیا صرف اس کے اخیر نتیجہ کا انتظار ہے (3) جس روز اس کا اخیر نتیجہ پیش آوے گا اس روز جو لوگ اس کو پہلے سے بھولے ہوئے تھے یوں کہنے لگیں گے کہ واقعی ہمارے رب کے پیغمبر سچی سچی باتیں لاتے تھے سو اب کیا کوئی ہمارا سفارشی ہے کہ وہ ہماری سفارش کردے یا کیا ہم پھر واپس بھیجے جاسکتے ہیں تاکہ ہم لوگ ان اعمال کے جن کو ہم کیا کرتے تھے برخلاف دوسرے اعمال کریں۔ بیشک ان لوگوں نے اپنے کو خسارہ میں ڈال دیا اور یہ جو جو باتیں تراشتے تھے سب گم ہوگیا۔ (4) (53)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” وہ اس کے انجام کے سواکس چیز کا انتظار کر رہے ہیں ؟ جس دن اس کا انجام آپہنچے گا تو وہ لوگ جنہوں نے اس سے پہلے اسے بھلادیا تھا کہیں گے یقیناً ہمارے رب کے رسول حق لے کر آئے تھے کیا ہمارے لیے کوئی سفارش کرنے والے ہیں کہ جو ہماری سفارش کریں یا ہمیں واپس بھیجا جائے تو ہم اس کے برخلاف عمل کریں جو ہم کیا کرتے تھے۔ بلاشبہ انہوں نے اپنی جانوں کو خسارے میں ڈالا اور ان سے گم ہوگیا جو وہ جھوٹ بنایا کرتے تھے۔ “ (٥٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اب کیا یہ لوگ اس کے سوا کسی اور بات کے منتظر ہیں کہ وہ انجام سامنے آجائے جس کی یہ کتاب خبر دے رہی ہے ؟ جس روز وہ انجام سامنے آگیا تو وہی لوگ جنہوں نے پہلے اسے نظر انداز کردیا تھا کہیں گے کہ واقعی ہمارے رب کے رسول حق لے کر آئے تھے ‘ پھر کیا اب ہمیں کچھ سفارشی ملیں گے جو ہمارے حق میں سفارش کریں ؟ یا ہمیں دوبارہ واپس ہی بھیج دیا جائے تاکہ جو کچھ ہم پہلے کرتے تھے اس کے بجائے اب دوسرے طریقے پر کام کر کے دکھائیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ انہوں نے اپنے آپ کو خسارے میں ڈال دیا اور وہ سارے جھوٹ جو انہوں نے تصنیف کر رکھے تھے آج ان سے گم ہوگئے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ لوگ بس اس انتظار میں ہیں کہ اس کا انجام ان کے سامنے آجائے۔ جس دن اس کا انجام سامنے آئے گا تو وہ لوگ کہیں گے جو اس کو پہلے بھول گئے تھے کہ ہمارے رب کے پیغمبر حق لے کر آئے، سو کیا ہمارے لیے سفارش کرنے والے ہیں جو ہمارے لیے سفارش کریں یا ہم واپس لوٹا دیئے جائیں سو ہم اس عمل کے علاوہ عمل کریں جو کیا کرتے تھے، ان لوگوں نے اپنی جانوں کو تباہی میں ڈالا اور جو کچھ افتراء پر دازی کیا کرتے تھے وہ سب بیکار چلی گئی

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا اب اسی کے منتظر ہیں کہ اس کا مضمون ظاہر ہوجائے جس دن ظاہر ہوجائے گا اس کا مضمون کہنے لگیں گے وہ لوگ جو اس کو بھول رہے تھے پہلے سے بیشک لائے تھے ہمارے رب کے رسول سچی بات سو اب کوئی ہماری سفارش والے ہیں ٰتو ہماری سفارش کریں یا ہم لوٹا دیے جائیں تو ہم عمل کریں خلاف اس کے جو ہم کر رہے تھے بیشک تباہ کیا انہوں نے اپنے آپ کو اور گم ہوجائے گا ان سے جو وہ افترا کیا کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اب یہ لوگ صرف اس قرآنی وعدے کے وقوع کا انتظار کررہے ہیں جس دن اس وعدے کا مصداق متحقق ہوجائے گا تو جو لوگ اس کو پہلے سے فراموش کئے ہوئے تھے یوں کہنے لگیں گے واقعی ہمارے رب کے رسول سچی باتیں لے کر آئے تھے تو کیا اب سفارش کرنے والوں میں سے کچھ ایسے سفارشی ہمارے لئے ہوں گے جو ہماری سفارش کردیں یا ہم پھر دنیا کی طرف لوٹا دیئے جائیں تاکہ ہم لوگ جو عمل کیا کرتے تھے ان کی بجائے اب کی دفعہ دوسرے عمل کریں بیشک ان لوگوں نے اپنے آپ کو تباہ کرلیا اور وہ سب افترا پردازیاں جو وہ کیا کرتے تھے ان سے گم ہوگئیں۔