Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 63

سورة الأعراف

اَوَ عَجِبۡتُمۡ اَنۡ جَآءَکُمۡ ذِکۡرٌ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ عَلٰی رَجُلٍ مِّنۡکُمۡ لِیُنۡذِرَکُمۡ وَ لِتَتَّقُوۡا وَ لَعَلَّکُمۡ تُرۡحَمُوۡنَ ﴿۶۳﴾

Then do you wonder that there has come to you a reminder from your Lord through a man from among you, that he may warn you and that you may fear Allah so you might receive mercy."

اور کیا تم اس بات سے تعجب کرتے ہو کہ تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس ایک ایسے شخص کی معرفت جو تمہاری ہی جنس کا ہے کوئی نصیحت کی بات آ گئی تاکہ وہ شخص تم کو ڈرائے اور تاکہ تم ڈر جاؤ اور تاکہ تم پر رحم کیا جائے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَوَعَجِبۡتُمۡ
کیا بھلا تعجب ہوا تمہیں
اَنۡ
کہ
جَآءَکُمۡ
آئی تمہارے پاس
ذِکۡرٌ
ایک نصیحت
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی طرف سے
عَلٰی رَجُلٍ
ایک شخص پر
مِّنۡکُمۡ
تم ہی میں سے
لِیُنۡذِرَکُمۡ
تاکہ وہ ڈرائے تمہیں
وَلِتَتَّقُوۡا
اور تاکہ تم بچو
وَلَعَلَّکُمۡ
اور تاکہ تم
تُرۡحَمُوۡنَ
تم رحم کئے جاؤ
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَوَ
اور کیا
عَجِبۡتُمۡ
تعجب کرتے ہو تم
اَنۡ
یہ کہ
جَآءَکُمۡ
آئی ہے تمہارے پاس
ذِکۡرٌ
نصیحت
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی طرف سے
عَلٰی رَجُلٍ
ایک آدمی پر
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
لِیُنۡذِرَکُمۡ
تاکہ وہ خبر دار کریں تمہیں
وَلِتَتَّقُوۡا
اور تاکہ تم بچ جاؤ
وَلَعَلَّکُمۡ
اور تا کہ تم
تُرۡحَمُوۡنَ
تم پر رحم کیا جا ئے
Translated by

Juna Garhi

Then do you wonder that there has come to you a reminder from your Lord through a man from among you, that he may warn you and that you may fear Allah so you might receive mercy."

اور کیا تم اس بات سے تعجب کرتے ہو کہ تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس ایک ایسے شخص کی معرفت جو تمہاری ہی جنس کا ہے کوئی نصیحت کی بات آ گئی تاکہ وہ شخص تم کو ڈرائے اور تاکہ تم ڈر جاؤ اور تاکہ تم پر رحم کیا جائے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا تمہیں اس بات پر تعجب ہے کہ تمہارے پاس نصیحت تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک ایسے آدمی کے ذریعہ آئی ہے جو تمہی میں سے ہے ؟ تاکہ وہ تمہیں (برے انجام سے) ڈرائے اور تم نافرمانی سے بچو اور تم پر رحم کیا جائے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور کیاتم اس بات پر تعجب کرتے ہو کہ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک نصیحت تم میں سے ایک آدمی پرآئی ہے کہ وہ تمہیں خبردارکردے تاکہ تم بچ جاؤاور تاکہ تم پررحم کیا جائے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Do you wonder that an advice from your Lord has come to you through a man from among you, so that he may warn you and that you may fear Allah, and that you may be blessed with mercy?|"

کیا تم کو تعجب ہوا کہ آئی تمہارے پاس نصیحت تمہارے رب کی طرف سے ایک مرد کی زبانی جو تم ہی میں سے ہے تاکہ وہ تم کو ڈرائے اور تاکہ تم بچو اور تاکہ تم پر رحم ہو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تمہیں اس بات پر تعجب ہوا کہ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک یاد دہانی تم ہی میں سے ایک فرد کے ذریعے سے آئی تاکہ وہ تمہیں خبردار کر دے اور تم (گناہوں سے) بچ سکو اور تم پر رحم کیا جائے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do you wonder that admonition should come to you from your Lord through a man from amongst yourselves that he may warn you, that you may avoid evil and that mercy may be shown to you?'

کیا تمہیں اس بات پر تعجب ہوا کہ تمہارے پاس خود تمہاری اپنی قوم کے ایک آدمی کے ذریعہ سے تمہارے رب کی یاد دہانی آئی تاکہ تمہیں خبر دار کرے اور تم غلط روی سے بچ جاؤ اور تم پر رحم کیا جائے؟ 49

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا کیا تمہیں اس بات پر تعجب ہے کہ تمہارے رب کی نصیحت ایک ایسے آدمی کے ذریعے تم تک پہنچی ہے جو خود تم ہی میں سے ہے ، تاکہ وہ تمہیں خبردار کرے اور تم بدعملی سے بچ کر ہو ، اور تاکہ تم پر ( اللہ کی ) رحمت ہو؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا تم کو اس بات پر تعجب ہا کہ تمہارے مالک کا ارشاد تم ہی میں سے ایک مرد کی زبان پر تم کو پہنچا اس لیے کہ وہ تم کو اس کے عذاب سے ڈرائے اور اس لیے کہ تم گناہوں سے بچو اور اس لیے کہ تم پر رحم ہو 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا تم (اس بات پہ) تعجب کرتے ہو کہ تمہاری طرف ایک ایسے بندے کے ذریعے جو تم میں سے ہی ہے تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک نصیحت کی بات آگئی تاکہ وہ تمہیں (انجام بد سے) ڈرائے اور تاکہ تم پرہیز گار بن جاؤ اور تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(برادران قوم) آخر تم اس بارے میں کیوحیران ہو کہ تمہارے رب کا پیغام تمہارے پاس ایک ایسے شخص کے زریعہ آگیا جو تم ہی میں سے ہے۔ یہ اس لئے ہے کہ وہ تمہیں بہتر سمجھا سکے اور تمہیں تقویٰ کی راہ پر لگا سکے تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا تم کو اس بات سے تعجب ہوا ہے کہ تم میں سے ایک شخص کے ہاتھ تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس نصیحت آئی تاکہ وہ تم کو ڈرائے اور تاکہ تم پرہیزگار بنو اور تاکہ تم پر رحم کیا جائے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Marvel ye that an admonition from your Lord should come unto you upon a man from amongst yourselves, in order that the may warn you and that ye may fear, and that haply ye may be shewn mercy?

کیا تم اس پر حیرت کرتے ہو کہ تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے تم ہی میں سے ایک مرد کے ذریعہ سے نصیحت پہنچی ہے تاکہ وہ تمہیں ڈرائے اور تاکہ تم ڈرو عجب کیا جو تم پر رحم کیا جائے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا تمہیں یہ بات عجیب معلوم ہوئی کہ تمہارے پاس تمہارے رب کی یاد دہانی تمہی میں سے ایک شخص کے ذریعہ سے آئی ، تاکہ وہ تمہیں باخبر کرے اور تاکہ تم ڈرو اور تاکہ تم پر رحم کیا جائے ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا تمہیں اس بات پر تعجب ہے کہ تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس تم ہی میں سے ایک آدمی کے ذریعے نصیحت پہنچیں تاکہ وہ تمہیں ڈرائے اور تاکہ تم ڈرجائو اور تاکہ تم پر رحم کیا جائے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا تمہیں اس بات سے تعجب ہوا ہے کہ تم میں سے ایک بندے کے ذریعے تمہارے رب کی طرف سے نصیحت آئی، وہ تم کو ڈرائے اور تاکہ تم پرہیزگار بنو اور تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا تم لوگوں کو اس پر تعجب ہو رہا ہے کہ تمہارے پاس ایک عظیم الشان نصیحت آگئی تمہارے رب کی جانب سے، خود تم ہی میں سے ایک شخص کے ذریعے ؟ تاکہ وہ تمہیں خبردار کرے، (تمہارے انجام سے) اور تاکہ تم پرہیزگار بن سکو، اور تاکہ تم پر رحم کیا جائے،

Translated by

Noor ul Amin

کیا تمہیں تعجب ہے کہ تمہارے پاس نصیحت تمہارے رب کی طرف سے ایک آدمی کے ذریعہ آئی جو تمہی میں سے ہے؟ تاکہ تمہیں ڈرائے اور تم پرہیزگاربنو اور تم پر رحم کیا جائے ‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کیا تمہیں اس کا اچنبا ہوا کہ تمہارے پاس رب کی طرف سے ایک نصیحت آئی تم میں کے ایک مرد کی معرفت ( ف۱۱۳ ) کہ وہ تمہیں ڈرائے اور تم ڈرو اور کہیں تم پر رحم ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا تمہیں اس بات پر تعجب ہے کہ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے تم ہی میں سے ایک مرد ( کی زبان ) پر نصیحت آئی تاکہ وہ تمہیں ( عذابِ الٰہی سے ) ڈرائے اور تم پرہیزگار بن جاؤ اور یہ اس لئے ہے کہ تم پر رحم کیا جائے

Translated by

Hussain Najfi

کیا تمہیں اس بات پر تعجب ہے کہ تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہاری اپنی قوم کے ایک شخص کے پاس وعظ و نصیحت کا پیغام آیا ہے ۔ تاکہ وہ تمہیں ( خدا کے عذاب سے ) ڈرائے! اور تاکہ تم پرہیزگار بنو ۔ اور تاکہ تم پر رحم کیا جائے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Do ye wonder that there hath come to you a message from your Lord, through a man of your own people, to warn you,- so that ye may fear Allah and haply receive His Mercy?"

Translated by

Muhammad Sarwar

Does it seem strange to you that a reminder from your Lord should be sent to a man, from among you, to warn you so that you might receive mercy?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Do you wonder that there has come to you a Reminder from your Lord through a man from among you, that he may warn you, so that you may fear Allah and that you may receive (His) mercy"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

What! do you wonder that a reminder has come to you from your Lord through a man from among you, that he might warn you and that you might guard (against evil) and so that mercy may be shown to you?

Translated by

William Pickthall

Marvel ye that there should come unto you a Reminder from your Lord by means of a man among you, that he may warn you, and that ye may keep from evil, and that haply ye may find mercy.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या तुमको इस पर तअज्जुब हुआ कि तुम्हारे रब की नसीहत तुम्हारे पास तुम्हीं में से एक शख़्स के ज़रिए आई; ताकि वह तुमको डराए और ताकि तुम बचो और ताकि तुम पर रहम किया जाए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور کیا تم اس بات سے تعجب کرتے ہو کہ تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس ایک ایسے شخص کی معرفت جو تمہاری ہی جنس کا ہے کوئی نصیحت کی بات آگئی تاکہ وہ شخص تم کو ڈراوے اور تاکہ تم ڈرجاؤ اور تاکہ تم پر رحم کیا جاوے۔ (63)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور کیا تم نے عجیب سمجھا کہ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے تم میں سے ایک آدمی پر نصیحت آئی، تاکہ وہ تمہیں ڈرائے اور تاکہ تم بچ جاؤ اور تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔ (٦٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا تمہیں اس بات پر تعجب ہوا کہ تمہارے پاس خود تمہاری اپنی قوم کے ایک آدمی کے ذریعے سے تمہارے رب کی یاد دہانی آئی تاکہ تمہیں خبردار کرے اور تم غلط روی سے بچ جاؤ اور تم پر رحم کیا جائے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا تم کو اس بات سے تعجب ہے کہ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے تم ہی میں سے ایک شخص کے پاس نصیحت کی باتیں آگئیں تاکہ وہ تمہیں ڈرائے اور تاکہ تم ڈر جاؤ اور تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا تم کو تعجب ہوا کہ آئی تمہارے پاس نصیحت تمہارے رب کی طرف سے ایک مرد کی زبانی جو تم میں سے ہے تاکہ وہ تم ہی کو ڈرائے اور تاکہ تم بچو اور تاکہ تم پر رحم ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا تم اس بات کو تعجب کی نگاہ سے دیکھتے ہو کہ تم ہی میں سے ایک آدمی کی معرفت تم کو تمہارے رب کی جانب سے نصیحت کی بات پہنچ گئی تاکہ وہ شخص تم کو ڈرائے اور تاکہ تم ڈر جائو اور تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔