Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 73

سورة الأعراف

وَ اِلٰی ثَمُوۡدَ اَخَاہُمۡ صٰلِحًا ۘ قَالَ یٰقَوۡمِ اعۡبُدُوا اللّٰہَ مَا لَکُمۡ مِّنۡ اِلٰہٍ غَیۡرُہٗ ؕ قَدۡ جَآءَتۡکُمۡ بَیِّنَۃٌ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ ؕ ہٰذِہٖ نَاقَۃُ اللّٰہِ لَکُمۡ اٰیَۃً فَذَرُوۡہَا تَاۡکُلۡ فِیۡۤ اَرۡضِ اللّٰہِ وَ لَا تَمَسُّوۡہَا بِسُوۡٓءٍ فَیَاۡخُذَکُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۷۳﴾

And to the Thamud [We sent] their brother Salih. He said, "O my people, worship Allah ; you have no deity other than Him. There has come to you clear evidence from your Lord. This is the she-camel of Allah [sent] to you as a sign. So leave her to eat within Allah 's land and do not touch her with harm, lest there seize you a painful punishment.

اور ہم نے ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح ( علیہ السلام ) کو بھیجا انہوں نے فرمایا اے میری قوم! تم اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا کوئی تمہارا معبود نہیں ۔ تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک واضح دلیل آچکی ہے یہ اونٹنی ہے اللہ کی جو تمہارے لئے دلیل ہے سو اس کو چھوڑ دو کہ اللہ تعالٰی کی زمین میں کھاتی پھرے اور اسکو برائی کے ساتھ ہاتھ بھی مت لگانا کہ کہیں تم کو دردناک عذاب آ پکڑے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِلٰی
ا اور طرف
ثَمُوۡدَ
ثمود کے
اَخَاہُمۡ
ان کے بھائی
صٰلِحًا
صالح (کو بھیجا)
قَالَ
اس نے کہا
یٰقَوۡمِ
اے میری قوم
اعۡبُدُوا
عبادت کرو
اللّٰہَ
اللہ کی
مَا
نہیں ہے
لَکُمۡ
تمہارے لئے
مِّنۡ اِلٰہٍ
کوئی الٰہ (بر حق)
غَیۡرُہٗ
اس کے علاوہ
قَدۡ
تحقیق
جَآءَتۡکُمۡ
آگئی تمہارے پاس
بَیِّنَۃٌ
کھلی دلیل
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی طرف سے
ہٰذِہٖ
یہ
نَاقَۃُ
اونٹنی ہے
اللّٰہِ
اللہ کی
لَکُمۡ
تمہارے لئے
اٰیَۃً
ایک نشانی
فَذَرُوۡہَا
پس چھوڑ دو اسے
تَاۡکُلۡ
وہ چرتی پھرے
فِیۡۤ اَرۡضِ
زمین میں
اللّٰہِ
اللہ کی
وَلَا
اور نہ
تَمَسُّوۡہَا
تم چھونا اس کو
بِسُوۡٓءٍ
ساتھ برائی کے
فَیَاۡخُذَکُمۡ
ورنہ پکڑ لے گا تمہیں
عَذَابٌ
عذاب
اَلِیۡمٌ
درد ناک
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِلٰی ثَمُوۡدَ
اور ثمود کی طرف
اَخَاہُمۡ
ان کے بھائی
صٰلِحًا
صالح
قَالَ
اُ س نے کہا
یٰقَوۡمِ
اے میری قوم
اعۡبُدُوا
تم عبادت کرو
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کی
مَا
نہیں ہے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنۡ اِلٰہٍ
کوئی معبود
غَیۡرُہٗ
سوائے اُس کے
قَدۡ
یقیناً
جَآءَتۡکُمۡ
آ چکی تمہا رے پاس
بَیِّنَۃٌ
واضح دلیل
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی طرف سے
ہٰذِہٖ
یہ
نَاقَۃُ
اُ ونٹنی ہے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
لَکُمۡ
تمہارے لیے
اٰیَۃً
نشانی
فَذَرُوۡہَا
چنانچہ تم چھوڑ ے رکھنا اُ س کو
تَاۡکُلۡ
وہ کھاتی رہے
فِیۡۤ اَرۡضِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی زمین میں
وَلَا
اور نہ
تَمَسُّوۡہَا
تم ہاتھ لگانا اُس کو
بِسُوۡٓءٍ
ساتھ بُرائی کے
فَیَاۡخُذَکُمۡ
پھر پکڑ لے گا تمہیں
عَذَابٌ
عذاب
اَلِیۡمٌ
دردناک
Translated by

Juna Garhi

And to the Thamud [We sent] their brother Salih. He said, "O my people, worship Allah ; you have no deity other than Him. There has come to you clear evidence from your Lord. This is the she-camel of Allah [sent] to you as a sign. So leave her to eat within Allah 's land and do not touch her with harm, lest there seize you a painful punishment.

اور ہم نے ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح ( علیہ السلام ) کو بھیجا انہوں نے فرمایا اے میری قوم! تم اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا کوئی تمہارا معبود نہیں ۔ تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک واضح دلیل آچکی ہے یہ اونٹنی ہے اللہ کی جو تمہارے لئے دلیل ہے سو اس کو چھوڑ دو کہ اللہ تعالٰی کی زمین میں کھاتی پھرے اور اسکو برائی کے ساتھ ہاتھ بھی مت لگانا کہ کہیں تم کو دردناک عذاب آ پکڑے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا۔ اس نے اپنی قوم کے لوگوں سے کہا : اللہ کی عبادت کرو جس کے بغیر تمہارا کوئی الٰہ نہیں۔ تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے واضح معجزہ آچکا ہے۔ یہ اللہ کی اونٹنی تمہارے لیے معجزہ ہے اسے اللہ کی زمین پر چرنے دو اور اسے برے ارادے سے ہاتھ نہ لگانا ورنہ ایک درد ناک عذاب تمہیں آلے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورثمودکی طرف اُن کے بھائی صالح کو (بھیجا)اُس نے کہا: ’’اے میری قوم!اﷲ تعالیٰ کی عبادت کرواُس کے سوا تمہارا کوئی معبودنہیں،یقیناًتمہارے پاس تمہارے رب کی واضح دلیل آچکی یہ اﷲ تعالیٰ کی اُونٹنی تمہارے لیے نشانی ہے،چنانچہ اس کوچھوڑے رکھناکہ اﷲ تعالیٰ کی زمین میں کھاتی رہے اوراُس کوبُری نیت سے ہاتھ نہ لگانا ورنہ تمہیں ایک دردناک عذاب پکڑلے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And to Thamud, (We sent) their brother, Salih. He said, |"0 my people, worship Allah. You have no god other than Him. There has come to you a clear sign from your Lord. This is the she-camel of Allah, a sign for you. So, leave her to eat on the earth of Allah and do not touch her with mischief, lest a painful punishment should seize you.

اور ثمود کی طرف بھیجا ان کے بھائی صالح کو، بولا اے میری قوم بندگی کرو اللہ کی کوئی نہیں تمہارا معبود اس کے سوا، تم کو پہنچ چکی ہے دلیل تمہارے رب کی طرف سے، یہ اونٹنی اللہ کی ہے تمہارے لئے نشانی سو اس کو چھوڑ دو کہ کھائے اللہ کی زمین میں اور اس کو ہاتھ نہ لگاؤ بری طرح، پھر تم کو پکڑے گا عذاب درد ناک ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور قوم ثمود کی طرف (بھیجا ہم نے ) ان کے بھائی صالح ( علیہ السلام) کو اس ( علیہ السلام) نے کہا اے میری قوم عبادت کرو اللہ کی جس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ہے تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک خاص نشانی آگئی ہے یہ اللہ کی اونٹنی ہے تمہارے لیے ایک نشانی تو اسے چھوڑے رکھو کہ یہ اللہ کی زمین میں چرتی پھرے اور اسے نہ چھونا کسی برے ارادے سے (اگر تم نے ایسا کیا) تو ایک درد ناک عذاب تمہیں آپکڑے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And to Thamud We sent forth their brother. Salih. He said to them: 'O my people! Serve Allah, you have no other god than Him. Truly there has come to you a clear proof from your Lord. This she-camel from Allah is a Divine portent for you. So leave her alone to pasture on Allah's earth, and touch her with no evil lest a painful chastisement should seize you.

اور ثمود 57 کی طرف ہم نے ان کے بھائی صالح کو بھیجا ۔ اس نے کہا اے برادرانِ قوم ، اللہ کی بندگی کرو ، اس کے سِوا تمہارا کوئی خدا نہیں ہے ۔ تمہارے پاس تمہارے رب کی کھلی دلیل آگئی ہے ۔ یہ اللہ کی اونٹنی تمہارے لیے ایک نشانی کے طور پر ہے 58 ، لہٰذا اِسے چھوڑدو کہ خدا کی زمین میں چرتی پھرے ۔ اس کو کسی برے ارادے سے ہاتھ نہ لگانا ورنہ ایک دردناک عذاب تمہیں آلے گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ثمود کی طرف ہم نے ان کے بھائی صالح کو بھیجا ۔ ( ٣٩ ) انہوں نے کہا : اے میری قوم کے لوگو ! اللہ کی عبادت کرو ۔ اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ہے ۔ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک روشن دلیل آچکی ہے ۔ یہ اللہ کی اونٹنی ہے جو تمہارے لیے ایک نشانی بن کر آئی ہے ۔ اس لیے اس کو آزاد چھوڑ دو کہ وہ اللہ کی زمین میں چرتی پھرے اور اسے کسی برائی کے ارادے سے چھونا بھی نہیں ، کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہیں ایک دکھ دینے والا عذاب آپکڑے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے ثمود کی طرف 4 صالح کو بھیجا 5 اس نے کہا بھائیو اللہ تعالیٰ کو پوجو اس کے سوا کوئی تمہارا سچا معبود نہیں ہے تمہارے پاس تو ایک نشانی (بھی) تمہارے مالک کی طرف سے آچکی یہ خدا پاک کی اونٹنی تمہارے لیے ایک نشانی ہے 6 تو اس کو چھٹآ پھرنے دو اور اللہ تعالیٰ کی زمین کھاتی رہے، چرتی رہے، اور برائی سے اس کو ہاتھ نہ لگاؤ پھ دکھ کا عذاب تم کا آن پکڑے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور (قوم) شمود کی طرف ان کے بھائی صالح (علیہ السلام) کو (بھیجا) انہوں نے فرمایا اے میری قوم ! اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی نہیں جو عبادت کے لائق ہویقینا تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے دلیل آچکی۔ یہی اللہ کی اونٹنی تمہارے لئے دلیل (معجزہ) ہے سو اسے (آزاد) چھوڑ دو کہ اللہ زمین میں چرتی پھرے اور تم اسے برے ارادے سے چھونا بھی نہیں پس دردناک عذاب تمہیں پکڑ لے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور قوم ثمود کی طرف ہم نے ان کے بھائی صالح (علیہ السلام) کو بھیجا۔ اس نے کہا اے میری قوم ! اس اللہ کی اطاعت و بندگی کرو جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے کھلی نشانی آچکی ہے۔ یہ اللہ کی اونٹنی تمہارے لئے ایک نشانی ہے تم اس کو چھوڑ دوتا کہ وہ اللہ کی زمین سے کھائے اور اس کو بری نیت سے ہاتھ نہ لگانا (اگر تم نے ایسا کیا تو) اللہ کا عذاب تمہیں پہنچ جائے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور قوم ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا۔ (تو) صالح نے کہا کہ اے قوم! خدا ہی کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔ تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک معجزہ آ چکا ہے۔ (یعنی) یہی خدا کی اونٹنی تمہارے لیے معجزہ ہے۔ تو اسے (آزاد) چھوڑ دو کہ خدا کی زمین میں چرتی پھرے اور تم اسے بری نیت سے ہاتھ بھی نہ لگانا۔ ورنہ عذابِ الیم میں تمہیں پکڑ لے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And unto Thamud We sent their brother, Salih He said: my people! worship Allah, no god ye have but He; surely there hath come unto you an evidence from your Lord. Yonder is the she-camel of Allah: a sign unto you; so leave her alone, pasturing on Allah's earth, and touch her not with evil, lest there seize you a torment afflictive.

اور (ہم نے) ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو (بھیجا) ۔ (صالح (علیہ السلام) نے) کہا اے میری قوم والوں اللہ ہی کی عبادت کرو کہ اس کے سوا کوئی (اور) تمہارا خدا نہیں ہے ۔ اب تو تمہارے پاس ایک کھلا ہوا نشان بھی تمہارے پروردگار کی طرف سے آپہنچا یہ اللہ کی اونٹنی ہے تمہارے حق میں ایک نشان سو اسے چھوڑے رہو اللہ کی زمین پر کھاتی پھرے اور اس کی برائی کے ساتھ ہاتھ نہ لگانا ورنہ تمہیں عذاب درد ناک آپکڑے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ثمود کی طرف ہم نے ان کے بھائی ، صالح کو بھیجا ۔ اس نے دعوت دی: اے میرے ہم قومو! اللہ ہی کی بندگی کرو ۔ اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ۔ تمہارے پاس تمہارے رب کی جانب سے ایک واضح نشانی آگئی ہے ۔ یہ اللہ کی اونٹنی ہے کہ تمہارے لئے ایک نشانی ہو ۔ پس اس کو چھوڑو کہ یہ اللہ کی زمین میں چرے پھرے اور اس کو کوئی گزند نہ پہنچائیو ، ورنہ تمہیں ایک دردناک عذاب آپکڑے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور قوم ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح ( علیہ السلام ) کو بھیجا ۔ صالح ( علیہ السلام ) نے فرمایا اے میری قوم والو! اﷲ ( تعالیٰ ) کی عبادت کرو تمہارے لیے اس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ۔ بلاشبہ تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس دلیل ( نشانی ) آچکی ہے ۔ یہ اﷲ ( تعالیٰ ) کی اونٹنی تمہارے لیے نشانی ہے پس تم اسے چھوڑے رکھو اﷲ ( تعالیٰ ) کی زمین میں کھاتی پھرے اور اس کو برائی کے ساتھ نہ ہاتھ لگائو ورنہ تمہیں دردناک عذاب پکڑ لے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

قوم ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا تو صالح نے کہا کہ اے میری قوم ! اللہ ہی کی عبادت کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں تمہارے پاس رب کی طرف سے ایک دلیل آچکی ہے یہ اللہ کی اونٹنی تمہارے لیے نشانی ہے تو اسے آزاد چھوڑدو کہ اللہ کی زمین پر چرتی پھرے اور تم اسے بری نیت سے ہاتھ بھی نہ لگانا، ورنہ دردناک عذاب تمہیں پکڑے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھی (ہم نے پیغمبر بنا کر بھیجا) انہوں نے بھی یہی کہا کہ اے میری قوم، اللہ کی بندگی کرو تم سب، کہ اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں، بلاشبہ آچکی تمہارے پاس روشن دلیل تمہارے رب کی جانب سے، یہ اللہ کی اونٹنی تمہارے لئے ایک عظیم نشانی کے طور پر (تمہارے سامنے موجود ہے) پس تم اسے کھلا چھوڑ دو کہ یہ کھاتی (چرتی) رہے، اللہ کی زمین میں، اور اس کو چھونا بھی نہیں کسی برے ارادے سے، کہ اس کے نتیجے میں آپکڑے تم کو ایک دردناک عذاب،

Translated by

Noor ul Amin

اور ثمود کی طرف ان کے بھائی صا لح کو بھیجا اس نے اپنی قوم سے کہا:’’اللہ کی عبادت کرواس کے سوا تمہاراکوئی معبودنہیں تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے واضح معجزہ آچکا ہے یہ اللہ کی اونٹنی تمہارے لئے معجزہ ہے اسے اللہ کی زمین میں چرنے کے لئے چھوڑدواوراسے کسی برے ارادہ سے ہاتھ نہ لگانا ورنہ ایک دردناک عذاب تمہیں آلے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ثمود کی طرف ( ف۱۳٦ ) ان کی برادری سے صالح کو بھیجا کہا اے میری قوم اللہ کو پوجو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ، بیشک تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ( ف۱۳۷ ) روشن دلیل آئی ( ف۱۳۸ ) یہ اللہ کا ناقہ ہے ( ف۱۳۹ ) تمہارے لیے نشانی ، تو اسے چھوڑ دو کہ اللہ کی زمین میں کھائے اور اسے برائی سے ہاتھ نہ لگاؤ ( ف۱٤۰ ) کہ تمہیں درد ناک عذاب آئے گا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( قومِ ) ثمود کی طرف ان کے ( قومی ) بھائی صالح ( علیہ السلام ) کو ( بھیجا ) ، انہوں نے کہا: اے میری قوم! اﷲ کی عبادت کیا کرو ، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ، بیشک تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک روشن دلیل آگئی ہے ۔ یہ اﷲ کی اونٹنی تمہارے لئے نشانی ہے ، سو تم اسے ( آزاد ) چھوڑے رکھنا کہ اﷲ کی زمین میں چَرتی رہے اور اسے برائی ( کے ارادے ) سے ہاتھ نہ لگانا ورنہ تمہیں دردناک عذاب آپکڑے گا

Translated by

Hussain Najfi

اور قومِ ثمود کی طرف ان کے ( قومی ) بھائی صالح کو بھیجا ۔ انہوں نے کہا اے میری قوم! اللہ ہی کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارے پروردگار کی طرف سے ( میری صداقت کا ) ایک خاص معجزہ آچکا ہے جو یہ اللہ کی خاص اونٹنی ہے جو تمہارے لئے ایک ( قدرتی ) نشانی ( معجزہ ) ہے اسے کھلا چھوڑ دو کہ خدا کی زمین میں چَرتی پھرے ۔ اور ( خبردار ) اسے برے ارادے سے ہاتھ نہ لگانا ( اسے تکلیف نہ پہنچانا ) ورنہ دردناک عذاب تمہیں اپنی گرفت میں لے لے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To the Thamud people (We sent) Salih, one of their own brethren: He said: "O my people! worship Allah: ye have no other god but Him. Now hath come unto you a clear (Sign) from your Lord! This she-camel of Allah is a Sign unto you: So leave her to graze in Allah's earth, and let her come to no harm, or ye shall be seized with a grievous punishment.

Translated by

Muhammad Sarwar

We sent Salih to his brethren, the tribe of Thamud, who told them, "Worship God your only Lord. Authoritative evidence has come to you from your Lord and this she-camel is the evidence for you from God. Let her graze in the land of God. Do not give her any trouble lest a painful torment will strike you.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And to Thamud (people, We sent) their brother Salih. He said: "O my people! Worship Allah! You have no other god but Him. Indeed there has come to you a clear sign from your Lord. This she-camel of Allah is a sign unto you; so you leave her to graze in Allah's earth, and touch her not with harm, lest a painful torment should seize you.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And to Samood (We sent) their brother Salih. He said: O my people! serve Allah, you have no god other than Him; clear proof indeed has come to you from your Lord; this is (as) Allah's she-camel for you-- a sign, therefore leave her alone to pasture on Allah's earth, and do not touch her with any harm, otherwise painful chastisement will overtake you.

Translated by

William Pickthall

And to (the tribe of) Thamud (We sent) their brother Salih. He said: O my people! Serve Allah. Ye have no other Allah save Him. A wonder from your Lord hath come unto you. Lo! this is the camel of Allah, a token unto you; so let her feed in Allah's earth, and touch her not with hurt lest painful torment seize you.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और समूद की तरफ़ हमने उनके भाई सालेह (अलै॰) को भेजा, उन्होंने कहाः ऐ मेरी क़ौम! अल्लाह की इबादत करो, उसके सिवा तुम्हारा कोई माबूद नहीं, तुम्हारे पास तुम्हारे रब की तरफ़ से एक खुली हुई निशानी आ चुकी है, यह अल्लाह की ऊँटनी तुम्हारे लिए एक निशानी के तौर पर है पस उसको छोड़ दो कि वह खाए अल्लाह की ज़मीन में और उसे किसी बुराई के इरादे से छूना भी नहीं वर्ना तुमको उनका एक दर्दनाक अज़ाब पकड़ लेगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا (انہوں نے فرمایا اے میری قوم تم اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا کوئی تمہارا معبود نہیں تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک واضح دلیل آچکی ہے یہ اونٹنی ہے اللہ کی جو تمہارے لیے دلیل ہے (4) سو اس کو چھوڑو کہ اللہ کی زمین میں کھاتی پھرا کرے اور اس کو برائی کے ساتھ ہاتھ بھی مت لگانا کبھی تم کو دردناک عذاب آپکڑے۔ (73)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا اس نے کہا اے میری قوم ! اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔ بیشک تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک واضح دلیل آچکی۔ یہ اللہ کی اونٹنی تمہارے لیے ایک نشانی کے طور پر ہے پس اسے چھوڑدو کہ اللہ کی زمین میں کھاتی پھرے اور اسے برے ارادے سے ہاتھ نہ لگانا، ورنہ تمہیں ایک دردناک عذاب پکڑ لے گا۔ (٧٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ثمود کی طرف ہم نے ان کے بھائی صالح کو بھیجا ۔ اس نے کہا اے برادران قوم ‘ اللہ کی بندگی کرو ‘ اس کے سوا تمہارا کوئی خدا نہیں ہے ۔ تمہارے پاس تمہارے رب کی کھلی دلیل آگئی ہے ۔ یہ اللہ کی اونٹنی تمہارے لئے ایک نشانی کے طور پر ہے ‘ لہذا اسے چھوڑ دو کہ خدا کی زمین میں چرتی پھرے ۔ اس کو کسی برے ارادے سے ہاتھ نہ لگانا ورنہ ایک دردناک عذاب تمہیں آلے گا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور قوم ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا۔ صالح نے کہا اے میری قوم ! اللہ کی عبادت کرو۔ تمہارے لیے اس کے علاوہ کوئی معبود نہیں۔ تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس دلیل آچکی ہے، یہ اللہ کی اونٹنی ہے جو تمہارے لیے نشانی ہے سو تم اسے اللہ کی زمین میں چھوڑے رکھو کھاتی پھرا کرے۔ اور اس کو برائی کے ساتھ ہاتھ نہ لگاؤ ورنہ تمہیں درد ناک عذاب پکڑ لے گا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ثمود کی طرف بھیجا ان کے بھائی صالح کو بولا اے میری قوم بندگی کرو اللہ کی کوئی نہیں تمہارا معبود اس کے سوا تم کو پہنچ چکی ہے دلیل تمہارے رب کی طرف سے یہ اونٹنی اللہ کی ہے تمہارے لیے نشانی سو اس کو چھوڑ دو کہ کھائے اللہ کی زمین میں اور اس کو ہاتھ نہ لگاؤ بری طرح پھر تم کو پکڑے گا عذاب دردناک

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح (علیہ السلام) کو بھیجا۔ صالح (علیہ السلام) نے کہا اے میری قوم تم اللہ ہی کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا اور کوئی معبود نہیں ہے بیشک تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک واضح دلیل آچکی ہے۔ یہ اونٹنی اللہ تعالیٰ کی ہے جو تمہارے لئے ایک معجزہ ہے سو اس کو چھوڑ دو کہ یہ اللہ کی زمین میں چرتی پھرے اور اس کو تکلیف پہنچانے کی غرض سے چھونا بھی نہیں ورنہ ایک دردناک عذاب تم کو آلے گا۔