Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 74

سورة الأعراف

وَ اذۡکُرُوۡۤا اِذۡ جَعَلَکُمۡ خُلَفَآءَ مِنۡۢ بَعۡدِ عَادٍ وَّ بَوَّاَکُمۡ فِی الۡاَرۡضِ تَتَّخِذُوۡنَ مِنۡ سُہُوۡلِہَا قُصُوۡرًا وَّ تَنۡحِتُوۡنَ الۡجِبَالَ بُیُوۡتًا ۚ فَاذۡکُرُوۡۤا اٰلَآءَ اللّٰہِ وَ لَا تَعۡثَوۡا فِی الۡاَرۡضِ مُفۡسِدِیۡنَ ﴿۷۴﴾

And remember when He made you successors after the 'Aad and settled you in the land, [and] you take for yourselves palaces from its plains and carve from the mountains, homes. Then remember the favors of Allah and do not commit abuse on the earth, spreading corruption."

اور تم یہ حالت یاد کرو کہ اللہ تعالٰی نے تم کو عاد کے بعد جانشین بنایا اور تم کو زمین پر رہنے کا ٹھکانا دیا کہ نرم زمین پر محل بناتے ہو اور پہاڑوں کو تراش تراش کر ان میں گھر بناتے ہو سو اللہ تعالٰی کی نعمتوں کو یاد کرو اور زمین میں فساد مت پھیلاؤ ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاذۡکُرُوۡۤا
اور یاد کرو
اِذۡ
جب
جَعَلَکُمۡ
اس نے بنایا تمہیں
خُلَفَآءَ
جانشین
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
عَادٍ
عاد کے
وَّبَوَّاَکُمۡ
اور ٹھکانہ دیا تمہیں
فِی الۡاَرۡضِ
زمیں میں
تَتَّخِذُوۡنَ
تم بناتے ہو
مِنۡ سُہُوۡلِہَا
اس کی نرم مٹی سے
قُصُوۡرًا
محلات
وَّ تَنۡحِتُوۡنَ
اور تم تراشتے ہو
الۡجِبَالَ
پہاڑوں کو
بُیُوۡتًا
گھروں میں
فَاذۡکُرُوۡۤا
پس یاد کرو
اٰلَآءَ
نعمتوں کو
اللّٰہِ
اللہ کی
وَلَا
اور نہ
تَعۡثَوۡا
تم فساد کرو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
مُفۡسِدِیۡنَ
مفسد بن کر
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاذۡکُرُوۡۤا
اور تم یاد کرو
اِذۡ
جب
جَعَلَکُمۡ
بنایا تھا اُس نے تمہیں
خُلَفَآءَ
جانشین
مِنۡۢ بَعۡدِ عَادٍ
عاد کے بعد
وَّبَوَّاَکُمۡ
اور اُ س نے ٹھکانہ دیا تمہیں
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
تَتَّخِذُوۡنَ
تم بناتے ہو
مِنۡ سُہُوۡلِہَا
اس کے میدانوں میں
قُصُوۡرًا
محل
وَّ تَنۡحِتُوۡنَ
اور تم تراش کر بناتے ہو
الۡجِبَالَ
پہاڑوں کو
بُیُوۡتًا
گھر
فَاذۡکُرُوۡۤا
چنانچہ تم یاد کرو
اٰلَآءَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو
وَلَا
اور نہ
تَعۡثَوۡا
تم دنگا کرو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
مُفۡسِدِیۡنَ
فسادی بن کر
Translated by

Juna Garhi

And remember when He made you successors after the 'Aad and settled you in the land, [and] you take for yourselves palaces from its plains and carve from the mountains, homes. Then remember the favors of Allah and do not commit abuse on the earth, spreading corruption."

اور تم یہ حالت یاد کرو کہ اللہ تعالٰی نے تم کو عاد کے بعد جانشین بنایا اور تم کو زمین پر رہنے کا ٹھکانا دیا کہ نرم زمین پر محل بناتے ہو اور پہاڑوں کو تراش تراش کر ان میں گھر بناتے ہو سو اللہ تعالٰی کی نعمتوں کو یاد کرو اور زمین میں فساد مت پھیلاؤ ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور وہ وقت یاد کرو جب قوم عاد کے بعد تمہیں اللہ نے جانشین بنایا اور تمہیں اس علاقہ میں آباد کیا۔ تم زمین کے ہموار میدانوں میں محل بناتے ہو اور پہاڑوں کو تراش تراش کر گھر بنا لیتے ہو۔ لہذا اللہ کے احسانات کو یاد کرو۔ اور زمین میں فساد نہ مچاتے پھرو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوریادکروجب اﷲ تعالیٰ نے تمہیں عا دکے بعدجانشین بنایااورتمہیں زمین میں ٹھکانہ دیا،تم اس کے میدانوں میں محلات بناتے ہواورپہاڑوں کوتراش کرگھربناتے ہو،چنانچہ اﷲ تعالیٰ کے احسانات کویادکرواورزمین میں فسادکرتے ہوئے دنگانہ مچاؤ۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And remember when He made you suc¬cessors after ` Ad and lodged you on earth (whereby) you make castles in its plains and hew out the moun¬tains into houses. So be mindful of the bounties of Al¬lah, and do not go about the earth spreading disorder.|"

اور یاد کرو جب کہ تم کو سردار کردیا عاد کے پیچھے اور ٹھکانا دیا تم کو زمین میں کہ بناتے ہو نرم زمین میں محل اور تراشتے ہو پہاڑوں کے گھر، سو یاد کرو احسان اللہ کے اور مت مچاتے پھرو زمین میں فساد،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یاد کرو جب اس نے تمہیں جانشین بنایا قوم عاد (کی تباہی) کے بعد اور تمہیں جگہ دی زمین میں تم اس کے نرم میدانوں میں محل تعمیر کرتے ہو اور پہاڑوں کو تراش کر (بھی اپنے لیے) گھر بنالیتے ہو تو اللہ کی نعمتوں کو یاد رکھو اور مت پھرو زمین میں فساد مچاتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And call to mind when He made you successors after 'Ad and gave you power in the earth so that you took for yourselves palaces in its plains and hewed out dwellings in the mountains. Remember, then, the wondrous bounties of Allah and do not go about creating mischief in the land.'

یاد کرو وہ وقت جب اللہ نے قوم عاد کے بعد تمہیں اس کا جانشین بنایا اور تم کو زمین میں یہ منزلت بخشی کہ آج تم اس کے ہموار میدانوں میں عالی شان محل بناتے اور اس کے پہاڑوں کو مکانات کی شکل میں تراشتے ہو ۔ 59 پس اس کی قدرت کے کرشموں سے غافل نہ ہو جاؤ اور زمین میں فساد برپا نہ کرو ۔ 60

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہ وقت یا دکرو جب اللہ نے تمہیں قوم عاد کے بعد جانشین بنایا ، اور تمہیں زمین پر اس طرح بسایا کہ تم اس کے ہموار علاقوں میں محل بناتے ہو ، اور پہاڑوں کو تراش کر گھروں کی شکل دے دیتے ہو ۔ لہذا للہ کی نعمتوں پر دھیان دو ، اور زمین میں فساد مچاتے نہ پھرو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (خدا کا وہ احسان) یاد کرو جب تم کو عاد کے بعد (ان کا) جانشین بنایا اور تم کو زمین میں بسایا تم اس کی نرم مٹی اینٹیں بنا کر) محل کھڑے کرتے ہو اور پہاڑوں کو تراش کر گھر بناتے ہو تو اللہ کی نعمتوں کو یاد کرو اور ملک میں دھند مت مچاؤ (فساد نہ پھیلاؤ خلق اللہ کو مت ستاؤ یا اللہ کی اونٹنی کو)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یاد کرو جب تم کو عاد کے بعد جانشین بنایا اور تم کو زمین میں آباد فرمایا کہ تم نرم زمین پر محل بناتے ہو اور پہاڑوں کو تراش کر گھر بناتے ہو پس اللہ کی نعمتوں کو یاد کرو اور زمین میں فساد نہ کرتے پھرو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اللہ کی اس نعمت کو یاد کرو جب اس نے تمہیں قوم عاد کا قائم مقام (جانشین) بنایا تھا اس نے تمہیں زمین میں ٹھکانا عطا کیا۔ نرم زمین میں تم محل بناتے ہو۔ پہاڑوں کو تراش کر ان میں گھر بناتے ہو۔ تم اللہ کی نعمتوں کو یاد رکھو اور زمین میں فساد نہ مچاتے پھرو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یاد تو کرو جب اس نے تم کو قوم عاد کے بعد سردار بنایا اور زمین پر آباد کیا کہ نرم زمین سے (مٹی لے لے کر) محل تعمیر کرتے ہو اور پہاڑوں کو تراش تراش کر گھر بناتے ہو۔ پس خدا کی نعمتوں کو یاد کرو اور زمین میں فساد نہ کرتے پھرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And remember what time He made you successors after 'Ad and inherited you in earth; ye take for yourselves palaces in the plains whereof and ye hew out the mountains as houses. Remember ye wherefore the benefits of Allah and commit not evil on the earth as corrupters.

اور (وہ وقت) یاد کرو جب (اللہ نے) تم کو آباد کیا (قوم) عاد کے بعد اور تمہیں زمین پر ٹھکانا دیا تم اس (زمین) کے نرم حصوں پر محل بناتے ہو اور پہاڑوں کو تراش کر گھر بناتے ہو سو اللہ کی نعمتوں کو یاد کرو اور زمین پر فساد مت پھیلاتے پھرو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یاد کرو جبکہ خدا نے قومِ عاد کے بعد تم کو ان کا جانشین بنایا اور ملک میں تم کو تمکن بخشا ۔ تم اس کے میدانوں میں محل تعمیر کرتے اور پہاڑوں کو تراش کر گھر بناتے ہو تو اللہ کی شانوں کو یاد کرو اور ملک میں اودھم مچاتے نہ پھرو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور یاد کرو جب تمہیں اﷲ ( تعالیٰ ) نے قوم عاد کے بعد جانشین بنایا اور تمہیں زمین میں ٹھکانہ عنایت فرمایا تم زمین کے نرم حصوں میں محلات تعمیر کرتے ہو اور پہاڑوں کو کاٹ چھانٹ کر گھر بناتے ہو ۔ پس اﷲ ( تعالیٰ ) کی نعمتوں کو یاد کرو اور زمین میں فساد پھیلاتے مت پھرو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یاد تو کرو جب اس نے تم کو قوم عاد کے بعد سردار بنایا اور زمین پر آباد کیا کہ نرم زمین میں محل بناتے ہو۔ اور پہاڑوں کو تراش کر گھر بناتے ہو، پس اللہ کی نعمتوں کو یاد کرو اور زمین میں فساد نہ کرتے پھرو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یاد کرو جب اللہ نے تمہیں جانشین بنایا قوم عاد کے بعد، اور تمہیں زمین میں اس شان سے بسایا کہ تم اس کے ہموار میدانوں میں عالی شان حل تعمیر کرتے ہو، اور اس کے پہاڑوں کو تراش تراش کر تم مضبوط مکان بناتے ہو، پس یاد کرو تم لوگ اللہ کی نعمتوں کو، اور مت پھرو تم اس کی زمین میں فساد مجاتے ہوئے،

Translated by

Noor ul Amin

اور وہ وقت یادکروجب قوم عادکے بعد تمہیں اللہ نے جانشین بنایا اور تمہیں اس علاقہ میں آباد کیا ، تم زمین کے ہموارمیدانوں میں محل بناتے ہواور پہاڑوں کو تراش خراش کرگھر بنا لیتے ہو ، لہٰذااللہ کے احسانات کو یادکرو اور زمین میں فسادنہ مچاتے پھرو‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یاد کرو ( ف۱٤۱ ) جب تم کو عاد کا جانشین کیا اور ملک میں جگہ دی کہ نرم زمین میں محل بناتے ہو ( ف۱٤۲ ) اور پہاڑوں میں مکان تراشتے ہو ( ف۱٤۳ ) تو اللہ کی نعمتیں یاد کرو ( ف۱٤٤ ) اور زمین میں فساد مچاتے نہ پھرو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یاد کرو جب اس نے تمہیں ( قومِ ) عاد کے بعد ( زمین میں ) جانشین بنایا اور تمہیں زمین میں سکونت بخشی کہ تم اس کے نرم ( میدانی ) علاقوں میں محلات بناتے ہو اور پہاڑوں کو تراش کر ( ان میں ) گھر بناتے ہو ، سو تم اﷲ کی ( ان ) نعمتوں کو یاد کرو اور زمین میں فساد انگیزی نہ کرتے پھرو

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ وقت یاد کرو جب اللہ نے تمہیں قومِ عاد کا جانشین بنایا ۔ اور تمہیں زمین میں رہنے کے لئے ٹھکانا دیا کہ تم نرم اور ہموار زمین میں محلات بناتے ہو اور پہاڑوں کو تراش کر مکانات بناتے ہو ۔ سو اللہ کی نعمتوں کو یاد کرو ۔ اور زمین میں فساد مت پھیلاتے پھرو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"And remember how He made you inheritors after the 'Ad people and gave you habitations in the land: ye build for yourselves palaces and castles in (open) plains, and carve out homes in the mountains; so bring to remembrance the benefits (ye have received) from Allah, and refrain from evil and mischief on the earth."

Translated by

Muhammad Sarwar

Recall (the time) when We settled you in the land as the heirs of the tribe of Ad and how you established mansions in the plains and carved homes out of the mountains. Give thanks to God for His favors and do not commit evil in the land."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And remember when He made you successors (generations) after `Ad and gave you habitations in the land, you build for yourselves palaces in plains, and carve out homes in the mountains. So remember the graces (bestowed upon you) from Allah, and do not go about making mischief on the earth.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And remember when He made you successors after Ad and settled you in the land-- you make mansions on its plains and hew out houses in the mountains-- remember therefore Allah's benefits and do not act corruptly in the land, making mischief.

Translated by

William Pickthall

And remember how He made you viceroys after A'ad and gave you station in the earth. Ye choose castles in the plains and hew the mountains into dwellings. So remember (all) the bounties of Allah and do not evil, making mischief in the earth.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और याद करो जबकि अल्लाह ने आद के बाद तुमको जानशीन बनाया और तुमको ज़मीन में ठिकाना दिया, तुम उसके मैदानों में महल बनाते हो और पहाड़ों को तराश कर घर बनाते हो, पस अल्लाह की नेमतों को याद करो और ज़मीन में फ़साद करते न फिरो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تم (یہ حالت) یاد کرو کہ اللہ تعالیٰ نے تم کو عاد کے بعد آباد کیا اور تم کو زمین پر رہنے کو ٹھکانا دیا کہ نرم زمین پر محل بناتے ہو اور پہاڑوں کو تراش تراش کر ان میں گھر بناتے ہو سو خدا تعالیٰ کی نعمتوں کو یاد کرو اور زمین میں فساد مت پھیلاؤ۔ (74)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور یاد کرو جب اس نے تمہیں عاد کے بعدجانشین بنایا اور تمہیں زمین میں جگہ دی تم اس کے میدانوں میں محل بناتے ہو اور پہاڑوں کو مکانوں کی صورت میں تراشتے ہو، سو اللہ کی نعمتیں یاد کرو اور زمین میں فساد نہ مچاتے پھرو۔ “ (٧٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یاد کرو وہ وقت جب اللہ نے قوم عاد کے بعد تمہیں اس کا جانشین بنایا اور تم کو زمین یہ منزلت بخشی کہ آج تم ان کے ہموار میدانوں میں عالیشان محل بناتے اور اس کے پہاڑوں کو مکانات کی شکل میں تراشتے ہو ۔ پس اس کی قدرت کے کرشموں سے غافل نہ ہوجاؤ اور زمین میں فساد برپا نہ کرو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یاد کرو جب اللہ نے تمہیں عاد کے بعد زمین میں رہنے کا ٹھکانہ دے دیا۔ تم اس زمین کے نرم حصہ میں محلات بناتے ہو اور پہاڑوں کو تراش کر گھر بناتے ہو۔ سو اللہ کی نعمتوں کو یاد کرو اور زمین میں فساد مت کرو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یاد کرو جب کہ تم کو سردار کردیا عاد کے پیچھے اور ٹھکانا دیا تم کو زمین میں کہ بناتے ہو نرم زمین میں محل اور تراشتے ہو پہاڑوں کے گھر سو یاد کرو احسان اللہ کے اور مت مچاتے پھرو زمین میں فساد

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تم وہ وقت یاد کرو جب کہ خدا نے تم کو قوم عاد کے بعد جانشین کیا اور تم کو زمین میں بسنے کو اس طور پر ٹھکانا دیا کہ تم نرم زمین میں بڑے بڑے محل بناتے ہو اور پہاڑوں کو تراش تراش کر ان میں گھر بناتے ہو سو خدا کی نعمتوں کو یاد کرو اور زمین میں فساد نہ برپا کرتے پھرو