Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 75

سورة الأعراف

قَالَ الۡمَلَاُ الَّذِیۡنَ اسۡتَکۡبَرُوۡا مِنۡ قَوۡمِہٖ لِلَّذِیۡنَ اسۡتُضۡعِفُوۡا لِمَنۡ اٰمَنَ مِنۡہُمۡ اَتَعۡلَمُوۡنَ اَنَّ صٰلِحًا مُّرۡسَلٌ مِّنۡ رَّبِّہٖ ؕ قَالُوۡۤا اِنَّا بِمَاۤ اُرۡسِلَ بِہٖ مُؤۡمِنُوۡنَ ﴿۷۵﴾

Said the eminent ones who were arrogant among his people to those who were oppressed - to those who believed among them, "Do you [actually] know that Salih is sent from his Lord?" They said, "Indeed we, in that with which he was sent, are believers."

ان کی قوم میں جو متکبر سردار تھے انہوں نے غریب لوگوں سے جو کہ ان میں سے ایمان لے آئے تھے پوچھا کیا تم کو اس بات کا یقین ہے کہ صالح ( علیہ السلام ) اپنے رب کی طرف سے بھیجے ہوئے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ بیشک ہم تو اس پر پورا یقین رکھتے ہیں جو ان کو دے کر بھیجا گیا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
کہا
الۡمَلَاُ
سرداروں نے
الَّذِیۡنَ
جنہوں نے
اسۡتَکۡبَرُوۡا
تکبر کیا
مِنۡ قَوۡمِہٖ
اس کی قوم میں سے
لِلَّذِیۡنَ
انہیں جو
اسۡتُضۡعِفُوۡا
جو کمزور سمجھے جاتے تھے
لِمَنۡ
ان کوجو
اٰمَنَ
ایمان لائے
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
اَتَعۡلَمُوۡنَ
کیا تم جانتے ہو
اَنَّ
بےشک
صٰلِحًا
صالح
مُّرۡسَلٌ
بھیجا ہوا ہے
مِّنۡ رَّبِّہٖ
اپنے رب کی طرف سے
قَالُوۡۤا
انہوں نے کہا
اِنَّا
بےشک ہم
بِمَاۤ
ساتھ اس چیز کے جو
اُرۡسِلَ
وہ بھیجا گیا
بِہٖ
اس پر
مُؤۡمِنُوۡنَ
ایمان لانے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
کہا
الۡمَلَاُ
سرداروں نے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے (جو)
اسۡتَکۡبَرُوۡا
بڑے بنے ہوئے تھے
مِنۡ قَوۡمِہٖ
اُس کی قوم میں سے
لِلَّذِیۡنَ
اُ ن لوگوں کے لیے جو
اسۡتُضۡعِفُوۡا
کمزور سمجھے جاتے تھے
لِمَنۡ
اُن کے لیے جو
اٰمَنَ
ایمان لائے تھے
مِنۡہُمۡ
اُن میں سے
اَتَعۡلَمُوۡنَ
کیا تم جانتے ہو
اَنَّ
یقیناً
صٰلِحًا
صالح ؑ
مُّرۡسَلٌ
بھیجا ہوا ہے
مِّنۡ رَّبِّہٖ
اپنے رب کی طرف سے
قَالُوۡۤا
اُنہوں نے کہا
اِنَّا
یقیناً ہم
بِمَاۤ
ساتھ اُ س کے جو
اُرۡسِلَ
بھیجا گیا ہے
بِہٖ
ساتھ جس کے
مُؤۡمِنُوۡنَ
ایمان رکھنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Said the eminent ones who were arrogant among his people to those who were oppressed - to those who believed among them, "Do you [actually] know that Salih is sent from his Lord?" They said, "Indeed we, in that with which he was sent, are believers."

ان کی قوم میں جو متکبر سردار تھے انہوں نے غریب لوگوں سے جو کہ ان میں سے ایمان لے آئے تھے پوچھا کیا تم کو اس بات کا یقین ہے کہ صالح ( علیہ السلام ) اپنے رب کی طرف سے بھیجے ہوئے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ بیشک ہم تو اس پر پورا یقین رکھتے ہیں جو ان کو دے کر بھیجا گیا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہود کی قوم کے متکبر سرداروں نے ان کمزور لوگوں کو جو ان میں سے ایمان لاچکے تھے، کہا : کیا تم جانتے ہو کہ صالح اپنے رب کا رسول ہے ؟ وہ کہنے لگے : جو کچھ اسے دے کر بھیجا گیا ہے ہم تو اس پر ایمان رکھتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُس کی قوم کے سرداروں نے جوبڑے بنے ہوئے تھے ان لوگوں سے جوکمزورسمجھے جاتے تھے،ان میں سے ان کے لئے جوایمان لائے تھے ان سے کہا: ’’کیاتم جانتے ہوکہ صالح اپنے رب ہی کا بھیجا ہوارسول ہے؟‘‘انہوں نے جواب دیا: ’’یقیناہم اس پربھی ایمان رکھنے والے ہیں جس کے ساتھ اُسے بھیجاگیاہے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The chiefs of his people, who were arrogant, said to the weakened, to those of them who believed, |"Are you sure that $alili is a messenger from his Lord?|" They said, |"Surely, we believe in what he has been sent with.|"

کہنے لگے سردار جو متکبر تھے اس کی قوم میں غریب لوگوں کو کہ جو ان میں ایمان لا چکے تھے کیا تم کو یقین ہے کہ صالح کو بھیجا ہے اس کے رب نے، بولے ہم کو تو جو وہ لے کر آیا اس پر یقین ہے ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ ( علیہ السلام) کی قوم کے متکبر سرداروں نے ان لوگوں سے کہا جو دبا لیے گئے تھے (اور) جو ان میں سے ایمان لے آئے تھے کہ (واقعی) کیا تم لوگوں کا خیال ہے کہ یہ صالح اپنے رب کی طرف سے بھیجا گیا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ (ہاں) ہم تو جو کچھ ان کو دے کر بھیجا گیا ہے اس پر ایمان رکھتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The haughty elders of his people said to those believers who had been oppressed: 'Do you know that Salih is one sent forth with a message from his Lord?' They, replied: 'Surely we believe in the message with which he has been sent.'

اس کی قوم کے سرداروں نے جو بڑے بنے ہوئے تھے ، کمزور طبقہ کے ان لوگوں سےجو ایمان لے آئے تھے ، کہا کیا تم واقعی یہ جانتے ہو کہ صالح اپنے رب کا پیغمبر ہے؟ انہوں نے جواب دیا بے شک جس پیغام کے ساتھ وہ بھیجا گیا ہے اسے ہم مانتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان کی قوم کے سرداروں نے جو بڑائی کے گھمنڈ میں تھے ، ان کمزوروں سے پوچھا جو ایمان لے آئے تھے کہ : کیا تمہیں اس بات کا یقین ہے کہ صالح اپنے رب کی طرف سے بھیجے ہوئے پیغمبر ہیں؟ انہوں نے کہا کہ : بیشک ہم تو اس پیغام پر پورا ایمان رکھتے ہیں جو ان کے ذریعے بھیجا گیا ہے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

صالح کی قوم میں جو سردار متکبر (گھمنڈی مغرور) تھے وہ ان لوگوں سے جو غریبوں میں ایمان لائے تھے پوچھنے لگے 1 کیا تم کو معلوم ہے کہ صالح اپنے پروردگار کا بھیجا ہوا ہے انہوں نے کہا بیشک صالح جو دے کر بھیجا گیا ہے ہم کو تو اس پر یقین ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان کی قوم کے سرداروں نے تکبر کرتے ہوئے ان میں سے ان غریب لوگوں سے جو ایمان لے آئے تھے کہا کہ کیا تم کو یقین ہے کہ صالح (علیہ السلام) اپنے پروردگار کی طرف سے بھیجے ہوئے ہیں ؟ انہوں نے کہا جس چیز کے ساتھ ان کو بھیجا گیا ہے ہم یقینا اس پر ایمان رکھتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان کی قوم کے تکبر کرنے والے سرداروں نے ان غریب اور کمزور لوگوں سے جو ایمان لا چکے تھے کہا کہ کیا تمہیں یقینی علم ہے کہ ” صالح اپنے پروردگار کی طرف سے بھیجا گیا ہے ؟ “ انہوں نے کہا کہ ہمیں تو اس پر یقین ہے جس کے ساتھ وہ بھیجا گیا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو ان کی قوم میں سردار لوگ جو غرور رکھتے تھے غریب لوگوں سے جو ان میں سے ایمان لے آئے تھے کہنے لگے بھلا تم یقین کرتے ہو کہ صالح اپنے پروردگار کی طرف بھیجے گئے ہیں؟ انہوں نے کہا ہاں جو چیز دے کر وہ بھیجے گئے ہیں ہم اس پر بلاشبہ ایمان رکھتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The chiefs of those who were stiff-necked amongst His people said unto those who were counted weak -unto such of them as believed: know ye that Salih is a sent one of his Lord? They said: verily we are believers in that wherewith he hath been sent.

ان کی قوم کے جو متکبررودار لوگ تھے وہ ان کمزور لوگوں سے جو ان میں سے ایمان لے آئے تھے بولے کیا تمہیں یقین ہے کہ صالح (علیہ السلام) اپنے رب کے فرستادہ (پیغمبر) ہیں وہ بولے ہم تو اس (پیام) پر ایمان ہی لے آئے ہیں جسے دیکر انہیں بھیجا گیا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس کی قوم کے ان بڑوں نے ، جنہوں نے گھمنڈ کیا ، ان زیردستوں سے کہا جو ان میں سے ایمان لائے: کیا تم سمجھتے ہو کہ صالح اپنے رب کا فرستادہ ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہم تو اس پیام پر جو وہ دے کر بھیجے گئے ہیں ، ایمان رکھتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

ان کی قوم کے متکبر بڑے لوگوں نے اپنے ان غریب لوگوں سے جو ان میں سے ایمان لے آئے تھے کہا کہ کیا تم مانتے ہو کہ بلاشبہ صالح ( علیہ السلام ) اپنے رب کی طرف سے بھیجے ہوئے ( پیغمبر ) ہیں ۔ انہوں نے جواب میں کہا بیشک جو کچھ دے کر وہ بھیجے گئے ہیں ان پر ہم ایمان لانے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو ان کی قوم کے مغرور سردار غریب لوگوں سے جو ایمان لے آئے تھے کہنے لگے بھلاتم یقین کرتے ہو کہ صالح اپنے رب کی طرف سے بھیجے گئے ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ ہاں ! جو چیز وہ دے کر بھیجے گئے ہیں ہم اس پر بلا شبہ ایمان رکھتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(مگر اس کے باوجود) آپ کی قوم کے ان سرداروں نے جو اپنی بڑائی کے گھمنڈ میں مبتلا تھے، ان میں کے کمزور سمجھے جانے والے ان لوگوں سے جو کہ ایمان لا چکے تھے کہا کیا واقعی تم لوگ یقین رکھتے ہو کہ صالح کو بھیجا گیا ہے ان کے رب کی طرف سے ؟ انہوں نے جواب میں کہا کہ بیشک ہم ایمان رکھتے ہیں اس پر جس کے ساتھ ان کو بھیجا گیا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

ہودکی قوم کے متکبرسرداروں نے ان کمزورلوگوں کو ، جوان میں سے ایمان لاچکے تھے کہا کیا تم یقینًاجانتے ہوکہ صالح اپنے رب کا رسول ہے؟وہ کہنے لگے:جوکچھ اسے دے کربھیجا گیا ہے ہم تواس پر ایمان رکھتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اس کی قوم کے تکبر والے کمزور مسلمانوں سے بولے کیا تم جانتے ہو کہ صالح اپنے رب کے رسول ہیں ، بولے وہ جو کچھ لے کے بھیجے گئے ہم اس پر ایمان رکھتے ہیں ( ف۱٤۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ان کی قوم کے ان سرداروں اور رئیسوں نے جو متکّبر و سرکش تھے ان غریب پسے ہوئے لوگوں سے کہا جو ان میں سے ایمان لے آئے تھے: کیا تمہیں یقین ہے کہ واقعی صالح ( علیہ السلام ) اپنے ربّ کی طرف سے رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں؟ انہوں نے کہا: جو کچھ انہیں دے کر بھیجا گیا ہے بیشک ہم اس پر ایمان رکھنے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

قوم کے بڑے لوگوں نے جو متکبر تھے ۔ ان کمزور لوگوں سے کہا جو ایمان لائے تھے ۔ کیا تم جانتے ہو صالح واقعی اپنے پروردگار کی طرف سے بھیجے ہوئے ( رسول ) ہیں انہوں نے کہا بے شک ہم تو اس ( پیغام ) پر ایمان لائے جسے دے کر ان کو بھیجا گیا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The leaders of the arrogant party among his people said to those who were reckoned powerless - those among them who believed: "know ye indeed that Salih is a messenger from his Lord?" They said: "We do indeed believe in the revelation which hath been sent through him."

Translated by

Muhammad Sarwar

The proud ones among Salih's people asked his oppressed followers, "Do you (really) know that Salih is a Messenger of his Lord?" They replied, "We have faith in the Message which he preaches".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The leaders of those who were arrogant among his people said to those who were counted weak -- to such of them as believed: "Know you that Salih is one sent from his Lord." They said: "We indeed believe in that with which he has been sent."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The chief of those who behaved proudly among his people said to those who were considered weak, to those who believed from among them: Do you know that Salih is sent by his Lord? They said: Surely we are believers in what he has been sent with

Translated by

William Pickthall

The chieftains of his people, who were scornful, said unto those whom they despised, unto such of them as believed: Know ye that Salih is one sent from his Lord? They said: Lo! In that wherewith he hath been sent we are believers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उनकी क़ौम के बड़ों ने जिन्होंने घमंड किया उन ईमान वालों से कहा जो कमज़ोर समझे जाते थेः क्या तुमको यक़ीन है कि सालेह अपने रब का भेजा हुआ है, उन्होंने जवाब दिया कि हम तो जो वे लेकर आए हैं उस पर ईमान रखते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان کی قوم میں جو متکبر سردار تھے انہوں نے غریب لوگوں سے جو کہ ان میں سے ایمان لے آئے تھے پوچھا کہ کیا تم کو اس بات کا یقین ہے کہ صالح (علیہ السلام) اپنے رب کی طرف سے بھیجے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ بیشک ہم تو پورا یقین رکھتے ہیں جو ان کو دے کر بھیجا گیا ہے۔ (75)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اس کی قوم میں سے وہ سردار جو متکبربنے ہوئے تھے کمزور لوگوں سے کہنے لگے یعنی ان سے جو ان میں ایمان لے آئے تھے، کیا تم جانتے ہو کہ صالح واقعی اپنے رب کا رسول ہے ؟ انہوں نے کہا جو کچھ دے کر اسے بھیجا گیا ہے ہم اس پر یقیناً ایمان لانے والے ہیں۔ “ (٧٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس کی قوم کے سرداروں نے جو بڑے بنے ہوئے تھے ، کمزور طبقہ کے ان لوگوں سے جو ایمان لے آئے تھے ‘ کہا کیا واقعی یہ جانتے ہو کہ صالح (علیہ السلام) اپنے رب کا پیغمبر ہے ؟ انہوں نے جواب دیا بیشک جس پیغام کے ساتھ وہ بھیجا گیا ہے اسے ہم مانتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان کی قوم کے جو متکبر سردار تھے انہوں نے ضعیفوں سے کہا جو ان میں سے ایمان لائے تھے کیا تم اس بات کا یقین کرتے ہو کہ صالح اس کے رب کی طرف بھیجا ہوا ہے۔ انہوں نے جواب دیا بیشک جو کچھ ان کو دے کر بھیجا گیا ہے ہم اس پر ایمان لاتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہنے لگے سردار جو متکبر تھے اس کی قوم میں غریب لوگوں کو کہ جو ان میں ایمان لا چکے تھے کیا تم کو یقین ہے کہ صالح کو بھیجا ہے اس کے رب نے بولے ہم کو تو جو وہ لے کر آیا اس پر یقین ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

صالح (علیہ السلام) کی قوم کے سرکش رئوسا نے ان غریب اور کمزور لوگوں سے جو اس کی قوم میں سے ایمان لے آئے تھے پوچھا کیا تم کو اس امر کا یقین ہے کہ صالح (علیہ السلام) اپنے رب کی طرف سے بھیجا گیا ہے اس کمزور طبقے نے جواب دیا بیشک وہ جو حکم دیکر بھیجا گیا ہے ہم اس پر کامل یقین رکھتے ہیں۔