Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 77

سورة الأعراف

فَعَقَرُوا النَّاقَۃَ وَ عَتَوۡا عَنۡ اَمۡرِ رَبِّہِمۡ وَ قَالُوۡا یٰصٰلِحُ ائۡتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنۡ کُنۡتَ مِنَ الۡمُرۡسَلِیۡنَ ﴿۷۷﴾

So they hamstrung the she-camel and were insolent toward the command of their Lord and said, "O Salih, bring us what you promise us, if you should be of the messengers."

پس انہوں نے اس اونٹنی کو مار ڈالا اور اپنے پروردگار کے حکم سے سرکشی کی اور کہنے لگے کہ اے صالح! جس کی آپ ہم کو دھمکی دیتے تھے اس کو منگوائیے اگر آپ پیغمبر ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَعَقَرُوا
پس انہوں نے کونچیں کاٹ ڈالیں
النَّاقَۃَ
اونٹنی کی
وَ عَتَوۡا
اور انہوں نےسرکشی کی
عَنۡ اَمۡرِ
حکم سے
رَبِّہِمۡ
اپنے رب کے
وَقَالُوۡا
اور انہوں نے کہا
یٰصٰلِحُ
اے صالح
ائۡتِنَا
لے آ ہمارے پاس
بِمَا
جس کی
تَعِدُنَاۤ
تودھکمی دیتا ہے ہمیں
اِنۡ
اگر
کُنۡتَ
ہے تو
مِنَ الۡمُرۡسَلِیۡنَ
رسولوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَعَقَرُوا
چنانچہ انہوں نے ٹا نگیں کاٹ ڈالیں
النَّاقَۃَ
اونٹنی کی
وَ عَتَوۡا
اور وہ سر کش ہو گئے
عَنۡ اَمۡرِ
حکم سے
رَبِّہِمۡ
اپنے رب کے
وَقَالُوۡا
اور انہوں نے کہا
یٰصٰلِحُ
اے صالح
ائۡتِنَا
تم لے آؤ ہم پر
بِمَا
وہ جو
تَعِدُنَاۤ
تم دھمکی دیتے ہو ہمیں
اِنۡ
اگر
کُنۡتَ
ہو تم
مِنَ الۡمُرۡسَلِیۡنَ
رسولوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

So they hamstrung the she-camel and were insolent toward the command of their Lord and said, "O Salih, bring us what you promise us, if you should be of the messengers."

پس انہوں نے اس اونٹنی کو مار ڈالا اور اپنے پروردگار کے حکم سے سرکشی کی اور کہنے لگے کہ اے صالح! جس کی آپ ہم کو دھمکی دیتے تھے اس کو منگوائیے اگر آپ پیغمبر ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

چناچہ انہوں نے اونٹنی کی کونچیں کاٹ ڈالیں اور اپنے پروردگار کے حکم سے سرتابی کی اور کہنے لگے : صالح ! اگر تو رسول ہے تو جس (عذاب) کی تو ہمیں دھمکی دیتا ہے وہ لے آ

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ اُنہوں نے اونٹنی کی ٹانگیں کاٹ ڈالیں اوراپنے رب کے حکم سے سرکش ہوئے، اورانہوں نے کہا: ’’اے صالح! اگرتم واقعی رسولوں میں سے ہوتوہم پرلے آؤجس کی تم ہمیں دھمکی دیتے ہو۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then they slaughtered the she-camel and defied the command of their Lord and said, |"0 Salih, bring us what you threaten us with, if you are one of the mes¬sengers.|"

پھر انہوں نے کاٹ ڈالا اونٹنی کو اور پھرگئے اپنے رب کے حکم سے اور بولے اے صالح لے آ ہم پر جس سے تو ہم کو ڈراتا تھا اگر تو رسول ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو انہوں نے اونٹنی کی کونچیں کاٹ ڈالیں اور اپنے رب کے حکم سے سرتابی کی اور کہا کہ اے صالح لے آؤ ہم پر وہ (عذاب) جس سے تم ہمیں ڈراتے ہو اگر واقعی تم رسول ہو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then they hamstrung the she-camel, disdainfuliy disobeyed the commandment of their Lord, and said: 'O Salih! Bring upon us the scourge with which you threatened us if you are truly a Messenger [of Allah].'

پھر انہوں نے اس اونٹنی کو مار ڈالا 61 اور پورے تمّرد کے ساتھ اپنے رب کے حکم کی خلاف ورزی کر گزرے ، اور صالح سے کہہ دیا کہ لے آ وہ عذاب جس کی تو ہمیں دھمکی دیتا ہے اگر تو واقعی پیغمبروں میں سے ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ انہوں نے اونٹنی کو مارڈالا اور اپنے پروردگار کے حکم سے سرکشی کی ، اور کہا : صالح ! اگر تم واقعی ایک پیغمبر ہو تو لے آؤ وہ ( عذاب ) جس کی ہمیں دھمکی دیتے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور آخرت انہوں نے اونٹنی کاٹ ڈالی 3 اور اپنے پروردگار حکم کو نہ مانا اور (اونٹنی کو مار کر ڈیٹ پنے سے) کہنے لگے صالح اگر تو پیغمبر ہے تو وہ (عذاب) ہم پر لے کر آتا جس کا کا ہم کو ڈراوا دکھاتا تھا 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

غرض انہوں نے اونٹنی کی کونچیں (پاؤں) کاٹ ڈالیں اور اپنے پروردگار کے حکم سے سرکشی کی اور کہنے لگے اے صالح (علیہ السلام) ! اگر آپ پیغمبروں میں سے ہیں تو جس (عذاب) کا آپ ہمیں وعدہ دیتے ہیں وہ ہم پر لے آئیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر انہوں نے اونٹنی کو مار ڈالا اور اپنے پروردگار کے حکم کی نافرمانی کی اور کہنے لگے کہ اے صالح (علیہ السلام) اگر تو رسولوں میں سے ہے تو اس عذاب کو لے آ جس سے تو ہمیں ڈراتا ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

آخر انہوں نے اونٹی (کی کونچوں) کو کاٹ ڈالا اور اپنے پروردگار کے حکم سے سرکشی کی اور کہنے لگے کہ صالح! جس چیز سے تم ہمیں ڈراتے تھے اگر تم (خدا کے) پیغمبر ہو تو اسے ہم پر لے آؤ

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then they hamstrung the she camel and disdained the commandment of their Lord, and said: Salih! bring upon us that wherewith thou hast threatened us if thou art in sooth of the sent ones.

غرض اونٹنی کو (بھی) مار ڈالا اور اپنے پروردگار کے حکم سے سرتابی کی اور کہنے لگے اے صالح (علیہ السلام) اگر پیغمبر ہو تو اس (عذاب) کو لے آؤ جس کی ہمیں دھمکی دیتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو انہوں نے اونٹنی کی کونچیں کاٹ دیں اور اپنے رب کے حکم سے سرتابی کی اور بولے کہ صالح! اگر تم خدا کے فرستادہ ہو تو وہ عذاب ہم پر لاؤ ، جس کی دھمکی دے رہے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر انہوں نے اونٹنی کو کاٹ ڈالا اور اپنے رب کے حکم سے سرکشی کی اور کہنے لگے اے صالح ( علیہ السلام ) ! جس چیز کی تم ہمیں دھمکی دیتے ہواگر تم پیغمبروں میں سے ہو تو اسے لے آئو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

آخر انہوں نے اونٹنی کی کونچوں کو کاٹ ڈالا اور اپنے اللہ کے حکم کی نافرمانی کی اور کہنے لگے کہ صالح جس چیز سے تم ہمیں ڈراتے ہو اگر تم اللہ کے پیغمبر ہو تو ہم پر لے آؤ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر (اپنی اصلاح کرنے کی بجائے) انہوں نے ہلاک کر ڈالا اس اونٹنی کو، اور سرکشی کی انہوں نے اپنے رب کے حکم سے، اور وہ (نہایت بےباکی سے) کہنے لگے کہ اے صالح ! لے آؤ تم ہم پر وہ عذاب جس کی دھمکی تم ہمیں دے رہے ہو، اگر تم واقعی رسولوں میں سے ہو،

Translated by

Noor ul Amin

چنانچہ انہوں نے اونٹنی کو مارڈالااوراپنے رب کے حکم سے سرتابی کی اور کہنے لگے: ’’صالح! اگر تورسول ہے توجس ( عذاب ) کی تو ہمیں دھمکی دیتا ہے وہ لے آ‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پس ( ف۱٤٦ ) ناقہ کی کوچیں کاٹ دیں اور اپنے رب کے حکم سے سرکشی کی اور بولے اے صالح! ہم پر لے آؤ ( ف۱٤۷ ) جس کا تم سے وعد دے رہے ہو اگر تم رسول ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پس انہوں نے اونٹنی کو ( کاٹ کر ) مار ڈالا اور اپنے ربّ کے حکم سے سرکشی کی اور کہنے لگے: اے صالح! تم وہ ( عذاب ) ہمارے پاس لے آؤ جس کی تم ہمیں وعید سناتے تھے اگر تم ( واقعی ) رسولوں میں سے ہو

Translated by

Hussain Najfi

پھر انہوں نے اس اونٹنی کو پئے کر دیا ( اس کی کونچیں کاٹ دیں ) اور اپنے پروردگار کے حکم سے سرکشی و سرتابی کی اور کہا اے صالح! اگر تم رسولوں میں سے ہو تو پھر ہمارے پاس لاؤ وہ ( عذاب ) جس کی ہمیں دھمکی دیتے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then they ham-strung the she-camel, and insolently defied the order of their Lord, saying: "O Salih! bring about thy threats, if thou art a messenger (of Allah)!"

Translated by

Muhammad Sarwar

They then slew the camel and rebelled against the orders of their Lord saying, " Salih, if you are truly a Messenger, let that torment with which you have threatened us come to pass."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So they killed the she-camel and insolently defied the commandment of their Lord, and said: "O Salih! Bring about your threats if you are indeed one of the Messengers (of Allah)."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So they slew the she-camel and revolted against their Lord's commandment, and they said: O Salih! bring us what you threatened us with, if you are one of the apostles.

Translated by

William Pickthall

So they hamstrung the she-camel, and they flouted the commandment of their Lord, and they said: O Salih! Bring upon us that thou threatenest if thou art indeed of those sent (from Allah).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर उन्होंने ऊँटनी को काट डाला और अपने रब के हुक्म से फिर गए और उन्होंने कहाः ऐ सालेहः अगर तू पैग़म्बर है तो वह अज़ाब ले आ जिससे तू हमको डराता है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

غرض اس اونٹنی کو مار ڈالا اور اپنے پروردگار کے حکم سے سرکشی کی اور کہنے لگے کہ اے صالح (علیہ السلام) جس کی آپ ہم کو دھمکی دیتے ہیں اس کو منگوائیے اگر آپ پیغمبر ہیں۔ (77)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تو انہوں نے اونٹنی کی کونچیں کاٹ ڈالیں اور اپنے رب کے حکم سے سرکش ہوگئے اور کہنے لگے اے صالح ! لے آ ہم پر جس کی تو ہمیں دھمکی دیتا ہے، اگر تو رسولوں سے ہے۔ (٧٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر انہوں نے اونٹنی کو مار ڈالا اور پورے تمرد کے ساتھ اپنے رب کے حکم کیخلاف ورزی کر گزرے اور صالح سے کہہ دیا کہ لے آ وہ عذاب جس کی تو ہمیں دھمکی دیتا ہے اگر تو واقعی پیغمبروں میں سے ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو انہوں نے اونٹنی کو کاٹ ڈالا اور اپنے رب کا حکم ماننے سے سر کشی کی، اور کہنے لگے کہ اے صالح ! اگر تم پیغمبروں میں سے ہو تو جس چیز کی تم ہمیں دھمکی دیتے ہو وہ لے آؤ۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر انہوں نے کاٹ ڈالا اونٹنی کو اور پھرگئے اپنے رب کے حکم سے اور بولے اے صالح لے آ ہم پر جس سے تو ہم کو ڈراتا تھا اگر تو رسول ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آخرکار انہوں نے اس اونٹنی کو کاٹ ڈالا اور اپنے رب کے حکم سے متکبرانہ سرتابی کی اور کہنے لگے اے صالح (علیہ السلام) اس عذاب کو ہمارے پاس لے آ جس کی تو ہم کو دھمکی دیا کرتا تھا اگر واقعی تو پیغمبروں میں سے ہے۔