ConjunctionVerbPersonal Pronoun

وَعَتَوْا۟

and (were) insolent

اور سرکشی کی

Verb Form 1
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
عَتَا
يَعْتُو
اُعْتُ
عَاتٍ
-
عُتُو
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

عَتَا۔ یَعْتُوْ۔ عُتُوًّا وَعَتِیًّا: حکم عدولی کرنا۔ قرآن میں ہے: (فَعَتَوۡا عَنۡ اَمۡرِ رَبِّہِمۡ ) (۵۱:۴۴) تو انہوں نے اپنے پروردگار کے حکم سے سرکشی کی۔ (وَ عَتَوۡ عُتُوًّا کَبِیۡرًا) (۲۵:۲۱) اور (اسی بنا پر) بڑے سرکش ہورہے ہیں۔ (عَتَتۡ عَنۡ اَمۡرِ رَبِّہَا ) (۶۵:۸) اپنے پروردگار کے امر سے سرکشی کی۔ (بَلۡ لَّجُّوۡا فِیۡ عُتُوٍّ وَّ نُفُوۡرٍ) (۶۷:۲۱) لیکن یہ سرکش اور نفرت میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اور آیت کریمہ: (مِنَ الۡکِبَرِ عِتِیًّا) (۱۹:۸) کے معنی یہ ہیں کہ میں بڑھاپے کی ایسی حالت تک پہنچ گیا ہوں جہاں اصلاح اور مداوا کی کوئی سبیل نہیں رہتی یا عمر کے اس درجہ میں کہ جس میں ریاضت بھی بیکار ہوتی ہے اور لفظ ریاضت سے وہی معنی مراد ہیں جن کی طرف شاعر نے اشارہ کیا ہے۔(1) (الکامل) (۳۰۲) وَمِنَ الْعَنَائِ رِیَاضَۃُ الْھَرِمِ اور انتہائی بڑھاپے میں ریاضت دینا سراسر تکلیف دہ ہے۔ اور آیت کریمہ: (اَیُّہُمۡ اَشَدُّ عَلَی الرَّحۡمٰنِ عِتِیًّا) (۱۹:۶۹) جو خدا سے سخت سرکشی کرتے تھے۔ میں بعض نے کہا ہے کہ عِتِیًّا مصدر اور بعض نے کہا ہے کہ یہ عَاتٍ کی جمع ہے اور اَلْعَاتِیْ کے معنی سنگ دل اور اجڈ بھی آتے ہیں۔

Lemma/Derivative

5 Results
عَتَ
Surah:7
Verse:77
اور سرکشی کی
and (were) insolent
Surah:7
Verse:166
انہوں نے سرکشی کی
they exceeded all bounds
Surah:25
Verse:21
اور انہوں نے سرکشی کی
and (become) insolent
Surah:51
Verse:44
تو انہوں نے سرکشی کی
But they rebelled
Surah:65
Verse:8
انہوں نے سرکشی کی
rebelled