Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 78

سورة الأعراف

فَاَخَذَتۡہُمُ الرَّجۡفَۃُ فَاَصۡبَحُوۡا فِیۡ دَارِہِمۡ جٰثِمِیۡنَ ﴿۷۸﴾

So the earthquake seized them, and they became within their home [corpses] fallen prone.

پس ان کو زلزلہ نے آپکڑا اور وہ اپنے گھروں میں اوندھےکے اوندھے پڑے رہ گئے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

So the earthquake seized them, and they lay (dead), prostrate in their homes. Thamud kills the She-Camel Imam Abu Jafar Ibn Jarir and other scholars of Tafsir said that; the reason behind killing the camel was that a disbelieving old woman among them named Umm Ghanm Unayzah, the daughter of Ghanm bin Mijlaz, had the severest enmity among Thamud towards Salih, peace be upon him. She had beautiful daughters and she was wealthy, and Dhu'ab bin `Amr, one of the leaders of Thamud, was her husband. There was another noblewoman whose name was Saduf bint Al-Muhayya bin Dahr bin Al-Muhayya, who was of noble family, wealthy and beautiful. She was married to a Muslim man from Thamud, but she left him. These two women offered a prize for those who swore to them that they would kill the camel. Once, Saduf summoned a man called Al-Habbab and offered herself to him if he would kill the camel, but he refused. So she called a cousin of hers whose name was Musaddi bin Mihraj bin Al-Muhayya, and he agreed. As for Unayzah bint Ghanm, she called Qudar bin Salif bin Jundu, a short person with red-blue skin, a bastard, according to them. Qudar was not the son of his claimed father, Salif, but the son of another man called, Suhyad. However, he was born on Salif's bed (and thus named after him). Unayzah said to Qudar, "I will give you any of my daughters you wish, if you kill the camel." Qudar bin Salif and Musaddi bin Mihraj went along and recruited several mischievous persons from Thamud to kill the camel. Seven more from Thamud agreed, and the group became nine, as Allah described, when He said, وَكَانَ فِى الْمَدِينَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ يُفْسِدُونَ فِى الاٌّرْضِ وَلاَ يُصْلِحُونَ And there were in the city nine men, who made mischief in the land, and would not reform. (27:48) These nine men were chiefs of their people, and they lured the entire tribe into agreeing to kill the camel. So they waited until the camel left the water well, where Qudar waited beside a rock on its path, while Musaddi waited at another rock. When the camel passed by Musaddi he shot an arrow at her and the arrow pierced her leg. At that time, Unayzah came out and ordered her daughter, who was among the most beautiful women, to uncover her face for Qudar, encouraging Qudar to swing his sword, hitting the camel on her knee. So she fell to the ground and screamed once to warn her offspring. Qudar stabbed her in her neck and slaughtered her. Her offspring went up a high rock and screamed. Abdur-Razzaq recorded from Ma`mar that someone reported from Al-Hasan Al-Basari that the offspring said, "O my Lord! Where is my mother?" It was said that her offspring screamed thrice and entered a rock and vanished in it, or, they followed it and killed it together with its mother. Allah knows best. When they finished the camel off and the news reached Prophet Salih, he came to them while they were gathered. When he saw the camel, he cried and proclaimed, تَمَتَّعُواْ فِي دَارِكُمْ ثَلَثَةَ أَيَّامٍ ("Enjoy yourselves in your homes for three days." (11:65) The Wicked Ones Plot to Kill Prophet Salih, But the Torment descended on Them The nine wicked persons killed the camel on a Wednesday, and that night, they conspired to kill Salih. They said, "If he is truthful, we should finish him before we are finished. If he is a liar, we will make him follow his camel." قَالُواْ تَقَاسَمُواْ بِاللَّهِ لَنُبَيِّتَنَّهُ وَأَهْلَهُ ثُمَّ لَنَقُولَنَّ لِوَلِيِّهِ مَا شَهِدْنَا مَهْلِكَ أَهْلِهِ وَإِنَّا لَصَـدِقُونَ وَمَكَرُواْ مَكْراً وَمَكَرْنَا مَكْراً وَهُمْ لاَ يَشْعُرُونَ They said: "Swear one to another by Allah that we shall make a secret night attack on him and his household, and thereafter we will surely say to his near relatives: `We witnessed not the destruction of his household, and verily, we are telling the truth."' So they plotted a plot, and We planned a plan, while they perceived not. (27:49-50) When they conspired to kill Salih and gathered at night to carry out their plot, Allah, to Whom belongs all might and Who protects His Messengers, rained down stones that smashed the heads of these nine people before the rest of the tribe. On Thursday, the first of the three days of respite, the people woke up and their faces were pale (yellow), just as Prophet Salih had promised them. On the second day of respite, Friday, they woke up and found their faces had turned red. On the third day of the respite, Saturday, they woke up with their faces black. On Sunday, they wore the fragrance of Hanut (the perfume for enshrouding the dead before burial) and awaited Allah's torment and revenge, we seek refuge with Allah from it. They did not know what will be done to them or how and from where the torment would come. When the sun rose, the Sayhah (loud cry) came from the sky and a severe tremor overtook them from below; the souls were captured and the bodies became lifeless, all in an hour. فَأَصْبَحُواْ فِي دَارِهِمْ جَاثِمِينَ (And they lay (dead), prostrate in their homes). They became dead and lifeless and none among them, whether young, old, male or female, escaped the torment. The scholars of Tafsir said that none from the offspring of Thamud remained, except Prophet Salih and those who believed in him. A disbelieving man called Abu Righal was in the Sacred Area at the time and the torment that befell his people did not touch him. When he went out of the Sacred Area one day, a stone fell from the sky and killed him. Abdur-Razzaq narrated that Ma`mar said that Isma`il bin Umayyah said that; the Prophet passed by the gravesite of Abu Righal and asked the Companions if they knew whose grave it was. They said, "Allah and His Messenger know better." He said, هَذَا قَبْرُ أَبِي رِغَالٍ رَجُلٍ مِنْ ثَمُودَ كَانَ فِي حَرَمِ اللهِ فَمَنَعَهُ حَرَمُ اللهِ عَذَابَ اللهِ فَلَمَّا خَرَجَ أَصَابَهُ مَا أَصَابَ قَومهُ فَدُفِنَ هَاهُنَا وَدُفِنَ مَعَهُ غُصْنٌ مِنْ ذَهَبٍ فَنَزَلَ الْقَوْمُ فَابْتَدَرُوهُ بِأَسْيَافِهِمْ فَبَحَثُوا عَنْهُ فَاسْتَخْرَجُوا الْغُصْن This is the grave of Abu Righal, a man from Thamud. He was in the Sacred Area of Allah and this fact saved him from receiving Allah's torment. When he went out of the Sacred Area, what befell his people also befell him. He was buried here along with a branch made from gold. So the people used their swords and looked for the golden branch and found it. Abdur-Razzaq narrated that Ma`mar said that Az-Zuhri said that; Abu Righal is the father of the tribe of Thaqif.

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

78۔ 1 یہاں رَجْفَہ، ُ (زلزلے) کا ذکر ہے۔ دوسرے مقام پر صَیْحَۃ، ُ ، ُ (چیخ) کا۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ دونوں قسم کا عذاب ان پر آیا۔ اوپر سے سخت چیخ اور نیچے سے زلزلہ۔ ان دونوں عذابوں نے انہیں تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٨٣] قوم ثمود کے کھنڈرات :۔ اللہ تعالیٰ نے سیدنا صالح (علیہ السلام) کو بھی ان کے منصوبہ کی اطلاع دے دی اور ہجرت کا حکم بھی آگیا۔ تیسرے دن ان لوگوں کو پہاڑوں کی طرف سے ایک سیاہ بادل ان کی طرف بڑھتا ہوا نظر آیا تو بڑے خوش ہوئے کہ اب بارش ہونے والی ہے مگر یہ بارش برسانے والا بادل نہ تھا بلکہ ان کی جانوں پر مسلط ہوجانے والا اللہ کا عذاب تھا جس میں سیاہ غلیظ گندھک کے بخارات ملا ہوا دھواں تھا۔ ساتھ ہی کسی پہاڑ سے کوئی لاوا پھٹا جس سے شدید زلزلہ آگیا اور اس سے ہولناک چیخوں کی آواز بھی آتی رہی جس سے دل دہل جاتے اور کان پھٹے جاتے تھے اور غلیظ دھوئیں نے ان کے جسم کے اندر داخل ہو کر ان کے دلوں اور کلیجوں کو ماؤف کردیا اور انہیں سانس تک لینا بھی محال ہوگیا جس سے یہ ساری کی ساری قوم چیخ چیخ کر اور تڑپ تڑپ کر وہیں ڈھیر ہوگئی اور اس شدید زلزلے نے ان کے محلات کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا پہاڑوں میں تراشے ہوئے مکانات سوائے چند ایک سب چکنا چور ہوگئے۔ جب غزوہ تبوک سے واپسی پر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تھوڑی دیر کے لیے حجر کے مقام پر اترے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو وہ کنواں بھی دکھلایا جہاں سے اونٹنی پانی پیتی تھی اس درہ کو فج الناقۃ کہتے ہیں۔ پھر کچھ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین ان کے کھنڈرات بطور سیر و تفریح دیکھنے چلے گئے تو اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ ایسے مقامات جہاں پر اللہ کا عذاب نازل ہوچکا ہو مقام عبرت ہوتے ہیں وہاں داخل ہو تو اللہ سے ڈرتے ہوئے اور روتے ہوئے داخل ہو اور وہاں سے جلد نکل جایا کرو مبادا ایسا عذاب تم پر بھی آجائے جو ان پر آیا تھا۔ (بخاری۔ کتاب بدالانبیاء باب قول اللہ ( وَاِلٰي ثَمُوْدَ اَخَاهُمْ صٰلِحًا 61 ؀) 11 ۔ ھود :61)

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

فَاَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ ۔۔ : سورة ہود (٦٥، ٦٦) میں ہے کہ صالح (علیہ السلام) نے جب دیکھا کہ انھوں نے اونٹنی کو کاٹ ڈالا ہے تو انھیں تین دن کی مہلت دی، جب یہ مہلت پوری ہوگئی تو ان پر عذاب نازل ہوا اور اللہ تعالیٰ نے صالح (علیہ السلام) اور آپ کے اہل ایمان ساتھیوں کو بچا لیا، ان کے سوا ساری قوم ہلاک ہوگئی۔ تفاسیر و احادیث میں ہے کہ ان میں سے صرف ایک شخص ابو رغال ان دنوں حرم میں مقیم تھا، وہ عذاب سے محفوظ رہا، لیکن جب وہ حرم چھوڑ کر طائف کی طرف روانہ ہوا تو وہ بھی ہلاک ہوگیا اور راستے میں دفن کردیا گیا۔ امیر المومنین عمر (رض) نے ذکر فرمایا کہ راستے سے گزرنے والے اس کی قبر پر سنگ باری کرتے تھے۔ [ ابن حبان : ٤٦٣ ] جابر بن عبداللہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ نے آسمان کے نیچے ان سب کو ہلاک کردیا، صرف ایک شخص بچا جو حرم میں تھا۔ “ پوچھا گیا : ” وہ کون تھا ؟ “ تو آپ نے فرمایا : ” وہ ابو رغال تھا، لیکن جیسے ہی وہ حرم سے نکلا عذاب نے اسے بھی پکڑ لیا۔ “ [ مستدرک حاکم : ٢؍٣٢٠، ح : ٣٢٤٨۔ أحمد : ٣؍٢٩٦، ح : ١٤١٦٠ ] شعیب ارنؤوط اور اس کے ساتھیوں نے اس حدیث کو قوی کہا ہے۔ یہاں ” الرَّجْفَةُ “ (زلزلے) کا ذکر ہے، سورة ہود (٦٧) میں ” الصَّيْحَةُ “ (چیخ) کا ذکر ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس قوم پر دو طرح کا عذاب آیا، اوپر سے صیحہ (چیخ) اور نیچے سے زلزلہ، یا وہ خوف ناک آواز یعنی چیخ زلزلے ہی کی تھی، جیسا کہ دیکھا گیا ہے کہ زلزلے کے ساتھ خوف ناک آواز بھی ہوتی ہے۔ ” جٰثِمِيْنَ “ یہ ” جُثُوْمٌ“ سے اسم فاعل ہے، یہ انسان اور پرندوں کے لیے انھی معنوں میں استعمال ہوتا ہے جن میں اونٹوں کے لیے ” بُرُوْکٌ“ ہوتا ہے، یعنی سینے کے بل گرنے والے یا اپنی جگہ سے نہ ہل سکنے والے۔ یعنی وہ اپنے گھٹنوں پر منہ کے بل گرے ہوئے تھے، ان میں کوئی حرکت باقی نہ رہی۔ (طنطاوی)

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Other verses of the Qur&an have also mentioned: فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ (that is, a Cry or Sound seized them - 15:83). The word: الصَّيْحَةُ (As-Saihah) means a shrill cry or severe sound. From these two verses, we find out that two kinds of punishment had simultaneously converged on the people of Thamud, the earthquake from below and the ` Saihah& from above. The result was: أَصْبَحُوا فِي دَارِ‌هِمْ (and they were [ found dead ] in their homes, fallen on their knees - 77). The word: جَاثِمِين (jathimin) is a deriva¬tion from the verbal noun: Juthum, which means to be rendered senseless and motionless at one spot, or remain sitting (Al-Qamus). The sense is that everyone lay dead as and where one was. نَعُوذُ بِاللہِ مِن قَھرِہِ وَ عَذَابِہِ (We seek refuge with Allah from His Wrath and His Punishment). Important parts of this story of the people of Thamud (علیہ السلام) have been mentioned in the different Surahs of the Qur&an itself. Some parts ap¬pear in Hadith narrations. There are some others which commentators have taken from Israelite narratives, but the proof of an event or its reality does not depend on them. It appears in a Hadith of the Sahih of Al-Bukhari that, during a journey related to the Battle of Tabuk, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) and his Sa¬habah passed by Hijr, the place where the people of Thamud had faced their punishment. At that spot, he gave instructions to the Sahabah that no one should go into the land area of that punishment-stricken habitation, nor should anyone use water from its wells. (Mazhari) According to some narrations, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said: When the punishment overtook the people of Thamud, no one survived except one person, Abu Righal. He was in the Haram of Makkah at that time. Allah Ta` ala spared him of the punishment at that time because of the sanctity of the Haram of Makkah. Finally, when he came out of the Haram, the same punishment which had seized his people visited him as well, and right there he met his death. The Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) also showed people the marks of the grave of Abu Righal on the outskirts of Makkah; and he also said that a walking stick made of gold was also buried with him. When the Sahabah opened the grave, they found the gold stick there which was taken out. Mentioned in the same narration is that Banu Thaqif, the inhabitants of Ta&if are the progeny of this very Abu Righal. (Mazhari) Allah Ta` ala, in His infinite wisdom, has allowed these habitations of punished peoples to stay as signposts of lesson for coming genera¬tions. The Holy Qur&an has repeatedly warned the people of Arabia that these places which come on their travel route to Syria should bring home to them their essential lesson in the rise and fall of peo¬ples: that is, (these are the dwellings of ungrateful people We لَمْ تُسْكَن مِّن بَعْدِهِمْ إِلَّا قَلِيلًا which) have not been lived in after them, ex¬cept a little - 28:58). After the mention of the event of punishment which overtook the people of Sayyidna Salih (علیہ السلام) it was finally said: فَتَوَلَّىٰ عَنْهُمْ وَقَالَ يَا قَوْمِ لَقَدْ أَبْلَغْتُكُمْ رِ‌سَالَةَ رَ‌بِّي وَنَصَحْتُ لَكُمْ وَلَـٰكِن لَّا تُحِبُّونَ النَّاصِحِينَ ﴿٧٩﴾ (So, he turned away from them and said, |"0 my people, I have certainly delivered to you the message of my Lord, and wished your betterment, but you people do not like the sincere advisers - 79), that is, after the visit of punishment on his people, Sayyidna S-alih (علیہ السلام) and those who had believed in him left that place and went somewhere else. In some narrations, it appears that there were four thousand believers with Sayyidna Salih (علیہ السلام) . He went along with them to Hadramaut in Yaman. It was there that Sayyidna Salih (علیہ السلام) passed away from this mortal world. However, some narrations report his going to Makkah al-Mu` azzamah and where it was that he passed away. From the outward arrangement of the text, it appears that Sayyid¬na Salih (علیہ السلام) addressed his people while departing - 0 my people, I have certainly delivered to you the message of my Lord and have wished the best for you, but you do not seem to like honest advisers. The question is when his people have been destroyed by the pun¬ishment, what is the use of addressing them now. The answer is that one good that may come out of it is that people in general would learn their lesson. This form of address resembles the address of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) when he had said a few words addressing dead disbelievers from the tribe of Quraysh in the Battle of Badr. And then, it is also possible that this saying of Sayyidna Salih (علیہ السلام) came to pass before the coming of the punishment and the destruction of his people - though, in the textual arrangement, it has been mentioned later.

اور دوسری آیات میں فَاَخَذَتْهُمُ الصَیحَہ بھی آیا ہے صیحہ کے معنی ہیں چیخ اور شدید آواز۔ دونوں آیتوں سے معلوم ہوا کہ دونوں طرح کے عذاب ان پر جمع ہوگئے تھے۔ زمین سے زلزلہ اور اوپر سے صیحہ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ فَاَصْبَحُوْا فِيْ دَارِهِمْ جٰثِمِيْنَ مصدر جثوم سے مشتق ہے جس کے معنی ہیں بےحس و حرکت ہو کر ایک جگہ پڑجانا یا بیٹھ رہنا (قاموس) ۔ معنی یہ ہیں کہ جو جس حال میں تھا وہیں ڈھیر ہوگیا۔ نعوذ باللّٰہ۔ قوم ثمود کے اس قصہ کے اہم اجزاء تو خود قرآن کریم کی مختلف سورتوں میں مذکور ہیں اور کچھ اجزاء روایات حدیث میں مذکور ہیں۔ کچھ وہ بھی ہیں جو مفسرین نے اسرائیلی روایات سے لئے ہیں مگر ان پر کسی واقعہ اور حقیقت کے ثبوت کا مدار نہیں۔ صحیح بخاری کی ایک حدیث میں ہے کہ غزوہ تبوک کے سفر میں رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور صحابہ کرام کا گزر اس مقام حجر پر ہوا جہاں قوم ثمود پر عذاب آیا تھا۔ تو آپ نے صحابہ کرام کو ہدایت فرمائی کہ اس عذاب زدہ بستی کی زمین میں کوئی اندر نہ جائے اور نہ اس کے کنوئیں کا پانی استعمال کرے (مظہری) اور بعض روایات میں ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ قوم ثمود پر جب عذاب آیا تو ان میں بجز ایک شخص ابورغال کے کوئی نہیں بچا۔ یہ شخص اس وقت حرم مکہ میں پہنچا ہوا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے حرم مکہ کے احترام کے سبب اس وقت اس کو عذاب سے بچا لیا اور بالآخر جب یہ حرم سے نکلا تو وہی عذاب جو اس کی قوم پر آیا تھا اس پر بھی آگیا اور یہیں ہلاک ہوگیا۔ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں کو مکہ سے باہر ابورغال کی قبر کا نشان بھی دکھلایا اور یہ بھی فرمایا کہ اس کے ساتھ ایک سونے کی چھڑی بھی دفن ہوگئی تھی۔ صحابہ کرام نے قبر کھولی تو سونے کی چھڑی مل گئی وہ نکال لی اس روایت میں یہ بھی ہے کہ طائف کے باشندے بنو ثقیف اسی ابورغال کی اولاد ہیں۔ (مظہری) ان معذب قوموں کی بستیوں کو اللہ تعالیٰ نے آنے والی نسلوں کے لئے عبرت کدے بنا کر قائم رکھا ہے اور قرآن کریم نے عرب کے لوگوں کو بار بار اس پر متنبہ کیا ہے کہ تمہارے سفر شام کے راستہ پر یہ مقامات آج بھی داستان عبرت بنے ہوئے ہیں۔ (آیت) لم تسکن من بعدھم الا قلیلا، قوم صالح (علیہ السلام) کے واقعہ عذاب کے آخر میں ارشاد ہے (آیت) فَتَوَلّٰى عَنْهُمْ وَقَالَ يٰقَوْمِ لَقَدْ اَبْلَغْتُكُمْ رِسَالَةَ رَبِّيْ وَنَصَحْتُ لَكُمْ وَلٰكِنْ لَّا تُحِبُّوْنَ النّٰصِحِيْنَ یعنی قوم پر عذاب نازل ہونے کے بعد حضرت صالح (علیہ السلام) اور ان پر ایمان لانے والے مؤمنین بھی اس جگہ کو چھوڑ کر کسی دوسری جگہ چلے گئے۔ بعض روایات میں ہے کہ حضرت صالح (علیہ السلام) کے ساتھ چار ہزار مؤمنین تھے ان سب کو لے کر یمن کے علاقہ حضرموت میں چلے گئے اور وہیں حضرت صالح (علیہ السلام) کی وفات ہوئی اور بعض روایات سے ان کا مکہ معظمہ چلے جاتا اور وہیں وفات ہونا معلوم ہوتا ہے۔ ظاہر عبارت سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت صلح (علیہ السلام) نے چلتے وقت اپنی قوم کو خطاب کرکے فرمایا کہ اے میری قوم میں نے تم کو اپنے رب کا پیغام پہنچا دیا اور تمہاری خیر خواہی کی مگر افسوس تم خیر خواہوں کو پسند ہی نہیں کرتے۔ یہاں یہ سوال ہوتا ہے کہ جب ساری قوم عذاب سے ہلاک ہوچکی تو اب ان کو خطاب کرنے سے کیا فائدہ۔ جواب یہ ہے کہ ایک فائدہ تو یہی ہے کہ اس سے لوگوں کو عبرت ہو اور یہ خطاب ایسا ہی ہے جیسے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غزوہ بدر میں مرے ہوئے قریشی مشرکین کو خطاب کرکے کچھ کلمات ارشاد فرمائے تھے۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ حضرت صالح (علیہ السلام) کا یہ فرمانا نزول عذاب اور ہلاکت قوم سے پہلے ہوا ہو اگرچہ بیان میں اس کو مؤ خر ذکر کیا ہے۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

فَتَوَلّٰى عَنْہُمْ وَقَالَ يٰقَوْمِ لَقَدْ اَبْلَغْتُكُمْ رِسَالَۃَ رَبِّيْ وَنَصَحْتُ لَكُمْ وَلٰكِنْ لَّا تُحِبُّوْنَ النّٰصِحِيْنَ۝ ٧٩ ولي وإذا عدّي ب ( عن) لفظا أو تقدیرا اقتضی معنی الإعراض وترک قربه . فمن الأوّل قوله : وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ مِنْكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ [ المائدة/ 51] ، وَمَنْ يَتَوَلَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ [ المائدة/ 56] . ومن الثاني قوله : فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِالْمُفْسِدِينَ [ آل عمران/ 63] ، ( و ل ی ) الولاء والتوالی اور جب بذریعہ عن کے متعدی ہو تو خواہ وہ عن لفظوں میں مذکورہ ہو ایا مقدرو اس کے معنی اعراض اور دور ہونا کے ہوتے ہیں ۔ چناچہ تعد یہ بذاتہ کے متعلق فرمایا : ۔ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ مِنْكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ [ المائدة/ 51] اور جو شخص تم میں ان کو دوست بنائے گا وہ بھی انہیں میں سے ہوگا ۔ وَمَنْ يَتَوَلَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ [ المائدة/ 56] اور جو شخص خدا اور اس کے پیغمبر سے دوستی کرے گا ۔ اور تعدیہ بعن کے متعلق فرمایا : ۔ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِالْمُفْسِدِينَ [ آل عمران/ 63] تو اگر یہ لوگ پھرجائیں تو خدا مفسدوں کو خوب جانتا ہے ۔ قوم والقَوْمُ : جماعة الرّجال في الأصل دون النّساء، ولذلک قال : لا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِنْ قَوْمٍ الآية [ الحجرات/ 11] ، ( ق و م ) قيام القوم۔ یہ اصل میں صرف مرودں کی جماعت پر بولا جاتا ہے جس میں عورتیں شامل نہ ہوں ۔ چناچہ فرمایا : ۔ لا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِنْ قَوْمٍ الآية [ الحجرات/ 11] نصح النُّصْحُ : تَحَرِّي فِعْلٍ أو قَوْلٍ فيه صلاحُ صاحبِهِ. قال تعالی: لَقَدْ أَبْلَغْتُكُمْ رِسالَةَ رَبِّي وَنَصَحْتُ لَكُمْ وَلكِنْ لا تُحِبُّونَ النَّاصِحِينَ [ الأعراف/ 79] وَلا يَنْفَعُكُمْ نُصْحِي إِنْ أَرَدْتُ أَنْ أَنْصَحَ لَكُمْ [هود/ 34] وهو من قولهم : نَصَحْتُ له الوُدَّ. أي : أَخْلَصْتُهُ ، ونَاصِحُ العَسَلِ : خَالِصُهُ ، أو من قولهم : نَصَحْتُ الجِلْدَ : خِطْتُه، والنَّاصِحُ : الخَيَّاطُ ، والنِّصَاحُ : الخَيْطُ ، وقوله : تُوبُوا إِلَى اللَّهِ تَوْبَةً نَصُوحاً [ التحریم/ 8] فمِنْ أَحَدِ هذين، إِمَّا الإخلاصُ ، وإِمَّا الإِحكامُ ، ويقال : نَصُوحٌ ونَصَاحٌ نحو ذَهُوب وذَهَاب، ( ن ص ح ) النصح کسی ایسے قول یا فعل کا قصد کرنے کو کہتے ہیں جس میں دوسرے کی خیر خواہی ہو قرآن میں ہے ۔ لَقَدْ أَبْلَغْتُكُمْ رِسالَةَ رَبِّي وَنَصَحْتُ لَكُمْ وَلكِنْ لا تُحِبُّونَ النَّاصِحِينَ [ الأعراف/ 79] میں نے تم کو خدا کا پیغام سنادیا ۔ اور تمہاری خیر خواہی کی مگر تم ایسے ہو کہ خیر خواہوں کو دوست ہی نہیں رکھتے ۔ یہ یا تو نصحت لہ الود کے محاورہ سے ماخوذ ہے جس کے معنی کسی سے خالص محبت کرنے کے ہیں اور ناصح العسل خالص شہد کو کہتے ہیں اور یا یہ نصحت الجلد سے ماخوذ ہے جس کے معنی چمڑے کو سینے کے ہیں ۔ اور ناصح کے معنی درزی اور نصاح کے معنی سلائی کا دھاگہ کے ہیں ۔ اور آیت کریمہ : تُوبُوا إِلَى اللَّهِ تَوْبَةً نَصُوحاً [ التحریم/ 8] خدا کے آگے صاف دل سے توبہ کرو ۔ میں نصوحا کا لفظ بھی مذکورہ دونوں محاوروں میں سے ایک سے ماخوذ ہے اور اس کے معنی خالص یا محکم توبہ کے ہیں اس میں نصوح ور نصاح دو لغت ہیں جیسے ذھوب وذھاب حب والمحبَّة : إرادة ما تراه أو تظنّه خيرا، وهي علی ثلاثة أوجه : - محبّة للّذة، کمحبّة الرجل المرأة، ومنه : وَيُطْعِمُونَ الطَّعامَ عَلى حُبِّهِ مِسْكِيناً [ الإنسان/ 8] . - ومحبّة للنفع، کمحبة شيء ينتفع به، ومنه : وَأُخْرى تُحِبُّونَها نَصْرٌ مِنَ اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ [ الصف/ 13] . - ومحبّة للفضل، کمحبّة أهل العلم بعضهم لبعض لأجل العلم . ( ح ب ب ) الحب والحبۃ المحبۃ کے معنی کسی چیز کو اچھا سمجھ کر اس کا ارادہ کرنے اور چاہنے کے ہیں اور محبت تین قسم پر ہے : ۔ ( 1) محض لذت اندوزی کے لئے جیسے مرد کسی عورت سے محبت کرتا ہے ۔ چناچہ آیت : ۔ وَيُطْعِمُونَ الطَّعامَ عَلى حُبِّهِ مِسْكِيناً [ الإنسان/ 8] میں اسی نوع کی محبت کی طرف اشارہ ہے ۔ ( 2 ) محبت نفع اندوزی کی خاطر جیسا کہ انسان کسی نفع بخش اور مفید شے سے محبت کرتا ہے ۔ چناچہ اسی معنی میں فرمایا : وَأُخْرى تُحِبُّونَها نَصْرٌ مِنَ اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ [ الصف/ 13 اور ایک چیز کو تم بہت چاہتے ہو یعنی تمہیں خدا کی طرف سے مدد نصیب ہوگی اور فتح حاصل ہوگی ۔ ( 3 ) کبھی یہ محبت یہ محض فضل وشرف کی وجہ سے ہوتی ہے جیسا کہ اہل علم وفضل آپس میں ایک دوسرے سے محض علم کی خاطر محبت کرتے ہیں ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٧٨) چناچہ ان لوگوں کو زلزلہ کے عذاب اور فرشتہ کی چیخ نے پکڑ اور وہ اپنے شہروں میں مردہ پائے گئے کہ ان میں کوئی حس و حرکت ہی باقی نہیں رہی۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

62. Other Qur'anic expressions used for the calamity are 'rajifah' (earthquake) (al-Nazi'at 79: 6); 'sayah' (awesome cry) (Hud 11: 67); 'Sa'iqah' (thunderbolt) (al-Baqarah 2: 55); and 'taghiyah'' (roaring noise) (al-Haqqah 69: 5).

سورة الْاَعْرَاف حاشیہ نمبر :62 اس آفت کو یہاں ”رجفہ“ ( اضطراب انگیز ، ہلا مارنے والی ) کہا گیا ہے اور دوسرے مقامات پر اسی کے لیے صَیْحَةَ ( چیخ ) ، ”صاعقہ“ ( کڑاکا ) اور ”طاغیہ“ ( سخت زور کی آواز ) کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(7:78) الرجفۃ۔ الرجف۔ اضطراب شدید کو کہتے ہیں۔ رجفت الارض۔ زمین متزلزل ہوئی۔ یا جیسا کہ قرآن میں ہے۔ یوم ترجف الارض والجبال۔ جب زمین اور پہاڑ ہلنے لگیں گے۔ الرجفۃ۔ بمعنی زلزلہ۔ بھونچال۔ کپکپاہٹ۔ لرزش۔ جثمین۔ جثم (باب ضرب۔ نصر) جثم جثوم۔ پرندہ کا زمین پر سینہ کے بل بیٹھنا۔ اور اس کے ساتھ چمٹ جانا۔ اسی سے استعارہ کے طور پر آیہ ہذا میں استعمال ہوا ہے۔ جس کے معنی ہیں : صبح کے وقت وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے ہوئے تھے ۔ یعنی منہ کے بل گرے پڑے تھے۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 5 سورة ہود میں ہے کہ صالح ( علیہ السلام) نے جب دیکھا کہ انہوں نے اونٹی کو کاٹ ڈالا ہے تو حضرت صالح ( علیہ السلام) نے انہیں تین دن کی مہلت دی جب یہ تین دن پورے ہوگئے تو ان پر عذاب نازل ہوا (دیکھئے آیت 25 سورة ود) علمائے تفسیر نے لکھا ہے کہ حضرت صالح ( علیہ السلام) اور آیت آپ کے اہل ایمان ساتھیوں کو اللہ تعالیٰ نے بچالیا ان کے سوا ساری قوم ہلاک وہ گئی ان میں سے صرف ایک شخص ابو رغال ان دونوں حرم مکہ میں مقیم تھا وہ عذاب سے محفوظ رہا لیکن جب وہ حرم چھو کر طائف کی طرف روانہ ہو اتو وہ بھی ہلاک ہوگیا اور راستہ میں دفن کردی گیا کہتے ہیں کہ وہ ب نو ثقیف کا جدا اعلی ٰ ہے عبد اللہ بن عمرو سے ایک روایت میں ہے کہ جب ہم آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ غزوہ طائف کے لے نکلے تو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے راستہ میں فرمایا یا یہ ابو رغال کی قبر ہے جو ثقیف کا باپ ہے۔ ( ابن کثیر )

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

1۔ دوسری آیت میں صیحہ یعنی فرشتہ کے نعرہ سے ہلاک ہونا آیا ہے بعض نے کہا ہے کہ اوپر سے نیچے سے زلزلہ آیا تھا اور بعض نے کہا ہے کہ رجعہ سے مراد قلب کی حرکت ہے جو صیحہ کے خوف سے پیداہوئی تھی اور جس نے اونٹنی کو قتل کیا تھا اس کا نام قدار آیا ہے۔ اور دوسری آیت میں ان کے رہنے کا مقام حجرآیا ہے چونکہ حجاز اور شام کے درمیان ایک مقام تھا اور ظاہر آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ صالح یہاں سے بعد ہلاک قوم کے تشریف لے گئے پھر بعض نے شام کو جانا اور بعض نے مکہ کو جانا نقل کیا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آیت ” فَأَخَذَتْہُمُ الرَّجْفَۃُ فَأَصْبَحُواْ فِیْ دَارِہِمْ جَاثِمِیْنَ (78) ” آخر کار ایک دہلا دینے والی آفت نے انہیں آلیا اور وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے کے پڑے رہ گئے ۔ “ چناچہ دہلا دینے والی مصیبت آگئی اور اس کے نتیجے میں ان کو اوندھا اس لئے گرایا گیا تاکہ انکی اکڑ اور سرکشی کے لئے مناسب سزا ان کو دے دی جائے کیونکہ کڑک اور جھنجوڑنے کے نتیجے میں وہ خوفزدہ ہوئے اور بےحس و حرکت اوندھے منہ گرے ۔ انکی یہ حالت ان کی سرکشی اور اکڑ کے لئے مناسب سزا تھی ۔ الفاظ کی نفسیاتی تصویر کشی قابل دید ہے ۔ اب ان کو اسی طرح اوندھے پڑے چھوڑ کر بات کا رخ حضرت صالح (علیہ السلام) کی طرف مڑ گیا ‘ جس کی انہوں نے تکذیب کی تھی اور چیلنج دیا تھا ۔ آپ کا تبصرہ یہ رہا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سورة اعراف میں فرمایا (فَاَخَذَتْھُمُ الرَّجْفَۃُ فَاَصْبَحُوْا فِیْ دَارِھِمْ جٰثِمِیْنَ ) (ان کو پکڑ لیا سخت زلزلہ نے لہٰذا وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے) اور سورة ہود میں فرمایا (وَ اَخَذَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوا الصَّیْحَۃُ فَاَصْبَحُوْا فِیْ دِیَارِھِمْ جٰثِمِیْنَ کَاَنْ لَّمْ یَغْنَوْا فِیْھَا اَلَآ اِنَّ ثَمُوْدَا کَفَرُوْا رَبَّھُمْ اَلَا بُعْدًا لِّثَمُوْدَ ) (اور پکڑ لیا ان لوگوں کو جنہوں نے ظلم کیا چیخ نے، سو وہ لوگ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے ہوئے رہ گئے جیسے ان میں کبھی رہے ہی نہ تھے۔ خبر دار ثمود نے اپنے رب کی نا شکری کی، خبر دار دوری ہے ثمود کے لیے) ۔ دونوں آیتوں کو ملانے سے معلوم ہوا کہ قوم ثمود پر دونوں طرح کا عذاب آیا زلزلہ بھی آیا اور چیخ بھی۔ حضرات مفسرین نے فرمایا ہے کہ زلزلہ نیچے سے آیا اور چیخ کی آواز انہوں نے اوپر سے سنی اور بعض حضرات نے یوں کہا ہے کہ زلزلہ سے جب زمین پھٹتی ہے تو اس سے آواز آتی ہے اور یہ آواز بھیانک ہوتی ہے جس کی وجہ سے سننے والوں کے دل لرز جاتے ہیں اور ہوش کھو بیٹھے ہیں اس لیے زلزلہ کو صیْحَۃٌ (یعنی چیخ) سے تعبیر کیا۔ سورۂ حٰمٓ سجدہ میں بھی قوم ثمود کی سر کشی اور بربادی کا ذکر ہے۔ قَال اللّٰہُ تَعَالیٰ (وَاَمَّا ثَمُوْدُ فَہَدَیْنَاھُمْ فَاسْتَحَبُّوا الْعَمٰی عَلَی الْہُدَی فَاَخَذَتْہُمْ صَاعِقَۃُ الْعَذَابِ الْہُوْنِ بِمَا کَانُوْا یَکْسِبُوْنَ ) (اور جو ثمود تھے ہم نے ان کو راستہ بتلایا سو انہوں نے ہدایت کے مقابلہ گمراہی کو پسند کیا پس ان کو عذاب نے پکڑ لیا جو سراپا ذلت تھا) اس آیت میں ثمود کے عذاب کو (صَاعِقَۃُ الْعَذَابِ الْہُوْنِ ) سے تعبیر فرمایا۔ لفظ صاعقہ ایسی سخت آواز کے لیے بولا جاتا ہے جو اوپر سے سنائی دے۔ امام راغب مفردات میں لکھتے ہیں کہ اس سے کبھی آگ پیدا ہوتی ہے۔ کبھی یہ عذاب بن کر آتی ہے اور کبھی موت کا سبب بن جاتی ہے اس لیے اس کو تینوں معنوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ١ ھ چونکہ قوم ثمود کی ہلاکت رجفہ یعنی زلزلہ اور چیخ کے ذریعہ ہوئی تھی اس لیے سورة حٰمٓ سجدہ میں جو لفظ صاعقہ وارد ہوا ہے بعض حضرات نے اسے مطلق عذاب کے معنی میں لیا ہے لیکن اس میں بھی کوئی تعارض نہیں ہے کہ رجفہ، صیحہ، صاعقہ (اوپر سے سنائی دینے والی سخت آواز) تینوں طرح کا عذاب آیا ہو۔ حافظ ابن کثیر نے البدایہ والنہایہ ج ٢ ص ١٣٦ میں لکھا ہے کہ قوم ثمود پوری قوم عذاب میں ہلاک ہوگئی۔ البتہ ان میں ایک عورت تھی جس کا نام کلبہ تھا وہ حضرت صالح (علیہ السلام) سے بہت زیادہ عداوت رکھتی تھی اس نے جب عذاب دیکھا تو وہاں سے تیزی سے دوڑی اور عرب کے ایک قبیلہ کو جا کر خبر دی اور ان لوگوں سے پانی طلب کیا پھر پانی پی کر مرگئی۔ پھر ص ١٧٨ پر بحوالہ مصنف عبدالرزق، ابو رغال کا ذکر کیا ہے اور لکھا ہے کہ حضرت نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ابو رغال کی قبر پر گزرے اور فرمایا کہ تمہیں معلوم ہے کہ یہ کون ہے ؟ صحابہ (رض) نے عرض کیا کہ اللہ اور اس کے رسول ہی زیادہ جانتے ہیں ! آپ نے فرمایا یہ ابو رغال کی قبر ہے یہ شخص قوم ثمود میں تھا جب ان لوگوں پر عذاب آیا تو یہ شخص حرم مکہ میں تھا حرم میں ہونے کی وجہ سے اس پر عذاب نہ آیا جب حرم سے باہر آیا تو یہ بھی اسی عذاب میں مبتلا ہو کر مرگیا جو اس کی قوم پر آیا تھا اور اسے یہاں دفن کردیا گیا۔ اس کے ساتھ سونے کی ایک ٹہنی بھی دفن کی گئی۔ حضرات صحابہ (رض) سواریوں سے اترے اور جلدی سے آگے بڑھے قبر کھودی اور اس میں سے سونے کی ٹہنی نکل آئی۔ یہ واقعہ طائف کو جاتے ہوئے پیش آیا تھا۔ یہ قصہ حضرت امام ابوداؤد نے بھی اپنی سنن میں نقل کیا ہے۔ (راجع آخر حدیث من کتاب الخراج) (فَتَوَلّٰی عَنْھُمْ وَ قَالَ یٰقَوْمِ ) (الآیۃ) (سو صالح (علیہ السلام) نے ان کی طرف سے منہ پھیرلیا اور وہاں سے منہ موڑ کر چلے گئے اور فرمایا کہ اے میری قوم ! بلاشبہ میں نے تمہیں اپنے رب کا پیغام پہنچایا اور تمہاری خیر خواہی کی لیکن تم خیر خواہی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتے) یہ خطاب حضرت صالح (علیہ السلام) نے کب فرمایا ؟ بعض مفسرین نے اس کے بارے میں لکھا ہے کہ جب قوم پر عذاب آنے کے آثار دیکھ لیے اور محسوس فرما لیا کہ عذاب آنے ہی کو ہے تو حضرت صالح (علیہ السلام) ان کو چھوڑ کر روانہ ہوگئے اور ان سے یہ آخری خطاب فرمایا جو حسرت بھرے انداز میں ہے۔ اور بعض مفسرین نے فرمایا ہے کہ جب ان کی قوم ہلاک اور برباد کی گئی تو ان سے یہ خطاب فرمایا۔ یہ خطاب ایسا ہی ہے جیسا بدر میں مقتول ہونے والے کافروں سے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خطاب فرمایا تھا جن کی نعشیں ایک کنویں میں پڑی ہوئی تھیں، یہ فرما کر حضرت صالح (علیہ السلام) اہل ایمان کو لے کر فلسطین کی طرف چلے گئے اور وہیں قیام پذیر ہوئے، چونکہ قوم ثمود کی بستیوں پر عذاب آچکا تھا اس لیے یہاں رہنا گوارا نہ فرمایا۔ آنحضرت سرور عالم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب تبوک تشریف لے جا رہے تھے تو اس وادی سے گزرے اس وقت آپ چہرہ انور پر کپڑا ڈالے ہوئے تھے۔ آپ تیزی سے گزرے اور اپنے صحابہ (رض) سے فرمایا کہ یہاں سے تم دوڑتے ہوئے گزرو ایسا نہ ہو کہ تمہیں بھی وہ عذاب پہنچ جائے جو ان لوگوں کو پہنچا تھا۔ نیز آپ نے یہ بھی ہدایت فرمائی کہ عذاب کی جگہ پر کوئی نہ جائے اور نہ وہاں کے کنویں کا پانی استعمال کرے۔ حضرات صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا کہ یَا رَسُوْلَ اللہ ! ہم نے تو یہاں کے کنوؤں کے پانی کو استعمال کیا ہے اور اس پانی سے آٹا گوندھا ہے آپ نے فرمایا کہ پانی گرا دو اور جو آٹا گوندھا ہے اسے اونٹوں کو کھلا دو ۔ (صحیح البخاری ص ٤٧٨ و ص ٤٧٩ ج ١ و ص ٦٣٧ جلد نمبر ٢)

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

84:“ الرَّجْفةُ ” یعنی شدید زلزلہ، ایسا زلزلہ آیا کہ ان کو اپنے گھروں سے نکلنے کی فرصت بھی نہ ملی اور وہ جہاں کہیں تھے وہیں ڈھیر ہوگئے۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

78 غرض ان کو زلزلے نے آپکڑا اور دفعتہً ان پر زلزلہ آگیا سو وہ اپنے گھروں میں منہ کے بل پڑے کے پڑے رہ گئے۔