Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 79

سورة الأعراف

فَتَوَلّٰی عَنۡہُمۡ وَ قَالَ یٰقَوۡمِ لَقَدۡ اَبۡلَغۡتُکُمۡ رِسَالَۃَ رَبِّیۡ وَ نَصَحۡتُ لَکُمۡ وَ لٰکِنۡ لَّا تُحِبُّوۡنَ النّٰصِحِیۡنَ ﴿۷۹﴾

And he turned away from them and said, "O my people, I had certainly conveyed to you the message of my Lord and advised you, but you do not like advisors."

اس وقت ( صالح علیہ السلام ) ان سے منہ موڑ کر چلے اور فرمانے لگے کہ اے میری قوم میں !نے تو تم کو اپنے پروردگار کا حکم پہنچا دیا تھا اور میں نے تمہاری خیر خواہی کی لیکن تم لوگ خیر خواہوں کو پسند نہیں کرتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَتَوَلّٰی
پس منہ موڑ کر چلا گیا
عَنۡہُمۡ
ان سے
وَقَالَ
اور کہا
یٰقَوۡمِ
اے میری قوم
لَقَدۡ
البتہ تحقیق
اَبۡلَغۡتُکُمۡ
پہنچا دیا تھا میں نےتمہیں
رِسَالَۃَ
پیغام
رَبِّیۡ
اپنے رب کا
وَنَصَحۡتُ
اور خیر خواہی کی میں نے
لَکُمۡ
تمہاری
وَلٰکِنۡ
اور لیکن
لَّاتُحِبُّوۡنَ
نہیں تم پسند کرتے
النّٰصِحِیۡنَ
نصیحت کرنے والوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَتَوَلّٰی
تو منہ پھیر لیا اس نے
عَنۡہُمۡ
اُن سے
وَقَالَ
اور اس نے کہا
یٰقَوۡمِ
اے میری قوم
لَقَدۡ
بلاشبہ یقیناً
اَبۡلَغۡتُکُمۡ
پہنچا دیا میں نے تمہیں
رِسَالَۃَ
پیغام
رَبِّیۡ
اپنے رب کا
وَنَصَحۡتُ
اور خیر خواہی کی میں نے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
وَلٰکِنۡ
لیکن
لَّاتُحِبُّوۡنَ
نہیں تم محبت کرتے
النّٰصِحِیۡنَ
خیر خواہوں سے
Translated by

Juna Garhi

And he turned away from them and said, "O my people, I had certainly conveyed to you the message of my Lord and advised you, but you do not like advisors."

اس وقت ( صالح علیہ السلام ) ان سے منہ موڑ کر چلے اور فرمانے لگے کہ اے میری قوم میں !نے تو تم کو اپنے پروردگار کا حکم پہنچا دیا تھا اور میں نے تمہاری خیر خواہی کی لیکن تم لوگ خیر خواہوں کو پسند نہیں کرتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر صالح یہ کہتا ہوا ان کے ہاں سے چلے گئے : اے قوم ! میں نے تمہیں اپنے پروردگار کا پیغام پہنچا دیا تھا اور تمہاری خیرخواہی بھی کی لیکن تم تو خیرخواہی کرنے والوں کو پسند ہی نہیں کرتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

توصالح نے اُن سے منہ پھیرلیا اورکہا: ’’اے میری قوم! میں نے تواپنے رب کاپیغام تمہیں پہنچادیااورمیں نے تمہاری خیرخواہی کی تھی مگرتم خیرخواہوں سے محبت نہیں کرتے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, he turned away from them and said, |"0 my people, I have certainly delivered to you the message of my Lord, and wished you betterment, but you do not like the sincere advisers.|"

پھر صالح الٹا پھرا ان سے اور بولا اے میری قوم میں پہنچا چکا تم کو پیغام اپنے رب کا اور خیر خواہی کی تمہاری لیکن تم کو محبت نہیں خیر خواہوں سے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو (صالح (علیہ السلام) نے) ان سے پیٹھ موڑ لی اور کہا کہ اے میری قوم کے لوگو ! میں نے تو تمہیں اپنے رب کا پیغام پہنچا دیا تھا اور میں نے (امکان بھر) تمہاری خیر خواہی کی لیکن تم تو خیر خواہوں کو پسند نہیں کرتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And Salih left them, saying: 'O my people! I conveyed to you the message of my Lord and gave you good advice; but you have no liking for your well-wishers.'

اور صالح یہ کہتا ہوا ان کی بستیوں سے نکل گیا کہ اے میری قوم ، میں نے اپنے رب کا پیغام تجھے پہنچا دیا اور میں نے تیری بہت خیر خواہی کی ، مگر میں کیا کروں کہ تجھے اپنے خیر خواہ پسند ہی نہیں ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس موقع پر صالح ان سے منہ موڑ کر چل دیے ، اور کہنے لگے : اے میری قوم ! میں نے تمہیں اپنے رب کا پیغام پہنچایا اور تمہاری خیر خواہی کی ، مگر ( افسوس کہ ) تم خیر خواہوں کو پسند ہی نہیں کرتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو صالح نے ان کی طرف سے منہ پھیرلیا 6 اور کہنے لگا بھائیو میں نے تم کو اپنے مالک کو پیغام پہنچا دیا اور تمہاری خیر خواہی کی لیکن تم خیر خواہوں کو پسند نہیں کرتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تب وہ (صالح علیہ السلام) ان سے منہ موڑ کر چلے اور فرمایا اے میری قوم ! بیشک میں نے تمہیں اپنے پروردگار کا پیغام پہنچا دیا اور تمہاری خیر خواہی کی و لیکن تم خیر خواہوں کو پسند نہیں کرتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر وہ (صالح (علیہ السلام) یہ کہتے ہوئے چلے کہ اے میرے قوم میں نے اپنے رب کا پیغام تم تک پہنچا دیا ہے اور خیر خواہی کا حق ادا کردیا ہے۔ لیکن تمہیں تو وہ لوگ پسند نہیں ہیں جو تمہاری خیر خواہی کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر صالح ان سے (ناامید ہو کر) پھرے اور کہا کہ میری قوم! میں نے تم کو خدا کا پیغام پہنچا دیا اور تمہاری خیر خواہی کی مگر تم (ایسے ہو کہ) خیر خواہوں کو دوست ہی نہیں رکھتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then he turned from them, and said: O my people! assuredly delivered unto you the messages of my Lord, and counselled you good, but ye approve not the good counsellors.

تب (صالح علیہ السلام) ان سے منہ موڑ کر چلے اور بولے اے میری قوم والو ! میں نے تو تمہیں اپنے پروردگار کا پیام پہنچا دیا تھا اور میں نے تمہاری خیرخواہی کی لیکن تم تو خیر خواہوں کو پسند ہی نہیں کرتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو وہ ان کو چھوڑ کر یہ کہہ کر چل دیا کہ اے میری قوم کے لوگو! میں نے تمہیں اپنے رب کا پیغام پہنچا دیا اور تمہاری خیرخواہی کردی ، لیکن تم خیرخواہوں کو پسند نہیں کرتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر صالح ( علیہ السلام ) نے ان سے منہ پھیرا اور فرمایا اے میری قوم ! بلاشبہ میں نے اپنے رب کا پیغام تمہیں پہنچایا اور تمہارے ساتھ خیر خواہی کی لیکن تم خیر خواہی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر صالح ان سے نہ امید ہو کر پھرے اور بولے کہ اے میری قوم ! میں نے تم کو اللہ کا پیغام پہنچادیا اور تمہاری خیر خواہی کی، مگر تم ایسے ہو کہ خیر خواہوں کو پسند ہی نہیں کرتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر صالح ان سے منہ موڑ کر چلے گئے اور کہا اے میری قوم میں نے تو پہنچا دیا تھا تم کو پیغام اپنے رب کا، اور پوری خیر خواہی کی تھی تمہارے لئے، مگر تم لوگ ہو کہ تم پسند ہی نہیں کرتے اپنے خیر خواہوں کو،

Translated by

Noor ul Amin

پھر صالح یہ کہتاہوا ان کے ہاں سے چلا گیا: ’’اے قوم! میں نے تو تمہیں اپنے رب کاپیغام پہنچادیاتھا اور تمہاری خیرخواہی بھی کی لیکن تم تو خیرخواہی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتے ‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو صالح نے ان سے منہ پھیرا ( ف۱٤۸ ) اور کہا اے میری قوم! بیشک میں نے تمہیں اپنے رب کی رسالت پہنچادی اور تمہارا بھلا چاہا مگر تم خیر خواہوں کے غرضی ( پسند کرنے والے ) ہی نہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر ( صالح علیہ السلام نے ) ان سے منہ پھیر لیا اور کہا: اے میری قوم! بیشک میں نے تمہیں اپنے رب کا پیغام پہنچا دیا تھا اور نصیحت ( بھی ) کر دی تھی لیکن تم نصیحت کرنے والوں کو پسند ( ہی ) نہیں کرتے

Translated by

Hussain Najfi

پس وہ ( صالح ) یہ کہتے ہوئے وہاں سے منہ موڑ کر نکل گئے اے میری قوم! میں نے تمہیں اپنے پروردگار کا پیغام پہنچا دیا اور تم کو نصیحت کی مگر تم نصیحت کرنے والے خیر خواہوں کو پسند ہی نہیں کرتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So Salih left them, saying: "O my people! I did indeed convey to you the message for which I was sent by my Lord: I gave you good counsel, but ye love not good counsellors!"

Translated by

Muhammad Sarwar

He turned away from them saying, "My people, I preached the Message of my Lord to you and gave you good advice, but you do not love advisors."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then he [Salih] turned from them, and said: "O my people! I have indeed conveyed to you the Message of my Lord, and have given you good advice, but you like not good advisers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then he turned away from them and said: O my people I did certainly deliver to you the message of my Lord, and I gave you good advice, but you do not love those who give good advice.

Translated by

William Pickthall

And (Salih) turned from them and said: O my people! I delivered my Lord's message unto you and gave you good advice, but ye love not good advisers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और सालेह (अलै॰) यह कहते हुए (उनकी बस्तियों से) निकल गए कि ऐ मेरी क़ौम! मैंने तुमको अपने रब का पैग़ाम दिया और मैंने तुम्हारी ख़ैर-ख़्वाही की मगर तुम ख़ैर-ख़्वाहों को पसंद नहीं करते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اس وقت صالح (علیہ السلام) ان سے منہ موڑ کر چلے اور فرمانے لگے کہ اے میری قوم میں نے تو تم کو اپنے پروردگار کا حکم پہنچادیا تھا اور میں نے تمہاری خیر خواہی کی لیکن تم لوگ خیر خواہوں کو پسند ہی نہیں کرتے تھے۔ (79)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

صالح ان سے منہ موڑ کر چلے اور کہنے لگے اے میری قوم ! بلاشبہ میں نے تو تمہیں اپنے رب کا پیغام پہنچادیا تھا اور تمہاری خیرخواہی کی اور لیکن تم خیر خواہوں کو پسند نہیں کرتے۔ “ (٧٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور صالح یہ کہتا ہوا ان کی بستیوں سے نکل گیا کہ اے میری قوم ‘ میں نے اپنے رب کا پیغام تجھے پہنچا دیا اور میں نے تیری بہت خیرخواہی کی مگر میں کیا کروں کہ تجھے اپنے خیر خواہ پسند ہی نہیں ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر صالح نے ان سے منہ موڑا۔ اور فرمایا کہ اے میری قوم ! بلاشبہ میں نے تم کو اپنے رب کا پیغام پہنچا دیا۔ اور تمہاری خیر خواہی کی۔ لیکن تم خیر خواہی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر صالح الٹا پھرا ان سے اور بولا اے میری قوم میں پہنچا چکا تم کو پیغام اپنے رب کا اور خیرخواہی کی تمہاری لیکن تم کو محبت نہیں خیرخواہوں سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

چناچہ اس وقت صالح (علیہ السلام) ان سے یہ کہتا ہوا الٹا پھرا کہ اے میری قوم میں نے تم کو اپنے رب کا پیغام پہنچا دیا اور میں نے تمہاری خیر خواہی کی مگر تم خیر خواہی کرنے والوں کو پسند ہی نہیں کرتے تھے۔