Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 83

سورة الأعراف

فَاَنۡجَیۡنٰہُ وَ اَہۡلَہٗۤ اِلَّا امۡرَاَتَہٗ ۫ ۖکَانَتۡ مِنَ الۡغٰبِرِیۡنَ ﴿۸۳﴾

So We saved him and his family, except for his wife; she was of those who remained [with the evildoers].

سو ہم نے لوط ( علیہ السلام ) کو اور ان کے گھر والوں کو بچا لیا بجز ان کی بیوی کے کہ وہ ان ہی لوگوں میں رہی جو عذاب میں رہ گئے تھے

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاَنۡجَیۡنٰہُ
پس نجات دی ہم نے اسے
وَ اَہۡلَہٗۤ
اور اس کے گھر والوں کو
اِلَّا
سوائے
امۡرَاَتَہٗ
اس کی بیوی کے
کَانَتۡ
تھی وہ
مِنَ الۡغٰبِرِیۡنَ
پیچھے رہ جانے والوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاَنۡجَیۡنٰہُ
پھر نجات دی ہم نے اسے
وَ اَہۡلَہٗۤ
اور اس کے گھر والوں کو
اِلَّا
سوائے
امۡرَاَتَہٗ
اُس کی بیوی کے
کَانَتۡ
تھی وہ
مِنَ الۡغٰبِرِیۡنَ
پیچھے رہ جانے والوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

So We saved him and his family, except for his wife; she was of those who remained [with the evildoers].

سو ہم نے لوط ( علیہ السلام ) کو اور ان کے گھر والوں کو بچا لیا بجز ان کی بیوی کے کہ وہ ان ہی لوگوں میں رہی جو عذاب میں رہ گئے تھے

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

چناچہ ہم نے لوط اور اس کے اہل خانہ کو بچا لیا بجز اس کی بیوی کے کہ وہ باقی ماندہ ہلاک ہونے والوں سے تھی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرہم نے اُسے اوراُس کے گھر والوں کونجات دی اس کی بیوی کے سواجوپیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, We saved him and his fam¬ily, except his wife. She was one of the rest.

پھر بچا دیا ہم نے اس کو اور اس کے گھر والوں کو مگر اس کی عورت کہ رہ گئی وہاں کے رہنے والوں میں ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو ہم نے نجات دے دی اس ( علیہ السلام) کو اور اس کے گھر والوں کو سوائے اس کی بیوی کے وہ ہوگئی پیچھے رہنے والوں ہی میں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then We delivered Lot and his household save his wife who stayed behind,

آخرِکار ہم نے لوط اور اس کے گھر والوں کو ۔ ۔ ۔ ۔ بجز اس کی بیوی کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں تھی ۔ ۔ ۔ ۔ 66

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر ہوا یہ کہ ہم نے ان کو ( یعنی لوط علیہ السلام کو ) اور ان کے گھر والوں کو ( بستی سے نکال کر ) بچا لیا ، البتہ ان کی بیوی تھی جو باقی لوگوں میں شامل رہی ( جو عذاب کا نشانہ بنے )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر ہم نے لوط اور اس کے گھروالوں کو بچا لیا صرف اس کی بی بی رہنے والوں میں رہ گئی 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس ہم نے ان کو اور ان کے ساتھیوں کو بچا لیا سوائے ان کی بیوی کے کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں تھی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر ہم نے اس کی بیوی کے سوا اس کو اور سب اہل خانہ کو نجات عطا فرمائی کیونکہ اس کی بیوی پیچھے وہ جانے والوں میں سے تھی

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو بچا لیا مگر ان کی بی بی (نہ بچی) کہ وہ پیچھے رہنے والوں میں تھی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then We delivered him and his household, save his wife: she was among the lingerers.

پھر ہم نے بچا لیا لوگ کو اور ان کے گھروالوں کو بجز ان کی بیوی کے وہ پیچھے رہ جانے والوں میں رہ گئی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو ہم نے اس کو اور اس کے گھر والوں کو ، اس کی بیوی کے سوا جو پیچھے رہ جانے والوں میں سے بنی ، نجات دی ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس ہم نے لوط ( علیہ السلام ) کی بیوی کو چھوڑ کر لوط ( علیہ السلام ) اور ان کے گھر والوں کو بچالیا اور لوط ( علیہ السلام ) کی بیوی پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو ہم نے ان کو اور ان کے گھروالوں کو بچالیا مگر ان کی بیوی نہ بچی کہ وہ پیچھے رہنے والوں میں تھی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر (عذاب آنے پر) ہم نے بچا لیا لوط کو اور ان کے اہل کو، سوائے ان کی بیوی کے کہ وہ پیچھے رہنے والوں میں سے ہوگئی

Translated by

Noor ul Amin

چنانچہ ہم نے لوط اور اس کے اہل کو بچالیاسوائے اس کی بیوی کے کہ وہ باقی ماندہ ہلاک ہونے والوں میں سے تھی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو ہم نے اسے ( ف۱۵٤ ) اور اس کے گھر والوں کو نجات دی مگر اس کی عورت وہ رہ جانے والوں میں ہوئی ( ف۱۵۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پس ہم نے ان کو ( یعنی لوط علیہ السلام کو ) اور ان کے اہلِ خانہ کو نجات دے دی سوائے ان کی بیوی کے ، وہ عذاب میں پڑے رہنے والوں میں سے تھی

Translated by

Hussain Najfi

تو ہم نے انہیں اور ان کے گھر والوں کو سوا ان کی بیوی کے نجات دی ( بچا لیا ) ہاں البتہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But we saved him and his family, except his wife: she was of those who legged behind.

Translated by

Muhammad Sarwar

We saved (Lot) and his family except his wife who remained with the rest.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then We saved him and his family, except his wife; she was of the Ghabirin (those who lagged behind).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So We delivered him and his followers, except his wife; she was of those who remained behind.

Translated by

William Pickthall

And We rescued him and his household, save his wife, who was of those who stayed behind.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर हमने बचा लिया लूत को और उनके घर वालों को सिवाए उनकी बीवी के जो पीछे रह जाने वालों में से थी।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو ہم نے لوط (علیہ السلام) کو اور ان کے متعلقین کو بچالیابجز ان کی بیوی کے (3) کہ وہ انہی لوگوں میں رہی جو عذاب میں رہ گئے تھے۔ (83)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے اسے اور اس کے گھروالوں کو بچالیا مگر اس کی بیوی، وہ پیچھے رہنے والوں میں سے تھی۔ (٨٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آخر کار ہم نے لوط اور اس کے گھر والوں کو نجات دی بجز اس کی بیوی کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں تھی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو ہم نے نجات دی لوط کو اور ان کے گھر والوں کو سوائے اس کی بیوی کے کہ وہ رہ جانے والوں میں سے تھی

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر بچا دیا ہم نے اس کو اور اس کے گھر والوں کو مگر اس کی عورت کہ رہ گئی وہاں کے رہنے والوں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آخرکار ہم نے لوط (علیہ السلام) کو اور اس کے سب متعلقین کو بجز اس کی بیوی کے بچالیا اس کی بیوی رہ گئی رہ جانے والوں میں۔