Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 86

سورة الأعراف

وَ لَا تَقۡعُدُوۡا بِکُلِّ صِرَاطٍ تُوۡعِدُوۡنَ وَ تَصُدُّوۡنَ عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ مَنۡ اٰمَنَ بِہٖ وَ تَبۡغُوۡنَہَا عِوَجًا ۚ وَ اذۡکُرُوۡۤا اِذۡ کُنۡتُمۡ قَلِیۡلًا فَکَثَّرَکُمۡ ۪ وَ انۡظُرُوۡا کَیۡفَ کَانَ عَاقِبَۃُ الۡمُفۡسِدِیۡنَ ﴿۸۶﴾

And do not sit on every path, threatening and averting from the way of Allah those who believe in Him, seeking to make it [seem] deviant. And remember when you were few and He increased you. And see how was the end of the corrupters.

اور تم سڑکوں پر اس غرض سے مت بیٹھا کرو کہ اللہ پر ایمان لانے والوں کو دھمکیاں دو اور اللہ کی راہ سے روکو اور اس میں کجی کی تلاش میں لگے رہو اور اس حالت کو یاد کرو جب تم کم تھے پھر اللہ نے تم کو زیادہ کر دیا اور دیکھو کہ کیسا انجام ہوا فساد کرنے والوں کا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تَقۡعُدُوۡا
تم بیٹھو
بِکُلِّ صِرَاطٍ
ہر راستے پر
تُوۡعِدُوۡنَ
تم دھمکاتےہو
وَتَصُدُّوۡنَ
اور تم روکتے ہو
عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ کے راستے سے
مَنۡ
اسے جو
اٰمَنَ
ایمان لایا
بِہٖ
اس پر
وَتَبۡغُوۡنَہَا
اور تم تلاش کرتے ہو اس میں
عِوَجًا
ٹیڑھا پن
وَاذۡکُرُوۡۤا
اور یاد کرو
اِذۡ
جب
کُنۡتُمۡ
تھے تم
قَلِیۡلًا
تھوڑے
فَکَثَّرَکُمۡ
تو اس نے زیادہ کردیا تمہیں
وَانۡظُرُوۡا
اور دیکھو
کَیۡفَ
کس طرح
کَانَ
ہوا
عَاقِبَۃُ
انجام
الۡمُفۡسِدِیۡنَ
فساد کرنے والوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تَقۡعُدُوۡا
تم بیٹھ جاؤ
بِکُلِّ صِرَاطٍ
ہر راستے پر
تُوۡعِدُوۡنَ
تم دھمکاتے رہو
وَتَصُدُّوۡنَ
اور تم روکتے ہو
عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی راہ سے
مَنۡ
اس کو جو
اٰمَنَ
ایمان لائے
بِہٖ
اُس پر
وَتَبۡغُوۡنَہَا
اور تم تلاش کرتے ہو اس میں
عِوَجًا
کجی
وَاذۡکُرُوۡۤا
اور تم یاد کرو
اِذۡ
جب
کُنۡتُمۡ
تھے تم
قَلِیۡلًا
تھوڑے
فَکَثَّرَکُمۡ
سو اس نے زیادہ کیا تمہیں
وَانۡظُرُوۡا
اور تم دیکھو
کَیۡفَ
کیسا
کَانَ
ہوا
عَاقِبَۃُ
انجام
الۡمُفۡسِدِیۡنَ
فساد کرنے والوں کا
Translated by

Juna Garhi

And do not sit on every path, threatening and averting from the way of Allah those who believe in Him, seeking to make it [seem] deviant. And remember when you were few and He increased you. And see how was the end of the corrupters.

اور تم سڑکوں پر اس غرض سے مت بیٹھا کرو کہ اللہ پر ایمان لانے والوں کو دھمکیاں دو اور اللہ کی راہ سے روکو اور اس میں کجی کی تلاش میں لگے رہو اور اس حالت کو یاد کرو جب تم کم تھے پھر اللہ نے تم کو زیادہ کر دیا اور دیکھو کہ کیسا انجام ہوا فساد کرنے والوں کا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (زندگی کی) ہر راہ پر راہزن بن کر نہ بیٹھ جاؤ کہ لوگوں کو دھمکاتے پھرو اور جو شخص اللہ پر ایمان لائے اسے اس کی راہ سے روکنے لگو اور اس سیدھی راہ میں کجی کے درپے ہوجاؤ۔ اور وہ وقت یاد کرو۔ جب تم تھوڑے تھے تو اللہ نے تمہیں زیادہ کردیا۔ اور دیکھو کہ فساد کرنے والوں کا کیا انجام ہوتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہرراستے پرنہ بیٹھ جاؤکہ تم دھمکاتے رہواوراﷲ تعالیٰ کی راہ سے اُن کوروکتے رہوجواس پرایمان لائے اورتم اس میں کجی تلاش کرتے ہواوریادکروجب تم تھوڑے تھے،سواس نے تمہیں زیادہ کردیااور دیکھوفسادکرنے والوں کاکیساانجام ہوا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And do not sit in every path threatening, and prevent from the way of Allah the people who believe in Him, and seek¬ing a twist in it. And remember the time when you were few, then He increased you in number. And look, how was the fate of the mischief makers.

اور مت بیٹھو راستوں پر کہ ڈراؤ اور روکو اللہ کے راستہ سے اس کو جو کہ ایمان لائے اس پر اور ڈھونڈو اس میں عیب اور یاد کرو جب کہ تھے تم بہت تھوڑے پھر تم کو بڑھا دیا اور دیکھو کیا ہوا انجام فساد کرنے والوں کا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور نہ بیٹھا کرو ہر راستے پر ڈرانے دھمکانے کے لیے اور اللہ کے راستے سے روکنے کے لیے (ہر اس شخص کو ) جو ایمان لاتا ہے اور اس راہ کو کج کرتے ہوئے اور یاد کرو جبکہ تم کم تعداد میں تھے تو اللہ نے تمہاری تعداد زیادہ کردی اور (یہ بھی) دیکھو کہ مفسدوں کا کیسا کچھ انجام ہوتا رہا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And do not lie in ambush by every path [of life] seeking to overawe or to hinder from the path of Allah those who believe, nor seek to make the path crooked. Remember, how you were once few, and then He multiplied you, and keep in mind what was the end of mischiefmakers.

اور ( زندگی کے ) ہر راستے پر رہزن بن کر نہ بیٹھ جاؤ کہ لوگوں کو خوف زدہ کرنے اور ایمان لانے والوں کو خدا کے راستے سے روکنے لگو اور سیدھی راہ کو ٹیڑھا کرنے کے درپے ہو جاؤ ۔ یاد کرو وہ زمانہ جبکہ تم تھوڑے تھے پھر اللہ نے تمہیں بہت کر دیا ، اور آنکھیں کھول کر دیکھو کہ دنیا میں مفسدوں کا کیا انجام ہوا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ایسا نہ کیا کرو کہ راستوں پر بیٹھ کر لوگوں کو دھمکیاں دو ، اور جو لوگ اللہ پر ایمان لائے ہیں ، ان کو اللہ کے راستے سے روکو ، اور اس میں ٹیڑھ پیدا کرنے کی کوشش کرو ۔ اور وہ وقت یاد کرو جب تم کم تھے ، پھر اللہ نے تمہیں زیادہ کردیا ، ( ٤٤ ) اور یہ بھی دیکھو کہ فساد مچانے والوں کا انجام کیسا ہوا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہر رستے پر بیٹھ کر جو لوگوں کو ڈراتے ہو اور اللہ تعالیٰ کی راہ سے اس پر ایمان لانے والے کو روکتے ہو اور اس کو یعنی اللہ تعالیٰ کی راہ کو ٹیڑھا کرنا چاہتے ہو 8 تو آئندہ اس طرح مت بیٹھو اور خیال کرو تم کتنے تھوڑے تھے پھر اللہ تعالیٰ نے تم کو بہت کرو یا 9 اور یہ بھی دیکھو کہ فسادیوں کا انجام کیسا ہو کس طرح تباہ و برباد ہوگئے یعنی اگلی امتوں پر نظر ڈالو۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہر راستے پر مت بیٹھا کرو کہ جو اللہ کے ساتھ ایمان لاتا ہے اسے تم ڈراتے ہو اور روکتے ہو اور اس میں کجی (ٹیڑھا پن) تلاش کرتے ہو اور یاد کرو جب تم تھوڑے تھے پھر اللہ نے تم کو زیادہ کردیا اور دیکھو فساد کرنے والوں کا کیسا انجام ہوا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور تم ہر راستے پر (رہزن بن کر) نہ بیٹھو تاکہ تم لوگوں کو ڈراؤ۔ اور ہر اس شخص کو جو ایمان لے آیا ہے اسے اللہ کے راستے سے نہ روکو ! اور تم (اس راستہ میں) عیب تلاش نہ کرو۔ تم یاد کرو جب تم بہت تھوڑے سے تھے پھر اس نے تمہاری تعداد کو بڑھادیا ۔ اور فساد مچانے والوں کا کیا انجام ہوتا ہے اس پر غور کرو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہر رستے پر مت بیٹھا کرو کہ جو شخص خدا پر ایمان نہیں لاتا ہے اسے تم ڈراتے اور راہ خدا سے روکتے اور اس میں کجی ڈھونڈتے ہو اور (اس وقت کو) یاد کرو جب تم تھوڑے سے تھے تو خدا نے تم کو جماعت کثیر کر دیا اور دیکھ لو کہ خرابی کرنے والوں کا انجام کیسا ہوا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And beset not every highway menacing and turning aside from the path of Allah those who believe in Him, and seeking to make it crooked. And remember when ye were small, and He thereafter multiplied you; and behold what like was the end of the corrupters.

اور سڑک پر مت بیٹھا کرو اس طرح کہ دھمکیاں دے رہے ہو اور اللہ کی راہ سے ان لوگوں کو روک رہے ہو جو اس پر ایمان لا چکے ہیں اور اس (راہ) میں کجی تلاش کررہے ہو ۔ اور وہ وقت یاد کرو جب تم تھوڑے تھے پھر (اللہ نے) تمہیں بڑھا دیا اور دیکھ رکھو اہل فساد کا کیسا انجام ہوا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہر راہ میں دھمکیاں دیتے ، اہلِ ایمان کو اللہ کی راہ سے روکتے اور اس راہ کو کج کرتے نہ بیٹھو ۔ یاد کرو جبکہ تم تھوڑے تھے تو تم کو خدا نے زیادہ کیا ۔ اور دیکھو ، فساد برپا کرنے والوں کا انجام کیسا ہوا!

Translated by

Mufti Naeem

اور ہر راستے پر نہ بیٹھو کہ لوگوں کو دھمکیاں دیتے ہو اور جو اﷲ ( تعالیٰ ) پر ایمان لاتا ہے اسے اﷲ ( تعالیٰ ) کی راہ سے روکتے ہو اور اس میں کجی ( عیب ) تلاش کرتے ہو اور یاد کرو جبکہ تم ( تعداد میں ) تھوڑے تھے پھر اس نے تمہیں بڑھا دیا اور دیکھو فساد کرنے والوں کا کیسا انجام ہوا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہر راستہ پر مت بیٹھا کرو کہ جو شخص ایمان لاتا ہے اسے تم ڈراتے اور اللہ کی راہ سے روکتے ہو۔ اور اس میں کجی ڈھونڈتے ہو اور اس وقت کو یاد کرو جب تم تھوڑے سے تھے تو اللہ نے تم کو بڑی جماعت بنا دیا اور دیکھ لو خرابی کرنے والوں کا کیا انجام ہوا ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور مت بیٹھو تم لوگ راستوں پر ڈرانے کو، اور اللہ کی راہ سے روکتے ہوئے، ان لوگوں کو جو اس پر ایمان لائے ہیں، اور اس میں کجی تلاش کرتے ہوئے، اور یاد کرو کہ جب تم تھوڑے سے تھے، پھر اللہ نے تمہیں زیادہ کردیا اور (آنکھیں کھول کر) دیکھو کہ کیسا ہوا انجام فساد کرنے والوں کا ؟

Translated by

Noor ul Amin

اور تم سڑکوں پر اس غرض سے مت بیٹھاکرو کہ اللہ پر ایمان لانے والوں کو دھمکیاں دواوراللہ کی راہ سے روکواوراس میں بگاڑکی تلاش میں لگے رہو اور وہ وقت یاد کروجب تم تھوڑے تھے تواللہ نے تمہیں زیادہ کردیااور دیکھو کہ فسادکرنے والوں کا کیا انجام ہوتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہر راستہ پر یوں نہ بیٹھو کہ راہگیروں کو ڈراؤ اور اللہ کی راہ سے انہیں روکو ( ف۱٦۱ ) جو اس پر ایمان لائے اور اس میں کجی چاہو ، اور یاد کرو جب تم تھوڑے تھے اس نے تمہیں بڑھا دیا ( ف۱٦۲ ) اور دیکھو ( ف۱٦۳ ) فسادیوں کا کیسا انجام ہوا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم ہر راستہ پر اس لئے نہ بیٹھا کرو کہ تم ہر اس شخص کو جو اس ( دعوت ) پر ایمان لے آیا ہے خوفزدہ کرو اور ( اسے ) اﷲ کی راہ سے روکو اور اس ( دعوت ) میں کجی تلاش کرو ( تاکہ اسے دینِ حق سے برگشتہ اور متنفر کر سکو ) اور ( اﷲ کا احسان ) یاد کرو جب تم تھوڑے تھے تو اس نے تمہیں کثرت بخشی ، اور دیکھو فساد پھیلانے والوں کا انجام کیسا ہوا

Translated by

Hussain Najfi

اور ہر راستے پر اس طرح نہ بیٹھو کہ تم ( راہ گیروں ) کو ڈراؤ دھمکاؤ اور ایمان لانے والوں کو اللہ کی راہ سے روکو ۔ اور اس راہ میں کجی تلاش کرو ۔ اور وہ وقت یاد کرو ۔ جب تم تھوڑے تھے تو اس ( خدا ) نے تمہیں بڑھا دیا اور دیکھو کہ فساد پھیلانے والوں کا انجام کیسا ہوتا رہا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"And squat not on every road, breathing threats, hindering from the path of Allah those who believe in Him, and seeking in it something crooked; But remember how ye were little, and He gave you increase. And hold in your mind's eye what was the end of those who did mischief.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do not ambush the believers or hinder them from every path that leads them to God just because you wish to make such ways seem crooked. Recall the time when you were just a few in number and God multiplied you. Consider how terrible the end of the evil-doers was!

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And sit not on every road, threatening, and hindering from the path of Allah those who believe in Him, and seeking to make it crooked. And remember when you were but few, and He multiplied you. And see what was the end of the mischief-makers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And do not lie in wait in every path, threatening and turning away from Allah's way him who believes in Him and seeking to make it crooked; and remember when you were few then He multiplied you, and consider what was the end of the mischief-makers.

Translated by

William Pickthall

Lurk not on every road to threaten (wayfarers), and to turn away from Allah's path him who believeth in Him, and to seek to make it crooked. And remember, when ye were but few, how He did multiply you. And see the nature of the consequence for the corrupters!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और रास्तों पर मत बैठो कि डराओ और अल्लाह की राह से उन लोगों को रोको जो उस पर ईमान ला चुके हैं और उसकी राह में कजी (टेढ़ापन) तलाश करो, और याद करो जबकि तुम बहुत थोड़े थे फिर उसने तुमको बढ़ा दिया, और देखो फ़साद मचाने वालों का क्या अंजाम हुआ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تم سڑکوں پر اس غرض سے مت بیٹھا کرو کہ اس (الله) پر ایمان لانے والوں کو دھمکیاں دو اور اللہ کی راہ سے روکو اور اس میں کجی کی تلاش میں لگے رہو اور (اس حالت کو) یاد کرو جبکہ تم کم تھے پھر اللہ تعالیٰ نے تم کو زیادہ کردیا اور دیکھو کہ کیسا انجام ہوا فساد کرنے والوں کا۔ (86)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور دھمکانے کے لیے راستے پر نہ بیٹھو اور اللہ کے راستے سے روکتے ہو اس کو جو اس پر ایمان لائے اور اس میں کجی ڈھونڈتے ہو اور یاد کرو جب تم تھوڑے تھے تو اللہ نے تمہیں زیادہ کیا اور دیکھو فساد کرنے والوں کا انجام کیسا ہوا ؟ (٨٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ہر راستے پر رہزن بن کر نہ بیٹھ جاؤ کہ لوگوں کو خوفزدہ کرنے اور ایمان لانے والوں کو خدا کے راستے سے روکنے لگو اور سیدھی راہ کو ٹیڑھا کرنے کے درپے ہوجاؤ ۔ یاد کرو وہ زمانہ جبکہ تم تھوڑے تھے پھر اللہ تمہیں بہت کردیا اور آنکھیں کھول کر دیکھو کہ دنیا میں مفسدوں کا کیا انجام ہوا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور مت بیٹھ جاؤ ہر راستہ میں کہ تم دھمکیاں دیتے ہو۔ اور لوگوں کو اللہ کے راستہ سے روکتے ہو جو اس پر ایمان لائے۔ اور اس میں کجی تلاش کرتے ہو۔ اور یاد کرو جبکہ تم تھوڑے سے تھے سو اللہ نے تم کو زیادہ کردیا، اور دیکھ لو فساد کرنے والوں کا کیا انجام ہوا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور مت بیٹھو راستوں پر کہ ڈراؤ اور روکو اللہ کے راستہ سے اس کو جو کہ ایمان لائے اس پر اور ڈھونڈو اس میں عیب اور یاد کرو جب کہ تھے تم بہت تھوڑے پھر تم کو بڑھا دیا اور دیکھو کیا ہوا انجام فساد کرنے والوں کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تم ہر ایک شارع عام پر اس غرض سے نہ بیٹھا کرو کہ جو لوگ اللہ پر ایمان لانے والے ہیں ان کو دھمکیاں دو اور ان کو اللہ کی راہ سے روکو اور خدا کی سیدھی راہ میں کجی تلاش کرنے کے درپے ہو اور اس حالت کو یاد کرو کہ جب تم قلیل تھے پھر تم کو اللہ نے کثیر کردیا اور دیکھو فساد کرنے والوں کا انجام کیسا ہوا۔