Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 87

سورة الأعراف

وَ اِنۡ کَانَ طَآئِفَۃٌ مِّنۡکُمۡ اٰمَنُوۡا بِالَّذِیۡۤ اُرۡسِلۡتُ بِہٖ وَ طَآئِفَۃٌ لَّمۡ یُؤۡمِنُوۡا فَاصۡبِرُوۡا حَتّٰی یَحۡکُمَ اللّٰہُ بَیۡنَنَا ۚ وَ ہُوَ خَیۡرُ الۡحٰکِمِیۡنَ ﴿۸۷﴾

And if there should be a group among you who has believed in that with which I have been sent and a group that has not believed, then be patient until Allah judges between us. And He is the best of judges."

اور اگر تم میں سے کچھ لوگ اس حکم پر جس کو دے کر مجھ کو بھیجا گیا ایمان لے آئے ہیں اور کچھ ایمان نہیں لائے تو ذرا ٹھہر جاؤ! یہاں تک کہ ہمارے درمیان اللہ فیصلہ کئے دیتا ہے اور وہ سب فیصلہ کرنے والوں سے بہتر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر چہ
کَانَ
ہے
طَآئِفَۃٌ
ایک گروہ
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
اٰمَنُوۡا
جو ایمان لایا
بِالَّذِیۡۤ
اس چیز پر جو
اُرۡسِلۡتُ
بھیجا گیا ہوں میں
بِہٖ
ساتھ جس کے
وَطَآئِفَۃٌ
اور ایک گروہ
لَّمۡ
نہیں
یُؤۡمِنُوۡا
وہ ایمان لایا
فَاصۡبِرُوۡا
پس صبر کرو
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَحۡکُمَ
فیصلہ کر دے
اللّٰہُ
اللہ
بَیۡنَنَا
درمیان ہمارے
وَہُوَ
اور وہ
خَیۡرُ
بہتر ین ہے
الۡحٰکِمِیۡنَ
فیصلہ کرنے والوں میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
کَانَ
ہے
طَآئِفَۃٌ
ایک گروہ
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
اٰمَنُوۡا
ایمان لایا
بِالَّذِیۡۤ
اس کے ساتھ
اُرۡسِلۡتُ
بھیجا گیا ہےمجھے
بِہٖ
جس کے ساتھ
وَطَآئِفَۃٌ
اور دوسرا گروہ
لَّمۡ
نہیں
یُؤۡمِنُوۡا
وہ ایمان لایا
فَاصۡبِرُوۡا
تو تم صبر کرو
حَتّٰی
حتیٰ کہ
یَحۡکُمَ
فیصلہ کر دے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
بَیۡنَنَا
درمیان ہمارے
وَہُوَ
اور وہ
خَیۡرُ
بہتر ین ہے
الۡحٰکِمِیۡنَ
سب فیصلہ کرنے والوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

And if there should be a group among you who has believed in that with which I have been sent and a group that has not believed, then be patient until Allah judges between us. And He is the best of judges."

اور اگر تم میں سے کچھ لوگ اس حکم پر جس کو دے کر مجھ کو بھیجا گیا ایمان لے آئے ہیں اور کچھ ایمان نہیں لائے تو ذرا ٹھہر جاؤ! یہاں تک کہ ہمارے درمیان اللہ فیصلہ کئے دیتا ہے اور وہ سب فیصلہ کرنے والوں سے بہتر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر تم میں سے ایک فریق ایسا ہے کہ جو کچھ مجھے دے کر بھیجا گیا ہے، اس پر ایمان لے آیا اور دوسرا فریق ایمان نہیں لایا تو صبر کرو (۔ الف) تاآنکہ اللہ ہمارے درمیان فیصلہ کردے اور وہی سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگر تم میں سے ایک گروہ اس پرایمان لایاجس کے ساتھ مجھے بھیجاگیاہے اور دوسراگروہ ایمان نہیں لایاتوتم صبرکروحتیٰ کہ اﷲ تعالیٰ ہمارے درمیان فیصلہ کردے اوروہ سب فیصلہ کرنے والوں میں سے بہترین ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if a group from among you has believed in what I have been sent with, and another group has not believed then, keep patience until Allah decides between us. And He is the best of all judges.|"

اور اگر تم میں سے ایک فرقہ ایمان لایا اس پر جو میرے ہاتھ بھیجا گیا اور ایک فرقہ ایمان نہیں لایا تو صبر کرو جب تک اللہ فیصلہ کرے درمیان ہمارے اور وہ سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر تم میں سے ایک گروہ ایمان لے آیا ہے اس چیز پر جو مجھے دے کر بھیجا گیا ہے اور ایک گروہ ایمان نہیں لایا ہے تو تم صبر کرو یہاں تک کہ اللہ ہمارے مابین فیصلہ فرما دے اور یقیناً وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And if there are some among you who believe in the message that I bear while some do not believe, have patience till Allah shall judge between us. He is the best of those who judge.'

اگر تم میں سے ایک گروہ اس تعلیم پر جس کے ساتھ میں بھیجا گیا ہوں ، ایمان لاتا ہے اور دوسرا ایمان نہیں لاتا ، تو صبر کے ساتھ دیکھتے رہو یہاں تک کہ اللہ ہمارے درمیان فیصلہ کر دے ، اور وہی سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر تم میں سے ایک گروہ اس پیغام پر ایمان لے آیا ہے جو میرے ذریعے بھیجا گیا ہے اور دوسرا گروہ ایمان نہیں لایا ، تو ذرا اس وقت تک صبر کرو جب تک اللہ ہمارے درمیان فیصلہ کردے ۔ ( ٤٥ ) اور وہی سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر تم میں سے ایک گروہ کو اس کا یقین ہے جو میں دے کر بھیجا گیا 10 اور گروہ کو اس پر یقین نہیں ہے تو صبر کرو 11 یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ ہمارے (اور تمہارے) درمیان فیصلہ کردے 12 اور وہ سب فیصلہ کرنے والوں میں بہتر ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر تم میں سے کچھ لوگ اس بات پر ایمان لے آئے ہیں جس کے ساتھ میں بھیجا گیا ہوں اور کچھ لوگ ایمان نہیں لائے تو ذرا ٹھہر جاؤ یہاں تک کہ اللہ ہمارے درمیان فیصلہ فرمادیں اور وہ سب سے بہتر فیصلہ فرمانے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ جس کے ساتھ مجھے بھیجا گیا ہے اگر ایک جماعت ایمان لے آئی اور ایک جماعت ایمان نہیں لائی تو صبر کرو یہاں تک کہ اللہ ہمارے درمیان فیصلہ کر دے گا اور وہی بہترین فیصلہ کرنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر تم میں سے ایک جماعت میری رسالت پر ایمان لے آئی ہے اور ایک جماعت ایمان نہیں لائی ہے۔ اور ایک جماعت ایمان نہیں لائی۔ تو صبر کیے رہو یہاں تک کہ خدا ہمارے تمہارے درمیان فیصلہ کر دے اور وہ سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if there be a party of you who believeth in that wherewith I am sent and a party who believeth not, then have patience until Allah judgeth between us, and He is the Best of judges.

اور اگر تم میں سے ایک گروہ اس پر ایمان لاچکا ہے جسے لے کر مجھے بھیجا گیا ہے اور ایک گروہ ایمان نہیں لایا ۔ تو صبر کیے رہو یہاں تک کہ اللہ ہمارے درمیان فیصلہ کردے وہی سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جبکہ تم میں سے ایک گروہ اس چیز پر ایمان لایا ہے ، جو میں دے کر بھیجا گیا ہوں اور ایک گروہ ایمان نہیں لایا تو انتظار کرو ، یہاں تک کہ اللہ ہمارے درمیان فیصلہ فرمادے اور وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر تم میں سے ایک جماعت جو باتیں میں دے کر بھیجا گیا ہوں اس میں ایمان لے آئی ہے اور ایک جماعت ایمان نہیں لائی اور اس وقت تک صبر کرو کہ اﷲ ( تعالیٰ ) ہمارے درمیان فیصلہ فرما دیں اور وہی سب سے بہتر فیصلہ فرمانے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر تم میں سے ایک جماعت میری رسالت پر ایمان لے آئی ہے اور ایک جماعت ایمان نہیں لائی تو صبر کرو یہاں تک کہ اللہ ہمارے اور تمہارے درمیان فیصلہ کردے، اور وہ سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر تم میں سے ایک گروہ ایمان لے آیا اس (پیغام) پر جس کے ساتھ مجھے بھیجا گیا ہے، اور دوسرا گروہ ایمان نہیں لایا، تو تم لوگ صبر کرو، یہاں تک کہ اللہ فیصلہ فرما دے ہمارے درمیان، کہ وہی ہے سب سے بہتر فیصلہ فرمانے والا۔

Translated by

Noor ul Amin

اوراگرتم میں سے ایک فریق ایسا ہے کہ جو کچھ مجھے دے کربھیجا گیا ہے ، اس پر ایمان لے آیا اور دوسرا نہیں لایاتوصبرکروحتیٰ کہ اللہ ہمارے درمیان فیصلہ کر دے اور وہی سب سے بہترفیصلہ کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر تم میں ایک گروہ اس پر ایمان لایا جو میں لے کر بھیجا گیا اور ایک گروہ نے نہ مانا ( ف۱٦٤ ) تو ٹھہرے رہو یہاں تک کہ اللہ ہم میں فیصلہ کرے ( ف۱٦۵ ) اور اللہ کا فیصلہ سب سے بہتر ( ف۱٦٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر تم میں سے کوئی ایک گروہ اس ( دین ) پر جس کے ساتھ میں بھیجا گیا ہوں ایمان لے آیا ہے اور دوسرا گروہ ایمان نہیں لایا تو ( اے ایمان والو! ) صبر کرو یہاں تک کہ اﷲ ہمارے درمیان فیصلہ فرما دے ، اور وہ سب سے بہتر فیصلہ فرمانے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر تم میں سے ایک گروہ اس پر ایمان نہیں لایا تو صبر کرو ۔ یہاں تک کہ اللہ ہمارے درمیان فیصلہ کرے اور وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"And if there is a party among you who believes in the message with which I have been sent, and a party which does not believe, hold yourselves in patience until Allah doth decide between us: for He is the best to decide.

Translated by

Muhammad Sarwar

If there are some of you who believe in the Message that I have been commanded to preach and there are others who do not, exercise patience until God judges among us. He is the best Judge."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And if there is a party of you who believes in that with which I have been sent and a party who does not believe, so be patient until Allah judges between us, and He is the best of judges."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if there is a party of you who believe in that with which am sent, and another party who do not believe, then wait patiently until Allah judges between us; and He is the best of the Judges.

Translated by

William Pickthall

And if there is a party of you which believeth in that wherewith I have been sent, and there is a party which believeth not, then have patience until Allah judge between us. He is the Best of all who deal in judgment.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर तुम में से एक गिरोह उस पर ईमान लाया है जो देकर मैं भेजा गया हूँ और एक गिरोह ईमान नहीं लाया है तो इन्तिज़ार करो यहाँ तक कि अल्लाह हमारे दरमियान फ़ैसला कर दे, और वह बेहतर फ़ैसला करने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر تم میں سے بعضے اس حکم پر جس کو دے کر مجھ کو بھیجا گیا ہے ایمان لے آئے ہیں اور بعضے ایمان نہیں لائے تو ذرا ٹھیرجاؤ یہاں تک کہ ہمارے درمیان میں اللہ تعالیٰ فیصلہ کیے دیتے ہیں اور وہ سب فیصلہ کرنے والوں سے بہتر ہیں۔ (87)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اگر تم میں سے کچھ لوگ اس پر ایمان لے آئے ہیں جو مجھے دے کر بھیجا گیا ہے اور کچھ لوگ ایمان نہیں لائے صبر کرو یہاں تک کہ اللہ ہمارے درمیان فیصلہ کردے اور وہ تمام فیصلہ کرنے والوں سے بہتر ہے۔ “ (٨٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر تم میں ایک گروہ اس تعلیم پر جس کے ساتھ میں بھیجا گیا ہوں ‘ ایمان لاتا ہے اور دوسرا ایمان نہیں لاتا تو صبر کے ساتھ دیکھتے رہو یہاں تک کہ اللہ ہمارے درمیان فیصلہ کر دے اور وہی سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر تم میں سے ایک جماعت اس حکم پر ایمان لائی جسے دے کر میں بھیجا گیا ہوں اور ایک جماعت ایمان نہ لائی تو صبر کرو یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ ہمارے درمیان فیصلہ فرما دے اور وہ سب حاکموں سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر تم میں سے ایک فرقہ ایمان لایا اس پر جو میرے ہاتھ بھیجا گیا اور ایک فرقہ ایمان نہیں لایا تو صبر کرو جب تک اللہ فیصلہ کرے درمیان ہمارے اور وہ سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر تم میں ایک گروہ اس حکم پر جو مجھ کو دیکر بھیجا گیا ہے ایمان لے آیا ہے اور دوسرا گروہ ایمان نہیں لایا تو صبر کرو یہاں تک کہ اللہ ہمارے درمیان فیصلہ کردے اور وہی سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔