Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 89

سورة الأعراف

قَدِ افۡتَرَیۡنَا عَلَی اللّٰہِ کَذِبًا اِنۡ عُدۡنَا فِیۡ مِلَّتِکُمۡ بَعۡدَ اِذۡ نَجّٰنَا اللّٰہُ مِنۡہَا ؕ وَ مَا یَکُوۡنُ لَنَاۤ اَنۡ نَّعُوۡدَ فِیۡہَاۤ اِلَّاۤ اَنۡ یَّشَآءَ اللّٰہُ رَبُّنَا ؕ وَسِعَ رَبُّنَا کُلَّ شَیۡءٍ عِلۡمًا ؕ عَلَی اللّٰہِ تَوَکَّلۡنَا ؕ رَبَّنَا افۡتَحۡ بَیۡنَنَا وَ بَیۡنَ قَوۡمِنَا بِالۡحَقِّ وَ اَنۡتَ خَیۡرُ الۡفٰتِحِیۡنَ ﴿۸۹﴾

We would have invented against Allah a lie if we returned to your religion after Allah had saved us from it. And it is not for us to return to it except that Allah , our Lord, should will. Our Lord has encompassed all things in knowledge. Upon Allah we have relied. Our Lord, decide between us and our people in truth, and You are the best of those who give decision."

ہم تو اللہ تعالٰی پر بڑی جھوٹی تہمت لگانے والے ہوجائیں گے اگر ہم تمہارے دین میں آجائیں اس کے بعد اللہ تعالٰی نے ہم کو اس سے نجات دی اور ہم سے ممکن نہیں کہ تمہارے مذہب میں پھر آجائیں ، لیکن ہاں یہ کہ اللہ ہی نے جو ہمارا مالک ہے مقدر کیا ہو ہمارے رب کا علم ہرچیز کو محیط ہے ، ہم اللہ ہی پر بھروسہ رکھتے ہیں اے ہمارے پروردگار ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان حق کے موافق فیصلہ کردے اور تو سب سے اچھا فیصلہ کرنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَدِ
تحقیق
افۡتَرَیۡنَا
گھڑ لیا ہم نے
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
کَذِبًا
جھوٹ
اِنۡ
اگر
عُدۡنَا
پلٹیں ہم
فِیۡ مِلَّتِکُمۡ
تمہاری ملت میں۔
بَعۡدَ
بعد اس کے
اِذۡ
جب
نَجّٰنَا
نجات دی ہمیں
اللّٰہُ
اللہ نے
مِنۡہَا
اس سے
وَمَا
اور نہیں
یَکُوۡنُ
ہے (جائز)
لَنَاۤ
ہمارے لیے
اَنۡ
کہ
نَّعُوۡدَ
ہم پلٹیں
فِیۡہَاۤ
اس میں
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
یَّشَآءَ
چاہے
اللّٰہُ
اللہ
رَبُّنَا
جو رب ہے ہمارا
وَسِعَ
گھیر رکھا ہے
رَبُّنَا
ہمارا رب نے
کُلَّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کو
عِلۡمًا
علم کے اعتبار سے
عَلَی اللّٰہِ
اللہ ہی پر
تَوَکَّلۡنَا
توکل کیا ہم نے
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
افۡتَحۡ
فیصلہ کردے
بَیۡنَنَا
ہمارے درمیان
وَبَیۡنَ
اور درمیان
قَوۡمِنَا
ہماری قوم کے
بِالۡحَقِّ
حق کے ساتھ
وَاَنۡتَ
اور تو
خَیۡرُ
بہترہے
الۡفٰتِحِیۡنَ
سب فیصلہ کرنے والوں ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَدِ
یقیناً
افۡتَرَیۡنَا
با ندھا ہم نے
عَلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
کَذِبًا
جھوٹ
اِنۡ
اگر
عُدۡنَا
لوٹ آئیں ہم
فِیۡ مِلَّتِکُمۡ
تمہاری ملت میں
بَعۡدَ
بعد
اِذۡ
جب
نَجّٰنَا
نجات دی ہمیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
مِنۡہَا
اس سے
وَمَا
اور نہیں
یَکُوۡنُ
ہے (ممکن )
لَنَاۤ
ہمارے لیے
اَنۡ
یہ کہ
نَّعُوۡدَ
ہم لوٹ آئیں
فِیۡہَاۤ
اس میں
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
یَّشَآءَ
چاہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
رَبُّنَا
ہمارا رب ہے
وَسِعَ
گھیرا ہوا ہے
رَبُّنَا
ہمارے رب نے
کُلَّ شَیۡءٍ
ہر چیز کو
عِلۡمًا
علم سے
عَلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
تَوَکَّلۡنَا
بھروسہ کیا ہم نے
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
افۡتَحۡ
تو فیصلہ فرما
بَیۡنَنَا
درمیا ن ہمارے
وَبَیۡنَ
اور درمیا ن
قَوۡمِنَا
ہماری قوم کے
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
وَاَنۡتَ
اور تو ہی
خَیۡرُ
بہترین ہے
الۡفٰتِحِیۡنَ
سب فیصلہ کرنے والوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

We would have invented against Allah a lie if we returned to your religion after Allah had saved us from it. And it is not for us to return to it except that Allah , our Lord, should will. Our Lord has encompassed all things in knowledge. Upon Allah we have relied. Our Lord, decide between us and our people in truth, and You are the best of those who give decision."

ہم تو اللہ تعالٰی پر بڑی جھوٹی تہمت لگانے والے ہوجائیں گے اگر ہم تمہارے دین میں آجائیں اس کے بعد اللہ تعالٰی نے ہم کو اس سے نجات دی اور ہم سے ممکن نہیں کہ تمہارے مذہب میں پھر آجائیں ، لیکن ہاں یہ کہ اللہ ہی نے جو ہمارا مالک ہے مقدر کیا ہو ہمارے رب کا علم ہرچیز کو محیط ہے ، ہم اللہ ہی پر بھروسہ رکھتے ہیں اے ہمارے پروردگار ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان حق کے موافق فیصلہ کردے اور تو سب سے اچھا فیصلہ کرنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر ہم تمہارے دین میں دوبارہ چلے جائیں تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ہم نے اللہ پر جھوٹ باندھا تھا جبکہ اللہ اس سے ہمیں نجات دے چکا ہے۔ ہم سے یہ ممکن نہ ہوگا کہ ہم اس میں دوبارہ چلے جائیں، الا یہ کہ ہمارے پروردگار ہی کی ایسی مشیئت ہو۔ ہمارے پروردگار نے علم سے ہر چیز کا احاطہ کر رکھا ہے۔ ہم اللہ ہی پر بھروسہ کرتے ہیں۔ (پھر دعا کی) اے ہمارے پروردگار ! ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان انصاف سے فیصلہ کردے اور تو ہی سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناہم نے اﷲ تعالیٰ پرجھوٹ باندھااگرتمہاری ملت میں لوٹ آئیں اس کے بعدکہ اﷲ تعالیٰ نے ہمیں اس سے نجات دی ہے اورہمارے لیے یہ ممکن نہیں کہ ہم اس میں لوٹ آئیں مگریہ کہ اﷲ تعالیٰ چاہے جوہمارا رب ہے۔ہمارے رب نے ہرچیزکوعلم سے گھیرا ہواہے۔ہم نے اﷲ تعالیٰ پر بھروسہ کیا،اے ہمارے رب ! ہمارے اورہماری قوم کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ فرمااورتو ہی سب فیصلہ کرنے والوں میں سے بہترین ہے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

We will be forg¬ing a lie against Allah, if we turn to your faith after Al¬lah has saved us from it. And it is not for us that we turn to it unless Allah, our Lord, so wills. Our Lord en-compasses everything with His knowledge. In Allah we place our trust. Our Lord, decide between us and our people, with truth, and You are the best of all judges.|"

بیشک ہم نے بہتان باندھا اللہ پر جھوٹا اگر لوٹ آئیں تمہارے دین میں بعد اس کے کہ نجات دے چکاہم کو اللہ اس سے، اور ہمارا کام نہیں کہ لوٹ آئیں اس میں مگر یہ کہ چاہے اللہ رب ہمارا، گھیرے ہوئے ہے ہمارا پروردگار سب چیزوں کو اپنے علم میں، اللہ ہی پر ہم نے بھروسا کیا اے ہمارے رب فیصلہ کر ہم میں اور ہماری قوم میں انصاف کے ساتھ اور تو سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہم اللہ پر جھوٹ گھڑنے والے ہوں گے اگر ہم تمہاری ملت میں لوٹ آئیں اس کے بعد کہ اللہ نے ہمیں اس سے نجات دے دی ہے اور ہمارے لیے قطعاً ممکن نہیں ہے کہ ہم اس ملت میں لوٹ آئیں سوائے اس کے کہ اللہ جو ہمارا پروردگار ہے وہ چاہے۔ اے ہمارے ربّ ! فیصلہ فرما دے ہمارے اور ہماری قوم کے مابین حق کے ساتھ اور یقیناً تو بہترین فیصلہ کرنے والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If we return to your faith after Allah has delivered us from it we would be fabricating a lie against Allah. nor can we return to it again unless it be by, the will of Allah, our Lord. Our Lord has knowledge of all things, and in Allah we put our trust. Our Lord! Judge rightly between us and our people, for You are the best of those who judge.'

خواہ ہم راضی نہ ہوں؟ ہم اللہ پر جھوٹ گھڑنے والے ہوں گے اگر تمہاری مِلّت میں پلٹ آئیں جبکہ اللہ ہمیں اس سے نجات دے چکا ہے ۔ ہمارے لیے تو اس کی طرف پلٹنا اب کسی طرح ممکن نہیں اِلّا یہ کہ خدا ہمارا ربّ ہی ایسا چاہے 73 ، ہمارے رب کا علم ہر چیز پر حاوی ہے ، اسی پر ہم نے اعتماد کر لیا ، اے رب ! ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان ٹھیک ٹھیک فیصلہ کر دے اور تو بہترین فیصلہ کرنے والا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہم اللہ پر جھوٹا بہتان باندھیں گے ، اگر تمہارے دین کی طرف لوٹ آئیں گے ، ( ٤٦ ) جبکہ اللہ نے ہمیں اس سے نجات دے دی ہے ۔ ہمارے لیے تو یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ اس کی طرف واپس جائیں ۔ ہاں اللہ ہمارا پروردگار ہی کچھ چاہے تو اور بات ہے ۔ ( ٤٧ ) ہمارے رب نے اپنے علم سے ہر چیز کا احاطہ کیا ہوا ہے ۔ اللہ ہی پر ہم نے بھروسہ کر رکھا ہے ۔ اے ہمارے رب ! ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان حق کا فیصلہ فرمادے ۔ اور تو ہی سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جب اللہ نے ہم کو تمہارے غلط دین شرک اور کفر سے نجات دی اگر پھر ہم تمہارے دین میں آجائیں تو بیشک اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ہم نے اللہ پر جھوٹ باندھا 3 اور ہم سے تو یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ تمہارے دین میں پھر آجائیں مگر ہاں خدا کی مرضی ہو جو ہمارا مالک ہے (تو یہ اور بات ہے 4 ہمارے مالک کا علم سب کو گھیروے ہوئے ہے (وہ سب کچھ رتی رتی جانتا ہے) اللہ پر ہی ہمارا بھروسہ ہے 5 مالک ہمارے ہمارا اور ہماری قوم کا انصاف سے فیصلہ کردے 6 اور تو ہی سب فیصلہ کرنے والوں میں بہتر ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو بیشک ہم نے اللہ پر جھوٹی تہمت لگائی اگر ہم تمہارے مذہب پر واپس آجائیں (خصوصاً ) جبکہ اللہ نے ہم کو اس سے نجات دی ہے۔ اور ہمیں زیب نہیں دیتا کہ ہم اس (تمہارے مذہب) میں لوٹ آئیں سوائے اس کے کہ اگر ہمارا پروردگار اللہ ہی چاہے (ہمارے نصیب میں ہو) ہمارے پروردگار کا علم ہر چیز سے وسیع تر ہے۔ ہم نے اللہ ہی پر بھروسہ کیا۔ اے ہمارے پروردگار ! ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان انصاف کی ساتھ فیصلہ فرما دیجئے اور آپ بہتر فیصلہ فرمانے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب کہ ہمیں اللہ نے نجات دیدی ہے اس کے بعد بھی اگر ہم تمہاری ملت کی طرف پلٹ جائیں تو ہم اللہ پر جھوٹ باندھنے والوں میں سے ہوں گے اور ہماری یہ شان نہیں ہے کہ ہم اس ملت میں لوٹ جائیں سوائے اس کے کہ ہمارا رب ہی چاہے تو اور بات ہے۔ ہمارے پروردگار کا علم ہر چیز پر حاوی ہے۔ ہم نے اللہ پر بھروسہ کرلیا ہے۔ اے ہمارے پروردگار ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان صحیح صحیح فیصلہ فرمادیجئے۔ اور آپ ہی بہترین فیصلہ کرنے والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اگر ہم اس کے بعد کہ خدا ہمیں اس سے نجات بخش چکا ہے تمہارے مذہب میں لوٹ جائیں تو بےشک ہم نے خدا پر جھوٹ افتراء باندھا۔ اور ہمیں شایاں نہیں کہ ہم اس میں لوٹ جائیں ہاں خدا جو ہمارا پروردگار ہے وہ چاہے تو (ہم مجبور ہیں) ۔ ہمارے پروردگار کا علم ہر چیز پر احاطہ کیے ہوئے ہے۔ ہمارا خدا ہی پر بھروسہ ہے۔ اے پروردگار ہم میں اور ہماری قوم میں انصاف کے ساتھ فیصلہ کردے اور تو سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

We must have been fabricating a lie against Allah if we returned to your faith after Allah hath delivered us therefrom. And it is not for us to return thereunto except that Allah our Lord so willed; everything our Lord comprehendeth in His knowledge; in Allah we place our trust. O our Lord! decide Thou between us and our people with truth, Thou art the Best of the deciders.

ہم تو اللہ پر جھوٹ تہمت لگانے والے ہوئے اگر ہم تمہارے مذہب میں آجائیں بعد اس کے کہ اللہ ہم کو اس سے بچا چکا ۔ اور ہم سے تو ممکن نہیں کہ ہم اس میں بھی آئیں لیکن ہاں یہ کہ ہمارے پروردگار اللہ ہی کی یہ مشیت ہو ۔ ہمارا پروردگار ہر شے کو (اپنے) علم سے گھیرے ہوے ہے اللہ (ہی) پر ہم نے بھروسہ کیا ہے ۔ اے ہمارے پروردگار تو ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کردے اور تو ہی سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ہم اللہ پر جھوٹ تہمت باندھنے والے ٹھہریں گے اگر ہم تمہاری ملت میں لوٹ آئیں ، بعد اس کے کہ اللہ نے ہمیں اس سے نجات دی ۔ یہ ہم سے توہونے کا نہیں کہ ہم اس ملت میں لوٹ آئیں مگر یہ کہ اللہ ، ہمارے رب ہی کی مشیت ہو ( تو اور بات ہے ) ہمارے رب کا علم ہر شے کو محیط ہے ۔ ہم نے اپنے رب پر بھروسہ کیا ۔ اے ہمارے رب! ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کردے ۔ تُو بہترین فیصلہ فرمانے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بلاشبہ اس کے بعد کہ اﷲ ( تعالیٰ ) نے ہمیں اس سے نجات دی ہم تمہارے دین میںلوٹ آئیں تو ہم نے اﷲ ( تعالیٰ ) پر جھوٹا بہتان باندھا ۔ اور ہمارے لیے یہ ناممکن ہے کہ ہم تمہارے دین میں لوٹ آئیں مگر یہ کہ جو ہمارے رب اﷲ ( تعالیٰ ) چاہیں اور ہمارے رب ہر چیز کو علم کے ساتھ احاطہ کیے ہوئے ہیں اور ہم نے اﷲ ( تعالیٰ ) ہی پر بھروسہ کیا ہے ۔ اے ہمارے رب!ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ فرما دیجیے اور آپ سب سے بہتر فیصلہ فرمانے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر اس کے بعد کہ اللہ ہمیں نجات دے چکا ہے تمہارے مذہب میں لوٹ جائیں تو گویا ہم نے اللہ پر جھوٹا بہتان باندھا اور ہمیں قطعاً لائق نہیں کہ ہم دوبارہ کفر کی طرف لوٹ جائیں ہاں ! اللہ جو ہمارا رب ہے اگر وہ چاہے ( تو پھر ہم مجبور ہیں) ہمارے رب کا علم ہر چیز پر احاطہ کیے ہوئے ہے ہمارا بھروسہ اللہ ہی پر ہے۔ اے رب ! ہماری قوم اور ہمارے درمیان انصاف سے فیصلہ کر دے اور تو سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ہم نے یقیناً اللہ پر بہت بڑا جھوٹ باندھ لیا، اگر ہم (خدانخواستہ) پلٹ آئے تمہارے مذہب میں، اس کے بعد کہ اللہ نے ہمیں اس سے نجات دے دی، اور ہمارے لئے تو اب کوئی گنجائش نہیں کہ ہم اس میں واپس آجائیں، الآیہ کہ اللہ چاہے، جو کہ رب ہے ہم سب کا، گھیرے میں لیا ہوا ہے ہمارے رب نے ہر چیز کو اپنے علم کے اعتبار سے، ہم نے بہرحال اللہ ہی پر بھروسہ کر رکھا ہے، اے ہمارے رب ! تو فیصلہ فرما دے، ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان حق کے ساتھ، کہ تو ہی ہے سب سے اچھا فیصلہ کرنے والا،

Translated by

Noor ul Amin

اگر ہم تمہارے دین میں دوبارہ چلے جائیں توگویا ہم نے اللہ پر جھوٹ باندھا تھاجبکہ اللہ اس سے ہمیں نجات دے چکا ہے ہم سے یہ ممکن نہ ہوگا کہ ہم اس میں لوٹ جائیں مگریہ کہ ہمارے رب کی مشیت ہو ہمارے رب نے علم سے ہرشے کا احاطہ کیا ہے ہم اللہ ہی پر بھروسہ کرتے ہیں ہمارے رب!ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان انصاف سے فیصلہ کردے اور توہی سب سے بہترفیصلہ کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ضرور ہم اللہ پر جھوٹ باندھیں گے اگر تمہارے دین میں آجائیں بعد اس کے کہ اللہ نے ہمیں اس سے بچایا ہے ( ف۱٦۹ ) اور ہم مسلمانوں میں کسی کا کام نہیں کہ تمہارے دین میں آئے مگر یہ کہ اللہ چاہے ( ف۱۷۰ ) جو ہمارا رب ہے ، ہمارے رب کا علم ہر چیز کو محیط ہے ، اللہ ہی پر بھروسہ کیا ( ف۱۷۱ ) اے ہمارے رب! ہم میں اور ہماری قوم میں حق فیصلہ کر ( ف۱۷۲ ) اور تیرا فیصلہ سب سے بہتر ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک ہم اللہ پر جھوٹا بہتان باندھیں گے اگر ہم تمہارے مذہب میں اس امر کے بعد پلٹ جائیں کہ اللہ نے ہمیں اس سے بچا لیا ہے ، اور ہمارے لئے ہرگز ( مناسب ) نہیں کہ ہم اس ( مذہب ) میں پلٹ جائیں مگر یہ کہ اللہ چاہے جو ہمارا رب ہے ۔ ہمارا رب اَز روئے علم ہر چیز پر محیط ہے ۔ ہم نے اللہ ہی پر بھروسہ کرلیا ہے ، اے ہمارے رب! ہمارے اور ہماری ( مخالف ) قوم کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ فرما دے اور تو سب سے بہتر فیصلہ فرمانے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

جب اللہ نے ہمیں تمہارے مذہب سے نجات دے دی ہے ۔ اگر اس کے بعد بھی ہم تمہارے مذہب میں واپس آجائیں تو پھر تو ہم نے اللہ پر جھوٹا بہتان باندھا ۔ اور ہمارے لئے یہ ممکن نہیں ہے کہ ہم لوٹ آئیں مگر یہ کہ اللہ جو ہمارا پروردگار ہے چاہے ہمارا پروردگار اپنے علم سے ہر چیز کا احاطہ کئے ہوئے ہے ۔ ہمارا اللہ ہی پر بھروسہ ہے ۔ اے ہمارے پروردگار! تو ہی ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کر دے ۔ اور تو بہترین فیصلہ کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"We should indeed invent a lie against Allah, if we returned to your ways after Allah hath rescued us therefrom; nor could we by any manner of means return thereto unless it be as in the will and plan of Allah, Our Lord. Our Lord can reach out to the utmost recesses of things by His knowledge. In the Allah is our trust. our Lord! decide Thou between us and our people in truth, for Thou art the best to decide."

Translated by

Muhammad Sarwar

We would certainly be inventing falsehoods against God if we were to accept your way of life, when God has already saved us from it. We do not have to accept it unless God, our Lord, wills it. Our Lord's knowledge covers all things. We trust in Him and ask Him to judge among us and our people, for He is the best Judge."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"We should have invented a lie against Allah if we returned to your religion, after Allah has rescued us from it. And it is not for us to return to it unless Allah, our Lord, should will. Our Lord comprehends all things in His knowledge. In Allah (Alone) we put our trust. Our Lord! Judge between us and our people in truth, for You are the best of those who give judgment."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Indeed we shall have forged a lie against Allah If we go back to your religion after Allah has delivered us from It, and it befits us not that we should go back to it, except if Allah our Lord please: Our Lord comprehends all things in His knowledge; in Allah do we trust: Our Lord! decide between us and our people with truth; and Thou art the best of deciders.

Translated by

William Pickthall

We should have invented a lie against Allah if we returned to your religion after Allah hath rescued us from it. It is not for us to return to it unless Allah our Lord should (so) will. Our Lord comprehendeth all things in knowledge. In Allah do we put our trust. Our Lord! Decide with truth between us and our folk, for Thou art the best of those who make decision.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम अल्लाह पर झूठ घड़ने वाले होंगे अगर हम तुम्हारी मिल्लत में लौट आएं बाद इसके कि अल्लाह ने हमको उससे नजात दी, और हमसे यह मुमकिन नहीं कि हम उस मिल्लत में लौट आएं मगर यह कि हमारा रब अल्लाह ही ऐसा चाहे, हमारा रब हर चीज़ को अपने इल्म से घेरे हुए है, हमने अल्लाह पर भरोसा किया, ऐ हमारे रब! हमारे और हमारी क़ौम के दरमियान हक़ के साथ फ़ैसला कर दीजिए, आप ही बेहतरीन फ़ैसला करने वाले हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہم تو اللہ پر بڑی جھوٹی تہمت لگانے والے ہوجاویں اگر (خدا نہ کرے) ہم تمہارے مذہب میں آجاویں (خصوصا) بعد اس کے کہ اللہ تعالیٰ نے ہم کو اس سے نجات دی ہو۔ اور ہم سے ممکن نہیں کہ اس (تمھارے مذہب) میں پھر آجاویں۔ لیکن ہاں یہ کہ اللہ ہی نے جو ہمارا مالک ہے (ہمارے) مقدر ( میں) کیا ہو ہمارے رب کا علم ہر چیز کو محیط ہے۔ ہم اللہ ہی پر بھروسہ رکھتے ہیں (4) اے ہمارے پروردگار ہمارے اور ہماری (اس) قوم کے درمیان میں فیصلہ کردیجئیے حق کے موافق اور آپ سب سے اچھا فیصلہ کرنے والے ہیں۔ (89)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یقیناً ہم اللہ پر جھوٹ باندھیں گے اگر تمہارے دین میں پھر آئیں بعد اس کے کہ اللہ نے ہمیں اس سے نجات دی اور ہمارے لیے ممکن نہیں کہ اس میں لوٹ آئیں مگر یہ کہ اللہ چاہے جو ہمارا رب ہے۔ ہمارے رب نے ہر چیز کا اپنے علم سے احاطہ کر رکھا ہے ہم نے اللہ ہی پر بھروسا کیا اے ہمارے رب ! ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کر دے اور تو سب فیصلہ کرنے والوں سے بہتر ہے۔ (٨٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم اللہ پر جھوٹ گھڑنے والے ہوں گے اگر تمہاری ملت میں پلٹ آئیں جبکہ اللہ ہمیں اس سے نجات دے چکا ہے ہمارے لئے تو اس طرف پلٹنا اب کسی طرح ممکن نہیں الا یہ کہ ہمارا رب ہی ایسا چاہے ہمارے رب کا علم ہر چیز پر حاوی ہے ۔ اس پر ہم نے اعتماد کرلیا۔ اے رب ‘ ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان ٹھیک ٹھیک فیصلہ کر دے اور تو بہترین فیصلہ کرنے والا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اگر ہم تمہارے دین میں واپس ہوجائیں تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ہم اللہ پر جھوٹی تہمت لگانے والے بن جائیں اس کے بعد کہ اللہ نے اس سے ہم کو نجات دلائی، اور ہم سے یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم تمہارے دین میں واپس آجائیں الاَّ یہ کہ اللہ چاہے جو ہمارا رب ہے۔ ہمارے رب کا علم ہر چیز کو محیط ہے۔ ہم نے اللہ پر بھروسہ کیا، اے ہمارے رب ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ فرما دے۔ اور تو فیصلہ کرنے والوں میں سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بیشک ہم نے بہتان باندھا اللہ پر جھوٹا اگر لوٹ آئیں تمہارے دین میں بعد اس کے کہ نجات دے چکا ہم کو اللہ اس سے اور ہمارا کام نہیں کہ لوٹ آئیں اس میں مگر یہ کہ چاہے اللہ رب ہمارا گھیرے ہوئے ہے ہمارا پروردگار سب چیزوں کو اپنے علم میں اللہ ہی پر ہم نے بھروسا کیا اے ہمارے رب فیصلہ کر ہم میں اور ہماری قوم میں انصاف کے ساتھ اور تو سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تب بھی اس میں آجائیں۔ اگر ہم تمہارے مذہب میں چلے جائیں باوجود اس کے کہ اللہ نے ہم کو اس سے بچالیا ہے تو واقعی ہم خدا پر بڑا افترا کریں گے اور ہمارے لئے یہ ممکن نہیں کہ ہم تمہاری ملت میں چلے آئیں الّا یہ کہ اللہ ہی کو جو ہمارا رب ہے ایسا منظور ہو تو دوسری بات ہے ہمارے رب کا علم ہر شیٔ سے وسیع ہے۔ ہم نے اللہ ہی پر توکل کررکھا ہے اے ہمارے رب ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان ٹھیک ٹھیک فیصلہ کردے اور تو ہی سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے