Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 95

سورة الأعراف

ثُمَّ بَدَّلۡنَا مَکَانَ السَّیِّئَۃِ الۡحَسَنَۃَ حَتّٰی عَفَوۡا وَّ قَالُوۡا قَدۡ مَسَّ اٰبَآءَنَا الضَّرَّآءُ وَ السَّرَّآءُ فَاَخَذۡنٰہُمۡ بَغۡتَۃً وَّ ہُمۡ لَا یَشۡعُرُوۡنَ ﴿۹۵﴾

Then We exchanged in place of the bad [condition], good, until they increased [and prospered] and said, "Our fathers [also] were touched with hardship and ease." So We seized them suddenly while they did not perceive.

پھر ہم نے اس بد حالی کی جگہ خوش حالی بدل دی ، یہاں تک کہ ان کو خوب ترقی ہوئی اور کہنے لگے کہ ہمارے آباؤ اجداد کو بھی تنگی اور راحت پیش آئی تھی تو ہم نے ان کو دفعتًا پکڑ لیا اور ان کو خبر بھی نہ تھی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ثُمَّ
پھر
بَدَّلۡنَا
بدل دیا ہم نے
مَکَانَ
جگہ
السَّیِّئَۃِ
برائی کے
الۡحَسَنَۃَ
بھلائی کو
حَتّٰی
یہاں تک کہ
عَفَوۡا
وہ زیادہ ہو گئے
وَّقَالُوۡا
اور وہ کہنے لگے
قَدۡ
تحقیق
مَسَّ
پہنچی تھی
اٰبَآءَنَا
ہمارے آباؤ اجداد کو(بھی)
الضَّرَّآءُ
تکلیف
وَالسَّرَّآءُ
اور خوشی
فَاَخَذۡنٰہُمۡ
تو پکڑ لیا ہم نے انہیں
بَغۡتَۃً
اچانک
وَّہُمۡ
اور وہ
لَایَشۡعُرُوۡنَ
وہ شعور نہ رکھتے تھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ثُمَّ
پھر
بَدَّلۡنَا
بدل دیاہم نے
مَکَانَ السَّیِّئَۃِ
بدحالی کی جگہ
الۡحَسَنَۃَ
خوش حالی کو
حَتّٰی
حتیٰ کہ
عَفَوۡا
وہ خوب بڑھ گئے
وَّقَالُوۡا
اور انہوں نے کہا
قَدۡ
بے شک
مَسَّ
پہنچے تھے
اٰبَآءَنَا
ہمارے باپ دادا کو
الضَّرَّآءُ
دکھ
وَالسَّرَّآءُ
اور سکھ
فَاَخَذۡنٰہُمۡ
تو پکڑلیا ہم نے ان کو
بَغۡتَۃً
اچانک
وَّہُمۡ
اس حال میں کہ وہ
لَایَشۡعُرُوۡنَ
وہ سوچتے نہ تھے
Translated by

Juna Garhi

Then We exchanged in place of the bad [condition], good, until they increased [and prospered] and said, "Our fathers [also] were touched with hardship and ease." So We seized them suddenly while they did not perceive.

پھر ہم نے اس بد حالی کی جگہ خوش حالی بدل دی ، یہاں تک کہ ان کو خوب ترقی ہوئی اور کہنے لگے کہ ہمارے آباؤ اجداد کو بھی تنگی اور راحت پیش آئی تھی تو ہم نے ان کو دفعتًا پکڑ لیا اور ان کو خبر بھی نہ تھی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر ہم نے ان کی بدحالی کو خوشحالی میں بدل دیا یہاں تک کہ وہ خوب پھلے پھولے اور کہنے لگے : یہ اچھے اور برے دن تو ہمارے آباء و اجداد پر بھی آتے رہے ہیں پھر یکدم ہم نے انہیں پکڑ لیا اور انہیں خبر تک نہ ہوئی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھر ہم نے بدحالی کی جگہ خوش حالی کو بدل دیاحتیٰ کہ وہ خوب بڑھ گئے اورانہوں نے کہا: ’’بلاشبہ دُکھ سکھ توہمارے باپ دادا کوبھی پہنچے تھے۔تو ہم نے اُن کواچانک اس حال میں پکڑلیاکہ وہ سوچتے نہ تھے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Thereafter, We substituted good in place of evil until they increased, and said, |"The suffering and prosperity came to our fathers (too).|" Then We seized them suddenly while they were not aware.

پھر بدل دی ہم نے برائی کہ جگہ بھلائی یہاں تک کہ وہ بڑھ گئے اور کہنے لگے کہ پہنچتی رہی ہے ہمارے باپ دادوں کو بھی تکلیف اور خوشی پھر پکڑا ہم نے ان کو ناگہاں اور ان کو خبر نہ تھی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر ہم نے اس برائی کو بھلائی سے بدل دیا یہاں تک کہ وہ لوگ خوب بڑھ گئے اور کہنے لگے کہ ہمارے آباء و اَجداد پر بھی تکلیف اور خوشی آتی رہی ہے پھر ہم نے ان کو اچانک پکڑ لیا اور انہیں اس کا شعور بھی نہیں تھا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then We changed adversity into ease until they throve and said: 'Our forefathers had also seen both adversity and prosperity.' So We suddenly seized them without their even perceiving it.

پھر ہم نے ان کی بدحالی کو خوشحالی سے بدل دیا یہاں تک کہ وہ خوب پھلے پھولے اور کہنے لگے کہ ہمارے اسلاف پر بھی اچھے اور برے دن آتے ہی رہے ہیں ۔ آخرِکار ہم نے انہیں اچانک پکڑ لیا اور انہیں خبر تک نہ ہوئی ۔ 77

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر ہم نے کیفیت بدلی ، بدحالی کی جگہ خوشحالی عطا فرمائی ، یہاں تک کہ وہ خوب پھلے پھولے ، اور کہنے لگے کہ دکھ سکھ تو ہمارے باپ دادوں کو بھی پہنچتے رہے ہیں ۔ پھر ہم نے انہیں اچانک اس طرح پکڑ لیا کہ انہیں ( پہلے سے ) پتہ بھی نہیں چلا سکا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر ہم نے مصیبت کی جگہ (ان کو) آرام دیا 2 یہاں تک کہ وہ بڑھ گئے 3 اور کہنے لگے ہمارے باپ دادا پر بھی رنج اور خوشی دونوں آتے ہیں 4 (سختی ہوئی ہے تو آرام بھی ہوا ہے) آخر ایک ہی ایکا ہم نے ان کو دھر پکڑا اور ان کو خبر نہ تھی 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر ہم نے بدحالی کو خوش حالی سے بدل دیا یہاں تک کہ انہوں نے خوب ترقی کی اور کہنے لگے کہ یقینا اس طرح کا رنج و راحت ہمارے بڑوں کو بھی پہنچتا رہا ہے پس ہم نے ان کو دفعتہ پکڑ لیا اور ان کو خبر (بھی) نہ تھی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر ہم نے ان کی پریشانیوں کو خوش حالی سے بدل دیا۔ اور وہ پھلے پھولے اور انہوں نے کہنا شروع کیا کہ ہمارے باپ دادا بھی ان ہی مشکلات اور پریشانیوں سے گذرے تھے۔ پھر اس کے بعد ہم نے اچانک ان کو اس حالت میں پکڑ لیا کہ ان کو خبر بھی نہ ہوئی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر ہم نے تکلیف کو آسودگی سے بدل دیا یہاں تک کہ (مال واولاد میں) زیادہ ہوگئے تو کہنے لگے کہ اس طرح کا رنج وراحت ہمارے بڑوں کو بھی پہنچتا رہا ہے تو ہم نے ان کو ناگہاں پکڑلیا اور وہ (اپنے حال میں) بےخبر تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Thereafter We substituted ease in place of adversity until they abounded and said: even Thus tribulation and prosperity touched our fathers. Then We laid hold of them of a sudden, while they perceived not.

اس کے بعد ہم نے بدحالی کی جگہ بدل کر کے خوشحالی پھیلا دی چناچہ انہیں خوب ترقی ہوئی اور وہ کہنے لگے کہ تنگی اور راحت تو ہمارے باپ دادوں کو بھی پیش آتی رہی تھی اس پر ہم نے ان کو یک بیک پکڑ لیا اور وہ (اس کا) گمان (بھی) نہیں رکھتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پھر ہم نے دکھ کو سکھ سے بدل دیا ۔ یہاں تک کہ وہ پھلے پھولے اور کہنے لگے کہ دکھ اور سکھ تو ہمارے باپ دادا کو بھی پہنچے ہیں ۔ پھر ہم نے ان کو اچانک پکڑ لیا اور وہ اس کا کوئی گمان نہیں رکھتے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر ہم نے بدحالی کو خوشحالی سے بدل دیا یہاں تک کہ انہوں نے خوب ترقی کی اور کہنے ہے پھر ہم نے ان کو اچانک پکڑلیا اور ( ایسا ہوجانا ) ان کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر ہم نے تکلیف کو آسودگی سے بدل دیا یہاں تک کہ مال و اولاد میں زیادہ ہوگئے تو کہنے لگے کہ اسی طرح کا دکھ اور رنج ہمارے بڑوں کو بھی پہنچتا رہا ہے۔ تو ہم نے ان کو اچانک پکڑلیا، جبکہ وہ اپنے حال میں بیخبر تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر ہم نے ان پر بدحالی کی جگہ خوشحالی کا دور دورہ کردیا، یہاں تک کہ وہ خوب پھل پھول گئے، اور کہنے لگے کہ یہ اچھے برے دن تو ہمارے باپ دادا پر بھی آتے رہے ہیں تب ہم نے ان کو ایسے اچانک پکڑا کہ ان کو اس کا کوئی شعور تک نہ تھا،

Translated by

Noor ul Amin

پھرہم نے ان کی بدحالی کو خوشحالی سے بدل دیا یہاں تک کہ خوب پھلے پھولے اور کہنے لگے: ’’اچھے اور برے دن توہمارے باپ دادوں پر بھی آتے رہے‘‘ پھریکدم ہم نے انہیں پکڑ لیااورانہیں خبرتک نہ ہوئی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر ہم نے برائی کی جگہ بھلائی بدل دی ( ف۱۷۹ ) یہاں تک کہ وہ بہت ہوگئے ( ف۱۸۰ ) اور بولے بیشک ہمارے باپ دادا کو رنج و راحت پہنچے تھے ( ف۱۸۱ ) تو ہم نے انہیں اچانک ان کی غفلت میں پکڑ لیا ( ف۱۸۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر ہم نے ( ان کی ) بدحالی کی جگہ خوش حالی بدل دی ، یہاں تک کہ وہ ( ہر لحاظ سے ) بہت بڑھ گئے ۔ اور ( نا شکری سے ) کہنے لگے کہ ہمارے باپ دادا کو بھی ( اسی طرح ) رنج اور راحت پہنچتی رہی ہے سو ہم نے انہیں اس کفرانِ نعمت پر اچانک پکڑ لیا اور انہیں ( اس کی ) خبر بھی نہ تھی

Translated by

Hussain Najfi

پھر ہم نے ان کی بدحالی کو خوش حالی سے بدل دیا یہاں تک کہ وہ خوب بڑھے ( اور پھلے پھولے ) اور کہنے لگے کہ ہمارے باپ دادا کو بھی کبھی تکلیف اور کبھی راحت یونہی پہنچتی رہی ہے ۔ تو ایک دم ہم نے ان کو اس طرح پکڑ لیا کہ انہیں اس کا شعور بھی نہ ہو سکا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then We changed their suffering into prosperity, until they grew and multiplied, and began to say: "Our fathers (too) were touched by suffering and affluence"... Behold! We called them to account of a sudden, while they realised not (their peril).

Translated by

Muhammad Sarwar

We then replaced their misfortune with well-being until they were relieved and began saying, "Our fathers had also experienced good and bad days." Suddenly, We struck them (with torment) while they were all unaware (of what was happening).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then We changed the evil for the good, until they `Afaw (increased), and said: "Our fathers were touched with evil and with good." So We seized them all of a sudden while they were unaware.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then We gave them good in the place of evil until they became many and said: Distress and happiness did indeed befall our fathers. Then We took them by surprise while they did not perceive.

Translated by

William Pickthall

Then changed We the evil plight for good till they grew affluent and said: Tribulation and distress did touch our fathers. Then We seized them unawares, when they perceived not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर हमने दुख को सुख से बदल दिया यहाँ तक कि उन्हें ख़ूब तरक़्क़ी हुई और वे कहने लगे कि तकलीफ़ और ख़ुशी तो हमारे बाप-दादाओं को भी पहुँचती रही है, फिर हमने उनको अचानक पकड़ लिया और वे उसका गुमान भी न रखते थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر ہم نے اس بدحالی کی جگہ خوشحالی بدل دی یہاں تک کہ ان کو خوب ترقی ہوئی اور (اس وقت براہ کج فہمی) کہنے لگے کہ ہمارے آباؤ اجداد کو بھی تنگی اور راحت پیش آئی تھیں تو ہم نے ان کو دفعتہ پکڑ لیا اور ان کو خبر بھی نہ تھی۔ (95)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر ہم نے بدحالی کو خوشحالی میں بدل دیا، یہاں تک کہ وہ خوب بڑھ گئے اور کہنے لگے یہ تکلیف اور آسانی تو ہمارے باپ دادا کو بھی پہنچی تھی، پھر ہم نے انہیں اچانک پکڑ لیا کہ وہ خبر نہ رکھتے تھے۔ “ (٩٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر ہم نے ان کی بدحالی کو خوش حالی سے بدل دیا یہاں تک کہ وہ خوب پھلے پھولے اور کہنے لگے کہ ہمارے اسلاف پر بھی اچھے اور برے دن آتے ہی رہے ہیں آخر کار ہم نے انہیں اچانک پکڑ لیا اور نہیں خبر تک نہ ہوئی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر ہم نے بد حالی کی جگہ خوش حالی بدل دی یہاں تک کہ وہ بڑھتے چلے گئے۔ اور کہنے لگے ہمارے باپ دادوں کو تکلیف اور خوشی پہنچ چکی ہے۔ سو ہم نے انہیں اچانک پکڑ لیا اس حال میں کہ انہیں خبر نہ تھی۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر بدل دی ہم نے برائی کی جگہ بھلائی یہاں تک کہ وہ بڑھ گئے اور کہنے لگے کہ پہنچتی رہی ہے ہمارے باپ دادوں کو بھی تکلیف اور خوشی پھر پکڑا ہم نے ان کو ناگہاں اور ان کو خبر نہ تھی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر ہم نے ان کی بداحلی کو خوش حالی سے بدل دیا یہاں تک کہ وہ خوب پھلے پھولے اور کہنے لگے کہ اس طرح کا دکھ اور سکھ تو ہمارے باپ دادوں کو بھی پیش آیا کرتا تھا آخرکار ہم نے ان کو اچانک پکڑلیا اور ان کو اس پکڑ کی خبر تک نہ تھی