Surat Nooh

Surah: 71

Verse: 25

سورة نوح

مِمَّا خَطِیۡٓــٰٔتِہِمۡ اُغۡرِقُوۡا فَاُدۡخِلُوۡا نَارًا ۬ ۙ فَلَمۡ یَجِدُوۡا لَہُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ اَنۡصَارًا ﴿۲۵﴾

Because of their sins they were drowned and put into the Fire, and they found not for themselves besides Allah [any] helpers.

یہ لوگ بہ سبب اپنے گناہوں کے ڈبو دیئے گئے اور جہنم میں پہنچا دیئے گئے اور اللہ کے سوا اپنا کوئی مددگار انہوں نے نہ پایا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مِمَّا
بوجہ
خَطِیۡٓــٰٔتِہِمۡ
اپنی خطاوں کے
اُغۡرِقُوۡا
وہ غرق کیے گئے
فَاُدۡخِلُوۡا
پھر وہ داخل کیے گئے
نَارًا
آگ میں
فَلَمۡ
پھر نہ
یَجِدُوۡا
انہوں نے پایا
لَہُمۡ
اپنے لیے
مِّنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
اَنۡصَارًا
کوئی مددگار
Word by Word by

Nighat Hashmi

مِمَّا
اس میں سے جو
خَطِیۡٓــٰٔتِہِمۡ
اپنی خطاؤں کی وجہ سے
اُغۡرِقُوۡا
غرق کئے گئے
فَاُدۡخِلُوۡا
چنا نچہ وہ داخل کردیے گئے
نَارًا
آگ میں 
فَلَمۡ
پھر نہیں
یَجِدُوۡا
پایا انہوں نے
لَہُمۡ
اپنے لئے
مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
سوائے اللہ تعالیٰ کے
اَنۡصَارًا
کوئی مددگار
Translated by

Juna Garhi

Because of their sins they were drowned and put into the Fire, and they found not for themselves besides Allah [any] helpers.

یہ لوگ بہ سبب اپنے گناہوں کے ڈبو دیئے گئے اور جہنم میں پہنچا دیئے گئے اور اللہ کے سوا اپنا کوئی مددگار انہوں نے نہ پایا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(چنانچہ) وہ لوگ اپنے گناہوں کی پاداش میں ہی غرق کردیئے گئے اور جہنم میں داخل کردیئے گئے۔ پھر انہوں نے اپنے لیے اللہ سے بچانے والا کوئی مددگار نہ پایا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اپنی خطاؤں کی وجہ سے غرق کیے گئے،چنانچہ وہ آگ میں داخل کر دئیے گئے،پھر اللہ تعالیٰ کے سوا انہوں نے اپنا کوئی مددگار نہ پایا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Because of their sins, they were drowned, and then admitted into the Fire. So they found no helpers for them besides Allah.

کچھ وہ اپنے گناہوں سے ڈبائے گئے پھر ڈالے گئے آگ میں پھر نہ پائے اپنے واسطے انہوں نے اللہ کے سوائے کوئی مددگار

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اپنی خطائوں کی وجہ سے ہی وہ غرق کیے گئے اور داخل کردیے گئے آگ میں تو نہ پایا انہوں نے اپنے لیے اللہ کے مقابل کوئی مددگار۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And so they were drowned on account of their sins, and then cast into the Fire, and did not find any other than Allah, to come forth to their help.

اپنی خطآؤں کی بنا پر ہی وہ غرق کیے گئے اور آگ میں جھونک دیے گئے19 ، پھر انہوں نے اپنے لیے اللہ سے بچانے والا کوئی مددگار نہ پایا20 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان ‌لوگوں ‌كے ‌گناہوں ‌كی ‌وجہ ‌ہی ‌سے ‌انہیں ‌غرق ‌كیا ‌گیا ، ‌پھر ‌آگ ‌میں ‌داخل ‌كیا ‌گیا ، ‌اور ‌انہیں اللہ ‌كو ‌چھوڑ ‌كر ‌كوئی ‌حمایتی ‌میسر ‌نہیں ‌آئے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

آخر اپنے گناہوں کی وجہ سے نوح کی قوم والے ڈبو دیئے گئے پھر آگ میں ڈالے گئے 12 اور خدا تعالیٰ کے سوا ان کو کوئی مدد کرنے والا نہ ملا جو خدا کے عذاب سے ان کو بائے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(آخر) وہ اپنے ہی گناہوں کے سبب غرق کیے گئے پھر دوزخ میں داخل کیے گئے تو سوائے اللہ کے انہیں اپنا کوئی مددگار نہ ملا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

چناچہ وہ لوگ اپنے گناہوں کے سبب (زبردست طوفان میں) غرق کر دئیے گئے ، آگ میں داخل کر دئیے گئے اور انہوں نے اللہ کے سوا بچانے میں کسی کو مددگار نہ پایا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(آخر) وہ اپنے گناہوں کے سبب پہلے غرقاب کردیئے گئے پھر آگ میں ڈال دیئے گئے۔ تو انہوں نے خدا کے سوا کسی کو اپنا مددگار نہ پایا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And because of their misdeeds they were drowned, and then they were made to enter a Fire. Then they found not for themselves, beside Allah, any helpers.

(چنانچہ) اپنے (انہیں) گناہوں کے باعث وہ غرق کئے گئے چناچہ وہ آگ میں پہنچ گئے تو اللہ کے مقابلہ میں انہیں کچھ بھی حمایتی میسر نہ ہوئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ اپنے گناہوں کی پاداش ہی میں غرق کیے گئے ( پانی میں ) – پھر داخل کیے گئے آگ میں ۔ پس اللہ کے مقابل میں انہوں نے کسی کو اپنا مددگار نہیں پایا ۔

Translated by

Mufti Naeem

ان کی خطاؤں / گناہوں کی وجہ سے ہی وہ ڈبودیے گئے پس آگ میں داخل کردیے گئے پس انہوں نے اپنے حق میں اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا کوئی مددگار نہ پایا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

آخر وہ اپنے گناہوں کے سبب پہلے غرق کردیئے گئے پھر آگ میں ڈال دیئے گئے تو انہوں نے اللہ کے سوا کسی کو اپنا مددگار نہ پایا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(سو انجام کار) غرق کردیا گیا ان لوگوں کو ان کی اپنی انہی خطاؤں کی بناء پر پھر (غرقابی کے بعد) جھونک دیا گیا ان کو ایک بڑی ہی ہولناک آگ میں پھر نہ مل سکا ان کو اپنے لئے اللہ (کی پکڑ اور اس کے عذاب) سے بچانے والا کوئی (یارو) مددگار

Translated by

Noor ul Amin

( چنانچہ ) وہ اپنے گناہوں کی پاداش میں غرق کئے گئے اور آگ میں داخل کردئیے گئے پھرانہوں نے اپنے لئے اللہ سے بچا نے والا کوئی مدد گارنہ پایا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اپنی کیسی خطاؤں پر ڈبوئے گئے ( ف٤۲ ) پھر آگ میں داخل کیے گئے ( ف٤۳ ) تو انہوں نے اللہ کے مقابل اپنا کوئی مددگار نہ پایا ( ف٤٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( بالآخر ) وہ اپنے گناہوں کے سبب غرق کر دئیے گئے ، پھر آگ میں ڈال دئیے گئے ، سو وہ اپنے لئے اﷲ کے مقابل کسی کو مددگار نہ پا سکے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( چنانچہ ) وہ اپنی خطاؤں کی وجہ سے غرق کر دئیے گئے پھر آگ میں ڈال دئیے گئے پھر انہوں نے اللہ ( کے عذاب ) سے بچانے والے کوئی مددگار نہ پا ئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Because of their sins they were drowned (in the flood), and were made to enter the Fire (of Punishment): and they found- in lieu of Allah- none to help them.

Translated by

Muhammad Sarwar

Because of their sins, they were drowned and made to enter hell. They could find no one to help them besides God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Because of their sins they were drowned, then were made to enter the Fire. And they found none to help them instead of Allah.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Because of their wrongs they were drowned, then made to enter fire, so they did not find any helpers besides Allah.

Translated by

William Pickthall

Because of their sins they were drowned, then made to enter a Fire. And they found they had no helpers in place of Allah.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे अपनी बड़ी ख़ताओं के कारण पानी में डूबो दिए गए, फिर आग में दाख़िल कर दिए गए, फिर वे अपने और अल्लाह के बीच आड़ बनने वाले सहायक न पा सके

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(ان لوگوں کا انجام یہ ہوا کہ) اپنے ان ہی گناہوں کے سبب وہ غرق کئے گئے پھر (بعد غرق) دوزخ میں داخل کئے گئے اور خدا کے سوا ان کو کوئی حمایتی میسر نہ ہوئے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ اپنی خطاؤں کی وجہ سے غرق کیے گئے اور آگ میں جھونک دیے گئے۔ انہوں نے اپنے لیے اللہ کے سوا کوئی مددگار نہ پایا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اپنی خطاﺅں کی بنا پر ہی وہ غرق کئے گئے اور آگ میں جھونک دیئے گئے ، پھر انہوں نے اپنے لئے اللہ سے بچانے والا کو مددگار نہ پایا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اپنے گناہوں کی وجہ سے وہ لوگ غرق کردیئے گئے پھر آگ میں داخل کردیئے گئے۔ سو اللہ کے سوا انہوں نے کچھ بھی حمایتی نہ پائے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کچھ وہ اپنے گناہوں سے دبائے گئے پھر ڈالے گئے آگ میں پھر نہ پائے اپنے واسطے انہوں نے اللہ کے سوا کوئی مددگار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

چناچہ وہ لوگ اپنے انہی گناہوں کی وجہ سے غرق کئے گئے اور آگ میں داخل کردیئے گئے پھر خدا کے سوا ان کو اپنے لئے کہیں سے کچھ مدد کرنے والے بھی میسر نہ آئے۔