Surat Nooh

Surah: 71

Verse: 28

سورة نوح

رَبِّ اغۡفِرۡ لِیۡ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِمَنۡ دَخَلَ بَیۡتِیَ مُؤۡمِنًا وَّ لِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ وَ الۡمُؤۡمِنٰتِ ؕ وَ لَا تَزِدِ الظّٰلِمِیۡنَ اِلَّا تَبَارًا ﴿۲۸﴾٪  10 النصف

My Lord, forgive me and my parents and whoever enters my house a believer and the believing men and believing women. And do not increase the wrongdoers except in destruction."

اے میرے پروردگار! تو مجھے اور میرے ماں باپ اور جو ایمان کی حالت میں میرے گھر میں آئے اور تمام مومن مردوں اور عورتوں کو بخش دے اور کافروں کو سوائے بربادی کے اور کسی بات میں نہ بڑھا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

رَبِّ
اے میرے رب
اغۡفِرۡ
بخش دے
لِیۡ
مجھے
وَلِوَالِدَیَّ
اور میرے والدین کو
وَلِمَنۡ
اور اسے بھی جو
دَخَلَ
داخل ہو
بَیۡتِیَ
میرے گھر میں
مُؤۡمِنًا
ایمان لا کر
وَّلِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ
اور مومن مردوں کو
وَالۡمُؤۡمِنٰتِ
اور مومن عورتوں کو
وَلَا
اور نہ
تَزِدِ
تو زیادہ کر
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کو
اِلَّا
مگر
تَبَارًا
ہلاکت میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

رَبِّ
اے میرے رب
اغۡفِرۡلِیۡ
بخش دے مجھے
وَلِوَالِدَیَّ
اور میرے والدین کو
وَلِمَنۡ
اور اس کو جو
دَخَلَ
داخل ہو
بَیۡتِیَ
میرے گھر میں 
مُؤۡمِنًا
مومن بن کر
وَّلِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ
اور سب مومن مردوں کو
وَالۡمُؤۡمِنٰتِ
اور مومن عورتوں کو
وَلَا
اور نہ
تَزِدِ
بڑھا
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کو
اِلَّا
مگر
تَبَارًا
ہلاکت میں 
Translated by

Juna Garhi

My Lord, forgive me and my parents and whoever enters my house a believer and the believing men and believing women. And do not increase the wrongdoers except in destruction."

اے میرے پروردگار! تو مجھے اور میرے ماں باپ اور جو ایمان کی حالت میں میرے گھر میں آئے اور تمام مومن مردوں اور عورتوں کو بخش دے اور کافروں کو سوائے بربادی کے اور کسی بات میں نہ بڑھا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے میرے پروردگار ! مجھے، میرے والدین کو اور ہر شخص کو جو میرے گھر میں مومن کی حیثیت سے داخل ہو اور سب مومن مردوں اور عورتوں کو معاف فرما دے اور ظالموں کے لیے اور زیادہ ہلاکت بڑھا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے میرے رب!مجھے اور میرے والدین کو بخش دے اور جو میرے گھر میں مومن بن کے داخل ہوا اور سب مومن مردوں اور عورتوں کو اورظالموں کو ہلاکت کے سوا کسی چیزمیں نہ بڑھا۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

My Lord, grant pardon to me, and to my parents, and to everyone who enters my home as a believer, and to all the believing men and believing women, and do not increase the wrongdoers but in ruin.

اے رب معاف کر مجھ کو اور میرے ماں باپ کو اور جو آئے میرے گھر میں ایماندار اور سب ایمان والے مردوں کو اور عورتوں کو اور گنہگاروں پر بڑھتا رکھ یہی برباد ہونا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پروردگار ! مغفرت فرما دے میری اور میرے والدین کی اور جو کوئی بھی میرے گھر میں داخل ہوجائے ایمان کے ساتھ اس کی بھی اور تمام مومن مردوں اور مومن عورتوں کی بھی (مغفرت فرمادے ) اور ان ظالموں کے لیے ُ تو اب کسی چیز میں اضافہ مت کر سوائے تباہی اور بربادی کے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

My Lord, forgive me and my parents, and whoever enters my house as a believer, and forgive all believers, both men and women, and do not increase the wrong-doers in anything except perdition.”

میرے رب ، مجھے اور میرے والدین کو اور ہر اس شخص کو جو میرے گھر میں مومن کی حیثیت سے داخل ہوا ہے ، اور سب مومن مردوں اور عورتوں کو معاف فرمادے ، اور ظالموں کے لیے ہلاکت کے سوا کسی چیز میں اضافہ نہ کر ۔ ؏۲

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

میرے ‌پروردگار ! ‌میری ‌بھی ‌بخشش ‌فرما ‌دیجیے ، ‌میرے ‌والدین ‌كی ‌بھی ، ‌ہر ‌اس ‌شخص ‌كی ‌بھی ‌جو ‌میرے ‌گھر ‌میں ‌ایمان ‌كی ‌حالت ‌میں ‌داخل ‌ہوا ‌ہے ‌اور ‌تمام ‌مومن ‌مردوں ‌اور ‌مومن ‌عورتوں ‌كی ‌بھی ۔ ‌اور ‌جو ‌لوگ ‌ظالم ‌ہیں ، ‌ان ‌كو ‌تباہی ‌كے ‌سوا ‌كوئی ‌اور ‌چیز ‌عطا ‌نہ ‌فرمایئے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مالک میرے مجھ کو بخش دے اور میرے ماں باپ کو اور جو کوئی ایمان لا کر میرے گھر میں آنے اس کو 2 اور تمام ایمان دار مرد اور ایماندار عورتوں کو اور ظالموں مشرکوں کی تباہی روز بروز بڑھتا جا 3 ،

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے میرے پروردگار ! مجھے اور میرے ماں باپ کو اور جو ایمان کی حالت میں میرے گھر میں داخل ہو اس کو اور ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو بخش دیجئے اور ظالموں پر تباہی اور بڑھا دیجئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

میرے پروردگار میری، میرے والدین کی اور جو مومن ہونے کی حالت میں میرے گھر میں داخل ہیں اور سب مومن مردوں اور مومن عورتوں کی بخشش کردیجئے اور آپ ان ظالموں کے لئے سوائے تباہی کے کسی اور چیز میں اضافہ نہ کیجئے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے میرے پروردگار مجھ کو اور میرے ماں باپ کو اور جو ایمان لا کر میرے گھر میں آئے اس کو اور تمام ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو معاف فرما اور ظالم لوگوں کے لئے اور زیادہ تباہی بڑھا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

My Lord! forgive me and my parents and him who entereth my house as a believer, and believing men and believing women, and increase not the wrong-doers in aught save ruin!

اے میرے پروردگار مجھے بخش اور میرے ماں باپ کو اور جو بھی میرے گھر میں داخل ہوبحیثیت مومن کے اور کل ایمان والوں اور ایمان والیوں کو اور (ان) ظالموں کی ہلاکت تو بڑھا تا ہی جا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے میرے رب! میری مغفرت فرما! میرے ماں باپ کی مغفرت فرما! اور جو میرے گھر میں مؤمن ہوکر داخل ہوں ، ان کی مغفرت فرما! اور تمام مؤمنین ومؤمنات کی مغفرت فرما اور کافروں کی ہلاکت ہی میں اضافہ کر!

Translated by

Mufti Naeem

اے میرے رب! میری مغفرت فرمادیجیے اور میرے والدین کی ( بھی ) اور جو میرے گھر میں ایمان کی حالت میں داخل ہوں ان کی ( بھی ) اور تمام ایمان والے مردوں کی اور ایمان والی عورتوں کی بھی ( مغفرت فرمادیجیے ) اور ان ظالموں کے حق میں صرف ہلاکت کو ہی بڑھائیے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے میرے رب مجھے اور میرے ماں باپ کو اور جو ایمان لا کر میرے گھر میں آئے اس کو اور تمام ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو معاف فرما۔ اور ظالم لوگوں کے لیے اور زیادہ تباہی بڑھا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے میرے رب بخشش فرما دے تو میری بھی میرے ماں باپ کی بھی اور ہر اس شخص کی بھی جو داخل ہو میرے گھر میں ایمان کی حالت میں اور سب ہی ایماندار مردوں اور ایماندار عورتوں کو اور ظالموں کے لئے تباہی (اور بربادی) کے سوا اور کسی چیز میں اضافہ نہیں فرمانا

Translated by

Noor ul Amin

اے میرے رب! مجھے ، میرے والدین کو اور ہرشخص کو جومیرے گھر میں مومن کی حیثیت سے داخل ہو اور سب مومن مردوں اور عورتوں کو معاف فرمادے اور ظالموں کے لئے اور زیادہ ہلاکت بڑھا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے میرے رب مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کو ( ف٤۷ ) اور اسے جو ایمان کے ساتھ میرے گھر میں ہے اور سب مسلمان مردوں اور سب مسلمان عورتوں کو ، اور کافروں کو نہ بڑھا مگر تباہی ( ف٤۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے میرے رب! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو اور ہر اس شخص کو جو مومن ہو کر میرے گھر میں داخل ہوا اور ( جملہ ) مومن مردوں کو اور مومن عورتوں کو ، اور ظالموں کے لئے سوائے ہلاکت کے کچھ ( بھی ) زیادہ نہ فرما

Translated by

Hussain Najfi

اے میرے پروردگار! مجھے اور میرے والدین کو بخش دے اور ہر اس شخص کو بخش دے جو مؤمن ہو کر میرے گھر میں داخل ہو اور سب مؤمنین و مؤمنات کی مغفرت فرما اور کافروں کی ہلاکت کے سوا اور کسی چیز میں اضافہ نہ کر ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"O my Lord! Forgive me, my parents, all who enter my house in Faith, and (all) believing men and believing women: and to the wrong-doers grant Thou no increase but in perdition!"

Translated by

Muhammad Sarwar

Lord, forgive me, my parents, the believers who have entered my home and all believing men and women. Give nothing to the unjust but destruction.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"My Lord! Forgive me, and my parents, and him who enters my home as a believer, and all the believing men and women. And to the wrongdoers grant You no increase but destruction!") Allah says,

Translated by

Muhammad Habib Shakir

My Lord! forgive me and my parents and him who enters my house believing, and the believing men and the believing women; and do not increase the unjust in aught but destruction!

Translated by

William Pickthall

My Lord! Forgive me and my parents and him who entereth my house believing, and believing men and believing women, and increase not the wrong-doers in aught save ruin.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"ऐ मेरे रब! मुझे क्षमा कर दे और मेरे माँ-बाप को भी और हर उस व्यक्ति को भी जो मेरे घर में ईमान वाला बन कर दाख़िल हुआ और (सामान्य) ईमान वाले पुरुषों और ईमान वाली स्त्रियों को भी (क्षमा कर दे), और ज़ालिमों के विनाश को ही बढ़ा।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے میرے رب مجھ کو اور میرے ماں باپ کو (4) اور جو مومن ہونے کی حالت میں میرے گھر میں داخل ہیں ان کو (یعنی اہل و عیال باستثناء زوجہ وکنعان) اور تمام مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو بخشدیجئے اور ان ظالموں کی ہلاکت اور بڑھائیے۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

میرے رب مجھے اور میرے والدین کو اور ہر اس شخص کو جو میرے گھر میں مومن کی حیثیت سے داخل ہوا ہے اور سب مومن مردوں اور مومن عورتوں کو معاف فرما دے، اور ظالموں کے لیے ہلاکت کے سوا کسی چیز میں اضافہ نہ کرنا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

میرے رب ، مجھے اور میرے والدین کو ، اور ہر اس شخص کو جو میرے گھر میں مومن کی حیثیت سے داخل ہوا ہے ، اور سب مومن مردوں اور عورتوں کو معاف فرمادے ، اور ظالموں کے لئے ہلاکت کے سوا کسی چیز میں اضافہ نہ کر ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے میرے رب مجھے اور میرے والدین کو اور اس شخص کو جو میرے گھر میں بحالت ایمان داخل ہوا اور مومن مردوں اور مومن عورتوں کو بخش دیجئے اور ظالموں کی ہلاکت اور بڑھا دیجئے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے رب معاف کر مجھ کو اور میرے ماں باپ کو اور جو آئے میرے گھر میں ایماندار اور سب ایمان والے مردوں کو اور عورتوں کو اور گناہ گاروں پر بڑھتا رکھ یہی برباد ہونا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے میرے پروردگار مجھ کو اور میرے ماں باپ کو اور اس کو جو مومن ہونے کی حالت میں میرے گھر میں داخل ہوجائے اور تمام ایمان والے مردوں اور عورتوں کو بخش دیجئے اور آپ ان ظالموں کے لئے سوائے تباہی کے اور کسی چیز کو زیادہ نہ کیجئے۔