Surat Nooh

Surah: 71

Verse: 7

سورة نوح

وَ اِنِّیۡ کُلَّمَا دَعَوۡتُہُمۡ لِتَغۡفِرَ لَہُمۡ جَعَلُوۡۤا اَصَابِعَہُمۡ فِیۡۤ اٰذَانِہِمۡ وَ اسۡتَغۡشَوۡا ثِیَابَہُمۡ وَ اَصَرُّوۡا وَ اسۡتَکۡبَرُوا اسۡتِکۡبَارًا ۚ﴿۷﴾

And indeed, every time I invited them that You may forgive them, they put their fingers in their ears, covered themselves with their garments, persisted, and were arrogant with [great] arrogance.

میں نے جب کبھی انہیں تیری بخشش کے لئے بلایا انہوں نے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ڈال لیں اور اپنے کپڑوں کو اوڑھ لیا اور اڑ گئے اور پھر بڑا تکبر کیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنِّیۡ
اور ‌بے ‌شك ‌میں
کُلَّمَا
جب ‌كبھی
دَعَوۡتُہُمۡ
پكارا ‌میں ‌نے ‌انہیں
لِتَغۡفِرَ
تاكہ ‌تو ‌بخش ‌دے
لَہُمۡ
‌انہیں
جَعَلُوۡۤا
‌انہوں ‌نے ‌ڈا ل ‌لیں
اَصَابِعَہُمۡ
انگلیاں ‌اپنی
فِیۡۤ اٰذَانِہِمۡ
اپنے ‌كانوں ‌میں
وَاسۡتَغۡشَوۡا
اور ‌انہوں ‌نے ‌ڈھانپ ‌لیے
ثِیَابَہُمۡ
‌كپڑے ‌اپنے
وَاَصَرُّوۡا
اور ‌انہوں ‌نے ‌اصرار ‌كیا
وَاسۡتَکۡبَرُوا
اور ‌انہوں ‌نے ‌تكبر ‌كیا
اسۡتِکۡبَارًا
تكبر ‌كرنا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنِّیۡ
او ریقیناًمیں نے
کُلَّمَا
جب بھی
دَعَوۡتُہُمۡ
دعوت دی ا ن کو
لِتَغۡفِرَ
تاکہ تو معاف کردے
لَہُمۡ
ان کو
جَعَلُوۡۤا
انہوں نے ڈال لیں
اَصَابِعَہُمۡ
اپنی انگلیاں 
فِیۡۤ اٰذَانِہِمۡ
اپنے کا نوں میں
وَاسۡتَغۡشَوۡا
اور انہوں نے اوڑھ لئے
ثِیَابَہُمۡ
اپنے کپڑے
وَاَصَرُّوۡا
اور ضد پر اڑ گئے
وَاسۡتَکۡبَرُوا
اور انہوں نے تکبر کیا
اسۡتِکۡبَارًا
بڑا تکبر
Translated by

Juna Garhi

And indeed, every time I invited them that You may forgive them, they put their fingers in their ears, covered themselves with their garments, persisted, and were arrogant with [great] arrogance.

میں نے جب کبھی انہیں تیری بخشش کے لئے بلایا انہوں نے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ڈال لیں اور اپنے کپڑوں کو اوڑھ لیا اور اڑ گئے اور پھر بڑا تکبر کیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور میں نے جب بھی انہیں بلایا تاکہ تو انہیں معاف کر دے تو انہوں نے اپنے کانوں میں انگلیاں ڈال لیں اور اپنے کپڑوں سے اپنے منہ ڈھانپ لیے، اپنی روش پر اڑ گئے اور تکبر کی انتہا کردی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوریقیناجب بھی میں نے دعوت دی اُن کوتاکہ تواُن کومعاف کردے تواُنہوں نے اپنے کانوں میں اُنگلیاں ڈال لیں اور انہوں نے اپنے کپڑے اوڑھ لیے اورضدپراَڑگئے اورتکبرکیا،بڑا تکبرکرنا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Whenever I called them, so that You might forgive them, they put their fingers into their ears, and wrapped their clothes around themselves, and grew obstinate, and waxed proud in extreme arrogance.

اور میں نے جب کبھی ان کو بلایا تاکہ تو ان کو بخشے ڈالنے لگے انگلیاں اپنے کانوں میں اور لپیٹنے لگے اپنے اوپر کپڑے اور ضد کی اور غرور کیا بڑا غرور

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور میں نے جب بھی انہیں پکارا تاکہ تو ان کی مغفرت فرما دے تو انہوں نے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ٹھونس لیں اور اپنے کپڑے بھی اپنے اوپر لپیٹ لیے اور وہ ضد پر اَڑ گئے اور انہوں نے استکبار کیا بہت بڑا استکبار۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And every time I called them so that You might forgive them, they thrust their fingers into their ears and wrapped up their faces with their garments and obstinately clung to their attitude, and waxed very proud.

اور جب بھی میں نے ان کو بلایا تاکہ تو انہیں معاف کر دے9 ، انہوں نے کانوں میں انگلیاں ٹھونس لیں اور اپنے کپڑوں سے منہ ڈھانک لیے10 اور اپنی روش پر اڑ گئے اور بڑا تکبر کیا11 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ‌میں ‌نے ‌جب ‌بھی ‌انہیں ‌دعوت ‌دی ، ‌تاكہ ‌آپ ‌ان ‌كی ‌مغفرت ‌فرما‎‌‎ئیں ، ‌تو ‌انہوں ‌نے ‌اپنی ‌انگلیاں ‌اپنے ‌كانوں ‌میں ‌دے ‌لیں ، ‌اپنے ‌كپڑے ‌اپنے ‌اوپر ‌لپیٹ ‌لیے ، ‌اپنی ‌بات ‌پر ‌اڑے ‌رہے ، ‌اور ‌تكبر ‌ہی ‌تكبر ‌كا ‌مظاہرہ ‌كرتے ‌رہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہر بار جب میں نے ان کو ایمان کی طرف بلایا اس لئے کہ تو ان کے گناہ بخشتے تو انہوں نے میری بات نہ سننے کو اپنے کانوں میں انگلیاں ٹھونس لیں اور میرا چہرہ نہ دکھائی دینے کو انہوں نے اپنے کپڑے اوڑھ لئے 9 اور اپنی ہٹ پر قائم ہے ان اور بہت غروری ہوگئے 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور (واقعہ یہ ہے کہ) جب میں نے ان کو بلایا کہ (توبہ کریں اور) آپ ان کو معاف فرمائیں تو انہوں نے اپنے کانوں میں اپنی انگلیاں دے لیں اور اپنے کپڑے اوڑھ لیے اور اڑ گئے اور بہت زیادہ تکبر کیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب میں نے ان کو یہ کہہ کر بلایا تاکہ آپ ان کی خطائیں معاف فرما دیں تو انہوں نے اپنے کانوں میں اپنی انگلیاں ٹھونس لیں اور اپنے کپڑے (ہر طرف) اپنے اوپر لپیٹ لئے۔ کفر پر اڑے رہے اور خوب تکبر کیا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جب جب میں نے ان کو بلایا کہ (توبہ کریں اور) تو ان کو معاف فرمائے تو انہوں نے اپنے کانوں میں انگلیاں دے لیں اور کپڑے اوڑھ لئے اور اڑ گئے اور اکڑ بیٹھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And verily so oft as I call them, that Thou mayest forgive them, they place their fingers into their ears, and wrap themselves with their garments, and persist, and are stiff-necked.

اور میں نے جب کبھی انہیں بلایا تاکہ تو انہیں بخش دے تو انہوں نے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں دے لیں اور (اپنے اوپر) اپنے کپڑے لپیٹ لئے اور اڑے رہے اور نہایت درجہ کا تکبر کرتے رہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور میں نے جب جب ان کو ( توبہ کی ) دعوت دی کہ تو ان کو بخشے تو انہوں نے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ٹھونس لیں اور اپنی چادریں اپنے اوپر لپیٹ لیں اور اپنی ضد پر اڑ گئے اور نہایت گھمنڈ کا اظہار کیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور بے شک میں نے جب بھی انہیں بلایا تاکہ آپ ان کی بخشش فرمادیں ، انہوں نے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں دے دیں اور انہوں نے اپنے کپڑے سمیٹ لیے اور انہوں نے ہٹ دھرمی کی اور انہوں نے بڑا بن کر تکبر کیا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب میں نے ان کو بلایا کہ توبہ کرو اور تو ان کو معاف فرمائے تو انہوں نے اپنے کانوں میں انگلیاں دے لیں اور کپڑے اوڑھ لیے اڑ گئے اور بڑا غرور کیا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور میں نے جب بھی ان کو بلایا کہ تو بخشش فرما دے ان کی (اے میرے مالک ! ) تو انہوں نے ٹھونس دیں اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں اور لپیٹ لئے (اپنے اوپر) اپنے کپڑے اور وہ اڑ گئے (اپنے کفر و باطل پر) اور بپھر گئے اپنی (جھوٹی) بڑائی کے گھمنڈ میں بہت بری طرح سے

Translated by

Noor ul Amin

اور میں نے جب بھی انہیں بلایاتاکہ توانہیں معاف کردے توانہوں نے اپنے کانوں میں انگلیاں ڈال لیں اور اپنے کپڑے ( اپنے منہ پر ) اوڑھ لئے اپنی روش پر اڑگئے اور تکبر کی انتہاکر دی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور میں نے جتنی بار انہیں بلایا ( ف۱۲ ) کہ تو ان کو بخشے انہوں نے اپنے کانوں میں انگلیاں دے لیں ( ف۱۳ ) اور اپنے کپڑے اوڑھ لیے ( ف۱٤ ) اور ہٹ کی ( ف۱۵ ) اور بڑا غرور کیا ( ف۱٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور میں نے جب ( بھی ) اُنہیں ( ایمان کی طرف ) بلایا تاکہ تو انہیں بخش دے تو انہوں نے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں دے لیں اور اپنے اوپر اپنے کپڑے لپیٹ لئے اور ( کفر پر ) ہٹ دھرمی کی اور شدید تکبر کیا

Translated by

Hussain Najfi

اور میں نے جب بھی انہیں دعوت دی کہ ( وہ اس لائق ہوں کہ ) تو انہیں بخش دے تو انہوں نے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ٹھونس لیں اور اپنے کپڑے اپنے اوپر لپیٹ لئے اور ( اپنی روش پر ) اڑے رہے اور بڑا تکبر کرتے رہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"And every time I have called to them, that Thou mightest forgive them, they have (only) thrust their fingers into their ears, covered themselves up with their garments, grown obstinate, and given themselves up to arrogance.

Translated by

Muhammad Sarwar

Evert time I invite them to Your (guidance) so that You can forgive them, they put their fingers into their ears, cover their heads with their clothes, persist in their disbelief and display extreme arrogance.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And verily, every time I called unto them that You might forgive them, they thrust their fingers into their ears, covered themselves up with their garments, and persisted, and magnified themselves in pride.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And whenever I have called them that Thou mayest forgive them, they put their fingers in their ears, cover themselves with their garments, and persist and are puffed up with pride:

Translated by

William Pickthall

And lo! whenever I call unto them that Thou mayst pardon them they thrust their fingers in their ears and cover themselves with their garments and persist (in their refusal) and magnify themselves in pride.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"और जब भी मैंने उन्हें बुलाया, ताकि तू उन्हें क्षमा कर दे, तो उन्होंने अपने कानों में अपनी उँगलियाँ दे लीं और अपने कपड़ो से स्वयं को ढाँक लिया और अपनी हठ पर अड़ गए और बड़ा ही घमंड किया

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (وہ بھاگنا یہ ہوا کہ) میں نے جب کبھی ان کو (دین حق کی طرف) بلایا تاکہ آپ انکو بخش دیں تو انہوں نے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں دے لیں اور (نیز زیادتی کراہت سے) اپنے کپڑے (اپنے اوپر) لپیٹ لئے اور اصرار کیا اور (میری اطاعت سے) غایت درجہ کا تکبر کیا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب میں نے ان کو بلایا تاکہ تو انہیں معاف کر دے تو انہوں نے اپنے کانوں میں انگلیاں ڈال لیں اور اپنے کپڑوں سے منہ ڈھانپ لیے اور اپنی روش پر اڑ گئے اور بڑا تکبر کیا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جب بھی میں ان نے ان کو بلایا تاکہ تو انہیں معاف کردے ، انہوں نے کانوں میں انگلیاں ٹھونس لیں اور اپنے کپڑوں سے منہ ڈھانک لئے اور اپنی روش پر اڑ گئے اور بڑا تکبر کیا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بلاشبہ جب میں نے انہیں بلایا تاکہ آپ ان کی مغفرت فرمائیں تو انہوں نے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں دے لیں اور اپنے کپڑے اوڑھ لیے اور اصرار کیا اور حد درجہ کا تکبر کیا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور میں نے جب کبھی ان کو بلایا تاکہ تو ان کو بخشے ڈالنے لگے انگلیاں اپنے کانوں میں اور لپیٹنے لگے اپنے اوپر کپڑا اور ضد کی اور غرور کیا بڑا غرور

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور میں نے جب بھی ان کو بلایا تاکہ آپ ان کے گناہمعاف فرمادیں تو انہوں نے اپنے کانوں میں اپنی انگلیاں ٹھونس لیں اور اپنے کپڑے اپنے اوپر اوڑھ کر سب طرف سے لپیٹ لئے اور کفر پر اصرار کیا اور انتہائی تکبر کیا۔