Surat ul Jinn

Surah: 72

Verse: 1

سورة الجن

قُلۡ اُوۡحِیَ اِلَیَّ اَنَّہُ اسۡتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الۡجِنِّ فَقَالُوۡۤا اِنَّا سَمِعۡنَا قُرۡاٰنًا عَجَبًا ۙ﴿۱﴾

Say, [O Muhammad], "It has been revealed to me that a group of the jinn listened and said, 'Indeed, we have heard an amazing Qur'an.

۔ ( اے محمد ﷺ ) آپ کہہ دیں کہ مجھے وحی کی گئی ہے کہ جنوں کی ایک جماعت نے ( قرآن ) سنا اور کہا کہ ہم نے عجیب قرآن سنا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
اُوۡحِیَ
وحی کی گئی
اِلَیَّ
میری طرف
اَنَّہُ
بےشک وہ
اسۡتَمَعَ
غور سے سنا
نَفَرٌ
ایک گروہ نے
مِّنَ الۡجِنِّ
جنوں میں سے
فَقَالُوۡۤا
تو انہوں نے کہا
اِنَّا
بےشک ہم
سَمِعۡنَا
سنا ہم نے
قُرۡاٰنًا
قرآن
عَجَبًا
عجیب
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
کہہ دو
اُوۡحِیَ
وحی کی گئی
اِلَیَّ
میری طرف
اَنَّہُ
یقینا
اسۡتَمَعَ
کان لگاکرسنا
نَفَرٌ
ایک گروہ نے
مِّنَ الۡجِنِّ
جنوں میں سے 
فَقَالُوۡۤا
توانہوں نے کہا
اِنَّا
یقیناہم نے
سَمِعۡنَا
سنا
قُرۡاٰنًا
قرآن
عَجَبًا
عجیب
Translated by

Juna Garhi

Say, [O Muhammad], "It has been revealed to me that a group of the jinn listened and said, 'Indeed, we have heard an amazing Qur'an.

۔ ( اے محمد ﷺ ) آپ کہہ دیں کہ مجھے وحی کی گئی ہے کہ جنوں کی ایک جماعت نے ( قرآن ) سنا اور کہا کہ ہم نے عجیب قرآن سنا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ کہہ دیجئے کہ : مجھے وحی کی گئی ہے کہ جنوں کے ایک گروہ نے (اس قرآن کو) غور سے سنا پھر (جاکر اپنی قوم سے) کہا کہ : ہم نے بڑا عجیب قرآن سنا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کہہ دوکہ مجھے وحی کی گئی ہے کہ یقیناًجنوں کے ایک گروہ نے کان لگاکر غور سے سنا تو اُنہوں نے کہاکہ یقیناہم نے ایک عجیب قرآن سناہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"It has been revealed to me that a group from Jinn has listened (to the Qur’ an), and said (to their people), &Indeed we have heard an amazing Recital (Qur&an)

تو کہہ مجھ کو حکم آیا کہ سن گئے کتنے لوگ جنوں کے پھر کہنے لگے ہم نے سنا ہے کہ ایک قرآن عجیب

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ کہہ دیجیے : میری طرف وحی کی گئی ہے کہ جنات کی ایک جماعت نے بڑے غور سے سنا تو انہوں نے (جا کر دوسرے جنات سے) کہا کہ ہم نے سنا ہے ایک بہت ہی دل کو لبھانے والا قرآن۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Say, (O Prophet), it was revealed to me that a band of jinn attentively listened to (the recitation of the Qur'an) and then (went back to their people) and said:

اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، کہو ، میری طرف وحی بھیجی گئی ہے کہ جنوں کے ایک گروہ نے غور سے سنا1 پھر ﴿جا کر اپنی قوم کے لوگوں سے ﴾ کہا: ” ہم نے ایک بڑا ہی عجیب قرآن سنا ہے2

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) کہہ دو : میرے پاس وحی آئی ہے کہ جنات کی ایک جماعت نے ( قرآن ) غور سے سنا ، اور ( اپنی قوم سے جاکر ) کہا کہ : ہم نے ایک عجیب قرآن سنا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر اپنے لوگوں سے کہہ دے مجھے خدا کی طرف سے یہ وحی آئی ہے کہ جنات میں سے چند شخصوں 5 نے تین سے دس تک قرآن مجید سے سنا 6 پھر وہ اپنے لوگوں پاس لوٹ گئے اور کہنے لگے ہم نے ایک عجیب قرآن سنا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرما دیجئے کہ مجھ پر وحی بھیجی گئی ہے کہ جنات میں سے ایک جماعت نے (قرآن) سنا پھر کہنے لگے کہ بلا شبہ ہم نے عجیب قرآن سنا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجئے کہ میرے پاس یہ وحی بھیجی گئی ہے کہ جنات میں سے ایک جماعت نے قرآن کو سنا پھر انہوں نے (اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ) ہم نے ایک عجیب قرآن سنا ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے پیغمبر لوگوں سے) کہہ دو کہ میرے پاس وحی آئی ہے کہ جنوں کی ایک جماعت نے (اس کتاب کو) سنا تو کہنے لگے کہ ہم نے ایک عجیب قرآن سنا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: it hath been revealed Unto me that a company of the Jinn listened, and said, verily we have listened to a Recitation wondrous.

آپ کہئے کہ میرے پاس وحی آئی اس بات کی جنات میں سے ایک جماعت نے قرآن سنا پھر انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک عجیب قرآن سنا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: مجھے وحی کی گئی ہے کہ جنوں کی ایک جماعت نے ( قرآن کو ) سنا تو انہوں نے ( اپنی قوم کو ) بتایا کہ ہم نے ایک نہایت دل پذیر قرآن سنا ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ فرمادیجیے میری طرف یہ وحی کی گئی ہے کہ بلاشبہ جنات کی ایک جماعت نے ( قرآن مجید کو ) سنا پھر انہوں نے ( اپنی قوم میں پہنچ کر ) کہا؛ بے شک ہم نے عجیب قرآن سنا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اے پیغمبر ! ) لوگوں سے کہہ دو کہ میرے پاس وحی آئی ہے کہ جنوں کی ایک جماعت نے اس کتاب کو سنا تو کہنے لگے کہ ہم نے ایک عجیب قرآن سنا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہو (اے پیغمبر ! ) کہ وحی کی گئی ہے میری طرف اس بات کی کہ جنوں کے ایک گروہ نے (مجھے قرآن پڑھتے ہوئے) غور سے سنا پھر انہوں نے (جا کر اپنی قوم سے) کہا کہ ہم نے ایک بڑا ہی عجیب قرآن سنا ہے

Translated by

Noor ul Amin

( اے نبی ) آپ کہہ دیجئے!مجھے وحی آئی ہے کہ جنوں کے ایک گروہ نے ( قرآن ) سنا پھرانہوں نے ( دوسرے جنوں سے ) کہاکہ’’ہم نے عجیب قرآن سنا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ ( ف۲ ) مجھے وحی ہوئی کہ کچھ جنوں نے ( ف۳ ) میرا پڑھنا کان لگا کر سنا ( ف٤ ) تو بولے ( ف۵ ) ہم نے ایک عجیب قرآن سنا ( ف٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ فرما دیں: میری طرف وحی کی گئی ہے کہ جنات کی ایک جماعت نے ( میری تلاوت کو ) غور سے سنا ، تو ( جا کر اپنی قوم سے ) کہنے لگے: بیشک ہم نے ایک عجیب قرآن سنا ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے نبی ( ص ) ) آپ ( ص ) کہئے! کہ مجھے وحی کی گئی ہے کہ جنات کے ایک گروہ نے ( قرآن کو ) توجہ کے ساتھ سنا پھر ( جا کر اپنی قوم سے ) کہا کہ ہم نے بڑا عجیب قرآن سنا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: It has been revealed to me that a company of Jinns listened (to the Qur'an). They said, 'We have really heard a wonderful Recital!

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), say, "It has been revealed to me that a party of jinn has listened (to the recitation) of the Quran and has told (their people), "We heard an amazing reading

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "It has been revealed to me that a group of Jinn listened. They said: `Verily, we have heard a wonderful Recitation!'

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: It has been revealed to me that a party of the jinn listened, and they said: Surely we have heard a wonderful Quran,

Translated by

William Pickthall

Say (O Muhammad): It is revealed unto me that a company of the Jinn gave ear, and they said: Lo! we have heard a marvellous Qur'an,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दो, "मेरी ओर प्रकाशना की गई है कि जिन्नों के एक गिरोह ने सुना, फिर उन्होंने कहा कि हम ने एक मनभाता क़ुरआन सुना,

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ (ان لوگوں سے) کہئیے کہ میرے پاس اس بات کی وحی آئی ہے کہ جنّات میں سے ایک جماعت نے قرآن سنا پھر (اپنی قوم میں واپس جاکر) انہوں نے کہا کہ ہم نے عجیب قرآن سنا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی فرما دیں کہ میری طرف وحی کی گئی ہے کہ 3 کے ایک گروہ نے قرآن کو غور سے سنا اور پھر جا کر اپنے ساتھی سے کہا کہ ہم نے ایک عجیب قرآن سنا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی کہو ، میری طرف وحی بھیجی گئی ہے کہ جنوں کے ایک گروہ نے غور سے سنا پھر جاکر اپنی قوم کے لوگوں سے کہا : ہم نے ایک بڑا عجیب قرآن سنا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجئے کہ میرے پاس یہ وحی آئی ہے کہ جنات کی ایک جماعت نے میری طرف بات سننے کے لیے دھیان دیا پھر انہوں نے کہا کہ ہم نے عجیب قرآن سنا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ مجھ کو حکم آیا کہ سن گئے کتنے لوگ جنوں کے پھر کہنے لگے ہم نے سنا ہے ایک قرآن عجیب

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے نبی آپ کہیے کہ میرے پاس یہ وحی بھیجی گئی ہے کہ جنات میں سے ایک جماعت نے قرآن سنا پھر انہوں نے اپنی قوم سے بیان کیا کہ ہم نے ایک عجیب قرآن سنا ہے۔