Surat ul Jinn

Surah: 72

Verse: 14

سورة الجن

وَّ اَنَّا مِنَّا الۡمُسۡلِمُوۡنَ وَ مِنَّا الۡقٰسِطُوۡنَ ؕ فَمَنۡ اَسۡلَمَ فَاُولٰٓئِکَ تَحَرَّوۡا رَشَدًا ﴿۱۴﴾

And among us are Muslims [in submission to Allah ], and among us are the unjust. And whoever has become Muslim - those have sought out the right course.

ہاں ہم میں بعض تو مسلمان ہیں اور بعض بے انصاف ہیں پس جو فرمانبردار ہوگئے انہوں نے تو راہ راست کا قصد کیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَّاَنَّا
اور بےشک ہم
مِنَّا
ہم میں سے کچھ
الۡمُسۡلِمُوۡنَ
مسلمان ہیں
وَمِنَّا
اور ہم میں سے کچھ
الۡقٰسِطُوۡنَ
ظالم ہیں
فَمَنۡ
تو جو کوئی
اَسۡلَمَ
فرماں بردار ہو گیا
فَاُولٰٓئِکَ
تو یہی لوگ ہیں
تَحَرَّوۡا
جنہوں نے ارادہ کیا
رَشَدًا
بھلائی کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَّاَنَّا
اوریقیناہم 
مِنَّا
ہم میں سے
الۡمُسۡلِمُوۡنَ
کچھ فرمانبردارہیں 
وَمِنَّا
اورہم میں سے 
الۡقٰسِطُوۡنَ
کچھ بے انصاف ہیں 
فَمَنۡ
چنانچہ جو 
اَسۡلَمَ
فرمانبردارہوا
فَاُولٰٓئِکَ
تویہی لوگ 
تَحَرَّوۡا
انہوں نے ارادہ کیا 
رَشَدًا
بھلائی کا 
Translated by

Juna Garhi

And among us are Muslims [in submission to Allah ], and among us are the unjust. And whoever has become Muslim - those have sought out the right course.

ہاں ہم میں بعض تو مسلمان ہیں اور بعض بے انصاف ہیں پس جو فرمانبردار ہوگئے انہوں نے تو راہ راست کا قصد کیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور یہ کہ : ہم میں سے کچھ تو مسلمان (فرمانبردار) ہیں اور کچھ بےانصاف لوگ ہیں اور جو فرمانبردار بن گیا تو ایسے ہی لوگوں نے بھلائی کا راستہ اختیار کیا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم میں سے کچھ فرماں بردار ہیں اورکچھ بے انصاف ہیں، چنانچہ جوفرماں بردار ہوا تو انہوں نے بھلائی کا ارادہ کیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and that some of us are Muslims, and some of us are unjust; so those who submitted to Islam have found out the right path,

اور یہ کہ کچھ ہم میں حکمبردار ہیں اور کچھ ہیں بےانصاف سو جو لوگ حکم میں آگئے تو انہوں نے اٹکل کرلیا نیک راہ کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یہ کہ ہم میں فرمانبردار بھی ہیں اور بےانصافی کرنے والے بھی ۔ تو جن لوگوں نے اطاعت قبول کرلی تو انہوں نے ڈھونڈ نکالی نیکی کی راہ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and that “among us some are Muslims (Those who have submitted to Allah), and some of us are deviant. So those who became Muslims found the Right Course;

اور یہ کہ ” ہم میں سے کچھ مسلم﴿اللہ کے اطاعت گزار﴾ ہیں اور کچھ حق سے منحرف ۔ تو جنہوں نے اسلام ﴿اطاعت کا راستہ﴾ اختیار کر لیا انہوں نے نجات کی راہ ڈھونڈلی ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ کہ : ہم میں سے کچھ تو مسلمان ہوگئے ہیں ، اور ہم میں سے ( اب بھی ) کچھ ظالم ہیں ۔ چنانچہ جو اسلام لاچکے ہیں ، انہوں نے ہدایت کا راستہ ڈھونڈ لیا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم میں بعضے تو خدا کے تابعدار ہیں اور بعضے کافر نافرمان پھر جن لوگوں نے خدا کی تابعداری کی انہوں نے سیدھے رستے پر چلنا چاہا 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ کہ ہم میں کچھ مسلمان ہیں اور کچھ ہم میں سے نافرمان ہیں۔ سو جو فرماں بردار ہوگئے تو وہ بھلائی کے راستے پر چلے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم میں سے بعض فرماں بردار ہوگئے اور ہم میں سے بعض ظالم (بےانصاف) ہوگئے اور جس نے بھی فرماں برداری اختیار کرلی تو اس نے سچائی کا راستہ ڈھونڈ لیا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ کہ ہم میں بعض فرمانبردار ہیں اور بعض (نافرمان) گنہگار ہیں۔ تو جو فرمانبردار ہوئے وہ سیدھے رستے پر چلے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And of us some are Muslims, and of us some are deviators. Then whosoever hath embraced Islam - such have endeavoured after a Path of rectitude.

اور ہم میں بعض مسلم ہیں اور بعض ہم میں سے بےراہ ہیں تو جس نے اسلام قبول کرلیا اس نے تو بھلائی کا راستہ ڈھونڈ نکالا

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ کہ ہم میں فرمانبردار بھی ہیں اور بے راہ بھی ۔ تو جنہوں نے فرمانبرداری کی روش اختیار کی انہوں نے ہدایت کی راہ ڈھونڈی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور بلاشبہ ( کچھ ) ہم میں فرماں بردار ہیں اور کچھ نافرمان ( ظالم ) پس جو اسلام لے آیا تو یہی ہیں جنہوں نے ہدایت کو اختیار ( تلاش ) کیا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہ کہ ہم میں بعض فرمانبردار ہیں اور بعض نافرمان گناہ گار ہیں تو جو فرمانبردار ہوئے وہ سیدھے رستے پر چلے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہ کہ ہم میں سے کچھ فرمانبردار ہیں اور کچھ (حسب سابق منحرف اور) بےراہ بھی پس جو کوئی فرمانبردار ہوگیا اپنے رب کا تو ایسے لوگوں نے ڈھونڈ لیا راستہ ہدایت (و نجات) کا

Translated by

Noor ul Amin

اور یہ کہ ہم ( جنوں ) میں سے کچھ مسلمان اور کچھ بے انصاف ہیں پس جو فرمانبرداربن گیاتوایسے لوگوں نے بھلائی کارستہ اختیار کیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یہ کہ ہم میں کچھ مسلمان ہیں اور کچھ ظالم ( ف۲۷ ) تو جو اسلام لائے انہوں نے بھلائی سوچی ( ف۲۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یہ کہ ہم میں سے ( بعض ) فرماں بردار بھی ہیں اور ہم میں سے ( بعض ) ظالم بھی ہیں ، پھر جو کوئی فرمانبردار ہوگیا تو ایسے ہی لوگوں نے بھلائی طلب کی

Translated by

Hussain Najfi

اور یہ کہ ہم میں سے بعض مسلم ( فرمانبردار ) ہیں اور کچھ راہِ راست سے منحرف ( نافرمان ) ہیں پس جنہوں نے اسلام ( فرمانبرداری ) کی راہ اختیار کی تو انہوں نے بھلائی کا راستہ ڈھونڈھ لیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

'Amongst us are some that submit their wills (to Allah), and some that swerve from justice. Now those who submit their wills - they have sought out (the path) of right conduct:

Translated by

Muhammad Sarwar

Some of us are Muslims and some of us have deviated from the Truth. Whoever has embraced Islam has followed the right guidance.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

`And of us some are Muslims, and of us some are Al-Qasitun. And whosoever has embraced Islam, then such have sought the right path.' "

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And that some of us are those who submit, and some of us are the deviators; so whoever submits, these aim at the right way:

Translated by

William Pickthall

And there are among us some who have surrendered (to Allah) and there are among us some who are unjust. And whoso hath surrendered to Allah, such have taken the right path purposefully.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"और यह कि हम में से कुछ मुस्लिम (आज्ञाकारी) हैं और हम में से कुछ हक़ से हटे हुए हैं। तो जिन्होंने आज्ञापालन का मार्ग ग्रहण कर लिया उन्होंने भलाई और सूझ-बूझ की राह ढूँढ़ ली

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم میں بعضے تو مسلمان (ہوگئے) ہیں اور بعضے ہم میں (بدستور سابق) بےراہ ہیں سو جو شخص مسلمان ہوگیا انہوں نے تو بھلائی کا رستہ ڈھونڈ لیا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور بیشک ہم میں سے کچھ تابعدار ہیں اور کچھ حق سے انحراف کرنے والے ہیں۔ جنہوں نے اسلام قبول کرلیا انہوں نے نجات کی راہ پالی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور یہ کہ ہم میں سے کچھ مسلم (اللہ کی اطاعت گزار) ہیں اور کچھ حق سے منحرف۔ تو جنہوں نے اسلام (اطاعت کا راستہ) اختیار کرلیا انہوں نے نجات کی راہ ڈھونڈلی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بلاشبہ ہم میں سے بعض مسلمان ہیں اور بعض ظالم ہیں سو جس شخص نے اسلام قبول کرلیا تو ان لوگوں نے بھلائی کا راستہ ڈھونڈ لیا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یہ کہ کچھ ہم میں حکمبردار ہیں اور کچھ ہیں بےانصاف سو جو لوگ حکم میں آگئے سو انہوں نے اٹکل کرلیا نیک راہ کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ کہ ہم میں سے بعض تو فرماں بردار بن گئے ہیں اور بعض ہم میں سے ظالم ہیں سو جنہوں نے اسلام قبول کرلیا تو انہوں نے بھلی راہ تلاش کرلی۔