Surat ul Jinn

Surah: 72

Verse: 19

سورة الجن

وَّ اَنَّہٗ لَمَّا قَامَ عَبۡدُ اللّٰہِ یَدۡعُوۡہُ کَادُوۡا یَکُوۡنُوۡنَ عَلَیۡہِ لِبَدًا ﴿ؕ٪۱۹﴾  11

And that when the Servant of Allah stood up supplicating Him, they almost became about him a compacted mass."

اور جب اللہ کا بندہ اس کی عبادت کے لئے کھڑا ہوا تو قریب تھا کہ وہ بھیڑ کی بھیڑ بن کر اس پر پل پڑیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَّاَنَّہٗ
اور بےشک وہ
لَمَّا
جب
قَامَ
کھڑا ہوا
عَبۡدُ
بندہ
اللّٰہِ
اللہ کا
یَدۡعُوۡہُ
کہ وہ پکارے اسے
کَادُوۡا
قریب تھے وہ
یَکُوۡنُوۡنَ
کہ وہ ہو جائیں
عَلَیۡہِ
اس پر
لِبَدًا
گروہ در گروہ(حملہ آور)
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَّاَنَّہٗ
اوریقیناوہ
لَمَّا
جب 
قَامَ
کھڑاہوا 
عَبۡدُ اللّٰہِ
بندہ اﷲتعالیٰ کا 
یَدۡعُوۡہُ
اس کوپکارنے کے لیے 
کَادُوۡا
قریب تھا 
یَکُوۡنُوۡنَ
ہوں وہ
عَلَیۡہِ
اس پر 
لِبَدًا
تہ بہ تہ جمع 
Translated by

Juna Garhi

And that when the Servant of Allah stood up supplicating Him, they almost became about him a compacted mass."

اور جب اللہ کا بندہ اس کی عبادت کے لئے کھڑا ہوا تو قریب تھا کہ وہ بھیڑ کی بھیڑ بن کر اس پر پل پڑیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب اللہ کے بندے (رسول) اللہ کو پکارنے کے لیے (کعبہ میں) کھڑے ہوئے تو لوگ اس پر ٹوٹ پڑنے کو تیار ہوگئے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوریقیناجب اﷲ تعالیٰ کابندہ اُس کو پکارنے کے لیے کھڑا ہواتوقریب تھاکہ لوگ تہ بہ تہ اس پرجمع ہو جائیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and that when Allah&s slave stood invoking Him, they almost rushed on him in crowds.|"

اور یہ کہ جب کھڑا ہو اللہ کا بندہ کہ اس کو پکارے لوگوں کا بندھنے لگتا ہے اس پر ٹھٹھ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یہ کہ جب اللہ کا بندہ اس کو پکارنے کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ لوگ اس پر ہجوم کر کے آجائیں گے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and when Allah's servant stood up to call on Him, they well-nigh swarmed him.

اور یہ کہ جب اللہ کا بندہ20 اس کو پکارنے کے لیے کھڑا ہوا تو لوگ اس پر ٹوٹ پڑنے کے لیے تیار ہوگئے ۔ ؏١

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ کہ : جب اللہ کا بندہ اس کی عبادت کرنے کے لیے کھڑ اہوا تو ایسا معلوم ہوا جیسے یہ لوگ اس پر ٹوٹے پڑ رہے ہیں ۔ ( ١١ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جس وقت اللہ کا بندہ محمد اس کی عبادت میں کھڑا تھا تو جنات چار طرف سے گھیر کر اس سے چمٹنے ہی کو تھے 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ کہ جب اللہ کے بندے (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس (اللہ) کی عبادت کے لئے کھڑے ہوئے تو کافر ان کے گرد ہجوم کرلینے کو تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب اللہ کا بندہ اس کو پکارنے کے لئے کھڑا ہوا تو لوگ اس پر ہجوم کرکے ٹوٹ پڑے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب خدا کے بندے (محمدﷺ) اس کی عبادت کو کھڑے ہوئے تو کافر ان کے گرد ہجوم کرلینے کو تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when the bondman of Allah stood calling upon Him, they well nigh pressed on him stifling.

اور جب اللہ کا بندہ (خاص) کھڑا ہوتا ہے اس کی عبادت کرنے کو تو یہ لوگ اس پر بھیڑ لگانے کو ہوجاتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ کہ جب اللہ کا بندہ صرف اللہ ہی کو پکارتا کھڑا ہوتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ اس پر پل پڑیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور بات یہ ہے کہ جب اللہ ( تعالیٰ ) کا بندہ ( حضور ﷺ ) اس کو پکارنے کے لیے کھڑا ہوا تو قریب تھا کہ وہ ( کفار ) ان پر ہجوم کرکے ( حملے کے لے ) ٹوٹ پڑیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب اللہ کے بندے ( محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کی عبادت کو کھڑے ہوئے تو کافر ان کے گرد ہجوم کرلینے کو تھے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہ کہ جب کھڑا ہوتا ہے اللہ کا بندہ خاص اسی (وحدہ لاشریک) کو پکارنے کے لئے تو یہ لوگ تیار ہوجاتے ہیں اس پر ٹوٹ پڑنے کو

Translated by

Noor ul Amin

اور جب اللہ کے بندے ( محمد ) اللہ کو پکارنے ( یعنی نماز ) کے لئے کھڑے ہوئے تولوگ اس پر ٹوٹ پڑنے کو تیار ہو گئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یہ کہ جب اللہ کا بندہ ( ف۳۹ ) اس کی بندگی کرنے کھڑا ہوا ( ف٤۰ ) تو قریب تھا کہ وہ جن اس پر ٹھٹھ کے ٹھٹھ ہوجائیں ( ف٤۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یہ کہ جب اللہ کے بندے ( محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) اس کی عبادت کرنے کھڑے ہوئے تو وہ ان پر ہجوم در ہجوم جمع ہو گئے ( تاکہ ان کی قرات سن سکیں )

Translated by

Hussain Najfi

اور یہ کہ جب بھی اللہ کا خاص بندہ ( رسول ( ص ) ) اس کو پکارنے کیلئے کھڑا ہوتا ہے تو ( ایسا معلوم ہوتاہے کہ ) لوگ اس پر ٹوٹ پڑیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Yet when the Devotee of Allah stands forth to invoke Him, they just make round him a dense crowd."

Translated by

Muhammad Sarwar

Do not prostrate before anyone other than Him. When the servant of God (Muhammad) preached (his message) the jinn would all crowd around him.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when the servant of Allah stood up invoking Him in prayer they just made round him a dense crowd as if sticking one over the other.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And that when the servant of Allah stood up calling upon Him, they wellnigh crowded him (to death).

Translated by

William Pickthall

And when the slave of Allah stood up in prayer to Him, they crowded on him, almost stifling.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यह कि "जब अल्लाह का बन्दा उसे पुकारता हुआ खड़ा हुआ तो वे ऐसे लगते हैं कि उस पर जत्थे बनकर टूट पड़ेंगे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب خدا کا (خاص) بندہ خدا کی عبادت کے لئے کھڑا ہوتا ہے تو یہ (کافر) لوگ اس بندہ پر بھیڑ لگانے کو کھڑے ہوجاتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور بیشک جب اللہ کا بندہ اس کو پکارنے کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو لوگ اس پر ٹوٹ پڑنے کے لیے تیار ہوگئے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور یہ کہ جب اللہ کا بندہ اس کو پکارنے کے لئے کھڑا ہو تو لوگ اس پر ٹوٹ پڑنے کے لئے تیار ہوگئے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بیشک بات یہ ہے کہ جب اللہ کا بندہ کھڑا ہوتا ہے کہ وہ اسے پکارے تو یہ لوگ اس کے اوپر جمگٹھا لگانے والے بن جاتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یہ کہ جب کھڑا ہوا اللہ کا بندہ کہ اس کو پکارے لوگوں کا بندھنے لگتا ہے اس پر ٹھٹھ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ بھی کہ جب خدا کا خاص بندہ خدا کی عبادت کرنے کھڑا ہوتا ہے تو لوگ اس پر ہجوم کرکے ٹوٹے پڑتے ہیں۔