Surat ul Jinn

Surah: 72

Verse: 28

سورة الجن

لِّیَعۡلَمَ اَنۡ قَدۡ اَبۡلَغُوۡا رِسٰلٰتِ رَبِّہِمۡ وَ اَحَاطَ بِمَا لَدَیۡہِمۡ وَ اَحۡصٰی کُلَّ شَیۡءٍ عَدَدًا ﴿٪۲۸﴾  12

That he may know that they have conveyed the messages of their Lord; and He has encompassed whatever is with them and has enumerated all things in number.

تاکہ ان کے اپنے رب کے پیغام پہنچا دینے کا علم ہو جائے اللہ تعالٰی نے انکے آس پاس ( کی تمام چیزوں ) کا احاطہ کر رکھا ہے اور ہرچیز کی گنتی کا شمار کر رکھا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لِّیَعۡلَمَ
تاکہ وہ جان لے
اَنۡ
کہ
قَدۡ
تحقیق
اَبۡلَغُوۡا
انہوں نے پہنچا دیے
رِسٰلٰتِ
پیغامات
رَبِّہِمۡ
اپنے رب کے
وَاَحَاطَ
اور اس نے گھیر رکھا ہے
بِمَا
ان کو جو
لَدَیۡہِمۡ
ان کے پاس ہے
وَاَحۡصٰی
اور اس نے شمار کر رکھا ہے
کُلَّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کو
عَدَدًا
عدد کے اعتبار سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لِّیَعۡلَمَ
تاکہ وہ جان لے
اَنۡ
یہ کہ 
قَدۡ
بے شک 
اَبۡلَغُوۡا
پہنچادیے انہوں نے 
رِسٰلٰتِ
پیغامات 
رَبِّہِمۡ
اپنے رب کے 
وَاَحَاطَ
اوراحاطہ کررکھاہے
بِمَا
ان کاجو 
لَدَیۡہِمۡ
پاس ہے ان کے 
وَاَحۡصٰی
اوراس نے شمارکررکھاہے 
کُلَّ شَیۡءٍ
ہرشے کی 
عَدَدًا
تعدادکو
Translated by

Juna Garhi

That he may know that they have conveyed the messages of their Lord; and He has encompassed whatever is with them and has enumerated all things in number.

تاکہ ان کے اپنے رب کے پیغام پہنچا دینے کا علم ہو جائے اللہ تعالٰی نے انکے آس پاس ( کی تمام چیزوں ) کا احاطہ کر رکھا ہے اور ہرچیز کی گنتی کا شمار کر رکھا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تاکہ اسے معلوم ہوجائے کہ انہوں نے اپنے پروردگار کے پیغام پہنچا دیئے ہیں اور جو کچھ ان رسولوں کو درپیش ہوتا ہے اس کا وہ احاطہ کیے ہوئے ہے اور ہر چیز کو گن کر اسے ریکارڈ رکھا ہوا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تاکہ وہ جان لے کہ اُنہوں نے اپنے رب کے پیغامات پہنچادیے ہیں اوراللہ تعالیٰ نے ان چیزوں کا احاطہ کررکھاہے جوان کے پاس ہیں اور اُس نے ہرشے کوشمار کررکھاہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

so that He knows that they (angels) have conveyed the messages of their Lord. And He has encompassed all that is with them, and has comprehensive knowledge of everything by numbers.

تاکہ جانے کہ انہوں نے پہنچائے پیغام اپنے رب کے اور قابو میں رکھا ہے جو ان کے پاس ہے اور گن لی ہے ہر چیز کی گنتی۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تاکہ وہ دیکھ لے کہ انہوں نے واقعتا اپنے رب کے پیغامات پہنچادیے ہیں اور وہ احاطہ کیے ہوئے ہے اس سب کچھ کا جو ان کے پاس ہے اور اس نے ہرچیز کا حساب کتاب رکھا ہوا ہے گنتی کے ساتھ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

so that He may know that they have delivered the messages of their Lord. He encompasses in His knowledge their surroundings and keeps a count of all things.”

تاکہ وہ جان لے کہ انہوں نے اپنے رب کے پیغامات پہنچا دیے29 ، اور وہ ان کے پورے ماحول کا احاطہ کیے ہوئے ہے اور ایک ایک چیز کو اس نے گن رکھا ہے30 ۔ ” ؏۲

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تاكہ ‌اللہ ‌جان ‌لے ‌كہ ‌انہوں ‌نے ‌اپنے ‌پروردگار ‌كے ‌پیغامات ‌پہنچادیئے ‌ہیں ، ‌اور ‌وہ ‌ان ‌كے ‌سارے ‌حالات ‌كا ‌احاطہ ‌كیے ‌ہوئے ‌ہے ، ‌اور ‌اس ‌نے ‌ہر ‌ہر ‌چیز ‌كی ‌پوری ‌طرح ‌گنتی ‌كر ‌ركھی ‌ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس لئے کہ وہ اپنے پیغمبر جہان لے کر فرشتوں نے اپنے مالک کا پیغام 6 پہنچا دیا اور اللہ تعالیٰ نے جو کچھ ان کے پاس ہے سب کو اپنے علم سے گھیر لیا اور 7 ہر چیز کی گنتی تک اس کو معلوم ہو۔ 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تاکہ وہ جانے کہ انہوں نے اپنے پروردگار کے پیغام پہنچا دیئے اور اس (اللہ) نے ان (پہرے داروں) کی سب چیزوں کا احاط کررکھا ہے اور اس کو ہر چیز کی گنتی معلوم ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تاکہ وہ یہ دیکھ لیں کہ انہوں نے اپنے رب کے پیغامات کو پہنچا دیا ہے ؟ اس نے ان تمام کو گھیر رکھا ہے اور اس نے ایک ایک چیز کو شمار کررکھا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تاکہ معلوم فرمائے کہ انہوں نے اپنے پروردگار کے پیغام پہنچا دیئے ہیں اور (یوں تو) اس نے ان کی سب چیزوں کو ہر طرف سے قابو کر رکھا ہے اور ایک ایک چیز گن رکھی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

That He may know that they have preached the message of their Lord. And He comprehendeth whatever is with them, and He keepeth count of everything numbered.

تاکہ اسے معلوم ہوجائے کہ انہوں نے اپنے پروردگار کے پیامات پہنچا دیئے ۔ اور اللہ ان (پیامبرداروں) کے احوال کا احاطہ کئے ہوئے ہے اور ہر شئے کو وہ شمار میں لئے ہوئے ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہ دیکھے کہ انہوں نے اپنے رب کے پیغام پہنچا دیے؟ اور وہ ان کے گرد وپیش کا احاطہ کیے اور ہر چیز کو شمار میں رکھے ہوتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

تاکہ وہ ( اللہ تعالیٰ ) جان لے کہ تحقیق انہوں نے اپنے رب کے پیغامات پہنچادیے ہیں اور جو کچھ ان کے پاس ہے اس نے ( سب کو ) گھیر رکھا ہے اور ہرچیز کا گِن کر شمار فرمارکھا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تا کہ معلوم کرے کہ انہوں نے اپنے رب کے پیغام پہنچا دئیے ہیں۔ اور یوں تو اس نے ان کی سب چیزوں کو ہر طرف سے قابو کر رکھا ہے اور ایک ایک چیز گن رکھی ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تاکہ وہ جان لے وہ کہ ان فرشتوں نے (پوری حفاظت سے اور بتمام و کمال) پہنچا دیئے پیغامات اپنے رب کے اور اس نے محفوظ کر رکھا ہے ہر چیز کو گن کر

Translated by

Noor ul Amin

تاکہ اسے معلوم ہو جائے کہ رسولوں نے اپنے رب کے پیغامات پہنچادئیے ہیں اورجو کچھ ان کو درپیش ہو تا ہے اس کاوہ احاطہ کئے ہوئے ہے اور ہرچیزکاگن کراسنے ریکارڈرکھاہوا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تاکہ دیکھ لے کہ انہوں نے اپنے رب کے پیام پہنچا دیے اور جو کچھ ان کے پاس سب اس کے علم میں ہے اور اس نے ہر چیز کی گنتی شمار کر رکھی ہے ( ف۵۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

تاکہ اللہ ( اس بات کو ) ظاہر فرما دے کہ بے شک ان ( رسولوں ) نے اپنے رب کے پیغامات پہنچا دئیے ، اور ( اَحکاماتِ اِلٰہیہ اور علومِ غیبیہ میں سے ) جو کچھ ان کے پاس ہے اللہ نے ( پہلے ہی سے ) اُس کا اِحاطہ فرما رکھا ہے ، اور اُس نے ہر چیز کی گنتی شمار کر رکھی ہے

Translated by

Hussain Najfi

تاکہ وہ معلوم کرے کہ انہوں نے اپنے پروردگار کے پیغامات کو پہنچا دیا ہے اور وہ ان کے حالات کا احاطہ کئے ہوئے ہے اور اس نے ہر چیز کو گن رکھا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"That He may know that they have (truly) brought and delivered the Messages of their Lord: and He surrounds (all the mysteries) that are with them, and takes account of every single thing."

Translated by

Muhammad Sarwar

(Messenger) so that He would know that the Messengers have conveyed the message of their Lord. He encompasses all that is with them and He keeps a precise account of all things".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Till he knows that they have conveyed the Messages of their Lord. And He surrounds all that which is with them, and He keeps count of all things.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So that He may know that they have truly delivered the messages of their Lord, and He encompasses what is with them and He records the number of all things.

Translated by

William Pickthall

That He may know that they have indeed conveyed the messages of their Lord. He surroundeth all their doings, and He keepeth count of all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ताकि वह यक़ीनी बना दे कि उन्होंने अपने रब के सन्देश पहुँचा दिए और जो कुछ उन के पास है उसे वह घेरे हुए है और हर चीज़ को उस ने गिन रखा है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اور یہ انتظام اس لئے کیا جاتا ہے تاکہ ظاہری طور پر) اللہ تعالیٰ کو معلوم ہوجائے کہ ان (فرشتوں) نے اپنے پروردگار کے پیغام (رسول تک بحفاظت) پہنچائے اور اللہ تعالیٰ ان (پہرہ داروں) کے تمام احوال کا احاطہ کئے ہوئے ہے اور اسکو ہر چیز کی گنتی معلوم ہے۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تاکہ وہ جان لے کہ ملائکہ نے اپنے رب کے پیغامات پہنچا دیے ہیں اور وہ ان کے پورے ماحول کا احاطہ کیے ہوئے ہے اور ہر چیز کو اس نے شمار کر رکھا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تاکہ وہ جان لے کہ انہوں نے اپنے رب کے پیغامات پہنچادیئے ، اور وہ ان کے پورے ماحول کا احاطہ کیے ہوئے ہے اور ایک ایک چیز کو اس نے گن رکھا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تاکہ وہ جان لے کہ انہوں نے اپنے رب کے پیغام پہنچا دیئے، اور جو کچھ ان کے احوال ہیں اللہ ان کا احاطہ کیے ہوئے ہے اور ہر چیز پوری طرح اس کے شمار میں ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تاکہ جانے کہ انہوں نے پہنچائے پیغام اپنے رب کے اور قابو میں رکھا ہے جو ان کے پاس ہے اور گن لی ہے ہر چیز کی گنتی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تاکہ وہ یہ دیکھ لے کہ ان فرشتوں نے اپنے رب کے پیغامات بحفاظت رسول تک پہنچا دیئے اور اللہ تعالیٰ نے ان نگہبانوں کے تمام حالات کا احاطہ کررکھا ہے اور اس نے تو ہرچیز کو فرداً فرداً شمار کررکھا ہے۔